Surat Marium

Surah: 19

Verse: 39

سورة مريم

وَ اَنۡذِرۡہُمۡ یَوۡمَ الۡحَسۡرَۃِ اِذۡ قُضِیَ الۡاَمۡرُ ۘ وَ ہُمۡ فِیۡ غَفۡلَۃٍ وَّ ہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۳۹﴾

And warn them, [O Muhammad], of the Day of Regret, when the matter will be concluded; and [yet], they are in [a state of] heedlessness, and they do not believe.

تو انہیں اس رنج و افسوس کے دن کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گا اور یہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی رہ جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡذِرۡہُمۡ
اور ڈرائیے انہیں
یَوۡمَ الۡحَسۡرَۃِ
حسرت کے دن سے
اِذۡ
جب
قُضِیَ
فیصلہ کیا جائے گا
الۡاَمۡرُ
اس معاملے کا
وَہُمۡ
اور وہ
فِیۡ غَفۡلَۃٍ
غفلت میں ہوں گے
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡذِرۡہُمۡ
اور آپ ڈراؤ ان کو
یَوۡمَ
دن سے
الۡحَسۡرَۃِ
حسرت کے
اِذۡ
جب
قُضِیَ
فیصلہ کردیا جائے گا
الۡاَمۡرُ
معا ملے کا
وَہُمۡ
اور وہ
فِیۡ غَفۡلَۃٍ
غفلت میں ہیں
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

And warn them, [O Muhammad], of the Day of Regret, when the matter will be concluded; and [yet], they are in [a state of] heedlessness, and they do not believe.

تو انہیں اس رنج و افسوس کے دن کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گا اور یہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی رہ جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز انھیں پچھتاوے کے دن سے ڈرائیے جبکہ ہر کام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اور (آج تو) یہ لوگ غفلت میں پڑے ہیں اور ایمان نہیں لارہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اُن لوگوں کو حسرت کے دن سے ڈرائیں جب معاملے کافیصلہ کردیاجائے گااوروہ غفلت میں ہیں اوروہ ایمان نہیں لاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And warn them of The Day of Remorse when the whole thing will be settled, while they are heedless and do not believe.

اور ڈر سنا دے ان کو اس پچھتاوے کے دن کا، جب فیصل ہوچکے گا کام اور وہ بھول رہے ہیں اور وہ یقین نہیں لاتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ انہیں خبر دار کردیجیے اس یوم حسرت سے جب ہر معاملے کا فیصلہ کردیا جائے گا۔ البتہ (اب) یہ لوگ غفلت میں مبتلا ہیں لہٰذا یہ ایمان نہیں لائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), warn those who are steeped in heedlessness and are obstinately rejecting the truth that the Day shall come when things will be finally decided and they shall be left with utter remorse.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں ، انہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ان کو اس پچھتاوے کے دن سے ڈرایے جب ہر بات کا آخری فیصلہ ہوجائے گا ، جبکہ یہ لوگ ( اس وقت ) غفلت میں ہیں ، اور ایمان نہیں لارہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان (ظالموں) کو افسوس کے دن سے ڈرا جب کام 3 تمام ہوجائیگا اور (اب تو) وہ غفلت میں ہیں اور ایمان نہیں لاتے (دنیا کے دھندوں نے ان کو اندھا کردیا ہے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو حسرت کے دن سے ڈرائیں ، جب بات فیصل کردی جائے گی اور وہ غفلت میں پڑے ہیں اور وہ ایمان نہیں لاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو اس حسرت والے دن سے ڈرائیں جب کام کا فیصلہ (جنت اور جہنم کا فیصلہ) کردیا جائے گا۔ وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور اس پر ایمان نہیں لاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو حسرت (وافسوس) کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل کردی جائے گی۔ اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And warn thou them of thy Day of Sighing when the affair shall have been decreed while yet they are in negligence and are not believing.

اور آپ انہیں اس حسرت کے دن سے ڈرائیے جب کہ اخیر فیصلہ کردیا جائے گا اور یہ لوگ بےپروائی میں (پڑے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کو اس حسرت کے دن سے آگاہ کردو ، جبکہ معاملہ کا فیصلہ کردیا جائے گا اور یہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبرﷺ! ) آپ انہیں حسرت ( وافسوس ) والے دن سے ڈرائیے ، جب ( ہر بات کا ) فیصلہ کردیا جائے گا اور ( اس وقت ) یہ غفلت میں ( پڑے ) ہیں اور یہ ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو حسرت و افسوس کے دن سے ڈرائیں جب بات کا فیصلہ کردیا جائے گا۔ وہ بھول رہے ہیں اور غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ایمان نہیں لاتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خبردار کرتے رہو ان کو اے پیغمبر ! حسرت کے اس دن سے جب کہ فیصلہ کردیا جائے گا معاملے کا عملی اور آخری طور پر اور یہ ہیں کہ غفلت میں پڑے ایمان نہیں لاتے۔

Translated by

Noor ul Amin

نیز انہیں حسرت کے دن سے ڈرایئے جب ہرکام کا فیصلہ کیا جائے گا اور ( آج ) یہ غفلت میں ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انھیں ڈر سناؤ پچھتاوے کے دن کا ( ف٦۰ ) جب کام ہوچکے گا ( ف٦۱ ) اور وہ غفلت میں ہیں ( ف٦۲ ) اور نہیں مانتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ انہیں حسرت ( و ندامت ) کے دن سے ڈرائیے جب ( ہر ) بات کا فیصلہ کردیا جائے گا ، مگر وہ غفلت ( کی حالت ) میں پڑے ہیں اور ایمان لاتے ہی نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) انہیں حسرت و ندامت کے دن سے ڈرائیں جبکہ ہر بات کا ( آخری ) فیصلہ کر دیا جائے گا ۔ اور یہ لوگ غفلت میں پڑے ہیں اور ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But warn them of the Day of Distress, when the matter will be determined: for (behold,) they are negligent and they do not believe!

Translated by

Muhammad Sarwar

Warn them of the woeful day when the final decree will be issued; they are neglectful and faithless.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And warn them of the Day of grief and regrets, when the case has been decided, while (now) they are in a state of carelessness, and they believe not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And warn them of the day of intense regret, when the matter shall have been decided; and they are (now) in negligence and they do not believe.

Translated by

William Pickthall

And warn them of the Day of anguish when the case hath been decided. Now they are in a state of carelessness, and they believe not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्हें पश्चाताप के दिन से डराओ, जबकि मामले का फ़ैसला कर दिया जाएगा, और उन का हाल यह है कि वे ग़फ़लत में पड़े हुए हैं और वे ईमान नहीं ला रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ ان لوگوں کو حسرت کے دن سے ڈرائیے جب کہ (جنت و دوزخ کا) اخیر فیصلہ کردیا جاوے گا اور وہ لوگ (آج دنیا میں) غفلت میں ہیں اور وہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی انہیں اس دن سے ڈراؤ۔ جب ان کے اعمال کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حالت میں جب کہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لا رہے اور اس دن پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا۔ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس حالت میں جب کہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں ‘ انہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کردیا جائے گا اور پیچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ انھیں حسرت کے دن سے ڈرایئے جبکہ فیصلہ کردیا جائے گا اور وہ غفلت میں ہیں اور ایمان نہیں لاتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ڈر سنا دے ان کو اس پچتاوے کے دن کا جب فیصل ہوچکے گا کام اور وہ بھول رہے ہیں اور وہ یقین نہیں لاتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ ان لوگوں کو پشیمانی کے دن سے ڈرا دیجیے جب کام کا آخری فیصلہ کردیا جائیگا اور ان لوگوں کی حالت یہ ہے کہ وہ غفلت میں مبتلا ہیں اور ایمان نہیں لاتے۔