TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Marium - سورة مريم | Verse Number 67 Tafaseer

The tafseer of Surat Marium, verse 67, from every tafseer on this site - read one or compare them with each other.

اَوَ لَا یَذۡکُرُ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰہُ مِنۡ قَبۡلُ وَ لَمۡ یَکُ شَیۡئًا ﴿۶۷﴾
Does man not remember that We created him before, while he was nothing?
کیا یہ انسان اتنا بھی یاد نہیں رکھتا کہ ہم نے اسے اس سے پہلے پیدا کیا حالانکہ وہ کچھ بھی نہ تھا ۔
Bookmark
Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Info

And man says: "When I am dead, shall I then be raised up alive!" Does not man remember that We created him before, while he was nothing! Allah uses the beginning of creation as a proof for its repetition. This means that He, the Exalted, created the human being while he was nothing. So can he not repeat this creation after the human had actually become something. Similarly Allah says; وَهُوَ الَّذِى يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ And He it is Who originates the creation, then He will repeat it; and this is easier for Him. (30:27) In the Sahih it is recorded that the Messenger of Allah said, يَقُولُ اللهُ تَعَالَى كَذَّبَنِي ابْنُ ادَمَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ أَنْ يُكَذِّبَنِي وَاذَانِي ابْنُ ادَمَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ أَنْ يُوْذِيَنِي أَمَّا تَكْذِيبُهُ إِيَّايَ فَقَوْلُهُ لَنْ يُعِيدَنِي كَمَا بَدَأَنِي وَلَيْسَ أَوَّلُ الْخَلْقِ بِأَهْوَنَ عَلَيَّ مِنْ اخِرِهِ وَأَمَّا أَذَاهُ إِيَّايَ فَقَوْلُهُ إِنَّ لِي وَلَدًا وَأَنَا الاْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَد Allah, the Exalted said, "The son of Adam denies Me and he has no right to deny Me. The son of Adam harms Me and he has no right to harm Me. His denial of Me is his statement that I will never repeat His creation like I created him the first time. Yet, the second creation is not more difficult upon Me than the first. His harming Me is his statement that I have a son. Yet, I am One Alone, the Self-Sufficient Whom all creatures need. He Who does not beget children, nor was He born and there is none coequal or comparable unto Him." Concerning Allah's statement,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Info

67۔ 1 اللہ تعالیٰ نے جواب دیا کہ جب پہلی مرتبہ بغیر نمونے کے ہم نے انسان پیدا کردیا، تو دوبارہ پیدا کرنا ہمارے لئے کیوں کر مشکل ہوگا ؟ پہلی مرتبہ پیدا کرنا مشکل ہے یا دوبارہ اسے پیدا کرنا ؟ انسان کتنا نادان اور خود فراموش ہے اسی خود فراموشی نے اسے خدا فراموش بنادیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اَوَلَا يَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ ۔۔ : تو کیا جس ذات پاک نے اس وقت اسے پیدا فرمایا جب یہ کچھ بھی نہ تھا، اس کے لیے یہ مشکل ہے کہ مرنے کے بعد اسے دوبارہ زندگی دے سکے ؟ دوبارہ زندہ کرنے کی یہ سب سے قوی دلیل ہے جو اللہ تعالیٰ نے بار بار قرآن مجید میں بیان فرمائی ہے۔ دیکھیے سورة دہر (١، ٢) ، واقعہ (٤٣ تا ٦٢) ، روم (٢٧) ، حج (٥) ، بنی اسرائیل (٥١) اور انبیاء (١٠٤) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( قَال اللّٰہُ تَعَالٰی کَذَّبَنِيْ ابْنُ آدَمَ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ ذٰلکَ ، وَشَتَمَنِيْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ ذٰلِکَ ، فَأَمّا تَکْذِیْبُہُ إِیَّايَ فَقَوْلُہُ : لَنْ یُعِیْدَنِيْ کَمَا بَدأَنِيْ ، وَ لَیْسَ أَوَّلُ الْخَلْقِ بِأَھْوَنَ عَلَيَّ مِنْ إِعَادَتِہِ ، وَ أَمَّا شَتْمُہُ إِیَّايَ فَقَوْلُہُ اتَّخَذَ اللّٰہُ وَلَدًا، وَأَنَا الْأَحَدُ الصَّمَدُ ، لَمْ أَلِدْ وَلَمْ أُوْلَدْ ، وَلَمْ یَکُنْ لِّيْ کُفُوًا أَحَدٌ ) [ بخاري، التفسیر، باب تفسیر سورة ( قل ھو اللّٰہ أحد ) : ٤٩٧٤، عن أبي ہریرہ (رض) ]” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ابن آدم نے مجھے جھٹلایا حالانکہ یہ اس کا حق نہ تھا اور ابن آدم نے مجھے گالی دی حالانکہ یہ اس کا حق نہ تھا، اس کا مجھے جھٹلانا تو اس کا یہ کہنا ہے کہ جس طرح اس نے مجھے پہلے پیدا کیا دوبارہ پیدا نہیں کرے گا، حالانکہ مجھے پہلی دفعہ پیدا کرنا دوبارہ پیدا کرنے سے زیادہ آسان نہیں اور رہا اس کا مجھے گالی دینا، تو اس کا یہ کہنا ہے کہ اللہ نے اولاد بنا رکھی ہے، حالانکہ میں ایک ہوں، بےنیاز ہوں، نہ میں نے کسی کو جنا، نہ کسی نے مجھے جنا اور نہ ہی کبھی میرا کوئی ہمسر ہے۔ “

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

Info

اَوَلَا يَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَـيْـــــًٔـا۝ ٦٧ خلق الخَلْقُ أصله : التقدیر المستقیم، ويستعمل في إبداع الشّيء من غير أصل ولا احتذاء، قال : خَلْقِ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ الأنعام/ 1] ، أي : أبدعهما، ( خ ل ق ) الخلق ۔ اصل میں خلق کے معنی ( کسی چیز کو بنانے کے لئے پوری طرح اندازہ لگانا کسے ہیں ۔ اور کبھی خلق بمعنی ابداع بھی آجاتا ہے یعنی کسی چیز کو بغیر مادہ کے اور بغیر کسی کی تقلید کے پیدا کرنا چناچہ آیت کریمہ : ۔ خَلْقِ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ الأنعام/ 1] اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی بر حکمت پیدا کیا میں خلق بمعنی ابداع ہی ہے شيء الشَّيْءُ قيل : هو الذي يصحّ أن يعلم ويخبر عنه، وعند کثير من المتکلّمين هو اسم مشترک المعنی إذ استعمل في اللہ وفي غيره، ويقع علی الموجود والمعدوم . ( ش ی ء ) الشئی بعض کے نزدیک شی وہ ہوتی ہے جس کا علم ہوسکے اور اس کے متعلق خبر دی جاسکے اور اس کے متعلق خبر دی جا سکے اور اکثر متکلمین کے نزدیک یہ اسم مشترکہ ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے ماسواپر بھی بولا جاتا ہے ۔ اور موجود ات اور معدہ سب کو شے کہہ دیتے ہیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

آیت ٦٧ (اَوَلَا یَذْکُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ یَکُ شَیْءًا ۔ ) ” آج جو انسان حیران ہو کر پوچھتا ہے کہ بھلا مرجانے کے بعد میں پھر سے کیسے زندہ کر کے اٹھا کھڑا کیا جاؤں گا ‘ کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ اللہ نے اسے اس وقت ایک انسان کی صورت میں پیدا کیا تھا جب وہ کچھ بھی نہیں تھا۔ تو اب اللہ کے لیے اسے دوبارہ زندہ کردینا کیونکر مشکل ہوگا ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

32: یعنی جب اِنسان کا وجود بالکل تھا ہی نہیں، تب اﷲ تعالیٰ نے اسے محض اپنی قدرت سے پیدا فرمایا تھا، اَب مرنے کے بعد تو اِنسان کے جسم کے کچھ نہ کچھ حصے کسی نہ کسی شکل میں باقی رہتے ہیں ان کو دوبارہ زندگی دے دینا اُس کے لئے کیا مشکل ہے جو بالکل عدم سے اِنسان کو پیدا کرچکا ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

ف 10 تو کیا جو ذات پاک اسے عدم سے وجود میں لے آئی ہے اس کے لئے یہ مشکل ہے کہ مرنے کے بعد اسے دوبارہ زندگی دے سکے۔ یہ بعث یعنی دوبارہ زندہ کرنے کی سب سے قومی دلیل ہے۔ (شوکانی)

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

1۔ جب ایسی حالت سے حیات تک لانا آسان ہے تو دوبارہ حیات دینا تو بدرجہ اولی آسان ہے۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اولا یذکرالانسان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ولم یک شیئا (٩١ : ٦٧) ” کیا انسان کو یان نہیں آتا کہ ہم نے پہلے اس کو پیدا کرچکے ہیں جبکہ وہ کچھ بھی نہ تھا ؟ “ آگے جا کر اس انکار اور زبردستی کی انکار پر ذرا تہدید آمیز لہجے میں بات کی جاتی ہے۔ اللہ اپنی ذات کی قسم اٹھاتے ہیں اور ذات باری کی قسم ایک قسم ہے کہ لازماً ان لوگوں کو اور تمام لوگوں کو اٹھایا جائیگا۔ ان کو اٹھا کر میدان حشر میں لایا جائے گا اور یہ ایک فیصلہ شدہ اور طے شدہ امر ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

67 کیا انسان اتنی بات نہیں سمجھتا اور یہ بات اید نہیں کرتا کہ ہم اب سے پہلے اس کو عم سے موجود کرچکے ہیں حالانکہ یہ اس وقت کچھ بھی نہیں تھا۔ یعنی ایسے انسان کی سمجھ میں اتنی موٹی بات نہیں اتٓی کہ یہ پیدا ہونے سے پہلے کچھ بھی نہ تھا اس نے اس کو عم سے وجود بخشا۔ نیست سے ہست کیا اس سے پیشتر اس کا کوئی نام لینے والا نہ تھا اب اس کے مرنے کے بعد دوبارہ پیدا کرلینا کیا مشکل ہے بلکہ ابتدائی ساخت کے مقابلہ میں دوبارہ بنانا کچھ سہل ہی ہوسکتا ہے۔

Turn any verse into a post or a reel

Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.