Surat Marium

Surah: 19

Verse: 34

سورة مريم

ذٰلِکَ عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ ۚ قَوۡلَ الۡحَقِّ الَّذِیۡ فِیۡہِ یَمۡتَرُوۡنَ ﴿۳۴﴾

That is Jesus, the son of Mary - the word of truth about which they are in dispute.

یہ ہے صحیح واقعہ عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) کا ، یہی ہے وہ حق بات جس میں لوگ شک وشبہ میں مبتلا ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ ہیں
عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابنِ مریم
قَوۡلَ
بات
الۡحَقِّ
حق کی
الَّذِیۡ
وہ جو
فِیۡہِ
اس میں
یَمۡتَرُوۡنَ
وہ شک کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ ہے
عِیۡسَی
عیسیٰ
ابۡنُ
بیٹا
مَرۡیَمَ
مریم کا
قَوۡلَ الۡحَقِّ
حق کی بات
الَّذِیۡ فِیۡہِ
جس میں
یَمۡتَرُوۡنَ
وہ شک کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

That is Jesus, the son of Mary - the word of truth about which they are in dispute.

یہ ہے صحیح واقعہ عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) کا ، یہی ہے وہ حق بات جس میں لوگ شک وشبہ میں مبتلا ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ ہے عیٰسی بن مریم کا قصہ۔ یہی سچی بات ہے جس میں وہ جھگڑا کر رہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ ہے عیسیٰ ابن مریم ۔حق کی بات، جس میں وہ شک کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is ` Isa, the son of Maryam - the word of truth in which they are disputing.

یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا سچی بات جس میں لوگ جھگڑتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہیں عیسیٰ (علیہ السلام) ٰ ابن مریم ! یہ ہے حق کی بات جس کے بارے میں یہ لوگ شک کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is Jesus, the son of Mary; and this is the truth about him concerning which they are in doubt.

یہ ہے عیسی ابن مریم اور یہ ہے اس کے بارے میں وہ سچی بات جس میں لوگ شک کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ہیں عیسیٰ بن مریم ! ان ( کی حقیقت ) کے بارے میں سچی بات یہ ہے جس میں لوگ جھگڑ رہے ہیں ۔ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

عیسیٰ مریم کے بیٹے کی یہ حقیقت ہے سچی بات جس میں وہ جھگڑا کرتے ہیں 1 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے ہیں۔ بالکل سچی بات ہے ، جس بات میں یہ لوگ جھگڑتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ ہیں عیسیٰ ابن مریم، یہ لوگ ایک سچی بات میں شک کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ مریم کے بیٹے عیسیٰ ہیں (اور یہ) سچی بات ہے جس میں لوگ شک کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Such is 'lsa, son of Maryam: this Is the word of truth wherein they are doubting.

یہ ہیں عیسیٰ بن مریم (یہ ہے وہ) سچی بات جس میں یہ لوگ جھگڑ رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ہیں عیسیٰ ابن مریم! یہ اصل حقیقت بیان ہوئی ہے ، جس میں یہ لوگ جھگڑ رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ہیں عیسیٰ ( علیہ السلام ) مریم ( رضی اللہ عنہا ) کے بیٹے ( اور یہ ہے وہ ) سچی بات کہ جس میں لوگ باہم جھگڑرہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ مریم کے بیٹے عیسیٰ ہیں اور یہ سچی بات ہے جس میں لوگ شک کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ہے عیسیٰ (علیہ السلام) بیٹا مریم کا، ہم عین حق کہتے ہیں اس بات کے بارے میں جس میں کہ یہ لوگ جھگڑ رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

یہ ہے عیسیٰ ابن مریم کاقصہ ، یہی سچی بات ہے جس میں وہ جھگڑا کر ر ہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا سچی بات جس میں شک کرتے ہیں ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ مریم ( علیہا السلام ) کے بیٹے عیسٰی ( علیہ السلام ) ہیں ، ( یہی ) سچی بات ہے جس میں یہ لوگ شک کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہ ہے عیسیٰ بن مریم ( اور یہ ہے ) اس کے بارے میں وہ سچی بات جس میں لوگ شک کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such (was) Jesus the son of Mary: (it is) a statement of truth, about which they (vainly) dispute.

Translated by

Muhammad Sarwar

Such was the true story of Jesus, the son of Mary, about which they dispute bitterly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Such is `Isa, son of Maryam. Qawlal-Haqq [it is a statement of truth] about which they doubt (or dispute).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Such is Isa, son of Marium; (this is) the saying of truth about which they dispute.

Translated by

William Pickthall

Such was Jesus, son of Mary: (this is) a statement of the truth concerning which they doubt.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सच्ची और पक्की बात की स्पष्ट से यह है कि मरयम का बेटा ईसा, जिस के विषय में वे सन्देह में पड़े हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ہیں عیسیٰ بن مریمٰ (علیہ السلام) (7) میں (بالکل) سچی بات کہہ رہا ہوں جس میں یہ لوگ جھگڑ رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ عیسیٰ ابن مریم ہے اور یہ ہے اس کے متعلق سچی بات جس میں لوگ شک کر رہے ہیں۔ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ہے عیسٰی ابن مریم اور یہ ہے اس کے بارے میں وہ سچی بات جس میں لوگ شک کررہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ہیں عیسیٰ ابن مریم، ہم نے سچی بات کہی ہے جس میں وہ لوگ شک کر رہے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا سچی بات جس میں لوگ جھگڑتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ جس کا ذکر ہوا یہی عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) ہے میں اس کی صحیح حقیقت بیان کر رہا ہوں جس میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں۔