Surat Marium

Surah: 19

Verse: 45

سورة مريم

یٰۤاَبَتِ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اَنۡ یَّمَسَّکَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ فَتَکُوۡنَ لِلشَّیۡطٰنِ وَلِیًّا ﴿۴۵﴾

O my father, indeed I fear that there will touch you a punishment from the Most Merciful so you would be to Satan a companion [in Hellfire]."

ابا جان! مجھے خوف لگا ہوا ہے کہ کہیں آپ پر کوئی عذاب الٰہی نہ آپڑے کہ آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابا جان
اِنِّیۡۤ
بے شک میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اَنۡ
کہ
یَّمَسَّکَ
پہنچے گا آپ کو
عَذَابٌ
عذاب
مِّنَ الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کی طرف سے
فَتَکُوۡنَ
پھر آپ ہو جائیں گے
لِلشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
وَلِیًّا
دوست
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابّا جان
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
اَنۡ
یہ کہ
یَّمَسَّکَ
پکڑ لے آپ کو
عَذَابٌ
کوئی عذاب
مِّنَ الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کا
فَتَکُوۡنَ
پھر آپ ہو جائیں
لِلشَّیۡطٰنِ
شیطان کے لیے
وَلِیًّا
ساتھی
Translated by

Juna Garhi

O my father, indeed I fear that there will touch you a punishment from the Most Merciful so you would be to Satan a companion [in Hellfire]."

ابا جان! مجھے خوف لگا ہوا ہے کہ کہیں آپ پر کوئی عذاب الٰہی نہ آپڑے کہ آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ابا جان ! مجھے خطرہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے آپ کو سزا ملے گی اور آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میرے اباجان !یقیناًمیں ڈرتا ہوں کہ آپ کورحمن کا کوئی عذاب پکڑ لے پھرآپ شیطان کے ساتھی ہو جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

My dear father, I fear that a punishment from the Rahman (All-Merciful) touches you, and you become a companion of Satan.|"

اے باپ میرے میں ڈرتا ہوں کہیں آ لگے تجھ کو ایک آفت رحمن سے پھر تو ہوجائے شیطان کا ساتھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اباجان ! مجھے اندیشہ ہے کہ رحمن کی طرف سے کوئی عذاب آپ کو آپکڑے اور پھر آپ شیطان ہی کے ساتھی بن کر رہ جائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ابا جان ، مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ رحمان کے عذاب میں مبتلا نہ ہو جائیں اور شیطان کے ساتھی بن کر رہیں ۔ “

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ابا جان ! مجھے اندیشہ ہے کہ خدائے رحمن کی طرف سے آپ کو کوئی عذاب نہ آپکڑے ، جس کے نتیجے میں آپ شیطان کے ساتھی بن کر رہ جائیں ۔ ( ٢٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

باوا میں ڈرتا ہوں کہیں (تیرے شرک اور کفر کی وجہ سے) خدا کی طرف سے کوئی عذاب تجھ کو لگ جائے پھر تو (دوزخ میں، شیطان کا رفیق بن جائے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میرے والد ! بیشک مجھے اس بات سے ڈر آتا ہے کہ کہیں آپ پر رحمن کی طرف سے کوئی عذاب (نہ) آپڑے تو آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے میرے اباب جان ! مجھے ڈر ہے کہ رحمٰن کا عذاب آپ کو نہ آپکڑے اور پھر آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ابّا مجھے ڈر لگتا ہے کہ آپ کو خدا کا عذاب آپکڑے تو آپ شیطان کے ساتھی ہوجائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My father! verily I fear that there may touch thee a torment from the Compassionate so that thou become to the Satan a companin.

اے میرے باپ میں اندیشہ کرتا ہوں کہ آپ پر خدائے رحمن کی طرف سے عذاب آپڑے تو آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میرے باپ! مجھے ڈر ہے کہ آپ کو خدائے رحمٰن کا کوئی عذاب آپکڑے اور آپ شیطان کے ساتھی بن کر رہ جائیں!

Translated by

Mufti Naeem

اے میرے والد میں ڈرتا ہوں کہ کہیں آپ کو رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کا عذاب نہ آپکڑے پھر آپ شیطان کے ساتھی ہوجائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ابا جان ! مجھے ڈر لگتا ہے کہ آپ کو اللہ کا عذاب آپکڑے تو آپ شیطان کے ساتھی ہوجائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ابا جان مجھے تو اس بات کا سخت ڈر ہے کہ کہیں آپ پر خدائے رحمان کی طرف سے کوئی ایسا عذاب آپڑے کہ آپ ہمیشہ کے لیے شیطان کے ساتھی بن کر رہ جائیں

Translated by

Noor ul Amin

اباجان! مجھے خطرہ ہے کہ رحمن سے آپ کو سزاملے گی اور آپ شیطان کے ساتھی بن جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میرے باپ میں ڈرتا ہوں کہ تجھے رحمن کا کوئی عذاب پہنچے تو تو شیطان کا رفیق ہوجائے ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ابّا! بیشک میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ تمہیں ( خدائے ) رحمان کا عذاب پہنچے اور تم شیطان کے ساتھی بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اے باپ! مجھے اندیشہ ہے کہ آپ پر خدائے رحمن کا عذاب نازل نہ ہو جائے اور آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my father! I fear lest a Penalty afflict thee from (Allah) Most Gracious, so that thou become to Satan a friend."

Translated by

Muhammad Sarwar

Father, I am afraid that the Beneficent God's torment will strike you and you will become a friend of satan."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O my father! Verily, I fear lest a torment from the Most Gracious should overtake you, so that you become a companion of Shaytan."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O my father! surely I fear that a punishment from the Beneficent Allah should afflict you so that you should be a friend of the Shaitan.

Translated by

William Pickthall

O my father! Lo! I fear lest a punishment from the Beneficent overtake thee so that thou become a comrade of the devil.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ मेरे बाप! मैं डरता हूँ कि कहीं आप को रहमान की कोई यातना न आ पकड़े और आप शैतान के साथी होकर रह जाएँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے میرے باپ میں اندیشہ کرتا ہوں کہ تم پر رحٰمن کی طرف سے کوئی عذاب نہ آ پڑے پھر تم (عذاب میں) شیطان کے ساتھی ہوجاؤ۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ابا جان مجھے ڈر ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو رحمان کا عذاب آپہنچے اور آپ شیطان کے ساتھی بن کر رہ جائیں۔ “ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابا جان ‘ مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ رحمن کے عذاب میں مبتلا نہ ہوجائیں اور شیطان کے ساتھی بن کر رہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میرے باپ بلاشبہ میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ تمہیں رحمن کی طرف سے کوئی عذاب پکڑے لے پھر تم شیطان کے دوست ہوجاؤ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے باپ میرے ڈرتا ہوں کہیں آلگے تجھ کو ایک آفت رحمان سے پھر تو ہوجائے شیطان کا ساتھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میرے باپ میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ کہیں ایسا نہ ہو تجھ کو رحمٰن کی طرف سے کوئی عذاب آپکڑے اور تو شیطان کا ساتھی بن جائے۔