Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 39

سورة الكهف

وَ لَوۡ لَاۤ اِذۡ دَخَلۡتَ جَنَّتَکَ قُلۡتَ مَا شَآءَ اللّٰہُ ۙ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ۚ اِنۡ تَرَنِ اَنَا اَقَلَّ مِنۡکَ مَالًا وَّ وَلَدًا ﴿ۚ۳۹﴾

And why did you, when you entered your garden, not say, 'What Allah willed [has occurred]; there is no power except in Allah '? Although you see me less than you in wealth and children,

تو نے اپنے باغ میں جاتے وقت کیوں نہ کہا کہ اللہ کا چاہا ہونے والا ہے ، کوئی طاقت نہیں مگر اللہ کی مدد سے اگر تو مجھے مال و اولاد میں اپنے سے کم دیکھ رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اور کیوں نہ
اِذۡ
جب
دَخَلۡتَ
داخل ہوا تو
جَنَّتَکَ
اپنے باغ میں
قُلۡتَ
کہا تو نے
مَا
جو
شَآءَ
چاہا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَاقُوَّۃَ
نہیں کوئی قوت
اِلَّا
مگر
بِاللّٰہِ
اللہ کی(توفیق) سے
اِنۡ
اگر
تَرَنِ
تو دیکھتا ہے مجھے
اَنَا
کہ میں
اَقَلَّ
کمتر ہوں
مِنۡکَ
تجھ سے
مَالًا
مال میں
وَّوَلَدًا
اور اولاد میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اور کیوں نہ
اِذۡ
جب
دَخَلۡتَ
داخل ہوئے تم
جَنَّتَکَ
اپنے باغ میں
قُلۡتَ
تم نے کہا
مَا شَآءَ اللّٰہُ
جوچاہے اللہ(ان شاءاللہ)
لَاقُوَّۃَ
نہیں کوئی قوت
اِلَّا
سوائے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالی کے
اِنۡ
اگر
تَرَنِ
تو نے دیکھا مجھے
اَنَا
میں
اَقَلَّ
کم ہوں
مِنۡکَ
تجھ سے
مَالًا
مال میں
وَّوَلَدًا
اور اولاد میں
Translated by

Juna Garhi

And why did you, when you entered your garden, not say, 'What Allah willed [has occurred]; there is no power except in Allah '? Although you see me less than you in wealth and children,

تو نے اپنے باغ میں جاتے وقت کیوں نہ کہا کہ اللہ کا چاہا ہونے والا ہے ، کوئی طاقت نہیں مگر اللہ کی مدد سے اگر تو مجھے مال و اولاد میں اپنے سے کم دیکھ رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو یہ کیوں نہ کہا : ماشاء اللہ لاقوہ الا باللہ (وہی ہوتا ہے جو چاہتا ہے اور اللہ کی توفیق کے بغیر کسی کا کچھ زور نہیں) بھلا دیکھو ! اگر میں مال اور اولاد میں تم سے کمتر ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے توتم نے ماشاء اللہ کیوں نہ کہا؟اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی قوت نہیں،اگرتو نے مجھے مال اوراولادمیں اپنے سے کم تر دیکھا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And why, when you entered your garden, did you not say, & (Everything is) as Allah wills. There is no power ex¬cept with Allah&? If you see me less than you in wealth and children,

اور جب تو آیا تھا اپنے باغ میں کیوں نہ کہا تو نے جو چاہے اللہ سو ہو، طاقت نہیں مگر جو دے اللہ اگر تو دیکھتا ہے مجھ کو کہ میں کم ہوں تجھ سے مال اور اولاد میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے یوں کیوں نہ کہا : ماشاء اللہ ! (یعنی یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ہے۔ ) اللہ کے بدون کسی کو کوئی طاقت حاصل نہیں اگر تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں تم سے مال اور اولاد میں کم ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you entered your vineyard, why did you not say: 'Whatever Allah wills shall come to pass, for there is no power save with Allah!' If you find me less than yourself in wealth and children

اور جب تو اپنی جنت میں داخل ہو رہا تھا تو اس وقت تیری زبان سے یہ کیوں نہ نکلا کہ ماشاء اللہ ، لاقوة الا باللٰہ؟ 40 اگر تو مجھے مال اور اولاد میں اپنے سے کمتر پا رہا ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہورہے تھے ، اس وقت تم نے یہ کیوں نہیں کہا کہ ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ ! ( جو اللہ چاہتا ہے ، وہی ہوتا ہے ، اللہ کی توفیق کے بغیر کسی میں کوئی طاقت نہیں ) ۔ اگر تمہیں یہ نظر آرہا ہے کہ میری دولت اور اولاد تم سے کم ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تو اپنے باغ میں آیا تو نے یوں کیوں نہ کہا جو اللہ چ ہے وہ ہوتا ہے جو کچھ اختیار ہے وہ اسی کا ہے 4 اور کسی میں کوئی طاقت نہیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئیتو تم نے یوں کیوں نہ کہا جو اللہ کو منظور ہو رہی وہی ہوتا ہے اللہ کی مدد کے سوا (کسی میں) کوئی قوت نہیں (ماشاء لاقو الا باللہ) اگر تم مجھ کو مال اور اولاد میں اپنے سے کم تر دیکھتے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تو اپنے باغ میں پہنچا تھا تو نے یہ کیوں نہ کہا ماشا اللہ ولاقوۃ الا باللہ (جو اللہ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے اور اللہ کی قوت کے مقابلے میں کوئی قوت نہیں ہے) اگر تو دیکھتا ہے مجھ کو کہ میں کم ہوں تجھ سے مال اور اولاد میں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (بھلا) جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشاالله لاقوة الابالله کیوں نہ کہا۔ اگر تم مجھے مال واولاد میں اپنے سے کمتر دیکھتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore saidst thou not, when thou enteredest thy garden: whatsoever Allah may will! there is no power save in Allah! If thou beholdest I am inferior to thee in substance and offspring.

اور تو جو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے یہ کیوں نہ کہا کہ اللہ جو چاہتا ہے (وہی ہوتا ہے) اور (کسی میں) کوئی قوت نہیں بجز اللہ (کی مدد) کے ۔ (اور) اگر تو مجھے مال واولاد میں کمتر دیکھتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے یوں کیوں نہ کہا کہ یہ جو کچھ ہے ، سب اللہ کا فضل ہے ۔ اللہ کے بدون کسی کو کوئی قوت حاصل نہیں ۔ اگر تم مال واولاد کے اعتبار سے مجھے اپنے سے کم دیکھتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بھلا جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ ’’جو اللہ چاہے ، بھلائی کی قوت صرف اسی کی طرف سے ہے‘‘ کیوں نہ کہا ، اگر تو مجھے ( اس حال میں ) دیکھ رہا ہے کہ میں تجھ سے مال و اولاد کے اعتبار سے کم تر ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بھلا جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشَائَ اللٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا باللّٰہِ کیوں نہ کہا ؟ اگر تم مجھے مال اولاد میں کم تر دیکھتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ایسے کیوں نہ ہوا کہ جب تو داخل ہوا تھا اپنے باغ میں تو تو (دل و جان سے) سے پکار اٹھتا " ماشاء اللّٰہ لاقوۃ الا باللّٰہ " اور اگر تو مجھے اپنے سے کمتر دیکھتا ہے مال اور اولاد کے اعتبار سے،

Translated by

Noor ul Amin

’’اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا توکیوں نہ کہا کہ اللہ نےجو چاہا ہے وہ ہوا ہے ، اللہ کی مرضی کے بغیرکسی کو کوئی قوت حاصل نہیں ہوسکتی ، بھلادیکھو!اگرمیں مال اور اولادمیں تم سے کمترہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیوں نہ ہوا کہ جب تو اپنے باغ میں گیا تو کہا ہوتا جو چاہے اللہ ، ہمیں کچھ زور نہیں مگر اللہ کی مدد کا ( ف۸۲ ) اگر تو مجھے اپنے سے مال و اولاد میں کم دیکھتا تھا ( ف۸۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے کیوں نہیں کہا: ”ما شاء اﷲ لا قوۃ اِلا باﷲ“ ( وہی ہونا ہے جو اﷲ چاہے کسی کو کچھ طاقت نہیں مگر اﷲ کی مدد سے ) ، اگر تو ( اِس وقت ) مجھے مال و اولاد میں اپنے سے کم تر دیکھتا ہے ( تو کیا ہوا )

Translated by

Hussain Najfi

اور تو جب اپنے باغ میں داخل ہوا تو کیوں نہ کہا؟ ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ ( جو اللہ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے اور خدا کی قوت کے بغیر کوئی قوت نہیں ہے ) ۔ اور اگر تو مجھے مال و اولاد میں ( اپنے سے ) کمتر دیکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Why didst thou not, as thou wentest into thy garden, say: 'Allah's will (be done)! There is no power but with Allah!' If thou dost see me less than thee in wealth and sons,

Translated by

Muhammad Sarwar

When entering your garden, you should have said, "This is what God willed; All Power belongs to Him. Even if you consider me inferior to yourself in wealth and offspring,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"It was better for you to say, when you entered your garden: `That which Allah wills! There is no power but with Allah!' If you see me less than you in wealth, and children,"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And wherefore did you not say when you entered your garden: It is as Allah has pleased, there is no power save in Allah? If you consider me to be inferior to you in wealth and children,

Translated by

William Pickthall

If only, when thou enteredst thy garden, thou hadst said: That which Allah willeth (will come to pass)! There is no strength save in Allah! Though thou seest me as less than thee in wealth and children,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐसा क्यों न हुआ कि जब तूने अपने बाग़ में प्रवेश किया तो कहता, 'जो अल्लाह चाहे, बिना अल्लाह के कोई शक्ति नहीं?' यदि तू देखता है कि मैं धन और संतति में तुझसे कम हूँ,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تو جس وقت اپنے باغ میں پہنچا تھا تو تو نے یوں کیوں نہ کہا کہ جو اللہ کو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے اور بدون خدا کی مدد کے (کسی میں) کوئی قوت نہیں اگر تو مجھ کو مال اور اولاد میں کمتر دیکھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو نے یہ کیوں نہ کہا ” جو اللہ چاہے اللہ کی مدد کے بغیر میرے پاس کوئی قوت نہیں “ اگر تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں مال اور اولاد میں تجھ سے کم تر ہوں۔ “ (٣٩) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب تو اپنی جنت میں داخل ہو رہا تھا تو اس وقت تیری زبان سے یہ کیوں نہ نکلا کہ ماشا اللہ ، فاقوہ الا باللہ ؟ اگر تو مجھے مال اور اولاد میں اپنے سے کمتر پا رہا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ کیوں نہ کہا، اگر تو مجھے اس حال میں دیکھ رہا ہے کہ میں تجھ سے مال اور اولاد کے اعتبار سے کم ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تو آیا تھا اپنے باغ میں کیوں نہ کہا تو نے جو چاہے اللہ سو ہو طاقت نہیں مگر جو دے اللہ اگر تو دیکھتا ہے مجھ کو کہ میں کم ہوں تجھ سے مال اور اولاد میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تو جس وقت اپنے باغ میں پہونچا تھا تو تو نے یوں کیوں نہ کہا کہ جو اللہ چاہ ہے وہ ہوتا ہے اور خدا کی مدد کے بغیر کوئی زور نہیں اگر تو مجھ کو دیکھتا ہے کہ میں تجھ سے مال اور اولاد میں کم ہوں۔