Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 73

سورة الكهف

قَالَ لَا تُؤَاخِذۡنِیۡ بِمَا نَسِیۡتُ وَ لَا تُرۡہِقۡنِیۡ مِنۡ اَمۡرِیۡ عُسۡرًا ﴿۷۳﴾

[Moses] said, "Do not blame me for what I forgot and do not cover me in my matter with difficulty."

موسٰی نے جواب دیا کہ میری بھول پر مجھے نہ پکڑیئے اور مجھے اپنے کام میں تنگی میں نہ ڈالیئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
لَا تُؤَاخِذۡنِیۡ
نہ تم مؤاخذہ کرو میرا
بِمَا
اس پر جو
نَسِیۡتُ
بھول گیا میں
وَلَا
اور نہیں
تُرۡہِقۡنِیۡ
چھا جا مجھ پر
مِنۡ اَمۡرِیۡ
میرے معاملے میں
عُسۡرًا
تنگی کر کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
لَا تُؤَاخِذۡنِیۡ
نہ آپ پکڑیں مجھے
بِمَا
ساتھ اس کے جو
نَسِیۡتُ
میں بھول گیا
وَلَا تُرۡہِقۡنِیۡ
اور نہ پھنسائیں مجھے
مِنۡ اَمۡرِیۡ
میرے معاملے میں
عُسۡرًا
مشکل میں
Translated by

Juna Garhi

[Moses] said, "Do not blame me for what I forgot and do not cover me in my matter with difficulty."

موسٰی نے جواب دیا کہ میری بھول پر مجھے نہ پکڑیئے اور مجھے اپنے کام میں تنگی میں نہ ڈالیئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے جواب دیا۔ مجھ سے جو بھول ہوگئی اس پر گرفت نہ کرو اور میرے لئے میرا کام مشکل نہ بناؤ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا: ’’جو میں بھول گیااُس پرآپ مجھے نہ پکڑیں اور میرے معاملے میں مجھے مشکل میں نہ پھنسائیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Musa) said, |"Do not hold me accountable for what I forgot. And do not burden me with something difficult in this matter of mine.|"

کہا مجھ کو نہ پکڑ میری بھول پر اور مت ڈال مجھ پر میرا کام مشکل

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ نے کہا : آپ میرا مؤاخذہ نہ کیجیے میرے بھول جانے پر اور نہ ہی میرے معاملے میں زیادہ سختی کیجیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے کہا” بھول چوک پر مجھےنہ پکڑیے ۔ میرے معاملے میں آپ ذرا سختی سے کام نہ لیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : مجھ سے جو بھول ہوگئی ، اس پر میری گرفت نہ کیجیے ، اور میرے کام کو زیادہ مشکل نہ بنایے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے کہا بھول چوک پر مجھ کو مت پکڑ اور میرے کام کو مشکل میں نہ ڈال 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا یہ مجھ سے بھول ہوئی ہے اس پر گرفت نہ کیجئے اور میرے معاملے میں مجھ سر مشکل نہ ڈالئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(موسیٰ نے ) کہا آپ اس بھول پر میری گرفت نہ کیجیے جسے میں بھول گیا تھا اور میرے معاملہ میں سختی سے کام نہ لیجیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said: take me not to task for that forget, and impose not in my affair hardship.

(موسی (علیہ السلام) نے) کہا میری بھول چوک پر گرفت نہ کیجیے اور میرے (اس) معاملہ میں مجھ پر تنگی نہ ڈالیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے کہا: میری بھول چوک پر مواخذہ نہ کیجئے اور میرے معاملہ میں سخت گیری نہ فرمائیے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں ( موسیٰ علیہ السلام ) نے ( معذرت کرتے ہوئے ) فرمایا جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر میری پکڑ نہ فرمائیے اور مجھ پر میرے اس معاملے میں تنگی نہ ڈالیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر پکڑ نہ کیجئے اور میرے معاملہ میں مجھ پر مشکل نہ ڈالیے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے کہا کہ جو میں بھول گیا اس پر آپ میری گرفت نہ کریں، اور میرے معاملے میں سختی سے کام نہ لیں،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے جواب دیامجھ سے جو بھول ہوگئی اس پر میری پکڑنہ کرو اور میرے لئے میراکام مشکل نہ بنادو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا مجھ سے میری بھول پر گرفت نہ کرو ( ف۱۵۵ ) اور مجھ پر میرے کام میں مشکل نہ ڈالو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: آپ میری بھول پر میری گرفت نہ کریں اور میرے ( اس ) معاملہ میں مجھے زیادہ مشکل میں نہ ڈالیں

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے کہا جو بھول ہوگئی اس پر مجھ سے مؤاخذہ نہ کریں اور اس معاملہ میں مجھ سے زیادہ سختی نہ کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses said: "Rebuke me not for forgetting, nor grieve me by raising difficulties in my case."

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "Please, forgive my forgetfulness. Do not oblige me with what is difficult for me to endure."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Call me not to account for what I forgot, and be not hard upon me for my affair (with you)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Blame me not for what I forgot, and do not constrain me to a difficult thing in my affair.

Translated by

William Pickthall

(Moses) said: Be not wroth with me that I forgot, and be not hard upon me for my fault.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, "जो भूल-चूक मुझ से हो गई उस पर मुझे न पकड़िए और मेरे मामलें में मुझे तंगी में न डालिए।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا (کہ مجھ کو یاد نہ رہا تھا سو) آپ میری بھول چوک پر گرفت نہ کیجیئے اور میرے اس معاملہ میں مجھ پر زیادہ تنگی نہ ڈالیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میری اس پر گرفت نہ کریں۔ میں بھول گیا اور مجھے میرے معاملے میں کسی تنگی میں نہ ڈال دینا۔ “ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے کہا بھول چوک پر مجھے نہ پکڑیے میرے معاملے میں آپ ذرا سختی سے کام نہ لیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا کہ میرے بھول جانے کی وجہ سے میرا مواخذہ نہ کیجیے اور میرے معاملہ میں مجھ پر تنگی نہ ڈالیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا مجھ کو نہ پکڑ میری بھول پر اور مت ڈال مجھ پر میرا کام مشکل

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ جو میں بھول گیا اس پر تو مجھ سے مواخذہ نہ کر اور میرے اس کام میں مجھ پر دشواری نہ ڈال۔