Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 61

سورة الكهف

فَلَمَّا بَلَغَا مَجۡمَعَ بَیۡنِہِمَا نَسِیَا حُوۡتَہُمَا فَاتَّخَذَ سَبِیۡلَہٗ فِی الۡبَحۡرِ سَرَبًا ﴿۶۱﴾

But when they reached the junction between them, they forgot their fish, and it took its course into the sea, slipping away.

جب وہ دونوں دریا کے سنگم پر پہنچے ، وہاں اپنی مچھلی بھول گئے جس نے دریا میں سرنگ جیسا اپنا راستہ بنا لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
بَلَغَا
وہ دونوں پہنچے
مَجۡمَعَ
جمع ہونے کی جگہ
بَیۡنِہِمَا
درمیان ان دو(سمندروں ) کے
نَسِیَا
تو دونوں بھول گئے
حُوۡتَہُمَا
اپنی مچھلی
فَاتَّخَذَ
پس اس نے بنا لیا
سَبِیۡلَہٗ
اپنا راستہ
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
سَرَبًا
سرنگ کی طرح
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
چنانچہ جب
بَلَغَا
وہ دونوں پہنچے
مَجۡمَعَ
سنگم پر
بَیۡنِہِمَا
اُن دونوں کے درمیان
نَسِیَا
وہ دونوں بھول گئے
حُوۡتَہُمَا
اپنی مچھلی
فَاتَّخَذَ
سو بنا لیا اُس نے
سَبِیۡلَہٗ
راستہ اپنا
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
سَرَبًا
سرنگ
Translated by

Juna Garhi

But when they reached the junction between them, they forgot their fish, and it took its course into the sea, slipping away.

جب وہ دونوں دریا کے سنگم پر پہنچے ، وہاں اپنی مچھلی بھول گئے جس نے دریا میں سرنگ جیسا اپنا راستہ بنا لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب وہ دو دریاؤں کے سنگھم پر پہنچ گئے تو اپنی مچھلی کو بھول گئے اور اس مچھلی نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنا لیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جب وہ دونوں دو دریاؤں کے سنگم پرپہنچے تو دونوں اپنی مچھلی بھول گئے،سومچھلی نے سمندرمیں سُرنگ جیسا اپنا راستہ بنا لیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when they reached the meeting point of the two seas, they forgot their fish and it made its way into the sea as in a tunnel.

پھر بج پہنچے دونوں دریا کے ملاپ تک بھول گئے اپنی مچھلی پھر اس نے اپنی راہ کرلی دریا میں سرنگ بنا کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ دونوں پہنچ گئے دو دریاؤں کے ملنے کے مقام پر تو وہ اپنی مچھلی کو بھول گئے اور اس (مچھلی) نے اپنا راستہ بنا لیا تھا دریا میں سرنگ کی طرح

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But when they reached the point where the two rivers meet, they forgot their fish, and it took its way into the sea, as if through a tunnel.

پس جب وہ ان کے سنگم پر پہنچے تو اپنی مچھلی سے غافل ہوگئے اور وہ نکل کر اس طرح دریامیں چلی گئی جیسے کہ کوئی سرنگ لگی ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب وہ ان کے سنگھم پر پہنچے تو دونوں اپنی مچھلی کو بھول گئے ، اور اس نے سمندر میں ایک سرنگ کی طرح کا راستہ بنا لیا ۔ ( ٣٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب یہ دونوں سمندروں کے ملنے کی جگہ پر پہنچے تو دونوں اپنی مچھلی کو بھول 7 گئے اس نے (ایک ہی ایکا) سمندر کی راہ لی اس کو سرنگ کی طرح بنا لیا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب وہ دونوں ان کے ملنے کی جگہ پہنچے تو اپنی مچھلی کو دونوں بھول گئے تو اس (مچھلی) نے سمندر میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ دونوں دریاؤں کے سنگم پر پہنچے تو وہ اپنی مچلھی کو بھول گئے۔ پھر اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنا لیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب ان کے ملنے کے مقام پر پہنچے تو اپنی مچھلی بھول گئے تو اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا رستہ بنالیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the twain reached the confluence of the two, they forgot their fish, and it took its way into the sea freely.

پھر جب دونوں دو دریاؤں کے سنگم پر پہنچے تو اپنی مچھلی کو دونوں بھول گئے ۔ سو اس نے سرنگ بناتی ہوئی دریا میں اپنی راہ پکڑی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ ان کے ملنے کی جگہ پہنچے تو وہ اپنی مچھلی بھول گئے اور اس نے دریا میں اپنی راہ لی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب وہ دونوں ان دونوں ( دریاؤں ) کے ملنے کے مقام پر پہنچ گئے تو وہ دونوں اپنی مچھلی کو بھول گئے ، پس وہ مچھلی سمندر میں سرنگ کی طرح کا راستہ بناکر چلی گئی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب ان کے ملنے کے مقام پر پہنچے تو اپنی مچھلی بھول گئے تو اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنا لیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب وہ دونوں پہنچ گئے ان دونوں دریاؤں کے سنگم پر، تو وہ بھول گئے اپنی مچھلی کو، اور اس نے دریا میں ایک سرنگ کی طرح کا راستہ بنا لیا،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب دریائوں کے ملاپ پر پہنچ گئے تو اپنی مچھلی کو بھول گئے اور اس مچھلی نے دریامیں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنالیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب وہ دونوں ان دریاؤں کے ملنے کی جگہ پہنچے ( ف۱۳۹ ) اپنی مچھلی بھول گئے اور اس نے سمندر میں اپنی راہ لی سرنگ بناتی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو جب وہ دونوں دو دریاؤں کے درمیان سنگم پر پہنچے تو وہ دونوں اپنی مچھلی ( وہیں ) بھول گئے پس وہ ( تلی ہوئی مچھلی زندہ ہوکر ) دریا میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بناتے ہوئے ( نکل گئی )

Translated by

Hussain Najfi

تو جب وہ دونوں ان دونوں دریاؤں کے اکٹھا ہونے کی جگہ پر پہنچے تو وہ دونوں اپنی مچھلی کو بھول گئے اور اس نے دریا میں داخل ہونے کے لئے سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنا لیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when they reached the Junction, they forgot (about) their Fish, which took its course through the sea (straight) as in a tunnel.

Translated by

Muhammad Sarwar

When they reached the junction of the two seas they found out that they had forgotten all about the fish (which they had carried for food). The fish found its way into the sea.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when they reached the junction of the two seas, they forgot their fish, and it took its way through the sea as in a tunnel.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when they had reached the junction of the two (rivers) they forgot their fish, and it took its way into the sea, going away.

Translated by

William Pickthall

And when they reached the point where the two met, they forgot their fish, and it took its way into the waters, being free.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वे दोनों संगम पर पहुँचे तो वे अपनी मछली से ग़ाफ़िल हो गए और उस (मछली) ने दरिया में सुरंग बनाती अपनी राह ली

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس جب (چلتے چلتے) دونوں دریاؤں کے جمع ہونے کے موقع پر پہنچے اس اپنی مچھلی کو دونوں بھول گئے اور مچھلی نے دریا میں اپنی راہ لی اور چل دی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب دونوں دریاؤں کے ملنے کے مقام پر پہنچے تو وہ اپنی مچھلی بھول گئے، اس نے اپنا راستہ سمندر میں سرنگ کی صورت میں بنا لیا۔ “ (٦١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس جب وہ ان کے سنگم پر پہنچے تو اپنی مچھلی سے غافل ہوگئے اور وہ نکل کر اس طرح دریا میں چلی گئی جیسے کہ کوئی سرنگ لگی ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ دونوں مجمع البحرین پر پہنچ گئے تو اپنی مچھلی کو بھول گئے سو وہ مچھلی سمندر میں راستہ بنا کر چلی گئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچے دونوں دریا کے ملاپ تک بھول گئے اپنی مچھلی پھر اس نے اپنی راہ کرلی دریا میں سرنگ بنا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب وہ دونوں ان دریائوں کے ملنے کی جگہ پہنچے تو وہ اپنی مچھلی وہاں بھول گئے اور اس مچھلی نے دریا میں سرنگ جیسا اپنا راستہ بنا لیا۔