Surat Marium

Surah: 19

Verse: 37

سورة مريم

فَاخۡتَلَفَ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَیۡنِہِمۡ ۚ فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ مَّشۡہَدِ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ﴿۳۷﴾

Then the factions differed [concerning Jesus] from among them, so woe to those who disbelieved - from the scene of a tremendous Day.

پھر یہ فر قے آپس میں اختلاف کرنے لگے پس کافروں کے لئے ویل ہے ایک بڑے ( سخت ) دن کی حاضری سے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاخۡتَلَفَ
تو اختلاف کیا
الۡاَحۡزَابُ
گروہوں نے
مِنۡۢ بَیۡنِہِمۡ
آپس میں
فَوَیۡلٌ
تو ہلاکت ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ مَّشۡہَدِ
حاضری سے
یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ
بڑے دن کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاخۡتَلَفَ
پھر اختلاف کیا
الۡاَحۡزَابُ
گروہوں نے
مِنۡۢ بَیۡنِہِمۡ
اپنے درمیان
فَوَیۡلٌ
پھر ہلاکت ہوگی
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
مِنۡ مَّشۡہَدِ
حا ضری سے
یَوۡمٍ
ایک دن کی
عَظِیۡمٍ
بڑے
Translated by

Juna Garhi

Then the factions differed [concerning Jesus] from among them, so woe to those who disbelieved - from the scene of a tremendous Day.

پھر یہ فر قے آپس میں اختلاف کرنے لگے پس کافروں کے لئے ویل ہے ایک بڑے ( سخت ) دن کی حاضری سے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر مختلف گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا۔ پس ایسے کافروں کے لئے ہلاکت ہے جو بڑے دن کی حاضری کا انکار کر رہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرگروہوں نے اپنے درمیان اختلاف کیاتوان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفرکیاایک بڑے دن کی حاضر ی سے ہلاکت ہوگی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then the groups among them fell in dispute. So, woe to the disbelievers, for they are to witness the Great Day.

پھر جدا جدا راہ اختیار کی فرقوں نے ان میں سے سو خرابی ہے منکروں کو جس وقت دیکھیں گے ایک دن بڑا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اختلافات پیدا کرلیے (مختلف) گروہوں نے آپس میں۔ تو بربادی ہے ان کافروں کے لیے اس بڑے دن کی پیشی سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But different parties began to dispute with one another. A dreadful woe awaits on that great Day for those that reject the Truth.

مگر پھر مختلف گروہ 24 باہم اختلاف کرنے لگے ۔ سو جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا جبکہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی ان میں سے مختلف گروہوں نے اختلاف ڈال دیا ہے ، چنانچہ جس دن یہ ایک زبردست دن کا مشاہدہ کریں گے ، اس دن ان کی بڑی تباہی ہوگی جنہوں نے کفر کا ارتکاب کیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر (حضرت عیسیٰ کے بعد نصاریٰ کے) فرقے آپس میں لگے اختلاف کرنے تو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا (حضرت عیسیٰ کو خدا یا خدا کا بیٹا سمجھنے لگے) بڑے دن میں حاضر ہوتے وقت ان کی خرابی ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر مختلف فرقوں نے آپس میں اختلاف کیا۔ سو ان کافروں کے لئے ایک بڑے دن کے آنے سے خرابی ہونے والی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر (اہل کتاب کے) فرقوں نے آپس میں اختلاف شروع کردیا۔ قیامت کا دن جو بڑا عظیم دن ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر (اہل کتاب کے) فرقوں نے باہم اختلاف کیا۔ سو جو لوگ کافر ہوئے ہیں ان کو بڑے دن (یعنی قیامت کے روز) حاضر ہونے سے خرابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the sects have differed among themselves; so woe to those who disbelieve in the witness of a Day Mighty!

پھر (مختلف) گروہوں نے باہم اختلاف ڈال لیا ۔ سو کافروں کے حق میں بڑی آفت (آنے والی) ہے (اس) بڑے دن کی آمد پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان کے اندر سے مختلف فرقوں نے باہم اختلاف کیا ۔ تو ان لوگوں کیلئے جنہوں نے کفر کیا ، ایک ہولناک دن کی حاضری کے باعث ہلاکی ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ( اہلِ کتاب کے کئی ) گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا ، پس ہلاکت ہے کافروں کے لیے ، اس دن کی حاضری سے ، جو بہت بڑا ( دن ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر (اہل کتاب کے) فرقوں نے آپس میں اختلاف کیا۔ تو جو لوگ کافر ہوئے ہیں ان کے لیے بڑے دن یعنی قیامت کے دن حاضر ہونے میں ہلاکت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بھی مختلف جماعتیں آپس میں اختلاف میں پڑگئیں۔ سو بڑی خرابی ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر و انکار کیا ایک بڑے دن کے آنے سے

Translated by

Noor ul Amin

پھر مختلف گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا پس ایسے کافروں کے لئے ہلاکت ہے جو قیامت کے دن کی حاضری کے منکر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جماعتیں آپس میں مختلف ہوگئیں ( ف۵٦ ) تو خرابی ہے ، کافروں کے لیے ایک بڑے دن کی حاضری سے ( ف۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان کے فرقے آپس میں اختلاف کرنے لگے ، پس کافروں کے لئے ( قیامت کے ) بڑے دن کی حاضری سے تباہی ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر مختلف گروہ آپ کے بارے میں اختلاف کرنے لگے تو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے ہلاکت ہے جب وہ ایک بہت بڑے سخت دن کا سامنا کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But the sects differ among themselves: and woe to the unbelievers because of the (coming) Judgment of a Momentous Day!

Translated by

Muhammad Sarwar

(The followers of Jesus) turned themselves into quarrelling sects. The disbelievers shall face a woeful condition on the great Day (of Judgment).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then the sects differed, so woe unto the disbelievers from the meeting of a great Day.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But parties from among them disagreed with each other, so woe to those who disbelieve, because of presence on a great day.

Translated by

William Pickthall

The sects among them differ: but woe unto the disbelievers from the meeting of an awful Day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु उन में कितने ही गिरोहों ने पारस्परिक वैमनस्य के कारण विभेद किया, तो जिन लोगों ने इनकार किया उन के लिए बड़ी तबाही है एक बड़े दिन की उपस्थिति से

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو (پھر بھی) مختلف گروہوں نے (اس بارے میں) باہم اختلاف ڈال لیا (9) سو ان کافروں کے لیے ایک بڑے دن کے آنے سے بڑی خرابی ہونے والی ہے۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر کچھ گروہ آپس میں اختلاف کرنے لگے پس جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے بربادی ہوگی۔ وہ بڑے دن کا سامنا کریں گے۔ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر پھر مختلف گروہ باہم اختلاف کرنے لگے۔ سو جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا جب کہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جماعتوں نے آپس میں اختلاف کرلیا۔ سو بڑے دن کی حاضری کے موقع پر ان لوگوں کی بڑی خرابی ہے جنھوں نے کفر اختیار کیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جُدی جدی راہ اختیار کی فرقوں نے ان میں سے سو خرابی ہے منکروں کو جس وقت دیکھیں گے ایک دن بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اہل کتاب کے فرقوں نے آپس میں اختلاف کیا سو جو لوگ کفر کر رہے ہیں ان کے لئے ایک بڑے دن کے پیش آنے سے سخت تباہی ہے۔ جس دن یہ لوگ ہمارے پاس آئیں گے