Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 45

سورة الكهف

وَ اضۡرِبۡ لَہُمۡ مَّثَلَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا کَمَآءٍ اَنۡزَلۡنٰہُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخۡتَلَطَ بِہٖ نَبَاتُ الۡاَرۡضِ فَاَصۡبَحَ ہَشِیۡمًا تَذۡرُوۡہُ الرِّیٰحُ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ مُّقۡتَدِرًا ﴿۴۵﴾

And present to them the example of the life of this world, [its being] like rain which We send down from the sky, and the vegetation of the earth mingles with it and [then] it becomes dry remnants, scattered by the winds. And Allah is ever, over all things, Perfect in Ability.

ان کے سامنے دنیا کی زندگی کی مثال ( بھی ) بیان کرو جیسے پانی جسے ہم آسمان سے اتارتے ہیں اور اس سے زمین کا سبزہ ملا جلا ( نکلا ) ہے ، پھر آخرکار وہ چورا چورا ہو جاتا ہے جسے ہوائیں اڑائے لیئے پھرتی ہیں ۔ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاضۡرِبۡ
اور بیان کیجیے
لَہُمۡ
ان کے لئے
مَّثَلَ
مثال
الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی کی
کَمَآءٍ
جیسے پانی
اَنۡزَلۡنٰہُ
اتارا ہم نے اسے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
فَاخۡتَلَطَ
تو مل جل گئیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
نَبَاتُ
نباتات
الۡاَرۡضِ
زمین کی
فَاَصۡبَحَ
تو وہ ہو گئیں
ہَشِیۡمًا
چورا چورا
تَذۡرُوۡہُ
بکھیرتی ہے اسے
الرِّیٰحُ
ہوائیں
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
مُّقۡتَدِرًا
قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاضۡرِبۡ
اور آپ بیان کریں
لَہُمۡ
اُن کے لئے
مَّثَلَ
مثال
الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی کی
کَمَآءٍ
جیسا کہ پانی
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اس کو
مِنَ السَّمَآءِ
آ سمان سے
فَاخۡتَلَطَ
پھر خوب مل جل گئی
بِہٖ
اس کے ساتھ
نَبَاتُ
پیداوار
الۡاَرۡضِ
زمین کی
فَاَصۡبَحَ
پھر وہ ہوگئی
ہَشِیۡمًا
چورا
تَذۡرُوۡہُ
اڑائے پھرتی ہیں جس کو
الرِّیٰحُ
ہوائیں
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
مُّقۡتَدِرًا
پوری قدرت رکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

And present to them the example of the life of this world, [its being] like rain which We send down from the sky, and the vegetation of the earth mingles with it and [then] it becomes dry remnants, scattered by the winds. And Allah is ever, over all things, Perfect in Ability.

ان کے سامنے دنیا کی زندگی کی مثال ( بھی ) بیان کرو جیسے پانی جسے ہم آسمان سے اتارتے ہیں اور اس سے زمین کا سبزہ ملا جلا ( نکلا ) ہے ، پھر آخرکار وہ چورا چورا ہو جاتا ہے جسے ہوائیں اڑائے لیئے پھرتی ہیں ۔ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ان کے لئے دنیا کی زندگی کی یہ مثال بیان کیجئے : جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا جس سے زمین کی نباتات گھنی ہوگئی۔ پھر وہی نباتات ایسا بھس بن گئی جسے ہوائیں اڑائے پھرتی ہیں اور اللہ ہر چیز پر مکمل اختیار رکھتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اُنہیں دنیاکی زندگی کی مثال بیان کردیں، جیساکہ پانی،جسے ہم نے آسمان سے نازل کیا پھر اُس سے زمین کی نباتات خوب گھنی ہو گئیں پھر وہ چوراہوگئیں،جسے ہوائیں اُڑائے پھرتی ہیں اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہرچیزپر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And give them the example of the worldly life; it is like water We sent down from the sky, then mingled with it was the vegetation of the earth, and then it turned into chaff that the winds blow about. And Allah has power over everything.

اور بتلا دے ان کو مثال دنیا کی زندگی کی جیسے پانی اتارا ہم نے آسمان سے پھر رلا ملا نکلا اس کی وجہ سے زمین کا سبزہ پھر کل کو ہوگیا چورا چورا ہوا میں اڑتا ہوا، اور اللہ کو ہے ہر چیز پر قدرت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور بیان کیجیے ان کے لیے مثال دنیا کی زندگی کی جیسے پانی کہ ہم نے اسے اتارا آسمان سے پھر اس کے ساتھ مل جل کر نکل آیا زمین کا سبزہ پھر وہ ہوگیا چورا چورا اڑائے پھرتی ہیں اسے ہوائیں اور اللہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), propound to them the parable of the present life: it is like the vegetation of the earth which flourished luxuriantly when it mingled with the water that We sent down from the sky, but after that the same vegetation turned into stubble which the winds blew about. Allah alone has the power over all things.

اور اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، انہیں حیات دنیا کی حقیقت اس مثال سے سمجھاؤ کہ آج ہم نے آسمان سے پانی برسا دیا تو زمین کی پود خوب گھنی ہو گئی ، اور کل وہی نباتات بھس بن کر رہ گئی جسے ہوائیں اڑائے لیے پھرتی ہیں ۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ 41

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں سے دنیوی زندگی کی یہ مثال بھی بیان کردو کہ وہ ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا ، تو اس سے زمین کا سبزہ خوب گھنا ہوگیا ، پھر وہ ایسا ریزہ ریزہ ہوا کہ اسے ہوائیں اڑا لے جاتی ہیں ۔ ( ٢٥ ) اور اللہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبران کافروں سے دنیا کی زندگی کی ایک مثال بیان کر (دنیا کی زندگی اس) پانی کی طرح ہے جس کو ہم نے آسمان سے برسایا پھر اس کی وجہ سے زمین کا سبزہ خوب گھن گیا (اچھی طرح زور سے بڑھا گنجان ہو کر) پھر (چند ہی روز میں) سوکھا چورا ہوگیا جسے ہوائیں اڑاتی پھرتی ہیں اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بیان کیجئے (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جس کو ہم نے آسمان سے برسایا تو اس کے ساتھ زمین کو روائیدگی مل گئی پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑائے پھرتی ہیں اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دنیا کی زندگی کی ایک مثال بیان کردیجیے۔ (مثال یہ ہے کہ) جیسے ہم نے بلندی سے پانی برسایا پھر زمین کی پیداوار خوب گھنی ہوگئی۔ پھر وہی (نباتات) چورا چورا ہو کر رہ گئی جس کو ہوا اڑائے پھرتی ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا۔ تو اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی۔ پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں۔ اور خدا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And propound thou unto them the similitude of the life of the World. It is as water which We send down from the heaven, then there mingleth therewith the vegetation of the earth, and lo! it becometh dry stubble which the winds scatter and Allah is over everything potent.

اور آپ ان لوگوں سے دنیوی زندگی کی حالت بیان کیجیے کہ وہ ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا ہو پھر اس کے ذریعہ سے زمین کی نباتات خوب گنجان ہوگئی ہے ۔ پھر وہ ریزہ ریزہ ہوجائے کہ ہوا اسے اڑائے اڑائے پھرے اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو اس دنیوی زندگی کی تمثیل سناؤ کہ اس کو یوں سمجھو کہ بارش ہو جس کو ہم نے آسمان سے اتارا ، پس زمین کی نباتات اس سے خوب اپجیں ، پھر وہ چورا ہوجائیں جس کو ہوائیں اڑائے لیے پھریں اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے پیغمبر ﷺ ) آپ ان سے دنیا کی زندگی کی ( ایک اور ) مثال ( بھی ) بیان کردیجیے ( کہ وہ ایسی ہے ) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا ، پس اس کے ذریعے زمین سے اُگنے والی چیزیں خوب گنجان ہوکر اُگتی ہیںپھر وہ ( سوکھ کر ) خشک بوسیدہ گھاس ہوجاتی ہے جس کو ہوائیں اُڑائے پھرتی ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کر دو ، وہ ایسی ہے، جیسے پانی۔ جسے ہم نے آسمان سے برسایا تو اس کے ساتھ زمین میں رلا ملا سبزہ نکالا، پھر گل سڑ کر چورا چور ہوگیا اور ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں اور اللہ تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان (کی عبرت) کے لئے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو کہ جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا، جس سے خوب گھنی ہو کر نکلی اس کی انگوری، پھر (چندے بعد) وہ اس طرح چورا بن کر رہ گئی کہ اڑائے پھریں اس کو ہوائیں، اور واقعہ یہ ہے کہ اللہ ہر چیز پر پوری طرح قابو رکھنے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

نیز ان کے لئے دنیا کی زندگی کی یہ مثال بیان کیجئے: جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا جس سے زمین کا پود ا گھنا ہوجاتا ہے پھروہی پودا ( وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ) خشک ہوکربھُس بن جاتا ہے جسے ہوا ئیں اُڑا کر لے جاتی ہیں اور اللہ ہرچیزپرمکمل اختیار رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے سامنے ( ف۹۳ ) زندگانی دنیا کی کہاوت بیان کرو ( ف۹٤ ) جیسے ایک پانی ہم نے آسمان اتارا تو اس کے سبب زمین کا سبزہ گھنا ہو کر نکلا ( ف۹۵ ) کہ سوکھی گھاس ہوگیا جسے ہوائیں اڑائیں ( ف۹٦ ) اور اللہ ہر چیز پر قابو والا ہے ( ف۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ انہیں دنیوی زندگی کی مثال ( بھی ) بیان کیجئے ( جو ) اس پانی جیسی ہے جسے ہم نے آسمان کی طرف سے اتارا تو اس کے باعث زمین کا سبزہ خوب گھنا ہوگیا پھر وہ سوکھی گھاس کا چورا بن گیا جسے ہوائیں اڑا لے جاتی ہیں ، اور اﷲ ہر چیز پر کامل قدرت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ ان لوگوں کے سامنے زندگانئ دنیا کی ( ایک اور ) مثال پیش کریں کہ وہ ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا تو اس سے زمین کی نباتات مل گئی ( اور خوب پھلی پھولی ) پھر وہ ریزہ ریزہ ہوگئی جسے ہوائیں اڑائے پھرتی ہیں اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Set forth to them the similitude of the life of this world: It is like the rain which we send down from the skies: the earth's vegetation absorbs it, but soon it becomes dry stubble, which the winds do scatter: it is (only) Allah who prevails over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "The worldly life resembles the (seasonal) plants that blossom by the help of the water which God sends from the sky. After a short time all of them fade away and the winds scatter them (and turns them into dust). God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And mention the parable of the worldly life: it is like the water which We send down from the sky, and the vegetation of the earth mingles with it, and becomes fresh and green. But (later) it becomes dry and broken pieces, which the winds scatter. And Allah is able to do everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And set forth to them parable of the life of this world: like water which We send down from the cloud so the herbage of the earth becomes tangled on account of it, then it becomes dry broken into pieces which the winds scatter; and Allah is the holder of power over all things.

Translated by

William Pickthall

And coin for them the similitude of the life of the world as water which We send down from the sky, and the vegetation of the earth mingleth with it and then becometh dry twigs that the winds scatter. Allah is able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन के समक्ष सांसारिक जीवन की उपमा प्रस्तुत करो, यह ऐसी है जैसे पानी हो, जिसे हम ने आकाश से उतारा तो उस से धरती की पौध घनी होकर परस्पर गुँथ गई। फिर वह चूरा-चूरा होकर रह गई, जिसे हवाएँ उड़ाए लिए फिरती हैं। अल्लाह को तो हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ ان لوگوں سے دنیوی زندگی کی حالت بیان فرمائیے کہ وہ ایسی ہے جیسے آسمان سے ہم نے پانی برسایا ہو پھر اس کے ذریعے سے زمین کی نباتات خوب گنجان ہوگئی ہوں پھر وہ ریزہ ریزہ ہوجاوے کہ اس کو ہوا اڑا لیے پھرتی ہو (8) اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان کے لیے دنیا کی زندگی کی مثال بیان کیجیے، پانی جسے ہم نے آسمان سے اتارا اس کے ساتھ زمین کی انگوری خوب مل جل گئی پھر وہ چور، چورہو گئی، جسے ہوائیں اڑائے پھرتی ہیں اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ “ (٤٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی ‘ انہیں حیات دنیا کی حقیقت اس مثال سے سمجھائو کہ آج ہم نے آسمان سے پانی برسایا دیا تو زمین کی پود خوب گھنٹی ہوگئی ، اور کل وہی نباتات بھس بن کر رہ گئی جسے ہوائیں اڑائے لئے پھرتی ہیں۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ان لوگوں سے دنیاوی زندگی کی حالت بیان کیجیے، جیسے کہ پانی ہو جو ہم نے آسمان سے اتارا، پھر اس کے ذریعہ زمین سے اگنے والی چیزیں خوب گنجان ہوگئیں، پھر وہ چورا چورا ہو کر رہ گیا، جسے ہوائیں اڑا رہی ہیں، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بتلادے ان کو مثل دنیا کی زندگی کی جیسے پانی اتارا ہم نے آسمان سے پھر رلا ملا نکلا اس کی وجہ سے زمین کا سبزہ پھر کل کو ہوگیا چورا چورا ہوا میں اڑتا ہوا اور اللہ کو ہے ہر چیز پر قدرت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ ان لوگوں کے لئے دنیوی زندگی کی حالت بیان کردیجیے کہ یہ زندگی ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس پانی سے زمین کا سبزہ خوب گنجان ہو کر بڑھا اور پھر وہ سبزہ اس طرح ریزہ ریزہ ہوگیا کہ اس کو ہوائیں اڑاتی پھرتی ہیں اور اللہ کو ہر شئی پر پورا اقتدار ہے