Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 100

سورة البقرة

اَوَ کُلَّمَا عٰہَدُوۡا عَہۡدًا نَّبَذَہٗ فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾

Is it not [true] that every time they took a covenant a party of them threw it away? But, [in fact], most of them do not believe.

یہ لوگ جب کبھی کوئی عہد کرتے ہیں تو ان کی ایک نہ ایک جماعت اسے توڑ دیتی ہے ، بلکہ ان میں سے اکثر ایمان سے خالی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَکُلَّمَا
کیا اور جب کبھی
عٰہَدُوۡا
انہوں نےعہد کیا
عَہۡدًا
کوئی عہد
نَّبَذَہٗ
پھینک دیا اسے
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَکُلَّمَا
کیا جب کبھی
عٰہَدُوۡا
انہوں نے عہد کیا
عَہۡدًا
کوئی عہد
نَّبَذَہٗ
پھینک دیا اس کو
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان میں سے
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان رکھتے
Translated by

Juna Garhi

Is it not [true] that every time they took a covenant a party of them threw it away? But, [in fact], most of them do not believe.

یہ لوگ جب کبھی کوئی عہد کرتے ہیں تو ان کی ایک نہ ایک جماعت اسے توڑ دیتی ہے ، بلکہ ان میں سے اکثر ایمان سے خالی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا (ہمیشہ ایسا ہی نہیں ہوا کہ) جب بھی ان یہود نے کوئی عہد کیا تو انہی کے ایک گروہ نے اسے پس پشت ڈال دیا۔ بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان میں سے اکثر اس پر ایمان ہی نہیں لاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا جب کبھی انہوں نے کوئی عہدکیاتواُن میں سے ایک گروہ نے اس کو پھینک دیابلکہ ان میں سے اکثرایمان نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Would it always be that every time they enter into a pact, a group from among them should throw it aside? In fact, most of them do not believe.

کیا جب کبھی باندھیں گے کوئی قرار تو پھینک دی گی اس کو ایک جماعت ان میں سے بلکہ ان میں اکثر یقین نہیں کرتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا ( ہمیشہ ایسا ہی نہیں ہوتا رہا ہے کہ) جب کبھی بھی انہوں نے کوئی عہد کیا ان میں سے ایک گروہ نے اسے اٹھا کر پھینک دیا بلکہ ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو یقین نہیں رکھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Has it not always been so that every time they made a covenant, some of them set it aside? Nay, most of them never believe in it sincerely.

کیا ہمیشہ ایسا ہی نہیں ہوتا رہا ہے کہ جب انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک نہ ایک گروہ نے اسے ضرور ہی بالائے طاق رکھ دیا ؟ بلکہ ان میں سے اکثر ایسے ہی ہیں جو سچے دل سے ایمان نہیں لاتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ آخر کیا معاملہ ہے کہ ان لوگوں نے جب کوئی عہد کیا ، ان کے ایک گروہ نے اسے ہمشیہ توڑ پھینکا؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ایمان لاتے ہی نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ یہودی ایسے نہیں ہر بار جب کوئی قول وقرار کرتے ہیں تو ایک فرقہ ان میں اس قول و اقرار کو ردکر دیتا ہے بلکہ اکثر ان میں بےایمان ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ایسا نہیں ہوتا رہا کہ جب کبھی انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک طبقے نے اس کو توڑ دیا بلکہ ان میں سے اکثر تو (اس عہد پر) یقین ہی نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ایسا نہیں ہوا کہ جب کبھی بھی انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان ہی میں سے ایک جماعت نے اس عہد کو توڑ دیا بلکہ اکثر اس پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان لوگوں نے جب (خدا سے) عہد واثق کیا تو ان میں سے ایک فریق نے اس کو (کسی چیز کی طرح) پھینک دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں اکثر بے ایمان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is it that whenever they enter into a covenant some party among them cast it aside? Aye! most of them even believe not.

کیا یہ ہے کہ انہوں نے جب کبھی بھی کوئی عہد کیا ہے ۔ تو انہیں میں سے کسی (نہ کسی) جماعت نے توڑ ہی پھینکا ہے ۔ اصل یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ ترتواعتقاد ہی نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ( ان کی یہی روش قائم رہے گی کہ ) جب جب کوئی عہد کریں گے تو ان کا ایک گروہ اس کو اٹھا پھینکے گا ، بلکہ ان میں سے اکثر ایمان سے عاری ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا بھا جب بھی انہوں نے کوئی عہد کیا ( تو ) ان میں سے ایک جماعت نے اس کو پھینک دیا ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا جب بھی وہ کوئی اقرار باندھیں گے تو ان میں سے ایک جماعت اس کو پھینک دے گی۔ بلکہ ان میں اکثر یقین نہیں کرتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا (یہ لوگ اپنے اس فسق کا انکار کریں گے) جب کہ ان کی روش ہمیشہ یہی رہی کہ جب بھی انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک گروہ نے اس کو پھینک دیا، بلکہ ان میں سے اکثر ایمان نہیں رکھتے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا ( ہمیشہ ایساہی نہیں ہو ا کہ ) جب بھی ان یہودنے کوئی عہد کیا تو انہی کے ایک گروہ نے اسے پس پشت ڈال دیابلکہ ان میں سے اکثرایمان ہی نہیں لاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا جب کبھی کوئی عہد کرتے ہیں ان میں کا ایک فریق اسے پھینک دیتا ہے بلکہ ان میں بہتیروں کو ایمان نہیں ۔ ( ف۱۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا ( ایسا نہیں کہ ) جب بھی انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک گروہ نے اسے توڑ کر پھینک دیا ، بلکہ ان میں سے اکثر ایمان ہی نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اور کیا ( ہمیشہ ایسا نہیں ہوا کہ ) جب بھی انہوں ( یہود ) نے کوئی عہد کیا ۔ تو انہی کے ایک گروہ نے اسے پس پشت ڈال دیا ( توڑ دیا ) بلکہ ان میں سے اکثر بے ایمان ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is it not (the case) that every time they make a covenant, some party among them throw it aside?- Nay, Most of them are faithless.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why is it that every time they (the Jews) make a covenant, some of them abandon it. Most of them do not even believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is it not (the case) that every time they make a covenant, some party among them throw it aside Nay! (the truth is:) most of them believe not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! whenever they make a covenant, a party of them cast it aside? Nay, most of them do not believe.

Translated by

William Pickthall

Is it ever so that when they make a covenant a party of them set it aside? The truth is, most of them believe not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या जब भी वे कोई अहद बांधेंगे तो उनका एक गिरोह उसको तोड़ फेंकेगा; बल्कि उनमें से अकसर ईमान नहीं रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا اور جب کبھی بھی ان لوگوں نے کوئی عہد کیا ہوگا (ضرور) اس کو ان میں سے کسی نہ کسی فریق نے نظر انداز کردیا ہوگا بلکہ ان میں زیادہ تو ایسے ہی نکلیں گے جو (میرے اس عہد کا) یقین ہی نہیں رکھتے۔ (100)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ لوگ جب کبھی کوئی عہد کرتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت اسے توڑ دیتی ہے۔ بلکہ ان میں سے اکثر مانتے ہی نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ہمیشہ ایسا ہی نہیں ہوتا رہا کہ جب انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک نہ ایک گروہ نے اسے ضرور ہی بالائے طاق رکھ دیا ؟ بلکہ ان میں اسے اکثر ایسے ہی ہیں جو سچے دل سے ایمان نہیں لاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا جب کبھی بھی انہوں نے کوئی عہد کیا اس عہد کو ان میں سے ایک جماعت نے پھینک دیا بلکہ ان میں سے اکثر ایمان نہیں لائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا جب کبھی باندھیں گے کوئی قرار تو پھینک دیگی اس کو ایک جماعت ان میں سے بلکہ ان میں اکثر یقین نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ جب کبھی بھی انہوں نے کوئی عہد کیا تو ان ہی میں سے ایک فریق نے اس عہد کو توڑ دیا بلکہ ان میں سے اکثر لوگ تو یقین ہی نہیں رکھتے