Increasing Guidance of Those Who are guided
Allah says:
وَيَزِيدُ اللَّهُ الَّذِينَ اهْتَدَوْا هُدًى
...
And Allah increases in guidance those who walk aright.
After Allah mentions the extended time and respite that is allowed to those who are in misguidance, increasing them in misguidance, He informs of the increase in guidance of those who are rightly guided.
Similarly He says,
وَإِذَا مَأ أُنزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُمْ مَّن يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَـذِهِ إِيمَـناً
And whenever there comes down a Surah, some of them say: "Which of you has had his faith increased by it!" (9:124)
And the following Ayah also shows this.
Concerning Allah's statement,
...
وَالْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ
...
And the righteous good deeds that last,
Its explanation has already preceded in Surah Al-Kahf, along with a lengthy discussion concerning it and the related Hadiths.
...
خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًا
...
(they) are better with your Lord for reward.
meaning the recompense and reward.
...
وَخَيْرٌ مَّرَدًّا
and better for resort.
meaning in the final outcome, the result for its doer.
گمراہوں کی گمراہی میں ترقی ۔
جس طرح گمراہوں کی گمراہی بڑھتی رہتی ہے اسی طرح ہدایت والوں کی ہدایت بڑھتی رہتی ہے جیسے فرمان ہے کہ کوئی سورت اترتی ہے تو بعض لوگ کہنے لگتے ہیں تم میں سے کس کو اس نے ایمان میں زیادہ کر دیا ؟ الخ ، باقیات صالحات کی پوری تفسیر ان ہی لفظوں کی تشریح میں سورہ کہف میں گزر چکی ہے ۔ یہاں فرماتا ہے کہ یہی پائیدار نیکیاں جزا اور ثواب کے لحاظ سے اور انجام اور بدلے کے لحاظ سے نیکوں کے لئے بہتر ہیں ۔ عبدالرزاق میں ہے کہ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک خشک درخت تلے بیٹھے ہوئے تھے اس کی شاخ پکڑ کر ہلائی تو سوکھے پتے جھڑنے لگے آپ نے فرمایا دیکھو اسی طرح انسان کے گناہ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر سبحان اللہ والحمد للہ کہنے سے جھڑتے ہیں ۔ اے ابو درداء ان کا ورد رکھ اس سے پہلے کہ وہ وقت آئے کہ تو انہیں نہ کہہ سکے یہی باقیات صالحات ہیں یہی جنت کے خزانے ہیں اس کو سن کر حضرت ابو دارداء کا یہ حال تھا کہ اس حدیث کو بیان فرما کر فرماتے کہ واللہ میں تو ان کلمات کو پڑھتا ہی رہوں گا کبھی ان سے زبان نہ روکوں گا گو لوگ مجھے مجنون کہنے لگیں ۔ ابن ماجہ میں بھی یہ حدیث دوسری سند سے ہے ۔