Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 57

سورة الكهف

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ ذُکِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ فَاَعۡرَضَ عَنۡہَا وَ نَسِیَ مَا قَدَّمَتۡ یَدٰہُ ؕ اِنَّا جَعَلۡنَا عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ اَکِنَّۃً اَنۡ یَّفۡقَہُوۡہُ وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ وَقۡرًا ؕ وَ اِنۡ تَدۡعُہُمۡ اِلَی الۡہُدٰی فَلَنۡ یَّہۡتَدُوۡۤا اِذًا اَبَدًا ﴿۵۷﴾

And who is more unjust than one who is reminded of the verses of his Lord but turns away from them and forgets what his hands have put forth? Indeed, We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And if you invite them to guidance - they will never be guided, then - ever.

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے؟ جسے اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی جائے وہ پھر بھی منہ موڑے رہے اور جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھا ہے اسے بھول جائے ، بیشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اسے ( نہ ) سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ہے ، گو تو انہیں ہدایت کی طرف بلاتا رہے ، لیکن یہ کبھی بھی ہدایت نہیں پانے کے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سے جو
ذُکِّرَ
نصیحت کیا گیا
بِاٰیٰتِ
آیات کے ذریعے
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
فَاَعۡرَضَ
پھر اس نے اعراض کیا
عَنۡہَا
اس سے
وَنَسِیَ
اور وہ بھول گیا
مَا
جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
یَدٰہُ
اس کے دونوں ہاتھوں نے
اِنَّا
بے شک ہم
جَعَلۡنَا
ڈال دیئے ہم نے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
اَکِنَّۃً
پردے
اَنۡ
کہ
یَّفۡقَہُوۡہُ
ـنہـوہ سمجھ سکیں اسے
وَفِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اور ان کے کانوں میں
وَقۡرًا
بوجھ ہے
وَاِنۡ
اور اگر
تَدۡعُہُمۡ
آپ بلائیں انہیں
اِلَی الۡہُدٰی
طرف ہدایت کے
فَلَنۡ
تو ہر گز نہیں
یَّہۡتَدُوۡۤا
وہ ہدایت پائیں گے
اِذًا
تب
اَبَدًا
کبھی بھی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سے جس کو
ذُکِّرَ
نصیحت کی گئی
بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ
اس کے رب کی آیات کے ذریعے
فَاَعۡرَضَ
تو اس نے منہ موڑلیا
عَنۡہَا
ان سے
وَنَسِیَ
اور بھول گیا
مَا قَدَّمَتۡ
جو آگے بھیجا
یَدٰہُ
اُس کے ہاتھوں نے
اِنَّا
یقیناً ہم نے
جَعَلۡنَا
کردیے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
اُن کے دلوں پر
اَکِنَّۃً
پردے
اَنۡ
یہ کہ
یَّفۡقَہُوۡہُ
وہ سمجھیں اُس کو
وَفِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اور اُن کے کانوں میں
وَقۡرًا
بوجھ
وَاِنۡ
اور اگر
تَدۡعُہُمۡ
آپ بلائیں انہیں
اِلَی
طرف
الۡہُدٰی
ہدایت کی
فَلَنۡ
تو کبھی نہیں
یَّہۡتَدُوۡۤا
وہ ہدایت پائیں گے
اِذًا
تب
اَبَدًا
کبھی بھی
Translated by

Juna Garhi

And who is more unjust than one who is reminded of the verses of his Lord but turns away from them and forgets what his hands have put forth? Indeed, We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And if you invite them to guidance - they will never be guided, then - ever.

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے؟ جسے اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی جائے وہ پھر بھی منہ موڑے رہے اور جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھا ہے اسے بھول جائے ، بیشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اسے ( نہ ) سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ہے ، گو تو انہیں ہدایت کی طرف بلاتا رہے ، لیکن یہ کبھی بھی ہدایت نہیں پانے کے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اللہ کی آیات سے نصیحت کی جائے اور وہ اس سے منہ پھیر لے اور اپنے وہ سب کام بھول جائے جو اس نے آگے بھیجے ہیں۔ ایسے لوگوں کے دلوں پر ہم نے پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ قرآن کو سمجھ ہی نہیں سکتے اور ان کے کانوں میں گرانی ہے اور اگر آپ انھیں راہ راست کی طرف بلائیں بھی تو وہ کبھی اس راہ پر نہیں آئیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس شخص سے بڑاظالم اورکون ہوگاجسے اس کے رب کی آیات کے ذریعے نصیحت کی گئی تو اس نے اُن سے منہ موڑلیااوروہ بھول گیاجواس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا۔ یقیناًہم نے اُن کے دلوں پرپردے ڈال دیے ہیں کہ وہ اس کو سمجھیں اوراُن کے کانوں میں بوجھ رکھ دیاہے اوراگرآپ اُنہیں ہدایت کی طرف بلائیں تب وہ کبھی ہدایت نہیں پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more unjust than the one who was reminded through the signs of his Lord but he turned away from them and forgot what his own hands sent ahead. And We have put covers on their hearts so that they do not understand it, and deafness in their ears. And should you call them to the right path, even then they will never ever take to guidance.

اور اس سے زیادہ ظالم کون جس کو سمجھایا گیا اس کے رب کے کلام سے پھر منہ پھیرلیا اس کی طرف سے اور بھول گیا جو کچھ آگے بھیج چکے ہیں اس کے ہاتھ، ہم نے ڈال دیئے ہیں ان کے دلوں پر پردے کہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں ہے بوجھ اور اگر تو ان کو بلائے راہ پر تو ہرگز نہ آئیں راہ پر اس وقت کبھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے نصیحت کی گئی ہو اس کے رب کی آیات کے ذریعے تو اس نے اعراض کیا ان سے اور وہ بھول گیا کہ کیا آگے بھیجا ہے اس کے دونوں ہاتھوں نے یقیناً ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں کہ وہ اس (قرآن) کو سمجھ نہ پائیں اور ان کے کانوں میں بوجھ (ڈال دیا ہے) اور اگرچہ آپ بلائیں انہیں ہدایت کی طرف تب بھی وہ کبھی ہدایت نہیں پائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is more wicked than the man who, when he is reminded by the revelations of his Lord, turns away from them and forgets (the consequence of) the deeds wrought by his own hands? We have laid veils over their hearts lest they understand the message of the Qur'an, and We have caused heaviness in their ears. Call them as you may to the Right Path, they will not be ever guided aright.

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہے جسے اس کے رب کی آیات سناکر نصیحت کی جائے اور وہ ان سے منہ پھیرے اور اس برے انجام کو بھول جائے جس کا سروسامان اس نے اپنے لیے خود اپنے ہاتھوں کیا ہے؟﴿جن لوگوں نے یہ روش اختیار کی ہے﴾ ان کے دلوں پر ہم نے غلاف چڑھا دیے ہیں جو انہیں قرآن کی بات نہیں سمجھنے دیتے ، اور ان کے کانوں میں ہم نے گرانی پیدا کر دی ہے ۔ تم انھیں ہدایت کی طرف کتنا ہی بلاؤ ، وہ اس حالت میں کبھی ہدایت نہ پائیں گے ۔ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیتوں کے حوالے سے نصیحت کی جائے ، تو وہ ان سے منہ موڑ لے ، اور اپنے ہاتھوں کے کرتوت کو بھلا بیٹھے؟ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ( ان لوگوں کے کرتوت کی وجہ سے ) ان کے دلوں پر غلاف چڑھا دیے ہیں جن کی وجہ سے وہ اس ( قرآن ) کو نہیں سمجھتے ، اور ان کے کانوں میں ڈاٹ لگا دی ہے ۔ اور اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ ، تب بھی وہ صحیح راستے پر ہرگز نہیں آئیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس سے بڑھ کر کون ظالم گنہگار ہوگا جس کو اس کے مالک کی آیتوں سے نصیحت کی جائے اور وہ انس سے منہ پھیر لے اور اپنے اگلے کاموں (گناہوں) کو بھول جائے (بات یہ ہے کہ) ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں ایسا نہ ہو وہ قرآن کو سمجھ جائیں اور ان کے کانوں کو بھاری کردیا ہے (تاکہ وہ حق بات برابر نہ سنیں اور اسی وجہ سے اے پیغمبر) اگر تو ان کو سیدھے رستے کی طرف بلائے تو وہ کبھی راہ پر آنیوالے نہیں ہرگز نہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا کہ اسے پروردگار کے کلام سے سمجھایا گیا تو اس نے اس سے منہ پھیرلیا اور جو (اعمال) اپنے ہاتھوں آگے بھیج چکا وہ بھول گیا۔ یقینا ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ اس (حق) کو سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ (کہ سن نہ سکیں) اور اگر آپ ان کو راہ راست کی طرف بلائیں تو ہرگز کبھی بھی راہ راست پر نہ آئیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سمجھایا گیا تو اس نے اس کی طرف سے منہ پھیرلیا اور جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اسے وہ بھول گیا۔ (درحقیقت) ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں اس سے کہ وہ اس کو سمجھیں۔ ان کے کانوں میں ایک بوجھ ہے (حق سننے سے بہرے ہیں) اگر آپ ان کو ہدیات کی طرف بلائیں گے تو وہ آپ کے کہنے سے کبھی ہدایت پر نہیں آئیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس سے ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کے کلام سے سمجھایا گیا تو اُس نے اس سے منہ پھیر لیا۔ اور جو اعمال وہ آگے کرچکا اس کو بھول گیا۔ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے کہ اسے سمجھ نہ سکیں۔ اور کانوں میں ثقل (پیدا کردیا ہے کہ سن نہ سکیں) اور اگر تم ان کو رستے کی طرف بلاؤ تو کبھی رستے پر نہ آئیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who doth greater wrong than he who is admonished with the signs of His Lord yet turneth away from them and forgetteth that which his hands have sent forth? Verily We have set up veils over lest they should understand it, and in their ears a heaviness; and if thou callest them to the guidance, lo! they will not let themselves be guided ever.

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے پروردگار کی نشانیوں کی ذریعہ سے نصیحت کی جائے سو وہ اس سے روگردانی کرے اور جو کچھ اپنے ہاتھوں سمیٹ رہا ہے اسے بھلادے ۔ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں اس کے سمجھنے سے اور اس کے کانوں میں ڈاٹ دے رکھی ہے ۔ اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں تو یہ ایسی حالت میں ہرگز راہ پر نہ آئیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا ، جن کو ان کے رب کی آیات کے ذریعے سے یاد دہانی کی جائے تو وہ اس سے اعراض کریں اور اپنے ہاتھوں کی کرتوت کو بھول جائیں! اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں کہ وہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دے دی ہے ( کہ اس کو نہ سنیں ) ۔ اس وجہ سے تم ان کو ہدایت کی طرف کتنا ہی بلاؤ ، وہ کبھی ہدایت پانے والے نہیں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی گئی تو اس نے ان سے منہ پھیرا اور جو ( برے ) اعمال وہ آگے بھیج چکا ہے ، انہیں بھول گیا ، بے شک ہم نے ان کے دلوں پر اسے ( قرآن کو ) سمجھنے سے پردے ڈال دیے اور ان کے کانوں میں بوجھ ( پیدا کردیا ) ہے اور اگر ( ایسی حالت میں ) آپ ان کو ہدایت کی طرف بلائیں تو کبھی بھی ہدایت پر نہیں آئیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس سے ظالم کون جس کو اس کے رب کے کلام سے سمجھایا گیا تو اس نے اس سے منہ پھیرلیا، اور جو اعمال وہ آگے کرچکا اس کو بھول گیا۔ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے کہ اسے سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے کہ سن نہ سکیں اور اگر آپ ان کو رستے کی طرف بلائیں تو کبھی رستے پر نہ آئیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جس کو نصیحت کی جائے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے، بیشک ہم نے ایسے لوگوں کے دلوں پر پردے ڈال دئیے ہیں اس سے کہ وہ سمجھیں اس (پیغام و صداقت) کو، اور ان کے کانوں میں ڈاٹ لگا دئیے ہیں (اس سے کہ وہ اس کو سنیں) ، اور اگر تم ان کو ہدایت کی طرف بلاؤ تو ایسی صورت میں وہ کبھی بھی ہدایت نہیں پاسکیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اس شخص سے بڑھ کرظالم کون ہوگاجسے اللہ کی آیات سے نصیحت کی جائے اور وہ اس سے منہ پھیرلے اور اپنے تمام کام بھول جائےجو اس نے آگے بھیجے ہیں ایسے لوگوں کے دلوں پر ہم نے پر دے ڈال دئیے ہیں کہ وہ قرآن کو سمجھ ہی نہیں سکتے اور ان کے کانوں میں گرانی ہے اور اگرآ پ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں بھی تووہ کبھی اس راہ پر نہیں آ ئیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کی ہنسی بنالی اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جسے اس کے رب کی آیتیں یاد دلائی جائیں تو وہ ان سے منہ پھیرلے ( ف۱۲٦ ) اور اس کے ہاتھ جو آگے بھیج چکے ( ف۱۲۷ ) اسے بھول جائے ہم نے ان کے دلوں پر غلاف کردیے ہیں کہ قرآن نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ( ف۱۲۸ ) اور اگر تم انھیں ہدایت کی طرف بلاؤ تو جب بھی ہرگز کبھی راہ نہ پائیں گے ( ف۱۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی نشانیاں یاد دلائی گئیں تو اس نے ان سے رُوگردانی کی اور ان ( بداَعمالیوں ) کو بھول گیا جو اس کے ہاتھ آگے بھیج چکے تھے ، بیشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اس حق کو سمجھ ( نہ ) سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ پیدا کر دیا ہے ( کہ وہ اس حق کو سن نہ سکیں ) ، اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں تو وہ کبھی بھی قطعًا ہدایت نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اس کے پروردگار کی نشانیوں کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے مگر وہ ان سے روگردانی کرے اور اپنے ان ( گناہوں ) کو بھول جائے ۔ جو وہ اپنے ہاتھوں پہلے بھیج چکا ہے ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ اس کو سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ڈال دی ہے ۔ کہ اس کو سنیں ( یہ حق سے اعراض کرنے کی سزا ہے ) اور اگر انہیں ہدایت کی طرف بلائیں تو وہ اس حالت میں کبھی راہِ راست پر نہیں آئیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And who doth more wrong than one who is reminded of the Signs of his Lord, but turns away from them, forgetting the (deeds) which his hands have sent forth? Verily We have set veils over their hearts lest they should understand this, and over their ears, deafness, if thou callest them to guidance, even then will they never accept guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

Who are more unjust than those who are reminded of the revelations of their Lord but have disregarded them and have forgotten their deeds? We have veiled their hearts and sealed their ears so that they cannot understand. Even if you call them to the right path, they will never accept guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who does more wrong than he who is reminded of the Ayat (signs) of his Lord, but turns away from them, forgetting what his hands have sent forth. Truly, We have set over their hearts Akinnah, lest they should understand this (the Qur'an), and in their ears, deafness. And if you call them to guidance, even then they will never be guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is more unjust than he who is reminded of the communications of his Lord, then he turns away from them and forgets what his two hands have sent before? Surely We have placed veils over their hearts lest they should understand it and a heaviness in their ears; and if you call them to the guidance, they will not ever follow the right course in that case.

Translated by

William Pickthall

And who doth greater wrong than he who hath been reminded of the revelations of his Lord, yet turneth away from them and forgetteth what his hands send forward (to the Judgment)? Lo! on their hearts We have placed coverings so that they understand not, and in their ears a deafness. And though thou call them to the guidance, in that case they can never be led aright.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस व्यक्ति से बढ़कर ज़ालिम कौन होगा जिसे उस के रब की आयतों के द्वारा समझाया गया, तो उस ने उन से मुँह फेर लिया और उसे भूल गया, जो सामान उस के हाथ आगे बढ़ा चुके हैं? निश्चय ही हम ने उन के दिलों पर परदे डाल दिए हैं कि कहीं वे उसे समझ न लें और उन के कानों में बोझ डाल दिया (कि कहीं वे सुन न ले) । यद्यपि तुम उन्हें सीधे मार्ग की ओर बुलाओ, वे कभी भी मार्ग नहीं पा सकते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس سے زیادہ کون ظالم ہوگا جس کو اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی جاوے پھر وہ اس سے رو گردانی کرے اور جو کچھ اپنے ہاتھوں (گناه) سمیٹ رہا ہے اس کے نتیجہ کو بھول جائے ہم نے اس (حق بات) کے سمجھنے سے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں اور (اس کے سننے سے) ان کے کانوں میں ڈاٹ رکھی ہے اور (اسی وجہ سے) اگر آپ ان کو راہ راست کی طرف بلاویں تو ایسی حالت میں ہرگز کبھی راہ پر نہ آویں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ساتھ نصیحت کی گئی اس نے ان سے اعراض کیا اور اسے بھول گیا جو اس کے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا، بلاشبہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں اس سے کہ اسے سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ رکھ دیا ہے اور اگر آپ انھیں ہدایت کی طرف بلائیں تو وہ ہرگز ہدایت نہیں پائیں گے۔ “ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہے جسے اس کے رب کی آیات سنا کر نصیحت کی جائے اور وہ ان سے منہ پھیرے اور اس برے انجام کو بھول جائے جس کا سروسامان اس نے اپنے لیے خود اپنے ہاتھوں کیا ہے ؟ (جن لوگوں نے یہ روش اختیار کی ہے) ان کے دلوں پر ہم نے غلاف چڑھا دیئے ہیں جو انہیں قرآن کی بات نہیں سمجھنے دیتے اور ان کے کانوں میں ہم نے گرانی پیدا کردی ہے۔ تم انہیں ہدایت کی طرف کتنا ہی بلائو ، وہ اس حالت میں کبھی ہدایت نہ پائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جسے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعہ نصیحت کی گئی سو اس نے ان سے رو گردانی کی اور جو کچھ اس نے آگے بھیجا ہے اسے بھول گیا بلاشبہ ہم نے ان کے دلوں پر اس کے سمجھنے سے پردے ڈال دئیے ہیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دے رکھی ہے، اگر آپ ان کو ہدایت کی طرف بلائیں تو ایسی حالت میں ہرگز ہدایت پر نہ آئیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے زیادہ ظالم کون جس کو سمجھایا اس کے رب کے کلام سے پھر منہ پھیرلیا اس کی طرف سے اور بھول گیا جو کچھ آگے بھیج چکے ہیں اس کے ہاتھ ہم نے ڈال دیے ہیں ان کے دلوں پر پردے کہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں ہے بوجھ اور اگر تو ان کو بلائے راہ پر تو ہرگز نہ آئیں راہ پر اس وقت کبھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے کہ جس کو اس کے رب کی آیتوں کے ساتھ نصیحت کی گئی پھر اس نے ان آیتوں سے منہ پھیرلیا اور جو اس کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان کو فراموش کردیا یقینا ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں تاکہ اس کلام کو سمجھ نہ سکیں اور ہم نے ان کے کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے اور اگر آپ ان کو راہ راست کی طرف بلائیں تو وہ ایسی حالت میں ہرگز کبھی راہ پر نہ آئیں گے۔