Surat Marium

Surah: 19

Verse: 87

سورة مريم

لَا یَمۡلِکُوۡنَ الشَّفَاعَۃَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَہۡدًا ﴿ۘ۸۷﴾

None will have [power of] intercession except he who had taken from the Most Merciful a covenant.

کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا سوائے ان کے جنہوں نے اللہ تعالٰی کی طرف سے کوئی قول قرار لے لیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہ وہ مالک ہوں گے
الشَّفَاعَۃَ
شفاعت کے
اِلَّا
مگر
مَنِ
جس نے
اتَّخَذَ
لے لیا
عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن سے
عَہۡدًا
کوئی عہد
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہیں اختیار ہوگا
الشَّفَاعَۃَ
سفارش کا
اِلَّا
مگر
مَنِ
جس نے
اتَّخَذَ
لے رکھا ہے
عِنۡدَ
نزدیک
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
عَہۡدًا
کوئی عہد
Translated by

Juna Garhi

None will have [power of] intercession except he who had taken from the Most Merciful a covenant.

کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا سوائے ان کے جنہوں نے اللہ تعالٰی کی طرف سے کوئی قول قرار لے لیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن کوئی بھی کسی کی سفارش نہ کرسکے گا، مگر جس نے اللہ تعالیٰ سے عہد لیا ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہیں کسی سفارش کا اختیارنہیں ہوگامگر جنہوں نے رحمن سے کوئی عہدلے رکھاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

they will have no power of intercession except the one who has taken a covenant with the Rahman (All-Merciful).

نہیں اختیار رکھتے لوگ سفارش کا مگر جس نے لے لیا ہے رحمن سے وعدہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس دن کسی کو شفاعت کا اختیار نہیں ہوگا سوائے اس کے جس نے رحمن سے کوئی عہد حاصل کرلیا ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On that Day none will have the power to intercede for them except those who received a sanction from the Most Compassionate Lord.

اس وقت لوگ کوئی سفارش لانے پر قادر نہ ہوں گے بجز اس کے جس نے رحمان کے حضور سے پروانہ حاصل کر لیا ہو ۔ 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لوگوں کو کسی کی سفارش کرنے کا اختیار بھی نہیں ہوگا ، سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے خدائے رحمن سے کوئی اجازت حاصل کرلی ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کسی کی سفارش نہ کرسکیں گے مگر اس کی جس نے اللہ سے اقرار لیا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو لوگ کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر ہاں جس نے رحمن سے عہد (اجازت) حاصل کیا ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہاں کسی کی سفارش کا اختیار نہ ہوگا سوائے ان لوگوں کے جنہیں رحمٰن کی طرف سے اجازت دیدی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(تو لوگ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They shall not own intercession, excepting those who have taken of the Compassionate a covenant. *Chapter: 19

شفاعت کا اختیار کوئی بھی نہ رکھے گا بجز اس کے کہ جس نے خدائے رحمن سے اجازت لے رکھی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس دن کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا مگر اس کو جس نے اللہ کے پاس کوئی عہد حاصل کرلیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( پس لوگ ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے ( مگر ) سوائے ان کے کہ جنہوں نے رحمن ( اللہ تعالیٰ ) سے اجازت ( عہد ) لی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو لوگ کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے اللہ سے اقرار لیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہاں ان کو کسی سفارش کا بھی کوئی اختیار نہیں ہوگا سوائے اس شخص کے جس نے (خدائے) رحمان سے (اس بارے) کوئی اجازت لی ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اس دن لوگوں کو ( کسی کے لئے ) سفارش کرنے کا اختیار نہیں ہوگا مگر جس کو رحمن سے ا جا ز ت ملے گی ( مگریہ سفارش بھی صرف اجازت ملنے کے بعدان لوگوں کے حق میں کرسکیں گے جنہوں نے اللہ کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہیں کی ہوگی اور نہ ہی کسی انسان ، بزرگ اور نبی کو بخشش کاذریعہ سمجھاہوگا اور صرف اللہ ہی سے مانگتا رہاہوگا اور دنیامیں نیک عمل کرتا رہا ہوگا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

لوگ شفاعت کے مالک نہیں مگر وہی جنہوں نے رحمن کے پاس قرار رکھا ہے ( ف۱٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اس دن ) لوگ شفاعت کے مالک نہ ہوں گے سوائے ان کے جنہوں نے ( خدائے ) رحمان سے وعدۂ ( شفاعت ) لے لیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

انہیں شفاعت کا کوئی اختیار نہ ہوگا سوائے اس کے جس نے اللہ سے عہد لے لیا ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

None shall have the power of intercession, but such a one as has received permission (or promise) from (Allah) Most Gracious.

Translated by

Muhammad Sarwar

no one will be able to intercede for the others except those whom the Beneficent God has given authority.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

None shall have the power of intercession, but such a one as has received permission (or promise) from the Most Gracious (Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall not control intercession, save he who has made a covenant with the Beneficent Allah.

Translated by

William Pickthall

They will have no power of intercession, save him who hath made a covenant with his Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्हें सिफ़ारिश का अधिकार प्राप्त न होगा। सिवाय उस के, जिस ने रहमान के यहाँ से अनुमोदन प्राप्त कर लिया हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(وہاں) کوئی سفارش کا اختیار نہ رکھے گا مگر ہاں جس نے رحمان کے پاس (سے) اجازت لی ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت وہ کوئی سفارشی نہیں لاسکیں گے سوائے اس کے جس نے رحمان سے عہد لیا ہو۔ “ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت لوگ کوئی سفارش لانے پر قادر نہ ہوں کے بنجر اس کے جس نے رحمن کے حضور سے پروانہ حاصل کرلیا ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کوئی شخص سفارش کا اختیار نہ رکھے گا مگر جس نے رحمن کے پاس سے اجازت لی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں اختیار رکھتے لوگ سفارش کا مگر جس نے لے لیا رحمان سے وعدہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس دن سوائے اس شخص کے کہ جس نے رحمان کے پاس سے کوئی اجازت حاصل کرلی ہو کسی کو سفارش کرنے کا اختیار نہ ہوگا۔