Surat Marium

Surah: 19

Verse: 38

سورة مريم

اَسۡمِعۡ بِہِمۡ وَ اَبۡصِرۡ ۙ یَوۡمَ یَاۡتُوۡنَنَا لٰکِنِ الظّٰلِمُوۡنَ الۡیَوۡمَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۳۸﴾

How [clearly] they will hear and see the Day they come to Us, but the wrongdoers today are in clear error.

کیا خوب دیکھنے سننے والے ہونگے اس دن جبکہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے لیکن آج تو یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَسۡمِعۡ بِہِمۡ
کیا خوب سننے والے ہوں گے وہ
وَاَبۡصِرۡ
اور کیا خوب دیکھنے والے
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتُوۡنَنَا
وہ آئیں گے ہمارے پاس
لٰکِنِ
لیکن
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم لوگ
الۡیَوۡمَ
آج
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں ہیں
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَسۡمِعۡ
کس قدر سننے والے ہونگے
بِہِمۡ
وہ
وَاَبۡصِرۡ
اور کس قدر دیکھنے والے
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتُوۡنَنَا
وہ آئیں گے ہمارے پاس
لٰکِنِ
لیکن
الظّٰلِمُوۡنَ
ظا لم
الۡیَوۡمَ
آج
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں ہے
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Translated by

Juna Garhi

How [clearly] they will hear and see the Day they come to Us, but the wrongdoers today are in clear error.

کیا خوب دیکھنے سننے والے ہونگے اس دن جبکہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے لیکن آج تو یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے اس روز وہ خوب سن رہے اور دیکھ رہے ہوں گے۔ لیکن یہ ظالم آج کھلی گمراہی میں پڑے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کس قدر سننے والے ہوں گے وہ اورکس قدردیکھنے والے، جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے،لیکن آج ظالم کھلی گمراہی میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How strong will their hearing be, and how strong their vision the day they will come to Us! But today the transgressors are in clear error.

کیا خوب سنتے اور دیکھتے ہوں گے، جس دن آئیں گے ہمارے پاس، پر بےانصاف آج کے دن صریح بہک رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ہی اچھا وہ سن رہے ہوں گے اور کیا ہی اچھا وہ دیکھ رہے ہوں گے جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے لیکن آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How well shall they hear and how well shall they see on the Day they come to Us! But today the evil-doers are in manifest error.

جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اس روز تو ان کے کان بھی خوب سن رہے ہوں گے اور ان کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس روز یہ ہمارے پاس آئیں گے اس دن یہ کتنے سننے والے اور دیکھنے والے بن جائیں گے ۔ لیکن یہ ظالم آج کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن ہمارے سامنے آئیں گے (یعنی قیامت کے دن) اس دن خوب سنتے اور دیکھتے ہونگے لیکن آج تو (دنیا میں) یہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے ، کیسے سننے والے اور کیسے دیکھنے والے ہوں گے۔ لیکن ظالم آج کھلی گمراہی میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دن کی حاضری کے وقت وہ کیا کچھ نہیں سنیں گے اور کیا کچھ نہ دیکھیں گے۔ جس دن وہ ہمارے سامنے آئیں گے تو ظالم اپنے آپ کو کھلی ہوئی گمراہی میں دیکھیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے۔ کیسے سننے والے اور کیسے دیکھنے والے ہوں گے مگر ظالم آج صریح گمراہی میں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How wondrous in their hearing and their sight will they be the Day they come unto Us! But to-day the wrong doers are in error manifest.

یہ کیسے کچھ سننے والے اور دیکھنے والے ہوجائیں گے جس روز ہمارے پاس آئیں گے لیکن آج تو یہ ظالم کھلی ہوئی گمراہی میں پڑے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن یہ ہمارے حضور میں حاضر ہوں گے ، بڑے شنوا اور بڑے بینا ہوجائیں گی ، لیکن آج یہ ظالم نہایت کھلی ہوئی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ( اس دن ) کیا خوب سننے والے اور کیا خوب دیکھنے والے ہوں گے جس دن ہمارے پاس آئیں گے لیکن آج ( یہ ) ظالم ( لوگ ) کھلی گمراہی میں ( پڑے ) ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے کیسے سننے والے اور کیسے دیکھنے والے ہوں گے، مگر ظالم آج کھلی گمراہی میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ہی خوب سنتے اور دیکھتے ہوں گے یہ لوگ اس دن جس دن کہ یہ ہمارے پاس آئیں گے مگر آج یہ ظالم حق سے آنکھ اور کان بند کر کے کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے اس روز وہ خوب سُن رہے اور دیکھ رہے ہوں گے لیکن یہ ظالم آج کھلی گمراہی میں پڑے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کتنا سنیں گے اور کتنا دیکھیں گے جس دن ہمارے پاس حاضر ہونگے ( ف۵۸ ) مگر آج ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ( ف۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن وہ ہمارے پاس حاضر ہوں گے تو کیسے ( کان کھول کر ) سنیں گے اور ( آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر ) دیکھیں گے لیکن ظالم لوگ آج کھلی گمراہی میں ( غرق ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے تو اس دن ان کے کان کیسے سننے والے اور آنکھیں کیسی دیکھنے والی ہوں گی ۔ مگر آج یہ ظالم کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How plainly will they see and hear, the Day that they will appear before Us! but the unjust today are in error manifest!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), how clearly they will hear and see on the day when they will be brought into Our presence. Today the wrong doers are in manifest error.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How clearly will they see and hear, the Day when they will appear before Us! But the wrongdoers today are in plain error.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

How clearly shall they hear and how clearly shall they see on the day when they come to Us; but the unjust this day are in manifest error.

Translated by

William Pickthall

See and hear them on the Day they come unto Us! yet the evil-doers are to-day in error manifest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

भली-भाँति सुनने वाले और भली-भाँति देखने वाले होंगे, जिस दिन वे हमारे सामने आएँगे! किन्तु आज ये ज़ालिम खुली गुमराही में पड़े हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز یہ لوگ (حساب و جزا کے لیے) ہمارے پاس آویں گے کیسے کچھ شنوا اور بینا ہوجاویں گے لیکن یہ ظالم آج (دنیا میں) کیسی صریح غلطی میں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے۔ اس دن ان کے کان خوب سن رہے ہوں گے اور ان کی آنکھیں بھی اچھی طرح دیکھ رہی ہوں گی مگر آج ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اس روز تو ان کے کان بھی خوب سن رہے ہوں گے اور ان کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی ‘ مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کیا ہی سننے والے اور کیا ہی دیکھنے والے ہوں گے جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے لیکن ظالم لوگ آج صریح گمراہی میں ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا خوب سنتے اور دیکھتے ہوں گے جس دن آئیں گے ہمارے پاس پر بےانصاف آج کے دن صریح بہک رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس دن یہ کیا ہی سننے والے اور کیا ہی دیکھنے والے ہوں گے لیکن آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں بڑے ہوئے ہیں