Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 27

سورة الكهف

وَ اتۡلُ مَاۤ اُوۡحِیَ اِلَیۡکَ مِنۡ کِتَابِ رَبِّکَ ۚ ؕ لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمٰتِہٖ ۚ ۟ وَ لَنۡ تَجِدَ مِنۡ دُوۡنِہٖ مُلۡتَحَدًا ﴿۲۷﴾

And recite, [O Muhammad], what has been revealed to you of the Book of your Lord. There is no changer of His words, and never will you find in other than Him a refuge.

تیری جانب جو تیرے رب کی کتاب وحی کی گئی ہے اسے پڑھتا رہ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں تو اس کے سوا ہرگز ہرگز کوئی پناہ کی جگہ نہ پائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتۡلُ
اور پڑھئے
مَاۤ
جو
اُوۡحِیَ
وحی کی گیا ہے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
مِنۡ کِتَابِ
کتاب سے
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
لَا
نہیں
مُبَدِّلَ
کوئی بدلنے والا
لِکَلِمٰتِہٖ
اس کے کلمات کو
وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مُلۡتَحَدًا
کوئی پناہ گاہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتۡلُ
اور آپ پڑھ کر سنادیں
مَاۤ
جو
اُوۡحِیَ
وحی کی گئی
اِلَیۡکَ
آپ کو
مِنۡ کِتَابِ
کتاب میں سے
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
لَامُبَدِّلَ
نہیں کوئی بدلنے والا
لِکَلِمٰتِہٖ
اس کی باتیں
وَلَنۡ
اور کبھی نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مُلۡتَحَدًا
کوئی جائے پناہ
Translated by

Juna Garhi

And recite, [O Muhammad], what has been revealed to you of the Book of your Lord. There is no changer of His words, and never will you find in other than Him a refuge.

تیری جانب جو تیرے رب کی کتاب وحی کی گئی ہے اسے پڑھتا رہ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں تو اس کے سوا ہرگز ہرگز کوئی پناہ کی جگہ نہ پائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! جو کچھ آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے آپ کے اپنے پروردگار کی کتاب میں سے وہ انھیں پڑھ کر سنا دو ۔ کوئی اس کے ارشادات کو بدلنے کا مجاز نہیں (اور اگر کوئی ایسا کام کرے تو) آپ اللہ کے سوا اس کے لئے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ کے رب کی کتاب میں سے جوآپ کو وحی کی گئی ہے اُس کوآپ پڑھ کر سنا دیں، اُس کی باتیں بدلنے والاکوئی نہیں اوراس کے سواآپ کبھی کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And recite what has been revealed to you of the Book of your Lord. There is no one to change His words and you will never find a refuge beside Him.

اور پڑھ جو وحی ہوئی تجھ کو تیرے رب کی کتاب سے کوئی بدلنے والا نہیں اس کی باتیں اور کہیں نہ پائے گا تو اس کے سوائے چھپنے کو جگہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) آپ تلاوت کیجیے جو آپ کی طرف وحی کی گئی ہے آپ کے رب کی کتاب میں سے اس کی باتوں کو بدلنے والا کوئی نہیں ہے اور آپ نہیں پائیں گے اس کے سوا کوئی جائے پناہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), recite to them from the Book of your Lord what has been revealed to you for none may change His words; (and were you to make any change in His words) you will find no refuge from Him.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) 26 ، تمہارے رب کی کتاب میں سے جو کچھ تم پر وحی کیا گیا ہے اسے ﴿جوں کا توں﴾ سنا دو ، کوئی اس کے فرمودات کو بدل دینے کا مجاز نہیں ہے ، ﴿اور اگر تم کسی کی خاطر اس میں ردوبدل کرو گے تو﴾ اس سے بچ کر بھاگنے کے لیے کوئی جائے پناہ نہ پاؤ گے ۔ 27

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی گئی ہے ، اسے پڑھ کر سنادو ۔ کوئی نہیں ہے جو اس کی باتوں کو بدل سکے ، اور اسے چھوڑ کر تمہیں ہرگز پناہ کی جگہ نہیں مل سکتی ۔ ( ٢١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تیرے مالک کی کتاب جو تجھ کو بھیجی گئی ہے اس کو پڑھتا رہا اس کی باتوں کو کوئی بدل نہیں سکتا اور تجھ کو اس کے سوا کہیں پناہ نہ ملے گی 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنے پروردگار کی کتاب جو آپ کے پاس وحی کے ذریعے بھیجی جاتی ہے (لوگوں کے سامنے) پڑھتے رہا کیجئے اس کی باتوں (وعدوں) کو کوئی بدل نہیں سکتا اور آپ اس کے علاوہ کوئی جائے پناہ ہرگز نہ پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کی طرف آپ کے رب کی کتاب میں سے جو کچھ وحی کی گئی ہے اس کو سنا دیجیے۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے اور آپ سے بھاگ کر پناہ کی جگہ ہرگز نہ پا سکیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے پروردگار کی کتاب جو تمہارے پاس بھیجی جاتی ہے پڑھتے رہا کرو۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں۔ اور اس کے سوا تم کہیں پناہ کی جگہ بھی نہیں پاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And rehearse thou that which hath been revealed unto thee of the Book of thy Lord; and none may alter His Words, and never wilt thou find beside Him a covert.

اور آپ پڑھ دیا کیجیے جو کچھ وحی آپ پر آپ کے پروردگار کی کتاب کے ذریعہ سے آئی ہے۔ کوئی بدل اس کی باتوں کا نہیں ہوسکتا اور نہ آپ اس کے سوا کوئی پناہ ہی پائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارے رب کی جو کتاب تم پر وحی کی جارہی ہے ، اس کو سناؤ ۔ خدا کے قوانین کو کوئی بدل نہیں سکتا اور اس کے سوا تم کوئی پناہ نہیں پاسکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) پر آپ کے رب کی کتاب میں سے جو وحی کی جاتی ہے اس کو پڑھ کر سنادیا کیجیے ، اس کی باتوں ( کلمات ) کو کوئی بدلنے والا نہیں اور اس کے سوا آپ ہرگز کوئی جائے پناہ ( بھی ) نہیں پائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے اللہ کی کتاب کو جو تمہارے پاس بھیجی جاتی ہے پڑھتے رہا کرو۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور اس کے سوا تم کہیں پناہ بھی نہ پائو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پڑھتے (اور سناتے) جاؤ (اے پیغمبر ! ) اس وحی کو جو بھیجی گئی ہے آپ کی طرف، آپ کے رب کی جانب سے، کوئی نہیں جو بدل سکے اس کے فرمودات کو، اور (اگر آپ نے کسی کی خاطر اس میں کوئی کمی و بیشی کردی تو) آپ اس کے سوا ہرگز کوئی پناہ گاہ نہیں پاسکو گے،

Translated by

Noor ul Amin

اے نبیؐ جو آ پ کی طرف وحی کیا گیا ہے اپنے رب کی کتاب میں سے پڑھ کرسنادوکوئی اس کے ارشادات کو بدلنے کا مجاز نہیں ( جو ایسا کرے گا ) آپ اللہ کے سوااس کے لئے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تلاوت کرو جو تمہارے رب کی کتاب ( ف۵٦ ) تمہیں وحی ہوئی اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں ( ف۵۷ ) اور ہرگز تم اس کے سوا پناہ نہ پاؤ گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ وہ ( کلام ) پڑھ کر سنائیں جو آپ کے رب کی کتاب میں سے آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے ، اس کے کلام کو کوئی بدلنے والا نہیں اور آپ اس کے سوا ہرگز کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) آپ کے پروردگار کی طرف کتاب ( قرآن ) کے ذریعہ سے جو وحی کی گئی ہے ۔ اسے پڑھ سنائیں ۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے ۔ اور آپ اس کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And recite (and teach) what has been revealed to thee of the Book of thy Lord: none can change His Words, and none wilt thou find as a refuge other than Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

Read whatever is revealed to you from the Book of your Lord. No one can change His words and you can never find any refuge other than Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And recite what has been revealed to you (O Muhammad) of your Lord's Book. None can change His Words, and none will you find as refuge other than Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And recite what has been revealed to you of the Book of your Lord, there is none who can alter His words; and you shall not find any refuge besides Him.

Translated by

William Pickthall

And recite that which hath been revealed unto thee of the Scripture of thy Lord. There is none who can change His words, and thou wilt find no refuge beside Him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अपने रब की क़िताब, जो कुछ तुम्हारी ओर प्रकाशना (वह्यस) हुई, पढ़ो। कोई नहीं जो उन के बोलो को बदलने वाला हो और न तुम उस से हटकर शरण लेने की जगह पाओगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کے پاس جو رب کی کتاب وحی کے ذریعہ سے آئی ہے وہ پڑھ دیا کیجیئے اس کی باتوں کو (یعنی وعدوں کو) کوئی بدل نہیں کرسکتا اور آپ خدا کے سوا اور کوئی جائے پناہ نہ پاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور تلاوت کرو جو آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے آپ پر کتاب میں وحی کی گئی ہے، اس کے ارشادات کو کوئی بدلنے والا نہیں اور نہ اس کے سوا آپ جائے پناہ پائیں گے۔ “ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے رب کی کتاب میں سے جو کچھ تم پر وحی کیا گیا ہے اسے (جوں کا توں) سنا دو ، کوئی اس کے فرمودات کو بدل دینے کا مجاز نہیں ہے (اور اگر تم کسی کی خاطر اس میں ردو بدل کرو گے تو) اس سے بچ کر بھاگنے کے لئے کوئی جائے پناہ نہ پائو گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کے رب کی کتاب جو آپ کی طرف وحی کی گئی اس کی تلاوت کیجیے اس کے کلمات کو کوئی بدلنے والا نہیں اور ہرگز آپ اس کے سوا کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پڑھ جو وحی ہوئی تجھ کو تیرے رب کی کتاب سے کوئی بدلنے والا نہیں اس کی باتیں اور کہیں نہ پائے گا تو اس کے سوائے چھپنے کو جگہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ کے رب کی جو کتاب آپ کے پاس وحی کے ذریعے سے نازل ہوئی ہے اس کو پڑھ کر سناتے رہئے خدا کی باتوں کو کوئی بدل نہیں سکتا اور آپ خدا کے سوا کہیں پناہ کی جگہ نہ پائیں گے۔