Surat Marium

Surah: 19

Verse: 46

سورة مريم

قَالَ اَرَاغِبٌ اَنۡتَ عَنۡ اٰلِہَتِیۡ یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ ۚ لَئِنۡ لَّمۡ تَنۡتَہِ لَاَرۡجُمَنَّکَ وَ اہۡجُرۡنِیۡ مَلِیًّا ﴿۴۶﴾

[His father] said, "Have you no desire for my gods, O Abraham? If you do not desist, I will surely stone you, so avoid me a prolonged time."

اس نے جواب دیا کہ اے ابراہیم! کیا تو ہمارے معبودوں سے روگردانی کر رہا ہے ۔ سن اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے پتھروں سے مار ڈالوں گا جا ایک مدت دراز تک مجھ سے الگ رہ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَرَاغِبٌ
کیا پھرنے والا ہے
اَنۡتَ
تو
عَنۡ اٰلِہَتِیۡ
میرےالہٰوں سے
یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ
اے ابراہیم
لَئِنۡ
البتہ اگر
لَّمۡ
نہ
تَنۡتَہِ
تو باز آیا
لَاَرۡجُمَنَّکَ
البتہ میں ضرور سنگسار کردوں گا تجھ کو
وَاہۡجُرۡنِیۡ
اور چھوڑ دو مجھ کو
مَلِیًّا
لمبی مدت تک
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَرَاغِبٌ
کیا بے رغبتی کرنے والے ہو
اَنۡتَ
تم
عَنۡ اٰلِہَتِیۡ
میرے معبودوں سے
یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ
اے ابراہیم
لَئِنۡ
یقیناً اگر
لَّمۡ تَنۡتَہِ
نہ تم باز آئے
لَاَرۡجُمَنَّکَ
میں ضرور سنگسار کروں گا تمہیں
وَاہۡجُرۡنِیۡ
اور چھوڑ دو مجھے
مَلِیًّا
صحیح سالم حال میں
Translated by

Juna Garhi

[His father] said, "Have you no desire for my gods, O Abraham? If you do not desist, I will surely stone you, so avoid me a prolonged time."

اس نے جواب دیا کہ اے ابراہیم! کیا تو ہمارے معبودوں سے روگردانی کر رہا ہے ۔ سن اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے پتھروں سے مار ڈالوں گا جا ایک مدت دراز تک مجھ سے الگ رہ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

باپ نے جواب دیا : ابراہیم ! کیا تو میرے معبودوں سے برگشتہ ہوگیا ہے ؟ اگر تو (اس کام سے) باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا اور (بہتر یہ ہے کہ) تو ایک طویل مدت کے لئے (میری آنکھوں سے) دور چلا جا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

باپ نے کہا: ’’اے ابراہیم! کیاتم میرے معبودوں سے بے رغبتی کرنے والے ہو؟ یقینااگرتم باز نہ آئے تو میں ضرور تمہیں سنگسار کردوں گااورتم مجھے چھوڑ دوکہ تم صحیح سالم حال میں ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He. said, |"Are you averse to my gods 0 Ibrahim? Should you not stop, I will definitely stone you. And leave me for good.|"

وہ بولا کیا تو پھرا ہوا ہے میرے ٹھاکروں سے اے ابراہیم اگر تو باز نہ آئے گا تو تجھ کو سنگسار کروں گا اور دور ہوجا میرے پاس سے ایک مدت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا : اے ابراہیم ! کیا تم کنارہ کشی کر رہے ہو میرے معبودوں سے اگر تم اس سے باز نہ آئے تو میں تمہیں سنگسار کر دوں گا اور تم مجھے چھوڑ (کر چلے) جاؤ ایک مدت تک

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

باپ نے کہا “ ابراہیم ( علیہ السلام ) ، کیا تو میرے معبودوں سے پھر گیا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا ۔ بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہو جا ۔ “

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے باپ نے کہا : ابراہیم ! کیا تم میرے خداؤں سے بیزار ہو؟ یاد رکھو ، اگر تم باز نہ آئے تو میں تم پر پتھر برساؤں گا ، اور اب تم ہمیشہ کے لیے مجھ سے دور ہوجاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کا باپ غصے ہوا کہنے لگا ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے پھر بیٹھنے والا ہے۔ (ان کو چھوڑ دینے والا ہے) اگر تو واپسی باتوں سے) باز نہ آئے تو میں تجھ کو سنگسار (یا تجھ پر گالیوں کی بوچھاڑ) کروں گا اور (جا) ( ایک وقت تک مجھ 9 سے دورہ (یا اپنے تئیں مجھ سے بچا کر رکھ)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس (بات) نے کہا اے ابراہیم (علیہ السلام) ! کیا تم میرے معبودوں سے برگشتہ ہو (پھرے ہوئے ہو) اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہیں ضرور پتھروں سے مار دوں گا اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

والد نے کہا اے ابراہیم تو میرے معبودوں سے منہ پھیرتا ہے ؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے پتھر مار کر ہلاک کر دوں گا اور تو مجھ سے ہمیشہ کے لئے الگ ہوجا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس نے کہا ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے برگشتہ ہے؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: art thou averse to my gods, O Ibrahim? If thou desistest not, surely I shall stone thee; and depart from me for ever so long.

(آزر نے) کہا تو کیا اے ابراہیم تم میرے معبودوں سے پھرے ہوئے ہو ؟ اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہیں سنگسار کرڈالوں گا ۔ اور مجھے تو ایک مدت کے لئے چھوڑ ہی دو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولا: اے ابراہیم! کیا تم میرے معبودوں سے برگشتہ ہورہے ہو؟ اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہیں سنگسار کردوں گا ۔ تم مجھ سے ہمیشہ کیلئے دور اور دفع ہو!

Translated by

Mufti Naeem

اس نے کہا: اے ابراہیم! ( علیہ السلام ) کیا تو میرے معبودوں سے روگردانی کرنے والا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا اور تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے دور ہوجا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے کہا کہ ” ابراہیم ! کیا تو میرے معبودوں سے برگشتہ ہے ؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تمہیں سنگسار کروں گا اور تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے دور ہوجا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ سب کچھ سن لینے کے بعد اس نے کہا ابراہیم کیا تم میرے معبودوں سے پھر رہے ہو ؟ سن لو اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہیں سنگسار کردوں گا اور تم دور ہوجاؤ مجھ سے ہمیشہ کے لیے۔

Translated by

Noor ul Amin

ان کے باپ نے کہا:’’ابراہیم! کیا تومیرے معبودوں سے منہ پھیررہے ہو؟ اگرتو بازنہ آیا تو میں تجھے سنگسارکردونگا اور تومجھ سے ہمیشہ کے لئے دورچلاجا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا کیا تو میرے خداؤں سے منہ پھیرتا ہے ، اے ابراہیم بیشک اگر تو ( ف۷٤ ) باز نہ آیا تو میں تجھے پتھراؤ کروں گا اور مجھ سے زمانہ دراز تک بےعلاقہ ہوجا ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( آزر نے ) کہا: اے ابراہیم! کیا تم میرے معبودوں سے روگرداں ہو؟ اگر واقعی تم ( اس مخالفت سے ) باز نہ آئے تو میں تمہیں ضرور سنگ سار کر دوں گا اور ایک طویل عرصہ کے لئے تم مجھ سے الگ ہوجاؤ

Translated by

Hussain Najfi

آزر نے کہا: اے ابراہیم کیا تم میرے خداؤں سے روگردانی کرتے ہو؟ اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہیں سنگسار کر دوں گا ۔ اور تم ایک مدت تک مجھ سے دور ہو جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(The father) replied: "Dost thou hate my gods, O Abraham? If thou forbear not, I will indeed stone thee: Now get away from me for a good long while!"

Translated by

Muhammad Sarwar

His father replied, "Abraham, are you telling me to give-up my gods? If you will not stop this, I shall stone you to death. Leave my house and do not come back again".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He (the father) said: "Do you revile my gods, O Ibrahim If you stop not (this), I will La'arjumannak. So get away from me Maliyan."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Do you dislike my gods, O Ibrahim? If you do not desist I will certainly revile you, and leave me for a time.

Translated by

William Pickthall

He said: Rejectest thou my gods, O Abraham? If thou cease not, I shall surely stone thee. Depart from me a long while!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐ इबराहीम! क्या तू मेरे उपास्यों से फिर गया है? यदि तू बाज़ न आया तो मैं तुझ पर पथराव कर दूँगा। तू अलग हो जा मुझ से मुद्दत के लिए!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

باپ نے جواب دیا کہ کیا تم میرے معبودوں سے پھرے ہوئے ہو اے ابراہیم (علیہ السلام) اگر تم باز نہ آئے تو میں ضرور تم کو مار پتھروں کے سنگسار کر دوں گا اور ہمیش ہمیش کے لیے مجھ سے برکنار رہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” باپ نے کہا اے ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے پھر گیا ہے اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا۔ بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے دور ہوجا۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

باپ نے کہا ‘ ابراہیم ‘ کیا تو میرے معبودوں سے پھر گیا ہے ؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا۔ بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہوجا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے باپ نے جواب دیا کہ ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے ہٹنے والا ہے۔ اگر تو باز نہ آیا تو ضرور ضرور تجھے سنگسار کروں گا۔ اور تو مجھے ہمیشہ کے لیے چھوڑ دے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ بولا کیا تو پھرا ہوا ہے میرے ٹھاکروں سے اے ابراہیم اگر تو باز نہ آئے گا تو تجھ کو سنگسار کروں گا اور دور ہوجا میرے پاس سے ایک مدت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ سن کر ابراہیم کے باپ نے جواب دیا اے ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے پھرا ہوا ہے اگر تو اس حرکت سے باز نہیں آیا تو یقینا میں تجھ کو سنگسار کر دوں گا اور تو ایک مدت دراز کے لئے میرے سامنے سے دور ہوجا