12. In order to have a full understanding of the mission and the pure character of Prophet John, about which brief references have been made in this Surah and Surah Aal- Imran, it will be useful to study this story as given in different Books of the New Testament in the following order:
According to Luke, Prophet John was older than Prophet Jesus (peace be upon them) by six months and their mothers were cousins. He was appointed a Prophet at the age of 30 years, and according to the Gospel of John, he started his mission of inviting the people toward God in Jordan. He would say: I am the voice of one crying in the wilderness. Make straight the way of the Lord. (John, I: 23)
According to Mark: John did baptize in the wilderness, and preach the baptizm of repentance for the remission of sins. And there went out unto him all the land of Judaea, and they of Jerusalem, and were all baptized of him in the river of Jordan, confessing their sins. (Mark, I: 45). He thus came to be known as John the Baptist, and the Israelites held him as a prophet. (Mat. 21: 26). Prophet Jesus said about John: Among them that are born of women there hath not risen a man greater than John the Baptist." (Mat. 11 : 11).
John had his raiment of camel’s hair, and a leather girdle about his loins; and his meat was locusts and wild honey. (Mat. 3: 4). He would say: Repent ye, for the kingdom of heaven is at hand. (Mat. 3: 2). By this he meant that very soon Prophet Jesus was going to start his mission of Prophethood. The same thing has been said about him in the Quran: He (John) will come to confirm a command from Allah. (Surah Aal-Imran, Ayat 39). For the same reason he has been called a sign of or pointer to Prophet Jesus (peace be upon him).
He urged the people to observe the Fast and Prayers. (Mat. 9: 14, Luke, 5: 33, I1: 1). He would also tell them: He that hath two coats, let him impart to him that hath none; and he that hath meat, let him do likewise. (Luke 3: 11). When the tax-collectors asked: Master, what shall we do? He said unto them: Exact no more than that what is appointed you. (12-13). And when the soldiers sought his guidance, he said: Do violence to no man, neither accuse any falsely; and be content with your wages. (Luke, 3: 14).
When the corrupt scholars, Pharisees and Sadducees of the Israelites, came to be baptized by him, he rebuked them, saying: O generation of vipers, who hath warned you to flee from the wrath to come? Think not to say within yourselves: We have Abraham to our father, now also the ax is laid unto the root of the trees: therefore every tree which bringeth not forth good fruit is hewn down, and cast into the fire. (Mat-3 :7-10).
The Jewish ruler of his time, Herod Antipas, in whose government he was performing his mission of inviting the people to the truth, had been so deeply influenced by the Roman civilization that he was causing sin and evil to spread freely in the land. He had kept Herodias, his brother Philip’s wife, unlawfully in his house; when Prophet John reproved him for this and raised his voice against other evils being committed by him, Herod got him arrested and sent to jail. However, he held him in high esteem for his piety and righteousness and even feared him on account of the great respect he enjoyed among the people. On the contrary, Herodias thought that the moral consciousness that Prophet John was producing among the people was directly aimed at women like herself and pulling them down in the public eye. Thus she nursed a grudge against him and would have him killed but could not. Soon an opportunity came her way. On the birthday banquet of Herod, her daughter danced and so delighted Herod and others that the king said to her: Ask of me whatsoever thou wilt, and I will give it thee. The girl asked her mother what she should ask for. The mother said: Ask for the head of John the Baptist. The girl went back to the king and requested to have there and then the head of John the Baptist on a dish. Herod felt sorry to hear this, but could not reject the demand of the daughter of his beloved. He at once got Prophet John killed in the prison and presented his head on a dish to the dancing girl. (Mat. 14: 3-12, Mark, 6: 17-29, Luke, 3: 19-20).
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :12
حضرت یحیی کے جو حالات مختلف انجیلوں میں بکھرے ہوئے ہیں انہیں جمع کر کے ہم یہاں ان کی سیرت پاک کا ایک نقشہ پش کرتے ہیں جس سے سورہ آل عمران اور اس سورے کے مختصر اشارات کی توضیح ہو گی ۔
لوقا کے بیان کے مطابق حضرت یحیی ، حضرت عیسی سے 6 ۔ مہینے بڑے تھے ۔ ان کی والدہ اور حضرت عیسی کی والدہ آپس میں قریبی رشتہ دار تھیں ۔ تقریباً 30 سال کی عمر میں وہ نبوت کے منصب پر عملاً مامور ہوئے اور یوحنا کی روایت کے مطابق انہوں نے شرق اردن کے علاقے میں دعوت الی اللہ کا کام شروع کیا ۔ وہ کہتے تھے:
میں بیابان ایک پکارنے والے کی آواز ہوں کہ تم خداوند کی راہ کو سیدھا کرو ( یوحنا 23:1 )
مرقس کا بیان ہے کہ وہ لوگوں سے گناہوں کی توبہ کرنے والے کو بپتسمہ دیتے تھے ۔ یعنی توبہ کے بعد غسل کراتے تھے تاکہ روح اور جسم دونوں پاک ہوجائیں ، یہودیہ اور یروشلم کے بکثرت لوگ ان کے معتقد ہو گئے تھے اور ان کے پاس جا کر بپتسمہ لیتے تھے ( مرقس 4:1 ۔ 5 ) اسی بنا پر ان کا نام یوحنا بپتسمہ والا ( John The Baptist ) مشہور ہو گیا تھا ۔ عام طور پر بنی اسرائیل ان کی نبوت تسلیم کر چکے تھے ( متی 26:21 ) مسیح علیہ السلام کا قول تھا کہ جو عورتوں سے پیدا ہوئے ہیں ان میں یوحنا بپتسمہ دینے والے سے بڑا کوئی نہیں ہوا ( متی 11:11 )
وہ اونٹ کے بالوں کی پوشاک پہنے اور چمڑے کا پٹا کمر سے باندھے رہتے تھے اور ان کی خوراک ٹڈیاں اور جنگلی شہد تھا ( متی 4:3 ) اس فقیرانہ زندگی کے ساتھ وہ منادی کرتے پھرتے تھے کہ توبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی قریب آ گئی ہے ( متی 2:3 ) یعنی مسیح علیہ السلام کی دعوت نبوت کا آغاز ہونے والا ہے ۔ اسی بنا پر ان کو عموماً حضرت مسیح کا ارہاص کہا جاتا ہے ، اور یہی بات ان کے متعلق قرآن میں کہی گئی ہے کہ مصد قاً بکلمۃ من اللہ ( آل عمران4 ) ۔
وہ لوگوں کو روزے اور نماز کی تلقین کرتے تھے ( 14:9 ۔ لوقا 33 ۔ 5 لوقا 1:11 ) وہ لوگوں سے کہتے تھے کہ جس کے پاس دو کُرتے ہوں وہ اس کو جس کے پاس نہ ہو بانٹ دے اور جس کے پاس کھانا ہو وہ بھی ایسا ہی کرے ۔ محصول لینے والوں نے پوچھا کہ استاد ، ہم کیا کریں تو انہوں نے فرما یا جو تمہارے لیئے مقرر ہے اس سے زیادہ نہ لینا سپاہیوں نے پوچھا ہمارے لیئے کیا ہدایت ہے ؟ فرمایا : نہ کسی پر ظلم کرو اور نہ ناحق کسی سے کچھ لو اور اپنی تنخواہ پر کفایت کرو لوقا 10:3 ۔ 14 ) ۔
بنی اسرائیل کے بگڑے ہوئے علماء فریسی اور صدوتی ان کے پاس بپتسمہ لینے آئے تو ڈانٹ کر فرمایا اے سانپ کے بچو ! تم کو کس نے جتا دیا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟ ۔ ۔ ۔ ۔ اپنے دلوں میں کہنے کا خیال نہ کرو کہ ابراہیم ہمارا باپ ہے ۔ ۔ ۔ اب درختوں کی جڑوں پر کلہاڑا رکھا ہوا ہے ، پس جو درخت اچھا پھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے ۔ ( 7:3 ۔ 10 ) ۔
ان کے عہد کا یہودی فرمانروا ، ہیرو اینٹی پاس ، جس کی ریاست میں وہ دعوت حق کی خدمت انجام دیتے تھے ، سرتا پا رومی تہذیب میں غرق تھا اور اس کی وجہ سے سارے ملک میں فسق و فجور پھیل رہا تھا ۔ اس نے خود اپنے بھائی فلپ کی بیوی ہیرو دیاس کو اپنے گھر میں ڈال رکھا تھا ۔ حضرت یحیی نے اس پر ہیرد کو ملامت کی اور اس کی فاسقانہ حرکات کے خلاف آواز اٹھائی ۔ اس جرم میں ہیرد نے ان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ تاہم وہ ان کو ایک مقدس اور راستباز آدمی جان کر ان کا احترام بھی کرتا تھا اور پبلک میں انکے غیر معمولی اثر سے ڈرتا بھی تھا ۔ لیکن ہیرد دیاس یہ سمجھتی تھی کہ یحیی علیہ السلام جو اخلاقی روح قوم میں پھونک رہے ہیں وہ لوگوں کی نگاہ میں اس جیسی عورتوں کو ذلیل کیئے دے رہی ہے ۔ اس لیئے وہ ان کی جان کے درپے ہو گئی ۔ آخر کار ہیرد کی سالگرہ کے جشن میں اس نے وہ موقع پالیا جس کی وہ تاک میں تھی ۔ جشن کے دربار میں اس کی بیٹی نے خوب رقص کیا جس پر خوش ہو کر ہیرد نے کہا مانگ کیا مانگتی ہے ۔ بیٹی نے اپنی فاحشہ ماں سے پو چھا کیا مانگوں ؟ ماں نے کہا یحیی کا سر مانگ لے ۔ چنانچہ اس نے ہیرد کے سامنے ہاتھ باندھ کر عرض کیا مجھے یوحنا بپتسمہ دینے والے کا سر ایک تھال میں رکھوا کر ابھی منگوا دیجئے ۔ ہیرد یہ سن کر بہت غمگین ہوا ، مگر محبوبہ کی بیٹی کا تقاضا کیسے رد کر سکتا تھا ۔ اس نے فوراً قید خانہ سے یحیی علیہ السلام کا سر کٹوا کر منگوایا اور ایک تھال میں رکھوا کر رقاصہ کی نذر کر دیا ( مننی 3:14 12 مرقس 17:6 ۔ 29 لوقا 19:3 ۔ 20 )