Surat Marium

Surah: 19

Verse: 23

سورة مريم

فَاَجَآءَہَا الۡمَخَاضُ اِلٰی جِذۡعِ النَّخۡلَۃِ ۚ قَالَتۡ یٰلَیۡتَنِیۡ مِتُّ قَبۡلَ ہٰذَا وَ کُنۡتُ نَسۡیًا مَّنۡسِیًّا ﴿۲۳﴾

And the pains of childbirth drove her to the trunk of a palm tree. She said, "Oh, I wish I had died before this and was in oblivion, forgotten."

پھر درد زہ اسے ایک کھجور کے تنے کے نیچے لے آیا بولی کاش! میں اس سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور لوگوں کی یاد سے بھی بھولی بسری ہو جاتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَجَآءَہَا
تو لے آیا اسے
الۡمَخَاضُ
دردِزہ
اِلٰی
طرف
جِذۡعِ
تنے کے
النَّخۡلَۃِ
کھجور کے
قَالَتۡ
وہ کہنے لگی
یٰلَیۡتَنِیۡ
اے کاش کہ میں
مِتُّ
مر جاتی میں
قَبۡلَ
پہلے
ہٰذَا
اس سے
وَکُنۡتُ
اور ہوتی میں
نَسۡیًا مَّنۡسِیًّا
بھولی بسری
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَجَآءَہَا
پھر لے آیا اسے
الۡمَخَاضُ
دردزہ
اِلٰی
تک
جِذۡعِ
تنے کے
النَّخۡلَۃِ
کھجور کے
قَالَتۡ
اُس نے کہا
یٰلَیۡتَنِیۡ
اے کاش کے میں
مِتُّ
مر جاتی
قَبۡلَ
پہلے
ہٰذَا
اس سے
وَکُنۡتُ
اور ہوتی میں
نَسۡیًا
بھولی
مَّنۡسِیًّا
بُھلائی ہوئی
Translated by

Juna Garhi

And the pains of childbirth drove her to the trunk of a palm tree. She said, "Oh, I wish I had died before this and was in oblivion, forgotten."

پھر درد زہ اسے ایک کھجور کے تنے کے نیچے لے آیا بولی کاش! میں اس سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور لوگوں کی یاد سے بھی بھولی بسری ہو جاتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر زچگی کی درد انھیں ایک کھجور کے تنے تک لے آئی تو کہنے لگیں، کاش میں اس سے پہلے مرچکی ہوتی اور میرا نام و نشان بھی باقی نہ رہتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھردردِزہ اسے کھجورکے ایک تنے تک لے آئی ، اس نے کہا:اے کاش! میں اس سے پہلے ہی مر جاتی اور میں بھولی بھلائی ہوئی ہوتی ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then the labour pains brought her to the trunk of a palm-tree. She said |"0 that I would have died before this and been something gone, forgotten.|"

پھر لے آیا اس کو درد زہ ایک کجھور کی جڑ میں بولی کسی طرح میں مر چکتی اس سے پہلے اور ہوجاتی بھولی بسری

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر لے آیا اسے درد زہ ایک کھجور کے تنے کے پاس۔ ( اس کیفیت میں) اس نے کہا : کاش میں اس سے پہلے مرچکی ہوتی اور ایک بھولی بسری چیز ہوچکی ہوتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر زچگی کی تکلیف نے اسے ایک کھجور کے درخت کے نیچے پہنچا دیا ۔ وہ کہنے لگی “ کاش میں اس سے پہلے ہی مر جاتی اور میرا نام و نشان نہ رہتا ۔ “ 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر زچگی کے درد نے انہیں ایک کھجور کے درخت کے پاس پہنچا دیا ۔ وہ کہنے لگیں : کاش کہ میں اس سے پہلے ہی مرگئی ہوتی ، اور مر کر بھولی بسری ہوجاتی ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر دور اس کو ایک کھجور کی جڑ میں اس پر ٹیکا دینے کو ایسے گیا وہ کہنے لگی کاش میں اس مصیبت سے پہلے ہی مرجاتی (ایک تو درد اور تکلف دوسرے لوگوں میں روسائی کا ڈر اور مر کر دنیا سے) بھولی بسری ہوجاتی (کوئی مریا ذکر تک نہ کرتا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر وہ دروزہ کے مارے کھجور کے تنے کی طرف آئیں کہنے لگیں اے کاش ! میں اس سے پہلے مرچکی ہوتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ان کو زچگی کا درد ہوا تو وہ ان کو کھجور کے درخت کی جڑ کی طرف لے آیا۔ کہنے لگیں اے کاش میں (اس وقت کو دیکھنے سے) پہلے ہی مر جاتی یا میرا نام و نشان مٹ جاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر درد زہ ان کو کھجور کے تنے کی طرف لے آیا۔ کہنے لگیں کہ کاش میں اس سے پہلے مرچکتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the birth-pangs drave her to the trunk of a palm- tree; she said: would that had died afore this and become forgotten, lost in oblivion!

سو انہیں دردزہ ایک کھجور کے درخت کی طرف لے گیا ۔ (اور) وہ بولیں کاش میں اس سے پہلے مرگئی ہوتی۔ اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بالآخر یہ ہوا کہ درد زہ اس کو کھجور کے تنے کے پاس لے گیا ۔ اس وقت اس نے کہا: اے کاش! میں اس سے پہلے ہی مر کھپ کے بھولی بسری چیز ہوچکی ہوتی!

Translated by

Mufti Naeem

پھر دردِ زَہ ان کو کھجور کے تنے کے پاس لے آیا ، ( بڑی حسرت وافسوس سے ) کہنے لگیں کہ کاش! میں اس ( حالت ) سے پہلے ہی مرگئی ہوتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر درد زہ ان کو کھجور کے تنے کی طرف لے آیا۔ کہنے لگیں کہ ” کاش میں اس سے پہلے مر چکتی اور بھول بھال چکی ہوتی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر پہنچا دیا ان کو درد زہ کی شدت نے کھجور کے درخت کے نیچے، تب انہوں نے حسرت بھرے انداز میں کہا اے کاش کہ میں مرگئی ہوتی اس سے پہلے، اور میرا کوئی نام و نشان بھی باقی نہ رہ گیا ہوتا،

Translated by

Noor ul Amin

پھر زچگی کی تکلیف نے اسے کجھورکے درخت کے پاس پہنچادیاتوکہنے لگیں کاش میں اس سے پہلے ہی مرچکی ہوتی اور میراکوئی نام ونشان بھی نہ رہتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اسے جننے کا درد ایک کھجور کی جڑ میں لے آیا ( ف۳۳ ) بولی ہائے کسی طرح میں اس سے پہلے مرگئی ہوتی اور بھولی بسری ہوجاتی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر دردِ زہ انہیں ایک کھجور کے تنے کی طرف لے آیا ، وہ ( پریشانی کے عالم میں ) کہنے لگیں: اے کاش! میں پہلے سے مرگئی ہوتی اور بالکل بھولی بسری ہوچکی ہوتی

Translated by

Hussain Najfi

اس کے بعد دردِ زہ اسے کھجور کے درخت کے تنا کے پاس لے گیا ( اور ) کہا کاش میں اس سے پہلے مر گئی ہوتی اور بالکل نسیاً منسیاً ( بھول بسری ) ہوگئی ہوتی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the pains of childbirth drove her to the trunk of a palm-tree: She cried (in her anguish): "Ah! would that I had died before this! would that I had been a thing forgotten and out of sight!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When she started to experience (the pain of) of childbirth labor, by the trunk of a palm tree in sadness she said, "Would that I had died long before and passed into oblivion."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the pains of childbirth drove her to the trunk of a date palm. She said: "Would that I had died before this, and had been forgotten and out of sight!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the throes (of childbirth) compelled her to betake herself to the trunk of a palm tree. She said: Oh, would that I had died before this, and had been a thing quite forgotten!

Translated by

William Pickthall

And the pangs of childbirth drove her unto the trunk of the palm-tree. She said: Oh, would that I had died ere this and had become a thing of naught, forgotten!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः प्रसव पीड़ा उसे एक खजूर के तने के पास ले आई। वह कहने लगी, "क्या ही अच्छा होता कि मैं इस से पहले ही मर जाती और भूली-बिसरी हो गई होती!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر درد زہ کے مارے کھجور کے درخت کی طرف آئیں (7) (گھبرا کر) کہنے لگیں کاش میں اس (حالت) سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور ایسی نیست و نابود ہوجاتی کہ کسی کو یاد بھی نہ رہتی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر زچگی کی تکلیف نے اسے ایک کھجور کے درخت کے نیچے پہنچا دیا۔ وہ کہنے لگی کاش میں اس سے پہلے مرچکی ہوتی اور میرا نام ونشان مٹ چکا ہوتا۔ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر زچگی کی تکلیف نے اسے ایک کھجور کے درخت کے نیچے پہنا دیا۔ وہ کہنے لگی کاش میں اس سے پہلے ہی مر جاتی ہے اور میرا نام و نشان نہ رہتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو دردزہ اسے کھجور کے تنے کے پاس لے آیا، وہ کہنے لگی ہائے کاش ! میں اس سے پہلے مرگئی ہوتی اور بالکل بھولی بسری ہوجاتی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر لے آیا اس کو درد زہ ایک کھجور کی جڑ میں بولی کسی طرح میں مرچکتی اس سے پہلے اور ہوجاتی بھولی بسری

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر درد زہ کی تکلیف اس کو کھجور کے ایک تنے کی طرف لے گئی۔ کہنے لگی کاش میں اس حالت سے پہلے ہی مرگئی ہوتی اور ایسی نیت و نابود ہوجاتی کہ کسی کو یاد بھی نہ رہی ہوتی