Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 66

سورة الكهف

قَالَ لَہٗ مُوۡسٰی ہَلۡ اَتَّبِعُکَ عَلٰۤی اَنۡ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمۡتَ رُشۡدًا ﴿۶۶﴾

Moses said to him, "May I follow you on [the condition] that you teach me from what you have been taught of sound judgement?"

اس سے موسیٰ نے کہا کہ میں آپ کی تابعداری کروں؟ کہ آپ مجھے اس نیک علم کو سکھا دیں جو آپ کو سکھایا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
لَہٗ
اسے
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
ہَلۡ
کیا
اَتَّبِعُکَ
میں پیروی کروں تمہاری
عَلٰۤی
اس پر
اَنۡ
کہ
تُعَلِّمَنِ
تم سکھاؤ مجھے
مِمَّا
اس میں سے جو
عُلِّمۡتَ
تم سکھائے گئے
رُشۡدًا
ہدایت(سمجھ بوجھ)
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
لَہٗ
اس سے
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
ہَلۡ
کیا میں
اَتَّبِعُکَ
آپ کے پیچھے آسکتا ہوں
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡ
اس کے کہ
تُعَلِّمَنِ
آپ سکھائیں مجھے
مِمَّا
اس میں سے جو
عُلِّمۡتَ
سکھائی گئی ہے آپ کو
رُشۡدًا
بھلائی
Translated by

Juna Garhi

Moses said to him, "May I follow you on [the condition] that you teach me from what you have been taught of sound judgement?"

اس سے موسیٰ نے کہا کہ میں آپ کی تابعداری کروں؟ کہ آپ مجھے اس نیک علم کو سکھا دیں جو آپ کو سکھایا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے اس بندے (خضر) سے کہا : اگر میں آپ کی پیروی کروں تو کیا آپ اس بھلائی کا کچھ حصہ مجھے بھی سکھادیں گے جو آپ کو سکھائی گئی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے اس سے کہا: ’’کیامیں آ پ کے پیچھے آسکتا ہوں کہ آپ مجھے اُس بھلائی میں سے سکھائیں جوآپ کو سکھائی گئی ہے؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Musa said to him, |"May I follow you on (the undertak¬ing) that you teach me a bit of right knowledge you have been given.|"

کہا اس کو موسیٰ نے کہے تو تیرے ساتھ رہوں اس بات پر کہ مجھ کو سکھلا دے کچھ جو تجھ کو سکھلائی ہے بھلی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ نے اس سے کہا : کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں اس شرط پر کہ آپ مجھے سکھائیں اس میں سے جو بھلائی آپ کو سکھائی گئی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اس سے کہا”کیا میں آپ کی ساتھ رہ سکتا ہوں تاکہ آپ مجھے بھی اس دانش کی تعلیم دیں جو آپ کو سکھائی گئی ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے ان سے کہا : کیا میں آپ کے ساتھ اس غرض سے رہ سکتا ہوں کہ آپ کو بھلائی کا جو علم عطا ہوا ہے ، اس کا کچھ حصہ مجھے بھی سکھا دیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے اس سے کہا کیا میں تریے ساتھ رہ سکتا ہوں اس شرط پر کہ جو بہتر علم تجھ کو سکھایا گیا ہے وہ مجھ کو تو سکھلائے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

موسیٰ (علیہ السلام) نے ان (خضر) سے کہا کہ کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں اگر آپ کو جو علم (اللہ کی طرف سے) سکھایا گیا ہے اس میں سے مجھے بھی بھلائی کی باتیں سکھا دیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(موسیٰ نے ) کہا کیا میں آپ کے ساتھ چل سکتا ہوں تاکہ آپ مجھے (علم) سکھائیں جو آپ کو سکھایا گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے ان سے (جن کا نام خضر تھا) کہا کہ جو علم (خدا کی طرف سے) آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی (کی باتیں) سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said unto him: shall I follow thee that thou mayest teach me of that which thou hast been taught a directive knowledge.

موسیٰ (علیہ السلام) نے ان سے کہا کہ کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں کہ جو علم (مفید) آپ کو سکھلایا گیا ہے اس میں سے آپ مجھے بھی سکھا دیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے اس سے درخواست کی کہ کیا میں آپ کے ساتھ بایں شرط رہ سکتا ہوں کہ جو علم آپ کو عطا ہوا ہے ، آپ اس میں سے کچھ مجھے بھی سکھائیں؟

Translated by

Mufti Naeem

موسیٰ علیہ السلام نے ان ( خضر علیہ السلام ) سے کہا کیا میں اس غرض سے آپ کی مصاحیت اختیار کرلوں کہ جو علم آپ کو سکھایا گیا ہے ، وہ آپ مجھے ( بھی ) سکھادیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے اس سے کہا جو علم اللہ کی طرف سے آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے کچھ بھلائی کی باتیں مجھے سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے (وہاں پہنچ کر ان سے) عرض کیا کہ کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں اس بناء پر کہ آپ مجھے بھی سکھا دیں کچھ (تکوینی) راہنمائی کے اس علم میں سے جو کہ آپ کو دیا گیا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے اس ( خضر ) سے کہا :اگرمیں آپ کی تابعداری کروں تو کیا آپ اس نیک علم کا کچھ حصہ مجھے بھی سکھلادیں گے جو آپ کو سکھایا گیا ہے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس سے موسیٰ نے کہا کیا میں تمہارے ساتھ رہوں اس شرط پر کہ تم مجھے سکھا دو گے نیک بات جو تمہیں تعلیم ہوئی ( ف۱٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس سے موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: کیا میں آپ کے ساتھ اس ( شرط ) پر رہ سکتا ہوں کہ آپ مجھے ( بھی ) اس علم میں سے کچھ سکھائیں گے جو آپ کو بغرضِ ارشاد سکھایا گیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے اس سے کہا! کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں بشرطیکہ رشد و ہدایت کا وہ خصوصی علم جو آپ کو سکھایا گیا ہے اس میں سے کچھ مجھے بھی سکھا دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses said to him: "May I follow thee, on the footing that thou teach me something of the (Higher) Truth which thou hast been taught?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses asked him, "Can I follow you so that you would teach me the guidance that you have received?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Musa said to him: "May I follow you so that you teach me something of that knowledge which you have been taught (by Allah)"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Musa said to him: Shall I follow you on condition that you should teach me right knowledge of what you have been taught?

Translated by

William Pickthall

Moses said unto him: May I follow thee, to the end that thou mayst teach me right conduct of that which thou hast been taught?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा ने उस से कहा, "क्या मैं आपके पीछे चलूँ, ताकि आप मुझे उस ज्ञान और विवेक की शिक्षा दें, जो आपको दी गई है?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کو (سلام کیا اور) ان سے فرمایا کہ میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں (1) اس شرط سے کہ جو علم مفید آپ کو (منجانب الله) سکھلایا گیا ہے اس میں سے آپ مجھ کو بھی سکھلادیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے اس سے کہا کیا میں تیری پیروی کرسکتا ہوں، اس پر کہ تجھے جو کچھ سکھایا گیا ہے -r-nاس میں سے کچھ بھلائی مجھے سکھادے۔ “ (٦٦) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے اس سے کہا کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں تاکہ آپ مجھے بھی اس دانش کی تعلیم دیں جو آپ کو سکھائی گئی ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ (علیہ السلام) نے اس بندہ سے کہا کیا میں اس شرط پر تمہارے ساتھ ہوجاؤں کہ آپ کو جو کچھ علم مفید سکھایا گیا ہے وہ آپ مجھے سکھا دیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا اس کو موسیٰ نے کہے تو تیرے ساتھ رہوں اس بات پر کہ مجھ کو سکھلادے کچھ جو تجھ کو سکھلائی ہے بھلی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے اس سے یعنی خضبر سے کہا کہ کیا میں تیرے ساتھ اس شرط سے رہ سکتا ہوں کہ جو مفید اور بھلی چیز تجھ کو سکھائی گئی ہے اس میں سے تو کچھ مجھ کو بھی سکھا دے۔