Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 76

سورة الكهف

قَالَ اِنۡ سَاَلۡتُکَ عَنۡ شَیۡءٍۭ بَعۡدَہَا فَلَا تُصٰحِبۡنِیۡ ۚ قَدۡ بَلَغۡتَ مِنۡ لَّدُنِّیۡ عُذۡرًا ﴿۷۶﴾

[Moses] said, "If I should ask you about anything after this, then do not keep me as a companion. You have obtained from me an excuse."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے جواب دیا اگر اب اس کے بعد میں آپ سے کسی چیز کے بارے میں سوال کروں تو بیشک آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھنا ، یقیناً آپ میری طرف سے ( حد ) عذر کو پہنچ چکے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا(موسیٰ نے)
اِنۡ
اگر
سَاَلۡتُکَ
سوال کروں میں تجھ سے
عَنۡ شَیۡءٍۭ
کسی چیز کے بارے میں
بَعۡدَہَا
بعد اس کے
فَلَا
تو نہ
تُصٰحِبۡنِیۡ
تم ساتھ رکھنا مجھے
قَدۡ
تحقیق
بَلَغۡتَ
پہنچ گئے تم
مِنۡ لَّدُنِّیۡ
میری طرف سے
عُذۡرًا
عذر کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنۡ
اگر
سَاَلۡتُکَ
میں پوچھوں آپ سے
عَنۡ شَیۡءٍۭ
کسی چیز کے بارے میں
بَعۡدَہَا
اس کے بعد
فَلَا تُصٰحِبۡنِیۡ
تو نہ آپ ساتھ رکھیں مجھے
قَدۡ
یقیناً
بَلَغۡتَ
آپ پہنچ گئے ہیں
مِنۡ لَّدُنِّیۡ
میری طرف سے
عُذۡرًا
عذر کو
Translated by

Juna Garhi

[Moses] said, "If I should ask you about anything after this, then do not keep me as a companion. You have obtained from me an excuse."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے جواب دیا اگر اب اس کے بعد میں آپ سے کسی چیز کے بارے میں سوال کروں تو بیشک آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھنا ، یقیناً آپ میری طرف سے ( حد ) عذر کو پہنچ چکے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے کہا : اگر اس کے بعد میں نے کوئی بات پوچھی تو پھر مجھے اپنے ساتھ نہ رکھنا۔ اب میری طرف سے آپ پر کوئی عذر باقی نہ رہے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا: ’’ اس کے بعداگر میں آپ سے کسی چیزکے بارے میں پوچھوں تو آپ مجھے ساتھ نہ رکھیں، یقیناآپ میری طرف سےُ عذرکوپہنچ گئے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Musa) said, |"If I ask you about someth¬ing after this, do not allow me your company. You have now reached a point where you have a valid excuse from my own side (to do so).|"

کہا اگر تجھ سے پوچھوں کوئی چیز اس کے بعد تو مجھ کو ساتھ نہ رکھیو، تو اتار چکا میری طرف سے الزام ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ نے کہا : اگر میں آپ سے سوال کروں کسی چیز کے بارے میں اس کے بعد تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیے گا آپ پہنچ چکے ہیں میری طرف سے حد عذر کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ” اس کے بعد اگر میں آپ سے کچھ پوچھوں تو آپ مجھے ساتھ نہ رکھیں ۔ لیجیے ، اب تو میری طرف سے آپ کو عذر مل گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی بولے : اگر اب میں آپ سے کوئی بات پوچھوں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیے ۔ یقینا آپ میری طرف سے عذر کی حد کو پہنچ گئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے (شرمندہ ہو کر) کہا اگر میں اب اس کے بعد تجھ سے کچھ پوچھوں ( تجھ پر کچھ اعتراض کروں) تو مجھ کو اپنے ساتھ نہ رکھ تجھ کو میری طرف سے (پوا) عذر مل گیا۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا اگر اس کے بعد میں آپ سے کسی چیز کے بارے سوال کروں تو مجھے ساتھ نہ رکھیں بیشک آپ میری طرف سے (عذر کی انتہا) کو پہنچ چکے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(موسیٰ نے ) کہا اگر اس کے بعد میں آپ سے کچھ بھی پوچھوں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھئے۔ اب تو میری طرف سے آپ کو عذر مل گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کے بعد (پھر) کوئی بات پوچھوں (یعنی اعتراض کروں) تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا کہ آپ میری طرف سے عذر (کے قبول کرنے میں غایت) کو پہنچ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said: if I ask thee regarding aught after this, company not with me; surely there hath reached to thee from my side an excuse.

(موسی (علیہ السلام) نے) کہا (اچھا اب) اس کے بعد میں آپ سے کسی چیز کے متعلق پوچھوں تو آپ مجھ کو اپنے ساتھ نہ رکھئے بیشک آپ میرے بارے میں حد عذر کو پہنچ چکے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے کہا: اب اس کے بعد اگر میں آپ سے کسی امر کے متعلق پوچھوں تو مجھے ساتھ نہ رکھیے گا ۔ آپ میری جانب سے حد عذر کو پہنچ گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں ( حضرت موسیٰ علیہ السلام ) نے فرمایا اگر میں اس کے بعد ( پھر ) آپ سے کسی چیز کے بارے میں کوئی بات پوچھوں تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیے ، بے شک آپ ہی میری طرف سے عذر ( قبول کرنے کی انتہا ) کو پہنچ چکے ہیں ( آپ معذور ہوں گے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ اگر اس کے بعد پھر کوئی اعتراض کروں تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیں کیونکہ آپ میری طرف سے عذر قبول کرنے میں انتہا کو پہنچ گئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے کہا اگر میں نے اس کے بعد آپ سے کچھ پوچھا تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیے گا کہ بلاشبہ آپ میری طرف سے معذوری تک پہنچ گئے،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا:اگراس کے بعد میں نے کوئی بات پوچھی توپھرمجھے اپنے ساتھ نہ رکھنا اب میری طرف سے کوئی عذرباقی نہ رہیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا اس کے بعد میں تم سے کچھ پوچھوں تو پھر میرے ساتھ نہ رہنا ، بیشک میری طرف سے تمہارا عذر پورا ہوچکا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: اگر میں اس کے بعد آپ سے کسی چیز کی نسبت سوال کروں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا ، بیشک میری طرف سے آپ حدِ عذر کو پہنچ گئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ ( ع ) نے کہا ( اچھا ) اگر اس کے بعد آپ سے کسی چیز کے متعلق پوچھوں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیں ۔ بےشک آپ میری طرف سے عذر کی حد تک پہنچ گئے ہیں ( اب آپ معذور ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Moses) said: "If ever I ask thee about anything after this, keep me not in thy company: then wouldst thou have received (full) excuse from my side."

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "If I ask you such questions again, abandon me; you will have enough reason to do so."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "If I ask you anything after this, keep me not in your company, you have received an excuse from me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: If I ask you about anything after this, keep me not in your company; indeed you shall have (then) found an excuse in my case.

Translated by

William Pickthall

(Moses) said: If I ask thee after this concerning aught, keep not company with me. Thou hast received an excuse from me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, "इस के बाद यदि मैं आप से कुछ पूछूँ तो आप मुझे साथ न रखें। अब तो मेरी ओर से आप पूरी तरह उज़्र को पहुँच चुके हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ (خیر اب کے اور جانے دیجیئے) اگر اس مرتبہ کے بعد آپ سے کسی امر کے متعلق پوچھوں تو آپ مجھ کو اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا بیشک آپ میری طرف سے عذر (کی) انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

(موسیٰ ) نے کہا اس کے بعد اگر میں آپ سے سوال کروں تو آپ مجھے ساتھ نہ رکھیں۔ یقیناً میری طرف سے آپ کو عذر مل گیا (٧٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اس کے بعد اگر میں آپ سے کچھ پوچھوں تو آپ مجھے ساتھ نہ رکھیں۔ لیجیے اب تو میری طرف سے آپ کو عذر مل گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا اگر میں آپ سے اس کے بعد کسی چیز کے بارے میں دریافت کروں تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیے۔ بیشک آپ میری طرف سے عذر کو پہنچ چکے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا اگر تجھ سے پوچھیں کوئی چیز اس کے بعد تو مجھ کو ساتھ نہ رکھیو تو اتار چکا میری طرف سے الزام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اگر میں اس واقعہ کے بعد تجھ سے کچھ پوچھوں تو تو مجھ کو اپنے ساتھ نہ رکھیو بیشک تو نے میری طرف سے عذر قبول کرنے میں انتہا کردی