Surat Marium

Surah: 19

Verse: 71

سورة مريم

وَ اِنۡ مِّنۡکُمۡ اِلَّا وَارِدُہَا ۚ کَانَ عَلٰی رَبِّکَ حَتۡمًا مَّقۡضِیًّا ﴿ۚ۷۱﴾

And there is none of you except he will come to it. This is upon your Lord an inevitability decreed.

تم میں سے ہر ایک وہاں ضرور وارد ہونے والا ہے ، یہ تیرے پروردگار کے ذمے قطعی ، فیصل شُدہ امر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے کوئی
اِلَّا
مگر
وَارِدُہَا
وارد ہونے والا ہے اس پر
کَانَ
ہے
عَلٰی رَبِّکَ
آپ کے رب پر
حَتۡمًا
حتمی/لازم
مَّقۡضِیًّا
طے شدہ فیصلہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
اِلَّا
مگر
وَارِدُہَا
گزرنے والااس پر
کَانَ
ہمیشہ سےہے
عَلٰی
اوپر
رَبِّکَ
آپ کے رب کے
حَتۡمًا
حتمی بات
مَّقۡضِیًّا
فیصلہ کیا ہوا ہے
Translated by

Juna Garhi

And there is none of you except he will come to it. This is upon your Lord an inevitability decreed.

تم میں سے ہر ایک وہاں ضرور وارد ہونے والا ہے ، یہ تیرے پروردگار کے ذمے قطعی ، فیصل شُدہ امر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کا جہنم پر گزر نہ ہو۔ یہ ایک قطعی طے شدہ بات ہے جسے پورا کرنا آپ کے پروردگار کے ذمہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم میں سے ہرشخص اُس پر سے گزرنے والا ہے، یہ ہمیشہ سے آپ کے رب کی حتمی بات ہے جس کافیصلہ کیاہوا ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there is none among you who is not to arrive at it. This, on the part of your Lord, is a matter finally decided, bound to happen.

اور کوئی نہیں تم میں جو نہ پہنچے گا اس پر ہوچکا یہ وعدہ تیرے رب پر لازم مقرر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو اس پر وارد نہ ہو۔ یہ آپ کے رب کا حتمی فیصلہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is not one of you but shall pass by Hell. This is a decree which your Lord will fulfil.

تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو ، 44 یہ تو ایک طے شدہ بات ہے جسے پورا کرنا تیرے رب کا ذمہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم میں سے کوئی نہیں ہے جس کا اس ( دوزخ ) پر گذر نہ ہو ۔ ( ٣٤ ) اس بات کا تمہارے پروردگار نے حتمی طور پر ذمہ لے رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں جو دوزخ میں نہ جائے 1 یا دوزخ پر سے نہ گذرے) یہ تو تیرے مالک پر لازم ہے اس نے فیصلہ کرلیا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم میں سے کوئی نہیں مگر اسے اس پر سے گزرنا ہوگا یہ آپ کے پروردگار پر لازم (اور) مقرر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے پروردگار کا یہ پکا وعدہ ہے کہ اس پر ہر شخص پہنچ کر رہے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم میں کوئی (شخص) نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہوگا۔ یہ تمہارے پروردگار پر لازم اور مقرر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And not one of you but shall pass over it: it is for thy Lord an ordinance decreed. *Chapter: 19

اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کا گزر اس تک نہ ہو یہ آپ کے پروردگار پر لازم ہے جو پورا ہو کر رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( ان کو حکم دیں گے کہ ) تم میں سے ہر ایک کو بہرحال اس میں داخل ہونا ہے ۔ یہ تیرے رب کے اوپر ایک طے شدہ امر واجب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم مین سے کوئی ( شخص ) نہیں مگر اسے اس ( دوزخ ) پر گزرنا ہوگا ، یہ آپ ﷺ کے رب کے اعتبار سے لازم ہے جو پورا ہوکر رہے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم میں سے کوئی شخص نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہوگا، یہ تمہارے رب پر لازم اور مقرر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم میں سے کوئی بھی نہیں جس کا دوزخ پر سے گزر نہ ہو، تمہارے رب کے ذمے ایک لازم اور طے شدہ امر ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور تم میں سے ہر شخص اس پر سے ضرورگزرے گایہ طے شدہ بات ہےجو آپ کے رب کے ذمہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو ( ف۱۱۹ ) تمہارے رب کے ذمہ پر یہ ضرور ٹھہری ہوئی بات ہے ( ف۱۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم میں سے کوئی شخص نہیں ہے مگر اس کا اس ( دوزخ ) پر سے گزر ہونے والا ہے ، یہ ( وعدہ ) قطعی طور پر آپ کے رب کے ذمہ ہے جو ضرور پورا ہوکر رہے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو ( جو وہاں سے نہ گزرے ) یہ حتمی طے شدہ فیصلہ ہے جس کا پورا کرنا تمہارے پروردگار کے ذمہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Not one of you but will pass over it: this is, with thy Lord, a Decree which must be accomplished.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is the inevitable decree of your Lord that every one of you will be taken to hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is not one of you but will pass over it (Hell); this is with your Lord, a decree which must be accomplished.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there is not one of you but shall come to it; this is an unavoidable decree of your Lord.

Translated by

William Pickthall

There is not one of you but shall approach it. That is a fixed ordinance of thy Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम में से प्रत्येक को उस पर पहुँचना ही है। यह एक निश्चय पाई हुई बात है, जिसे पूरा करना तेरे रब के ज़िम्मे है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم میں سے کوئی بھی نہیں جس کا اس پر سے گزر نہ ہو (2) آپ کے رب کے اعتبار سے لازم ہے جو (ضرور) پورا ہو کر رہے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو یہ ایک طے شدہ فیصلہ ہے جسے پورا کرنا آپ کے رب کے ذمہ ہے۔ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو ‘ یہ تو ایک طے شدہ بات ہے جسے پورا کرنا تیرے رب کے ذمے ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو اس پر وارد نہ ہو۔ آپ کے رب کا یہ حکم لازمی ہے جس کا فیصلہ کیا جا چکا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی نہیں تم میں جو نہ پہنچے گا اس پر ہوچکا یہ وعدہ تیرے رب پر لازم مقرر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم میں سے کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہے جس کا گزر جہنم پر نہ ہو یہ درود مذکور آپ کے رب پر لازم شدہ ہے جو ضرور پورا ہو کر رہے گا۔