Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 26

سورة الكهف

قُلِ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا لَبِثُوۡا ۚ لَہٗ غَیۡبُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اَبۡصِرۡ بِہٖ وَ اَسۡمِعۡ ؕ مَا لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ وَّلِیٍّ ۫ وَّ لَا یُشۡرِکُ فِیۡ حُکۡمِہٖۤ اَحَدًا ﴿۲۶﴾

Say, " Allah is most knowing of how long they remained. He has [knowledge of] the unseen [aspects] of the heavens and the earth. How Seeing is He and how Hearing! They have not besides Him any protector, and He shares not His legislation with anyone."

آپ کہہ دیں اللہ ہی کو ان کے ٹھہرے رہنے کی مدت کا بخوبی علم ہے ، آسمانوں اور زمینوں کا غیب صرف اسی کو حاصل ہے وہ کیا ہی اچھا دیکھنے سننے والا ہے سوائے اللہ کے ان کا کوئی مددگار نہیں ، اللہ تعالٰی اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلِ
کہ دیجیے
اللّٰہُ
اللہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
اسے جو
لَبِثُوۡا
وہ ٹھہرے
لَہٗ
اسی کے لیے ہے
غَیۡبُ
غیب
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
اَبۡصِرۡبِہٖ
کیا خوب دیکھنے والا ہے
وَاَسۡمِعۡ
اور کیا خوب سننے والا ہے
مَا
نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہیں
یُشۡرِکُ
وہ شریک کرتا
فِیۡ حُکۡمِہٖۤ
اپنے حکم میں
اَحَدًا
کسی ایک کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلِ
کہہ دو
اللّٰہُ
اللہ تعالی
اَعۡلَمُ
بہتر جانتا ہے
بِمَا
جتنا
لَبِثُوۡا
ٹھہرے وہ
لَہٗ
اس کے لئے ہیں
غَیۡبُ
پوشیدہ باتیں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
اَبۡصِرۡ
کس قدر دیکھنے والا ہے
بِہٖ
اُس کو
وَاَسۡمِعۡ
اور کس قدر وہ سننے والا ہے
مَا
نہیں
لَہُمۡ
اُن کے لئے
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی مددگار
وَّلَا یُشۡرِکُ
اور وہ نہیں شریک کرتا
فِیۡ حُکۡمِہٖۤ
اپنی حکومت میں
اَحَدًا
کسی ایک کو
Translated by

Juna Garhi

Say, " Allah is most knowing of how long they remained. He has [knowledge of] the unseen [aspects] of the heavens and the earth. How Seeing is He and how Hearing! They have not besides Him any protector, and He shares not His legislation with anyone."

آپ کہہ دیں اللہ ہی کو ان کے ٹھہرے رہنے کی مدت کا بخوبی علم ہے ، آسمانوں اور زمینوں کا غیب صرف اسی کو حاصل ہے وہ کیا ہی اچھا دیکھنے سننے والا ہے سوائے اللہ کے ان کا کوئی مددگار نہیں ، اللہ تعالٰی اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے جتنی مدت وہ ٹھہرے رہے، اسی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں معلوم ہیں۔ وہ کیا ہی خوب دیکھنے والا اور سننے والا ہے۔ ان چیزوں کا اللہ کے سوا کوئی کارساز اور منتظم نہیں اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ جتناعرصہ رہے آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں اُسی کومعلوم ہیں، کس قدروہ دیکھنے والاہے اورکس قدر وہ سننے والاہے،اﷲ تعالیٰ کے سوا ان کاکوئی مددگارنہیں اورنہ ہی اﷲ تعالیٰ کسی ایک کواپنی حکومت میں شریک کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Allah knows best how long they stayed. To Him be-longs the unseen of the heavens and the earth - how well He sees and how well He hears! They have no supporter other than Him and He lets no one share His authority.|"

تو کہہ اللہ خوب جانتا ہے جتنی مدت ان پر گزری اسی کے پاس ہیں چھپے بھید آسمان اور زمین کے، کیا عجیب دیکھتا ہے اور سنتا ہے کوئی نہیں بندوں پر اس کے سوائے مختار اور نہیں شریک کرتا اپنے حکم میں کسی کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہیے کہ اللہ بہتر جانتا ہے اس میں جتنا (عرصہ) وہ رہے اسی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کا غیب کیا ہی خوب ہے وہ اس کو دیکھنے والا اور کیا ہی خوب ہے وہ سننے والا اس کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں اور وہ شریک نہیں کرتا اپنے حکم میں کسی کو بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تم کہو ، اللہ ان کے قیام کی مدت زیادہ جانتا ہے ، آسمانوں اور زمین کے سب پوشیدہ احوال اسی کو معلوم ہیں ، کیا خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سننے والا! زمین و آسمان کی مخلوقات کا کوئی خبرگیر اس کے سوا نہیں ، اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اگر کوئی اس میں بحث کرے تو ) کہہ دو کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت ( سوتے ) رہے ۔ ( ٢٠ ) آسمانوں اور زمین کے سارے بھید اسی کے علم میں ہیں ۔ وہ کتنا دیکھنے والا ، اور کتنا سننے والا ہے ۔ اس کے سوا ان کا کوئی رکھوالا نہیں ہے ، اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہہ دے اللہ تعالیٰ خب جانتا ہے کتنی مدت (سوتے) 7 اس کو آسمان اور زمین کی سب چھپی باتیں معلوم ہیں (سبحان اللہ) کیسا دیکھنے والا اور سننے والا ہے اس کے سوا ان کا کوئی کام بنانیوالا نہیں اور وہ اپنے فرمان میں کسی کو شریک نہیں کرتا اور

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ جتنی مدت رہے اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے اسی کے لئے ہیں آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک فرماتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت وہاں رہے۔ آسمانوں اور زمین کے بھید وہی جانتا ہے۔ وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے۔ ان کے لئے اس کے سوا کوئی دوسرا مددگار نہیں ہے ۔ وہ اپنے حکم (فیصلے) میں کسی کو شریک نہیں کیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ جتنی مدّت وہ رہے اسے خدا ہی خوب جانتا ہے۔ اسی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں (معلوم) ہیں۔ وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی شریک کو کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: Allah knoweth best how long they tarried; His alone is the hidden knowledge of the heavens and the earth. How well He seeth and heareth. They have no patron beside Him, nor in His rule He associateth anyone.

آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہی اس کو خوب جانتا ہے کہ وہ کتنا رہے تھے۔ اسی کے لئے (علم) غیب آسمانوں اور زمین کا ہے ۔ وہ کیا کچھ دیکھنے والا ہے اور کیا کچھ سننے والا ! ان کا اللہ کے سوا کوئی بھی کار ساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اللہ ہی خوب جانتا ہے جتنی مدت وہ رہے ۔ آسمانوں اور زمین کا غیب صرف اسی کے علم میں ہے ۔ کیا ہی خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سننے والا! اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور وہ اپنے اختیار میں کسی کو ساجھی نہیں بناتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ جتنی مدت وہ رہے ( اسے ) اللہ ( تعالیٰ ) ہی خوب جانتے ہیں ، انہی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں معلوم ہیں ، وہ کیا خوب دیکھنے والے اور کیا ہی خوب سننے والے ہیں ، ان کے سوا ان ( لوگوں ) کا کوئی مدد گار نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک فرماتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دیں کہ جتنی مدت وہ رہے اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے اسی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں معلوم ہیں وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت رہے، اسی کے لئے ہے غیب آسمانوں اور زمین کا کیا ہی خوب دیکھنے والا اور سننے والا ہے وہ (اپنی مخلوق کے احوال کو) ان کے لئے اس کے سوا نہ کوئی حمایتی (و کارساز) ہے اور نہ ہی وہ اپنے حکم میں شریک کرتا ہے کسی کو،

Translated by

Noor ul Amin

ان سے کہیے کہ اللہ ہی بہترجانتا ہے جتنی مدت وہ ٹھہرے ، اسی کو آسمانوں اور زمین کے غیب معلوم ہیں ، وہ کیا ہی خوب سننے والا اور دیکھنے والا ہے ، ان چیزوں کا اللہ کے سوا کوئی کارساز اور منتظم نہیں اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اللہ خوب جانتا ہے وہ جتنا ٹھہرے ( ف۵۳ ) اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمینوں کے سب غیب ، وہ کیا ہی دیکھتا اور کیا ہی سنتا ہے ( ف۵٤ ) اس کے سوا ان کا ( ف۵۵ ) کوئی والی نہیں ، اور وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اﷲ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت ( وہاں ) ٹھہرے رہے ، آسمانوں اور زمین کی ( سب ) پوشیدہ باتیں اسی کے علم میں ہیں ، کیا خوب دیکھنے والا اور کیاخوب سننے والا ہے ، اس کے سوا ان کا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنا رہے؟ تمام آسمانوں اور زمین کا ( علمِ ) غیب اسی کے لئے ہے وہ کتنا بڑا دیکھنے والا اور کتنا بڑا سننے والا ہے ۔ اللہ کے سوا ان لوگوں کا کوئی سرپرست نہیں ہے اور نہ وہ کسی کو اپنے حکم میں شریک کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Allah knows best how long they stayed: with Him is (the knowledge of) the secrets of the heavens and the earth: how clearly He sees, how finely He hears (everything)! They have no protector other than Him; nor does He share His Command with any person whatsoever.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "God knows best how long they stayed there; to Him belongs the unseen of both the heavens and the earth. How clear is His sight and how keen His hearing! No one other than Him is their guardian and no one shares His Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Allah knows best how long they stayed. With Him is the unseen of the heavens and the earth." How clearly He sees, and hears (everything)! They have no protector other than Him, and He makes none to share in His decision and His rule.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Allah knows best how long they remained; to Him are (known) the unseen things of the heavens and the earth; how clear His sight and how clear His hearing! There is none to be a guardian for them besides Him, and He does not make any one His associate in His Judgment.

Translated by

William Pickthall

Say: Allah is Best Aware how long they tarried. His is the Invisible of the heavens and the earth. How clear of sight is He and keen of hearing! They have no protecting friend beside Him, and He maketh none to share in His government.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "अल्लाह भली-भाँति जानता है जितना वे ठहरे।" आकाशों और धरती की छिपी बात का सम्बन्ध उसी से है। वह क्या ही देखने वाला और सुनने वाला है! उस से इतर न तो उन का कोई संरक्षक है और न वह अपने प्रभुत्व और सत्ता में किसी को साझीदार बनाता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیئے خدا تعالیٰ انکے رہنے کی مدت کو زیادہ جانتا ہے تمام آسمانوں اور زمین کا علم غیب اسی کو ہے وہ کیسا کچھ دیکھنے والا اور کیسا کچھ سننے والا ہے ان کا خدا کے سوا کوئی بھی مددگار نہیں اور نہ اللہ تعالیٰ کسی کو اپنے حکم میں شریک کرتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیں اللہ زیادہ جاننے والا ہے کتنی مدت رہے، اسی کے پاس آسمانوں اور زمینکے چھپے ہوئے راز ہیں، وہ خوب دیکھنے والا اور سننے والا ہے، نہ اس کے سوا ان کا کوئی مددگار ہے اور نہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم کہو اللہ ان کے قیام کی مدت زیادہ جانتا ہے ، آسمانوں اور زمین کے سب پوشیدہ احوال اسی کو معلوم ہیں ، کیا خوب ہے ، وہ دیکھنے والا اور سننے والا زمین و آسمان کی مخلوقات کا کوئی خبر گیر اس کے سوا نہیں اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اللہ ہی خوب جاننے والا ہے کہ وہ کتنی مدت رہے اسی کو آسمانوں اور زمین کے غیب کا علم ہے وہ کیا ہی دیکھنے والا ہے اور کیا ہی سننے والا ہے، ان لوگوں کا اس کے سوا کوئی مددگار نہیں اور وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں فرماتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اللہ خوب جانتا ہے جتنی مدت ان پر گزری اسی کے پاس ہیں چھپے بھید آسمانوں اور زمین کے کیا عجیب دیکھتا اور سنتا ہے  کوئی نہیں بندوں پر اس کے سوائے مختار اور نہیں شریک کرتا اپنے حکم میں کسی کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر بھی نہ مانیں تو کہہ دیجیے کہ خدا تعالیٰ ان کے رہنے کی مدت کو بہتر جانتا ہے آسمانوں اور زمین کا تمام علم غیب اسی کو ہے لہٰذا تعالیٰ کیا ہی دیکھنے والا اور کیا ہی سننے الا ہے اس کے سوا بندوں کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے