Surat Marium

Surah: 19

Verse: 20

سورة مريم

قَالَتۡ اَنّٰی یَکُوۡنُ لِیۡ غُلٰمٌ وَّ لَمۡ یَمۡسَسۡنِیۡ بَشَرٌ وَّ لَمۡ اَکُ بَغِیًّا ﴿۲۰﴾ الرّبع

She said, "How can I have a boy while no man has touched me and I have not been unchaste?"

کہنے لگیں بھلا میرے ہاں بچہ کیسے ہو سکتا ہے؟ مجھے تو کسی انسان کا ہاتھ تک نہیں لگا اور نہ میں بدکار ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَتۡ
وہ کہنے لگی
اَنّٰی
کیسے
یَکُوۡنُ
ہو گا
لِیۡ
میرے لیے
غُلٰمٌ
کوئی لڑکا
وَّلَمۡ
حالانکہ نہیں
یَمۡسَسۡنِیۡ
چھو ا مجھے
بَشَرٌ
کسی انسان نے
وَّلَمۡ
اور نہیں
اَکُ
ہوںمیں
بَغِیًّا
بدکار
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَتۡ
اُس نے کہا
اَنّٰی
کیسے
یَکُوۡنُ
ہوگا
لِیۡ
میرے یہاں
غُلٰمٌ
لڑکا
وَّلَمۡ یَمۡسَسۡنِیۡ
اور چھوا تک نہیں مجھے
بَشَرٌ
کسی انسان نے
وَّلَمۡ اَکُ
اور نہ کبھی تھی میں
بَغِیًّا
بدکار
Translated by

Juna Garhi

She said, "How can I have a boy while no man has touched me and I have not been unchaste?"

کہنے لگیں بھلا میرے ہاں بچہ کیسے ہو سکتا ہے؟ مجھے تو کسی انسان کا ہاتھ تک نہیں لگا اور نہ میں بدکار ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ بولیں : میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا جبکہ مجھے کسی انسان نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مریم نے کہا : میرے یہاں لڑکاکیسے ہو گا؟ اور مجھے کسی انسان نے چھوا تک نہیں اورمیں کبھی بدکارنہ تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

She said, |"How shall I have a boy while no human has ever touched me nor have I ever been unchaste?|"

بولی کہاں سے ہوگا میرے لڑکا اور چھوا نہیں مجھ کو آدمی نے اور میں بدکار کبھی نہیں تھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مریم نے کہا : میرے ہاں بیٹا کیسے ہوگا ؟ جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور نہ ہی میں کوئی بدچلن عورت ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

مریم نے کہا “ میرے ہاں کیسے لڑکا ہوگا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے اور میں کوئی بدکار عورت نہیں ہوں ۔ “

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مریم نے کہا : میرے لڑکا کیسے ہوجائے گا ، جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے ، اور نہ میں کوئی بدکار عورت ہوں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مریم کہنے لگی مجھ کو لکڑا کیونکر ہوگا اور کسی مرد نے مجھ کو چھوا تک نہیں (مجھ سے نکاح نہیں کیا) اور میں بدکار بھی نہیں ہوں (کہ چھپا چراکر میں نے برا کام کیا ہو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہنے لگیں بھلا میرے لڑکا کس طرح ہوگا حالانکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(مریم نے ) کہا کہ میرے بیٹا کیسے ہوگا جب کہ مجھے کسی انسان نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔ اور نہ میں بدکار ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مریم نے کہا کہ میرے ہاں لڑکا کیونکر ہوگا مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

She said: in what wise shall there be a boy unto me, whereas not a human being hath touched me, nor have I been a harlot?

وہ بولیں میرے لڑکا کیسے ہوجائے گا درآنحالیکہ نہ مجھے کسی بشر نے ہاتھ لگایا ہے اور نہ میں بدچلن ہی ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولی: میرے لڑکا کیسے ہوگا ، نہ مجھے کسی مرد نے ہاتھ لگایا اور نہ میں کوئی چھنال ہوں؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت مریمؓ نے تعجب سے ) کہا کہ میرے ہاں بھلا کیسے بچہ ہوسکتا ہے ، حالانکہ مجھے کسی آدمی نے ہاتھ تک نہیں لگایا اور میں بدکار بھی نہیں ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مریم نے کہا کہ میرے ہاں لڑکا کیونکر ہوگا مجھے تو کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مریم (علیہا السلام) نے کہا کہ میرے یہاں لڑکا کیسے ہوگا، جب کہ مجھے کسی انسان نے چھوا تک نہیں، اور نہ ہی میں کوئی بدکار عورت ہوں ؟

Translated by

Noor ul Amin

مریم نے کہا’’مجھے لڑکاکیسے ہوگا ، مجھے کسی انسان نے چھواتک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولی میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو کسی آدمی نے ہاتھ نہ لگایا نہ میں بدکار ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( مریم علیہا السلام نے ) کہا: میرے ہاں لڑکا کیسے ہوسکتا ہے جبکہ مجھے کسی انسان نے چھوا تک نہیں اور نہ ہی میں بدکار ہوں

Translated by

Hussain Najfi

مریم نے کہا میرے ہاں لڑکا کیسے ہو سکتا ہے جبکہ کسی بشر نے مجھے چھوا تک نہیں ہے اور نہ ہی میں بدکردار ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

She said: "How shall I have a son, seeing that no man has touched me, and I am not unchaste?"

Translated by

Muhammad Sarwar

She said, "How can I have a son when no mortal has touched me nor am I an unchaste woman".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

She said: "How can I have a son when no man has touched me, nor am I Baghiyya"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

She said: When shall I have a boy and no mortal has yet touched me, nor have I been unchaste?

Translated by

William Pickthall

She said: How can I have a son when no mortal hath touched me, neither have I been unchaste?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह बोली, "मेरे कहाँ से लड़का होगा, जबकि मुझे किसी आदमी ने छुआ तक नही और न मैं कोई बदचलन हूँ?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ (تعجباً ) کہنے لگیں کہ (بھلا) میرے لڑکا کس طرح ہوجا وے گا حالانکہ مجھ کو کسی بشر نے بھی ہاتھ تک نہیں لگایا اور نہ میں بد کار ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مریم نے کہا میرے ہاں بیٹا کیسے ہوگا جب کہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے اور نہ ہی میں بدکار ہوں۔ “ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مریم نے کہا میرے ہاں کیسے لڑکا ہوگا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے اور میں کوئی بدکار عورت نہیں ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مریم نے کہا کہ میرے لڑکا کیسے ہوگا حالانکہ مجھے کسی بشر نے چھوا بھی نہیں اور نہ میں بدکار ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولی کہاں سے ہوگا میرے لڑکا اور چھوا نہیں مجھ کو آدمی نے اور میں بدکار کبھی نہیں تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مریم نے جواب دیا میرے ہاں لڑکا کیوں کر ہوسکتا ہے حالانکہ مجھ کو کسی آدمی نے چھوا تک نہیں اور نہ میں کبھی بدکار تھی۔