Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 77

سورة الكهف

فَانۡطَلَقَا ٝ حَتّٰۤی اِذَاۤ اَتَیَاۤ اَہۡلَ قَرۡیَۃِۣ اسۡتَطۡعَمَاۤ اَہۡلَہَا فَاَبَوۡا اَنۡ یُّضَیِّفُوۡہُمَا فَوَجَدَا فِیۡہَا جِدَارًا یُّرِیۡدُ اَنۡ یَّنۡقَضَّ فَاَقَامَہٗ ؕ قَالَ لَوۡ شِئۡتَ لَتَّخَذۡتَ عَلَیۡہِ اَجۡرًا ﴿۷۷﴾

So they set out, until when they came to the people of a town, they asked its people for food, but they refused to offer them hospitality. And they found therein a wall about to collapse, so al-Khidh r restored it. [Moses] said, "If you wished, you could have taken for it a payment."

پھر دونوں چلے ایک گاؤں والوں کے پاس آکر ان سے کھانا طلب کیا تو انہوں نے ان کی مہمانداری سے صاف انکار کر دیا دونوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گرا ہی چاہتی تھی ، اس نے اسے ٹھیک اور درست کر دیا ، موسیٰ ( علیہ السلام ) کہنے لگے اگر آپ چاہتے تو اس پر اجرت لے لیتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَانۡطَلَقَا
پس وہ دونوں چل دیئے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَاۤ
جب
اَتَیَاۤ
وہ دونوں آئے
اَہۡلَ قَرۡیَۃِۣ
ایک بستی والوں کے پاس
اسۡتَطۡعَمَاۤ
تو ان دونوں نے کھانا مانگا
اَہۡلَہَا
اس کے رہنے والوں سے
فَاَبَوۡا
تو انہوں نے انکار کردیا
اَنۡ
کہ
یُّضَیِّفُوۡہُمَا
وہ مہمان بنائیں انہیں
فَوَجَدَا
تو ان دونوں نے پائی
فِیۡہَا
اس میں
جِدَارًا
ایک دیوار
یُّرِیۡدُ
وہ چاہتی تھی
اَنۡ
کہ
یَّنۡقَضَّ
وہ ٹوٹ گرے
فَاَقَامَہٗ
تو اس نے سیدھا کھڑا کر دیا اسے
قَالَ
اس نے کہا
لَوۡ
اگر
شِئۡتَ
چاہتے تم
لَتَّخَذۡتَ
البتہ تو لے لیتا
عَلَیۡہِ
اس پر
اَجۡرًا
کوئی اجرت
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَانۡطَلَقَا
چنا نچہ وہ دونوں چل پڑے
حَتّٰۤی
حتیٰ کہ
اِذَاۤ
جب
اَتَیَاۤ
آئے وہ دونوں
اَہۡلَ قَرۡیَۃِۣ
ایک بستی والوں کے پاس
اسۡتَطۡعَمَاۤ
ان دونوں نے کھانا طلب کیا
اَہۡلَہَا
اس کے باشندوں سے
فَاَبَوۡا
تو انہوں نے انکار کردیا
اَنۡ
کہ
یُّضَیِّفُوۡہُمَا
وہ ان دونوں کی مہمان نوازی کریں
فَوَجَدَا
پھر ان دونوں نے پائی
فِیۡہَا
اس میں
جِدَارًا
ایک دیوار
یُّرِیۡدُ
چاہتی تھی
اَنۡ
یہ کہ
یَّنۡقَضَّ
وہ گر جائے
فَاَقَامَہٗ
تو اس نے اسے سیدھا کردیا
قَالَ
اس نے کہا
لَوۡ
اگر
شِئۡتَ
آپ چاہتے
لَتَّخَذۡتَ
آپ لے لیتے
عَلَیۡہِ
اس پر
اَجۡرًا
کوئی اجرت
Translated by

Juna Garhi

So they set out, until when they came to the people of a town, they asked its people for food, but they refused to offer them hospitality. And they found therein a wall about to collapse, so al-Khidh r restored it. [Moses] said, "If you wished, you could have taken for it a payment."

پھر دونوں چلے ایک گاؤں والوں کے پاس آکر ان سے کھانا طلب کیا تو انہوں نے ان کی مہمانداری سے صاف انکار کر دیا دونوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گرا ہی چاہتی تھی ، اس نے اسے ٹھیک اور درست کر دیا ، موسیٰ ( علیہ السلام ) کہنے لگے اگر آپ چاہتے تو اس پر اجرت لے لیتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ پھر وہ دونوں چل کھڑے ہوئے۔ یہاں تک کہ وہ دونوں ایک بستی والوں کے پاس آئے۔ اور ان سے کھانا مانگا۔ مگر ان لوگوں نے ان کی ضیافت کرنے سے انکار کردیا۔ وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرا چاہتی تھی۔ (خضر نے) اس دیوار کو پھر سے قائم کردیا۔ موسیٰ نے (خضر سے) کہا : اگر آپ چاہتے تو ان سے اس کام کی اجرت لے سکتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ وہ دونوں چل پڑے حتیٰ کہ وہ دونوں ایک بستی والوں کے پاس آئے،انہوں نے اس کے باشندوں سے کھاناطلب کیاتو اُنہوں نے انکارکردیاکہ وہ ان کی مہمان نوازی کریں، پھر ان دونوں نے اس بستی میں ایک دیوارپائی جوچاہتی تھی کہ گر جائے تواس نے اُسے سیدھا کردیا۔موسیٰ نے کہا: ’’اگر آپ چاہتے تواس پر کچھ اُجرت لے لیتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, they moved ahead until they came to the people of a town; they asked its people for food and they re-fused to host them. Then, they found there a wall tend¬ing to fall. So he set it right. He (Musa) said, |"Had you wished, you could have charged a fee for it.|"

پھر دونوں چلے، یہاں تک کہ جب پہنچے ایک گاؤں کے لوگوں تک کھانا چاہا وہاں کے لوگوں سے، انہوں نے نہ مانا کہ ان کو مہمان رکھیں پھر پائی وہاں ایک دیوار جو گرا چاہتی تھی اس کو سیدھا کردیا، بولا (موسیٰ ) اگر تو چاہتا تو لے لیتا اس پر مزدوری

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب پہنچے ایک بستی کے لوگوں کے پاس تو انہوں نے کھانا مانگا بستی والوں سے تو انہوں نے انکار کردیا ان دونوں کی مہمان نوازی سے تو ان دونوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو گرا چاہتی تھی تو اس (خضر) نے اسے سیدھا کردیا موسیٰ نے کہا : اگر آپ چاہتے تو اس پر کچھ اجرت لے لیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر وہ آگے چلے یہاں تک کہ ایک بستی میں پہنچے اور وہاں کے لوگوں سے کھانا مانگا ۔ مگر انہوں نے ان دونوں کی ضیافت سے انکار کر دیا ۔ وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرا چاہتی تھی ۔ اس شخص نے اس دیوار کو پھر قائم کر دیا ۔ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے کہا اگر آپ چاہتے تو اس کام کی اجرت لے سکتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ وہ دونوں پھر روانہ ہوگئے ، یہاں تک کہ جب ایک بستی والوں کے پاس پہنچے تو اس کے باشندوں سے کھانا مانگا تو ان لوگوں نے ان کی مہمانی کرنے سے انکار کردیا ۔ پھر انہیں وہاں ایک دیوار ملی جو گرا ہی چاہتی تھی ، ان صاحب نے اسے کھڑا کردیا ۔ موسیٰ نے کہا : اگر آپ چاہتے تو اس کام پر کچھ اجرت لے لیتے ۔ ( ٤٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خیر پھر دونوں چلے چلتے چلتے جب ایک گائوں والوں کے پاس پہنچے تو ان سے کھانا مانگا (دونوں بھوکے تھے) انہوں نے ان کی مہمانی کرنے سے انکار کیا (کھانا تک نہ کھلایا) ھ پر دونوں اس گائوں میں دیوار دیکھی جو گرا ہی چاہی تھی (جھک گئی تھی) خضر نے اس کو سیدھا کردیا۔ موسیٰ سے نہ رہا گیا، کہہ اٹھا اگر تو چاہتا تو اس دیوار اٹھانے کی (ان گائوں والوں سے خاصی مزدوری لے سکتا تھا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر دونوں چل دیئے یہاں تک کہ جب گاؤں والوں کے پاس پہنچے تو ان لوگوں سے کھانا مانگا پس انہوں نے ان کی میزبانی (کھانا دینے) سے انکار کردیا۔ پھر ان کو وہاں ایک دیوار ملی جو گرا چاہتی تھی تو اس (بزرگ) نے اسے (ہاتھ کے اشارے سے) سیدھا کردیا۔ انہوں (موسیٰ علیہ السلام) نے فرمایا اگر آپ چاہتے تو اس پر کچھ اجرت ہی لے لیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ دونوں چلے یہاں تک کہ وہ ایک بستی میں پہنچے۔ وہاں کے لوگوں سے کھانا مانگا مگر ان لوگوں نے ان کی مہمان داری سے انکار کردیا۔ وہاں ان دونوں ایک دیوار کو دیکھا جو گرنے کے قریب تھی (خضر نے) اس کو ٹھیک کردیا۔ (موسیٰ نے) کہا ۔ اگر آپ چاہتے تو اس پر اجرت لے سکتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔ انہوں نے ان کی ضیافت کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو (جھک کر) گرا چاہتی تھی۔ خضر نے اس کو سیدھا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ان سے (اس کا) معاوضہ لیتے (تاکہ کھانے کا کام چلتا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the twain journeyed until when they came unto the people of a city, they begged food from the people thereof, but they refused to entertain the twain. Then they found therein a wall, about to fall down, and he set it upright. Musa said: hadst thou willed, thou mightest have taken therefor a hire.

پھر دونوں چلے ۔ یہاں تک کہ جب ایک گاؤں والوں پر گزر ہوا تو وہاں والوں سے کھانے کو مانگا ۔ سو انہوں نے ان کی مہمانی سے انکار کردیا ۔ پھر دونوں کو اس (بستی) میں ایک دیوار ملی جو گرا چاہتی تھی سو (خضرعلیہ السلام) نے اسے سیدھا کردیا (موسی (علیہ السلام) نے) کہا اگر آپ چاہتے تو اس (کام) پر اجرت ہی لے لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر چلے ، یہاں تک کہ جب پہنچے ایک بستی والوں کے پاس تو ان سے کھانا کھلانے کی درخواست کی ، لیکن انہوں نے ان کی میزبانی سے انکار کردیا ۔ تو انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو گرا چاہتی تھی ۔ وہ دیوار اس نے کھڑی کردی ۔ موسیٰ نے کہا: اگر آپ چاہتے تو اس پر کچھ مزدوری بھی ٹھہرا لیتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر وہ دونوں چل پڑے ، یہاں تک کہ ایک بستی والوں پر گزرے ، انہوں نے ان بستی والوں سے کھانامانگا تو انہوں نے ان کی مہمانی کرنے سے ( صاف ) انکار کردیا ، پھر ان دونوں نے اس ( بستی ) میں ایک دیوار کو پایا جو ( جھکی ہوئی ) گرنے کے بالکل قریب تھی تو انہوں نے ( خضر علیہ السلام ) نے اسے سیدھا کردیا ، انہوں ( موسیٰ علیہ السلام ) نے فرمایا اگر آپ چاہتے تو اس ( محنت ) پر کچھ اجرت ( مزدوری ) ہی لے لیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ھر دونوں چلے یہاں تک کہ ایک گائوں میں پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔ انہوں نے کھانا دینے سے انکار کردیا۔ پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو گرنے والی تھی تو اس (خضر) نے اس کو سیدھا کردیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ان سے اس کا معاوضہ لیتے (تاکہ کھانے کا کام چلتا۔ )

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر وہ دونوں چل دئیے یہاں تک کہ جب وہ دونوں پہنچے ایک بستی والوں کے پاس، تو ان سے کھانا مانگا، مگر انہوں نے ان کی مہمان نوازی سے انکار کردیا۔ اسی اثنا میں انہوں نے اس بستی میں ایک دیوار دیکھی جو کہ گرا چاہتی تھی، تو اس (بندہ خدا) نے اس دیوار کو سیدھا کردیا، اس پر موسیٰ پھر بول اٹھے کہ اگر آپ چاہتے تو اس کام پر کوئی اجرت ہی لے لیتے،

Translated by

Noor ul Amin

پھروہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ وہ ایک بستی والوں کے پاس آئے اور ان سے کھانامانگامگران لوگوں نے ضیافت کرنے سے انکار کردیا وہاں انہوں نے ایک دیواردیکھی جو گرنے والی تھی ، خضرنے اسے سیدھا کردیا موسی نے کہا:اگرآپ چاہتے توان سے اس کام کی مزدوری لے لیتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ایک گاؤں والوں کے پاس آئے ( ف۱٦۱ ) ان دہقانوں سے کھانا مانگا انہوں نے انھیں دعوت دینی قبول نہ کی ( ف۱٦۲ ) پھر دونوں نے اس گاؤں میں ایک دیوار پائی کہ گرا چاہتی ہے اس بندہ نے ( ف۱٦۳ ) اسے سیدھا کردیا ، موسیٰ نے کہا تم چاہتے تو اس پر کچھ مزدوری لے لیتے ( ف۱٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب دونوں ایک بستی والوں کے پاس آپہنچے ، دونوں نے وہاں کے باشندوں سے کھانا طلب کیا تو انہوں نے ان دونوں کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا ، پھر دونوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گرا چاہتی تھی تو ( خضر علیہ السلام نے ) اسے سیدھا کر دیا ، موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: اگر آپ چاہتے تو اس ( تعمیر ) پر مزدوری لے لیتے

Translated by

Hussain Najfi

اس کے بعد وہ دونوں آگے چلے یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا ۔ مگر انہوں نے ان کی مہمانداری کرنے سے انکار کر دیا ۔ پھر ان دونوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گرا چاہتی تھی ۔ تو خضر ( ع ) نے اسے ( بنا کر ) سیدھا کھڑا کر دیا ۔ ( اس پر ) موسیٰ ( ع ) نے کہا اگر آپ چاہتے تو اس کام کی ( ان لوگوں سے ) کچھ اجرت ہی لے لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then they proceeded: until, when they came to the inhabitants of a town, they asked them for food, but they refused them hospitality. They found there a wall on the point of falling down, but he set it up straight. (Moses) said: "If thou hadst wished, surely thou couldst have exacted some recompense for it!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They continued on their journey again until they reached a town. They asked the people there for food, but no one accepted them as their guests. They found there a wall of a house which was on the verge of tumbling to the ground. The companion of Moses repaired that wall. Moses said, "You should have received some money for your labor."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then they both proceeded till when they came to the people of a town, they asked them for food, but they refused to entertain them. Then they found therein a wall about to collapse and he set it up straight. (Musa) said: "If you had wished, surely you could have taken wages for it!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they went on until when they came to the people of a town, they asked them for food, but they refused to entertain them as guests. Then they found in it a wall which was on the point of falling, so he put it into a right state. (Musa) said: If you had pleased, you might certainly have taken a recompense for it.

Translated by

William Pickthall

So they twain journeyed on till, when they came unto the folk of a certain township, they asked its folk for food, but they refused to make them guests. And they found therein a wall upon the point of falling into ruin, and he repaired it. (Moses) said: If thou hadst wished, thou couldst have taken payment for it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर वे दोनों चले, यहाँ तक कि जब वे एक बस्ती वालों के पास पहुँचे और उन से भोजन माँगा, किन्तु उन्होंने उन के आतिथ्य से इनकार कर दिया। फिर वहाँ उन्हें एक दीवार मिली जो गिरना चाहती थी, तो उस व्यक्ति ने उसको खड़ा कर दिया। (मूसा ने) कहा, "यदि आप चाहते तो इस की कुछ मज़दूरी ले सकते थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر دونوں (آگے) چلے یہاں تک کہ جب ایک گاؤں والوں پر گزر ہوا تو وہاں سے کھانے کو مانگا (کہ ہم مہمان ہیں) سو انہوں نے ان کی مہمانی کرنے سے انکار کردیا اتنے میں ان کو وہاں ایک دیوار ملی جو گرا ہی چاہتی تھی تو ان بزرگ نے اس کو (ہاتھ کے اشارے سے) سیدھا کردیا موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اگر آپ چاہتے تو اس (کام) پر کچھ اجرت ہی لے لیتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر وہ آگے چلے یہاں تک کہ ایک بستی میں پہنچ گئے اور وہاں کے لوگوں سے کھانا مانگا۔ مگر انہوں نے ان کی مہمانوازی سے انکار کردیا۔ وہاں حضرت خضر اور موسیٰ نے ایک دیوار دیکھی جو گرنے ہی والی تھی انہوں نے اس دیوار کو ٹھیک کردیا موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو اس کام کی اجرت لے سکتے تھے۔ “ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر وہ آگے چلے یہاں تک کہ ایک بستی میں پہنچے اور وہاں کے لوگوں سے کھانا مانگا تو انہوں نے ان دونوں کی ضیافت سے انکار کردیا۔ وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی ، جو گرا چاہتی تھی۔ اس شخص نے اس دیوار کو پھر قائم کردیا۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا۔ اگر آپ چاہتے تو اس کام کی اجرت لے سکتے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر دونوں چل دئیے یہاں تک کہ ایک گاؤں کے رہنے والوں پر گزرے، دونوں نے ان لوگوں سے کھانا طلب کیا، سو انہوں نے ان کی مہمانی کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد اس بستی میں ان دونوں نے ایک دیوار کو پایا جو گرنے ہی کو ہو رہی تھی، اس بندہ خدا نے اسے سیدھا کردیا، موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو مزدوری کے طور پر اس عمل پر کچھ لے لیتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب پہنچے ایک گاؤں کے لوگوں تک کھانا چاہا وہاں کے لوگوں سے انہوں نے نہ مانا کہ ان کو مہمان رکھیں پھر پائی وہاں ایک دیوار جو گرا چاہتی تھی اس کو سیدھا کردیا بولا موسیٰ اگر تو چاہتا تو لے لیتا اس پر مزدوری

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ایک گائوں والوں پر پہنچے تو گائوں والوں سے کھانا طلب کیا مگر ان گائوں والوں نے ان دونوں کی مہمان نوازی سے انکار کردیا لیکن ان دونوں نے اس گائوں میں ایک دیوار دیکھی جو گراہی چاہتی تھی یہ دیکھ کر خضرنے اس دیوار کو سیدھا کردیا اس پر موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اگر تو چاہتا تو اس دیوار کی درستی پر ان گائوں والوں سے کچھ مزدوری ہی لے لیتا۔