Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 97

سورة الكهف

فَمَا اسۡطَاعُوۡۤا اَنۡ یَّظۡہَرُوۡہُ وَ مَا اسۡتَطَاعُوۡا لَہٗ نَقۡبًا ﴿۹۷﴾

So Gog and Magog were unable to pass over it, nor were they able [to effect] in it any penetration.

پس تو ان میں اس کے دیوار کے اوپر چڑھنے کی طاقت تھی اور نہ اس میں کوئی سوراخ کر سکتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَا
تو نہ
اسۡطَاعُوۡۤا
وہ طاقت رکھتے تھے
اَنۡ
کہ
یَّظۡہَرُوۡہُ
وہ چڑھ سکیں اس پر
وَمَا
اور نہ
اسۡتَطَاعُوۡا
وہ طاقت رکھتے تھے
لَہٗ
اس میں
نَقۡبًا
سوراخ کرنے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَا اسۡطَاعُوۡۤا
پھر نہ ان میں یہ طاقت رہی
اَنۡ
یہ کہ
یَّظۡہَرُوۡہُ
وہ اس پر چڑھیں
وَمَا اسۡتَطَاعُوۡا
اور نہ وہ کرسکے
لَہٗ
اس میں
نَقۡبًا
کوئی سوراخ
Translated by

Juna Garhi

So Gog and Magog were unable to pass over it, nor were they able [to effect] in it any penetration.

پس تو ان میں اس کے دیوار کے اوپر چڑھنے کی طاقت تھی اور نہ اس میں کوئی سوراخ کر سکتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اس طرح یہ بند ایسا بن گیا کہ) یاجوج ماجوج نہ تو اس کے اوپر چڑھ سکتے تھے اور نہ ہی اس میں کوئی سوراخ کرسکتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرنہ ان میں یہ طاقت رہی کہ وہ اس پر چڑھیں اورنہ وہ اس میں سوراخ کرسکے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So they (Ya&juj and Ma&juj) were not able to climb it, nor were they able to make a hole in it.

پھر نہ چڑھ سکیں اس پر اور نہ کرسکیں اس میں سوراخ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب نہ تو وہ (یاجوج ماجوج) اس کے اوپر چڑ ھ سکیں گے اور نہ ہی اس میں نقب لگا سکیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such was the rampart that Gog and Magog could not scale, nor could they pierce it.

﴿یہ بند ایسا تھا کہ﴾ یاجوج و ماجوج اس پر چڑھ کر بھی نہ آسکتے تھے اور اس میں نقب لگانا ان کےلیے اور بھی مشکل تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ( وہ دیوار ایسی بن گئی کہ ) یاجوج ماجوج نہ اس پر چڑھنے کی طاقت رکھتے تھے ، اور نہ اس میں کوئی سوراخ بنا سکتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر (وہ دیوار ایسی بلند اور مضبوط بنی کہ انہیں اس پر (یا جوج ماجوج چڑھ سکے اور نہ اس میں سوراخ کرسکے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر یہ اس پر چڑھ نہ سکیں گے اور نہ اس میں نقب لگا سکیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاجوج ماجوج نہ تو اس پر چڑھ کر آسکیں گے اور نہ سوراخ کرسکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان میں یہ قدرت نہ رہی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thus they Were not able to mount it, nor Were they able to burrow through it.

سو وہ (قوم یاجوج وماجو ج) نہ اس پر چڑھ سکتے تھے اور نہ اس میں نقب ہی لگا سکتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس نہ تو وہ اس پر چڑھ ہی سکتے تھے اور نہ اس میں نقب ہی لگا سکتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ان ( یاجوج ماجوج ) میں یہ قدرت نہ رہی کہ ا س ( دیوار ) پر چڑھ ( کر اسے سرکر ) سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ میں سوراخ ( ہی ) کرسکیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان میں یہ قدرت نہ رہی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس طرح یہ ایسی عظیم الشان دیوار تیار ہوگئی کہ یاجوج ماجوج نہ تو اس پر چڑھ سکتے تھے اور نہ ہی اس میں نقب لگانا ان کے بس میں تھا۔

Translated by

Noor ul Amin

پھر یاجو ج اور ماجوج نہ تواس کے اوپر چڑھ سکے اور نہ ہی اس میں سوراخ بناس کے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو یاجوج و ماجوج اس پر نہ چڑھ سکے اور نہ اس میں سوراخ کرسکے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان ( یاجوج اور ماجوج ) میں نہ اتنی طاقت تھی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ اتنی قدرت پا سکے کہ اس میں سوراخ کر دیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( چنانچہ یہ دیوار اتنی مضبوط بن گئی کہ ) یاجوج و ماجوج نہ اس پر چڑھ سکتے تھے اور نہ ہی اس میں سرنگ لگا سکتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus were they made powerless to scale it or to dig through it.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Thus he constructed the barrier which) neither Gog nor Magog were able to climb nor were they able to dig a tunnel through the iron and brass barrier.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So they could not scale it or dig through it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they were not able to scale it nor could they make a hole in it.

Translated by

William Pickthall

And (Gog and Magog) were not able to surmount, nor could they pierce (it).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो न तो वे (याजूज, माजूज) उसपर चढ़कर आ सकते थे और न वे उस में सेंध ही लगा सकते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو نا تو یاجوج ماجوج اس پر چڑھ سکتے ہیں اور (غایت استحکام کے باعث) نہ اس میں نقب دے سکتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ بند ایسا تھا کہ یاجوج وماجوج اس پر چڑھ نہیں سکتے تھے اور نہ ہی اس میں نقب لگا سکتے تھے۔ (٩٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(یہ بند ایسا تھا کہ) یاجوج و ماجوج اس پر چڑھ کر بھی نہ آسکتے تھے اور اس میں نقب لگانا ان کے لئے اور بھی مشکل تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو وہ لوگ نہ چڑھ سکے اور نہ اس میں سوراخ کرسکے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر نہ چڑھ سکیں اس پر اور نہ کرسکیں اس میں سوراخ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر یاجوج ماجوج اس دیوار پر نہ چڑھ سکتے تھے اور نہ اس میں سوراخ کرسکتے تھے۔