Surat Marium

Surah: 19

Verse: 78

سورة مريم

اَطَّلَعَ الۡغَیۡبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَہۡدًا ﴿ۙ۷۸﴾

Has he looked into the unseen, or has he taken from the Most Merciful a promise?

کیا وہ غیب پر مطلع ہے یا اللہ کا کوئی وعدہ لے چکا ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَطَّلَعَ
کیا وہ مطلع ہو گیا ہے
الۡغَیۡبَ
غیب پر
اَمِ
یا
اتَّخَذَ
اس نے لے رکھا ہے
عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے ہاں
عَہۡدًا
کوئی عہد
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَطَّلَعَ
کیا اس نے اطلاع پائی ہے
الۡغَیۡبَ
غیب پر
اَمِ
یا
اتَّخَذَ
اس نے لے رکھا ہے
عِنۡدَ
نزدیک
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
عَہۡدًا
کوئی عہد
Translated by

Juna Garhi

Has he looked into the unseen, or has he taken from the Most Merciful a promise?

کیا وہ غیب پر مطلع ہے یا اللہ کا کوئی وعدہ لے چکا ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا اسے غیب کا پتہ چل گیا ہے یا اس نے اللہ تعالیٰ سے کوئی عہد لے رکھا ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیااُس نے غیب پر اطلاع پائی ہے یااُس نے رحمن کے نزدیک کوئی عہدلے رکھا ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Has he peeped in the unseen or taken a covenant with the Rahman (All-Merciful)?

کیا جھانک آیا ہے غیب کو، یا لے رکھا ہے رحمن سے عہد

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ غیب پر مطلعّ ہوچکا ہے ؟ یا اس نے رحمن سے کوئی عہد لے رکھا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Has he obtained knowledge of the Unseen, or has he taken a covenant with the Most Compassionate Lord?

کیا اسے غیب کا پتہ چل گیا ہے یا اس نے رحمان سے کوئی عہد لے رکھا ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا اس نے عالم غیب میں جھانک کر دیکھ لیا ہے ، یا اس نے خدائے رحمن سے کوئی عہد لے رکھا ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا اس کو غیب کی بات معلوم ہوگئی یا اس نے اللہ سے کوئی اقرار لے لیاف 8 ہے (کہ ضرور اس کو بہشت ملے گی،

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا اس نے غیب کی خبر پالی یا اس نے رحمن (اللہ) سے (اس بات کا) عہد لے لیا ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ نے فرمایا کہ) کیا اسے غیب کی باتوں کا پتہ چل گیا ہیڈ یا اس نے اللہ رحمٰن سے کوئی وعدہ لے رکھا ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے یا خدا کے یہاں (سے) عہد لے لیا ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hath he looked unto the Unseen, or hath he taken of the Compassionate a covenant? *Chapter: 19

تو کیا یہ غیب پر مطلع ہوگیا ہے یا اس نے خدائے رحمن سے کوئی عہد لے لیا ہے ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا اس نے غیب میں جھانک کر دیکھ لیا ہے یا خدائے رحمٰن سے کوئی عہد کرالیا ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے یا رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے ہاں ( سے ) ( اس بات کا ) کوئی وعدہ کیا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے یا اللہ سے عہد لے لیا ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا اس نے غیب پر اطلاع پالی ؟ یا اس نے (خدائے) رحمان سے کوئی عہد لے رکھا ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا اسے غیب کاپتہ چل گیا ہےیااس نے اللہ سے عہدلے رکھا ہے ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا غیب کو جھانک آیا ہے ( ف۱۳٤ ) یا رحمن کے پاس کوئی قرار رکھا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ غیب پر مطلع ہے یا اس نے ( خدائے ) رحمان سے ( کوئی ) عہد لے رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ غیب پر مطلع ہوگیا ہے؟ یا اس نے خدائے رحمن سے کوئی عہد و پیمان حاصل کر لیا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Has he penetrated to the Unseen, or has he taken a contract with (Allah) Most Gracious?

Translated by

Muhammad Sarwar

Has he the knowledge of the unseen or has the Beneficent God established such a binding agreement with Him?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Has he known the Unseen or has he taken a covenant from the Most Gracious

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Has he gained knowledge of the unseen, or made a covenant with the Beneficent Allah?

Translated by

William Pickthall

Hath he perused the Unseen, or hath he made a pact with the Beneficent?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उस ने परोक्ष को झाँककर देख लिया है, या रहमान से कोई वचन ले रखा है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ شخص غیب پر مطلع ہوگیا ہے کیا اس نے اللہ تعالیٰ سے کوئی عہد (اس بات کا) لے لیا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا اسے غیب کا علم ہوگیا ہے یا اس نے رحمان سے کوئی وعدہ لے رکھا ہے۔ (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا اسے غیب کا پتہ چل گیا ہے یا اس نے رحن سے کوئی عہد لے رکھا ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا اسے غیب کا پتہ چل گیا یا اس نے رحمن سے کوئی عہد لیا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا جھانک آیا ہے غیب کو یا لے رکھا ہے رحمان سے عہد

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اس نے غیب کی اطلاع پالی ہے یا یہ خدا کے ہاں سے کوئی عہد اور وعدہ حاصل کرچکا ہے۔