Surat Marium

Surah: 19

Verse: 97

سورة مريم

فَاِنَّمَا یَسَّرۡنٰہُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِہِ الۡمُتَّقِیۡنَ وَ تُنۡذِرَ بِہٖ قَوۡمًا لُّدًّا ﴿۹۷﴾

So, [O Muhammad], We have only made Qur'an easy in the Arabic language that you may give good tidings thereby to the righteous and warn thereby a hostile people.

ہم نے اس قرآن کو تیری زبان میں بہت ہی آسان کر دیا ہے کہ تو اس کے ذریعہ سے پرہیزگاروں کو خوشخبری دے اور جھگڑالو لوگوں کو ڈرا دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنَّمَا
پس بےشک
یَسَّرۡنٰہُ
آسان کردیا ہم نے اس کو
بِلِسَانِکَ
آپ کی زبان میں
لِتُبَشِّرَ
تاکہ تو خوش خبری دے
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کو
وَ تُنۡذِرَ
اورآپ ڈرائیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
قَوۡمًا
ایسی قوم کو
لُّدًّا
جو جھگڑا لو ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنَّمَا
سو یقیناً
یَسَّرۡنٰہُ
آسان کردیا ہم نے اس کو
بِلِسَانِکَ
آپکی زبان پر
لِتُبَشِّرَ
تاکہ آپ خوشخبری سنائیں
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡمُتَّقِیۡنَ
پرہیز گاروں کو
وَ تُنۡذِرَ
اور آپ ڈرائیں
بِہٖ
اس کے ساتھ
قَوۡمًا
لو گوں کو
لُّدًّا
سخت جھگڑا لو
Translated by

Juna Garhi

So, [O Muhammad], We have only made Qur'an easy in the Arabic language that you may give good tidings thereby to the righteous and warn thereby a hostile people.

ہم نے اس قرآن کو تیری زبان میں بہت ہی آسان کر دیا ہے کہ تو اس کے ذریعہ سے پرہیزگاروں کو خوشخبری دے اور جھگڑالو لوگوں کو ڈرا دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس (اے نبی) ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان میں آسان بنادیا ہے تاکہ آپ اس سے پرہیزگاروں کو بشارت دیں اور کج بحثی کرنے والوں کو ڈرائیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سویقیناہم نے اس(قرآن) کوآپ کی زبان پر آسان کردیاہے تاکہ آپ اس کے ساتھ پرہیزگاروں کوخوش خبری سنائیں اوران لوگوں کواُس کے ساتھ ڈرائیں جو سخت جھگڑالوہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So We have made it easy through your tongue so that you give with it the good news to the God-fearing and warn with it an obstinate people.

سو ہم نے آسان کردیا یہ قرآن تیری زبان میں اسی واسطے کہ خوشخبری سنا دے تو ڈرنے والوں کو اور ڈرا دے جھگڑا لو لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے آسان کردیا ہے اس (قرآن) کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان میں تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بشارت دیں اس کے ساتھ متقین کو اور خبردار کریں اس کے ساتھ جھگڑالو قوم کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Therefore, We have revealed the Qur'an in your tongue and made it easy to understand that you may give glad tidings to the God-fearing and warn a contentious people.

پس اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اس کلام کو ہم نے آسان کر کے تمہاری زبان میں اسی لیے نازل کیا ہے کہ تم پرہیزگاروں کو خوشخبری دے دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرا دو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ( اے پیغمبر ) ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان بنا دیا ہے تاکہ تم اس کے ذریعے متقی لوگوں کو خوشخبردی دو ، اور اسی کے ذریعے ان لوگوں کو ڈراؤ جو ضد کی وجہ سے جھگڑے پر آمادہ ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ہم نے تو قرآن کو تو تیری زبان میں (یعنی عربی زبان میں) اس لئے آسان کردیا کہ تو اس کو سنا کر پرہیز گاروں کو خوشخبری دے اور اکھڑ (جھگڑالو) لوگوں کو ڈرائے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس یقینا ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان میں آسان فرمایا تاکہ اس سے آپ پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچائیں اور جھگڑا کرنے والوں کو اس کے ذریعے (انجام بد) سے ڈرائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان (عربی میں) اس لئے نازل کیا ہے تاکہ آپ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو خوش خبری سنا دیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) ہم نے یہ (قرآن) تمہاری زبان میں آسان (نازل) کیا ہے تاکہ تم اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So We have made it easy in thine tongue in order that thou mayest thereby give glad tidings unto the Godfearing and warn thereby a people contentious. *Chapter: 19

سو ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان میں اس لیے آسان کردیا کہ آپ اس کے ذریعہ سے پرہیزگاروں کو خوش خبری سنائیں اور اس کے ذریعہ سے آپ جھگڑالو لوگوں کو ڈرائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ہم نے اس کتاب کو تمہاری زبان میں اس لئے سہل وسازگار بنایا کہ تم خدا ترسوں کو بشارت پہنچادو اور جھگڑالو قوم کو آگاہی سنادو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس بلاشبہ ہم نے اس ( قرآن ) کو آپ ﷺ کی زبان ( عربی ) میں صرف اس لیے آسان ( بناکر نازل ) فرمایا ہے تاکہ آپ اس کے ذریعے سے پرہیزگاروں کو خوشخبری دیں اور ( تاکہ ) آپ اس کے ذریعے جھگڑالو قوم کو ڈرائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے یہ قرآن آپکی زبان میں آسان نازل کیا ہے تاکہ آپ اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دیں اور جھگڑالو لوگوں کو ڈر سنا دیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو (آپ حق کی تبلیغ کرتے رہیں کہ) بلاشبہ ہم نے آسان کردیا ہے اس (قرآن) کو آپ کی زبان میں، تاکہ آپ اس کے ذریعے بشارت (وخوشخبری) سنا سکیں پرہیزگاروں کو اور ڈرا سکیں ہٹ دھرم لوگوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

پس ہم نے اس قران کو آپ کی زبان میں آسان بنایا ہے کہ آپ اس کے ذریعہ سے پرہیزگاروں کو خوشخبری دیں اور جھگڑالو لوگوں کو ڈرائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے یہ قرآن تمہاری زبان میں یونہی آسان فرمایا کہ تم اس سے ڈر والوں کو خوشخبری دو اور جھگڑالو لوگوں کو اس سے ڈر سناؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو بیشک ہم نے اس ( قرآن ) کو آپ کی زبان میں ہی آسان کر دیا ہے تاکہ آپ اس کے ذریعہ پرہیزگاروں کو خوشخبری سنا سکیں اور اس کے ذریعہ جھگڑالو قوم کو ڈر سنا سکیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ( رسول ( ص ) ) ہم نے اس ( قرآن ) کو آپ کی زبان میں آسان کر دیا ہے تاکہ آپ پرہیزگاروں کو خوشخبری سنائیں اور جھگڑالو قوم کو ڈرائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So have We made the (Qur'an) easy in thine own tongue, that with it thou mayest give Glad Tidings to the righteous, and warnings to people given to contention.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), We have given you the Book (the Quran) in your own language so that you could easily give the glad news to the pious ones and warn the quarrelsome ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, We have made this easy in your own tongue, only that you may give glad tidings to those who have Taqwa, and warn with it the people that are Ludda.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We have only made it easy in your tongue that you may give good news thereby to those who guard (against evil) and warn thereby a vehemently contentious people.

Translated by

William Pickthall

And We make (this Scripture) easy in thy tongue, (O Muhammad) only that thou mayst bear good tidings therewith unto those who ward off (evil), and warn therewith the froward folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः हम ने इस वाणी को तुम्हारी भाषा में इसी लिए सहज एवं उपयुक्त बनाया है, ताकि तुम इस के द्वारा डर रखने वालों को शुभ सूचना दो और उन झगड़ालू लोगों को इस के द्वारा डराओ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان (عربی) میں اس لیے آسان کیا ہے کہ آپ اس سے متقیوں کو خوشخبری سنا دیں اور (نیز) اس سے جھگڑالو آدمیوں کو خوف دلا دیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی اس قرآن کو ہم نے آپ کی زبان پر آسان کردیا ہے تاکہ آپ پرہیزگاروں کو خوشخبری دیں اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرائیں۔ (٩٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ اس کلام کو ہم نے آسان کر کے تمہاری زبان میں اس لئے نازل کیا ہے کہ تم پرہیز گاروں کو خوشخبری دے دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرادو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے قرآن کو آپ کی زبان پر آسان کردیا ہے تاکہ آپ اس کے ذریعہ متقین لوگوں کو بشارت دیں اور جھگڑالو قوم کو ڈرائیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو ہم نے آسان کردیا یہ قرآن تیری زبان میں اسی واسطے کہ خوشخبری سنا دے تو ڈرنے والوں کو اور ڈرادے جھگڑالو لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اے پیغمبر ہم نے اس قرآن کریم کو آپ کی زبان میں اس لئے اسٓان کیا ہے تاکہ آپ اس کی وجہ سے پرہیز گاروں کو خوشی سنائیں اور اس کے ذریعہ ان لوگوں کو ڈرائیں جو جھگڑالو اور معاند ہیں۔