Surat Marium

Surah: 19

Verse: 6

سورة مريم

یَّرِثُنِیۡ وَ یَرِثُ مِنۡ اٰلِ یَعۡقُوۡبَ ٭ۖ وَ اجۡعَلۡہُ رَبِّ رَضِیًّا ﴿۶﴾

Who will inherit me and inherit from the family of Jacob. And make him, my Lord, pleasing [to You]."

جو میرا بھی وارث ہو اور یعقوب ( علیہ السلام ) کے خاندان کا بھی جانشین اور میرے رب! تو اسے مقبول بندہ بنالے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَّرِثُنِیۡ
جو وارث ہو میرا
وَ یَرِثُ
اور وارث ہو
مِنۡ اٰلِ یَعۡقُوۡبَ
آلِ یعقوب کا
وَاجۡعَلۡہُ
اور بنا دے اسے
رَبِّ
اے میرے رب
رَضِیًّا
پسندیدہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَّرِثُنِیۡ
وارث ہو میرا
وَ یَرِثُ
اور وارث ہو
مِنۡ اٰلِ یَعۡقُوۡبَ
آلِ یعقوب کا
وَاجۡعَلۡہُ
اور بنا اسے
رَبِّ
میرے رب
رَضِیًّا
پسندیدہ
Translated by

Juna Garhi

Who will inherit me and inherit from the family of Jacob. And make him, my Lord, pleasing [to You]."

جو میرا بھی وارث ہو اور یعقوب ( علیہ السلام ) کے خاندان کا بھی جانشین اور میرے رب! تو اسے مقبول بندہ بنالے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو میرے اور آل یعقوب کا وارث بنے اور اے میرے پروردگار ! اسے پسندیدہ انسان بنانا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو میرا بھی وارث ہواورآلِ یعقوب کا بھی اوراے میرے رب!اسے پسندیدہ انسان بنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

who inherits me and inherits the house of Ya` qub. And make him, 0 my Lord, a favorite one.|"

جو میری جگہ بیٹے اور یعقوب کی اولاد کی، اور کر اس کو اے رب من مانتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو وارث ہو میرا اور آل یعقوب کا اور اے میرے پروردگار ! اس کو بنائیو پسندیدہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

one that might be my heir and the heir of the house of Jacob; and make him, Lord, one that will be pleasing to You.

جو میرا وارث بھی ہو اور آل یعقوب ( علیہ السلام ) کی میراث بھی پائے ، 4 اور اے پروردگار ، اس کو ایک پسندیدہ انسان بنا ۔ “

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو میرا بھی وارث ہو ، اور یعقوب ( علیہ السلام ) کی اولاد سے بھی میراث پائے ۔ ( ٣ ) اور یا رب ! اسے ایسا بنایے جو ( خود آپ کا ) پسندیدہ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو میرا وارث ہو اور یعقوب کی اولاد کا بھی وارث ہو 4 اور اس کو اے مالک چہیتا بنا (اپنا مقبول یا سب خلائق کا مقبول

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو میری اور اولاد یعقوب (علیہ السلام) کی میراث کا مالک بنے اور اے میرے پروردگار ! اس کو (اپنا) پسندیدہ (بندہ) بنائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو میرا اور آل یعقوب کا وارث بن جائے۔ اور میرے رب اس کو میرے لئے پسندیدہ بنا دیجیے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک ہو۔ اور (اے) میرے پروردگار اس کو خوش اطوار بنائیو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Inheriting me and inheriting the Children of Ya'qub; and make him, my Lord, acceptable!

جو میرا بھی واث بنے اور اولاد یعقوب کا بھی وارث بنے ۔ اور اے پروردگار تو اسے پسندیدہ بنا دے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو میرا بھی وارث ہو اور آلِ یعقوب کی روایات کا بھی اور اے رب! اس کو پسندیدہ اخلاق بنائیو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو میری اور اولادِ یعقوب کی ( عملی ) میراث کا مالک ہو اور ( اے ) میرے رب! اس کو ( اپنا ) پسندیدہ ( سیرت والا ) بنادیجیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک ہو اور اے میرے رب ! اسے پسندیدہ انسان بنانا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو میرا بھی وارث ہو اور یعقوب کے خاندان کا بھی اور اے میرے رب اس کو ایک پسندیدہ انسان بنا۔

Translated by

Noor ul Amin

جومیرااورآل یعقوب کا وارث بنے اور اے رب!اسے پسندیدہ انسان بنانا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ میرا جانشین ہو اور اولاد یعقوب کا وارث ہو ، اور اے میرے رب! اسے پسندیدہ کر ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو ( آسمانی نعمت میں ) میرا ( بھی ) وارث بنے اور یعقوب ( علیہ السلام ) کی اولاد ( کے سلسلۂ نبوت ) کا ( بھی ) وارث ہو ، اور اے میرے رب! تو ( بھی ) اسے اپنی رضا کا حامل بنا لے

Translated by

Hussain Najfi

جو میرا بھی وارث بنے اور آل یعقوب کا بھی اور اے میرے پروردگار! تو اسے پسندیدہ بنا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"(One that) will (truly) represent me, and represent the posterity of Jacob; and make him, O my Lord! one with whom Thou art well-pleased!"

Translated by

Muhammad Sarwar

who will be my heir and the heir of the family of Jacob. Lord, make him a person who will please you".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Who shall inherit me, and inherit (also) the posterity of Ya`qub. And make him, my Lord, one with whom You are well-pleased!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who should inherit me and inherit from the children of Yaqoub, and make him, my Lord, one in whom Thou art well pleased.

Translated by

William Pickthall

Who shall inherit of me and inherit (also) of the house of Jacob. And make him, my Lord, acceptable (unto Thee).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो मेरा भी उत्तराधिकारी हो और याक़ूब के वंशज का भी उत्तराधिकारी हो। और उसे मेरे रब! वांछनीय बना।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( میرے جد) یعقوب (علیہ السلام) کے خاندان کا وارث بنے (3) اور اس کو اے میرے رب (اپنا) پسندیدہ بنائیے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو میرا وارث اور آل یعقوب کا وارث بنے۔ اے پروردگار اس کو ایک پسندیدہ انسان بنا۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو مجھے اپنے فضل خاص سے ایک وارث عطا کر دے جو میرا وارث بھی ہو اور آل یعقوب کی مثراب بھی پائے اور اے پروردگار ، اس کو ایک پسندیدہ انسان بنا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو میرا وارث بنے اور یعقوب کی اولاد کا بھی، اور اے رب آپ اسے پسندیدہ بنا دیجیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو میری جگہ بیٹھے اور یعقوب کی اولاد کی   اور کر اس کو اے رب من مانتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو میرا بھی وارث ہو اور اولاد یعقوب کا بھی وارث ہو اور تو اس وارث کو اے میرے رب اپنا پسندیدہ اور مقبول بنائیو۔