7. For the explanation of mihrab (sanctuary), see (E.N. 36 of Aal-Imran).
8. Below we reproduce the details of this event as given in Luke’s Gospel so that the reader may study and compare the Quranic version with the Christian version. The references and additions within the brackets are ours:
There was in the days of Herod, the king of Judaea, see (Surah Bani-Israil, E.N.9) a certain priest named Zacharias, of the course of Abiah: and his wife was of the daughter of Aaron, and her name wag Elisabeth. And they were both righteous before God, walking in all the commandments and ordinances of the Lord blameless. And they had no child, because that Elisabeth was barren, and they both were now well stricken in years. And it came to pass, that while he executed the priest’s office before God in the order of his course, according to the custom of the priest’s office, his lot was to burn incense when he went into the temple of the Lord. And the whole multitude of the people were praying without at the time of incense. And there appeared unto him an angel of the Lord standing on the right side of the altar of incense. And when Zacharias saw him, he was troubled, and fear fell upon him. But the angel said unto him, Fear not, Zacharias: for thy prayer is heard; (there is no mention of Zacharias’prayer anywhere in the Bible) and thy wife Elisabeth shall bear thee a son, and thou shalt call his name John (that is, Yahya). And thou shalt have joy and gladness; and many shall rejoice at his birth. For he shall be great in the sight of the Lord (Sayyidun: a great leader according to the Quran, (Surah Aal-Imran, Ayat 39), and shall drink neither wine nor strong drink (the Quranic version: Taqiyyun, pious and pure); and he shall be filled with the Holy Ghost, even from his mother’s womb (the Quran says: We blessed him with judgment while he was yet a child). And many of the children of Israel shall he turn to the Lord their God. And he shall go before him in the spirit of the power of Elias, to turn the hearts of the fathers to the children, and the disobedient to the wisdom of the just; to make ready a people prepared for the Lord.
And Zacharias said unto the angel, Whereby shall I know this for I am an old man, and my wife well stricken in years. And the angel answering said unto him, I am Gabriel, that stand in the presence of God; and am sent to speak unto thee, and to show thee these glad tidings. And, behold, thou shalt be dumb, and not able to speak, until the day that these things shall be performed, because thou believest not my words, which shall be fulfilled in their season. (This is different from the Quran, which gives it as a sign, whereas according to Luke, it was a punishment. Moreover, the Quran mentions it as the silence for three consecutive days, but Luke says that Zacharias remained dumb till the birth of John). And the people waited for Zacharias, and marveled that he tarried so long in the temple. And when he came out, he could not speak unto them: and they perceived that he had seen a vision in the temple: for he beckoned unto them, and remained speechless. (Luke 1: 5-22).
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :7
محراب کی تشریح کے لیئے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، آل عمران ، حاشیہ 36
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :8
اس واقعے کی جو تفصیلات لوقا کی انجیل میں بیان ہوئی ہیں انہیں ہم یہاں نقل کر دیتے ہیں تا کہ لوگوں کے سامنے قرآن کی روایت کے ساتھ مسیحی روایت بھی رہے ۔ درمیان میں قوسین کی عبارتیں ہماری اپنی ہیں :
یہود یہ کے بادشاہ ہیروویس کے زمانے میں ( ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، بنی اسرائیل ، حاشیہ 9 ) ابیاہ کے فریق سے زکریاہ نام کا ایک کاہن تھا اور اس کی بیوی ہارون کی اولاد میں سے تھی اس کا نام الیشبع ( Elzabeth ) تھا ۔ اور وہ خدا کے حضور راستباز اور خداوند کے سب احکام و قوانین پر بے عیب چلنے والے تھے ۔ اور ان کے اولاد نہ تھی کیونکہ الیشبع بانجھ تھی اور وہ دونوں عمر رسیدہ تھے ۔ جب وہ خدا کے حضور اپنے فریق کی باری پر کہانت کا کام دیتا تھا تو ایسا ہوا کہ کہانت کے دستور کے موافق اس کے نام کا قرعہ نکلا کہ خداوند کے مقدس میں جا کر خوشبو جلائے ۔ اور لوگوں کی ساری جماعت خوشبو جلا تے وقت باہر دعا کر رہی تھی کہ خداوند کا فرشتہ خوشبو کے مذبح کی داہنی طرف کھڑا ہوا اس کو دکھائی دیا ۔ اور زکریا دیکھ کر گھبرایا اور اس پر دہشت چھا گئی ۔ مگر فرشتے نے اس سے کہا اے زکریا ! خوف نہ کر کیونکہ تیری دعا سن لی گئی ( حضرت زکریا کی دعا کا ذکر بائیبل میں کہیں نہیں ہے ) اور تیرے لیئے تیری بیوی الیشبع کے بیٹا ہو گا ۔ تو اس کا نام یوحنا ( یعنی یحیی ) رکھنا اور تجھے خوشی و خرمی ہوگی اور بہت سے لوگ اس کی پیدائش کے سبب سے خوش ہوں گے کیونکہ وہ خداوند کے حضور میں بزرگ ہو گا ( سورہ آل عمران میں اس کے لیئے لفظ سیداً استعمال ہوا ہے ) اور ہرگز نہ مے اور نہ کوئی اور شراب پیے گا ( تقیاً ) اور اپنی ماں کے بطن ہی سے روح القدس سے بھر جائے گا ( واتینہ الحکم صبیاً ) اور بہت سے بنی اسرائیل کو خداوند کی طرف جو ان کا خدا ہے پھیرے گا ۔ اور وہ ایلیاہ ( الیاس علیہ السلام ) کی روح اور قوت میں سے اس کے آگے آگے چلے گا کہ والدوں کے دل اولاد کی طرف اور نافرمانوں کی راستبازوں کی دانائی پر چلنے کی طرف پھیرے اور خداوند کے لیئے ایک مستعد قوم تیار کرے
زکریا نے فرشتے سے کہا میں اس بات کو کس طرح جانوں ؟ کیونکہ میں بوڑھا ہوں اور میری بیوی عمر رسیدہ ہے ۔ فرشتے نے اس سے کہا میں جبرائیل ہوں خدا کے حضور کھڑا رہتا ہوں اور اس لیئے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ان باتوں کی خوش خبری دوں ۔ اور دیکھ جس دن تک یہ باتیں واقع نہ ہولیں تو چپکا رہے گا اور بول نہ سکے گا اس لیئے کہ تو نے میری باتوں کا جو اپنے وقت پر پوری ہوں گی یقین نہ کیا ۔ ( یہ بیان قرآن سے مختلف ہے ۔ قرآن اسے نشانی قرار دیتا ہے اور لوقا کی روایت اسے سزا کہتی ہے ۔ نیز قرآن صرف تین دن کی خاموشی کا ذکر کرتا ہے اور لوقا کہتا ہے کہ اس وقت سے حضرت یحیی کی پیدائش تک حضرت زکریا گونگے رہے ) اور لوگ زکریا کی راہ دیکھتے اور تعجب کرتے تھے کہ اسے مقدس میں کیوں دیر لگی ۔ جب وہ باہر آیا تو ان سے بول نہ سکا ۔ پس انہوں نے معلوم کیا کہ اس نے مقدس میں رویا دیکھی ہے اور وہ ان سے اشارے کرتا تھا اور گونگا ہی رہا ۔ ( لوقا ۔ باب ۔ 1 ۔ آیت 5تا 22 ۔ )