Commentary In the first verse, it was said: أَمَّا السَّفِينَةُ فَكَانَتْ لِمَسَاكِينَ (As for the boat, it belonged to some poor people - 79). About the poor people to whom this boat belonged, it has been reported from Sayyidna Ka&b al-Ahbar (رض) that they were ten brothers. Five of them were handicapped while the other five worked hard to eke out a living for all of them by plying a boat against whatever fare they could collect. The definition of a Miskin A miskin has been defined as one who has nothing. But, from this verse, we learn the true definition of a miskin: Anyone who does not have the amount of wealth and property that exceed his need, basic and necessary, to the limit of legal nisab (threshold of zakah). One who has less than that is also included under the definition of miskin. The reason is that people called &al-masakin& (plural of miskin: poor people) had at least one boat the price of which will not be less than the amount of nisab (threshold). But, as it was engaged in earning what those people needed, basically and necessarily, they were still called &masakin& (poor people). (Mazhari) Regarding the last sentence of verse 79: مَّلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًا ، al-Baghawi has reported from Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) that the direction in which this boat was sailing, there was a cruel king who used to take boats ferrying people through by force. Al-Khadir (علیہ السلام) found it expedient to pull out a plank from the boat so that the cruel king, seeing this damaged boat, would let it go and thus those poor people would remain safe from the likely mishap. Comments sage Rumi: گَر خضر در بحر کشتی را شکست صد درستی شکست خضر ہست Yes, al-Khidr did break the boat while sailing at sea But, a hundred saving graces in his breaking we see
خلاصہ تفسیر : اور وہ جو کشتی تھی سو چند غریب آدمیوں کی تھی (جو اس کے ذریعہ) دریا میں محنت مزدوری کرتے تھے (اسی پر ان کی گذر اوقات تھی) سو میں نے چاہا کہ اس میں عیب ڈال دوں اور (وجہ اس کی یہ تھی کہ) ان لوگوں سے آگے سے آگے کی طرف ایک (ظالم) بادشاہ تھا جو ہر (اچھی) کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا (اگر میں کشتی میں عیب ڈال کر بظاہر بیکار نہ کردیتا تو یہ کشتی بھی چھین لی جاتی اور ان غریبوں کی مزدوری کا سہارا بھی ختم ہوجاتا اس لئے توڑنے میں یہ مصلحت تھی) اور رہا وہ لڑکا سو اس کے ماں باپ ایمان دار تھے (اور اگر وہ بڑا ہوتا تو کافر ظالم ہوتا اور ماں کو اس سے محبت بہت تھی) سو ہم کو اندیشہ ہوا کہ یہ ان دونوں پر سرکشی اور کفر کا اثر نہ ڈال دے (یعنی بیٹے کی محبت کے سبب وہ بھی بےدینی میں اس کا ساتھ نہ دینے لگیں) پس ہم کو یہ منظور ہوا (اس کا تو قصہ تمام کردیا جائے پھر) اس کے بدلے ان کا پروردگار ان کو ایسی اولاد دے (خواہ لڑکا ہو یا لڑکی) جو کہ پاکیزگی (یعنی دین) میں اس سے بہتر ہو اور (ماں باپ کے ساتھ) محبت کرنے میں اس سے بڑھ کر ہو اور رہی دیوار سو وہ دو یتیم لڑکوں کی تھی جو اس شہر میں (رہتے) ہیں اور اس دیوار کے نیچے ان کا کچھ مال مدفون تھا (جو ان کے باپ سے میراث میں پہنچا ہے) اور ان کا باپ (جو مرگیا ہے وہ) ایک نیک آدمی تھا (اس کے نیک ہونے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اس کی اولاد کے مال کو محفوظ کرنا چاہا اگر دیوار ابھی گر جاتی تو لوگ یہ مال لوٹ لے جاتے اور غالباً جو شخص ان یتیم لڑکوں کا سرپرست تھا اس کو اس خزانے کا علم ہوگا وہ یہاں موجود نہ ہوگا جو انتظام کرلیتا) اس لئے آپ کے رب نے اپنی مہربانی سے چاہا کہ وہ دونوں اپنی جوانی (کی عمر) کو پہنچ جائیں اور اپنا دفینہ نکال لیں اور (یہ سارے کام میں نے اللہ کے حکم سے کئے ہیں ان میں سے) کوئی کام میں نے اپنی رائے سے نہیں کیا یہ ہے حقیقت ان باتوں کی جن پر آپ سے صبر نہ ہوسکا (جس کو میں حسب وعدہ بتلا چکا ہوں چناچہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) خضر (علیہ السلام) سے رخصت ہوگئے) معارف و مسائل : (آیت) اَمَّا السَّفِيْنَةُ فَكَانَتْ لِمَسٰكِيْنَ یہ کشتی جن مسکینوں کی تھی ان کے متعلق کعب احبار سے منقول ہے کہ وہ دس بھائی تھے جن میں پانچ اپاہج معذور تھے پانچ محنت مزدوری کرکے سب کے لئے معاش کا انتظام کرتے تھے اور مزدوری ان کی یہ تھی کہ دریا میں ایک کشتی چلاتے اور اس کا کرایہ حاصل کرتے تھے۔ مسکین کی تعریف : بعض لوگوں نے یہ کی ہے کہ جس کے پاس کچھ نہ ہو مگر اس آیت سے معلوم ہوا کہ مسکین کی صحیح تعریف یہ ہے کہ جس کے پاس اتنا مال نہ ہو کہ اس کی حاجات اصلیہ ضروریہ سے زائد بقدر نصاب ہوجائے اس سے کم مال ہو تو وہ بھی مسکین کی تعریف میں داخل ہے کیونکہ جن لوگوں کو اس آیت میں مساکین کہا گیا ہے ان کے پاس کم از کم ایک کشتی تو تھی جس کی قیمت مقدار نصاب سے کم نہیں ہوتی مگر چونکہ وہ حاجات اصلیہ ضروریہ میں مشغول تھی اس لئے ان کو مساکین ہی کہا گیا (مظہری) (آیت) مَّلِكٌ يَّاْخُذُ كُلَّ سَفِيْنَةٍ غَصْبًا بغوی نے بروایت ابن عباس (رض) نقل کیا ہے کہ یہ کشتی جس طرف جارہی تھی وہاں ایک ظالم بادشاہ تھا جو ادھر سے گذرنے والوں کی کشتیاں زبردستی چھین لیتا تھا حضرت خضر (علیہ السلام) نے اس مصلحت سے کشتی کا ایک تختہ اکھاڑ دیا کہ وہ ظالم بادشاہ اس کشتی کو شکستہ دیکھ کر چھوڑ دے اور یہ مساکین اس مصیبت سے بچ جائیں دانائے روم نے خوب فرمایا۔ گر خضر در بحر کشتی را شکست صد درستی در شکست خضر ہست