Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 101

سورة البقرة

وَ لَمَّا جَآءَہُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَہُمۡ نَبَذَ فَرِیۡقٌ مِّنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ ٭ۙ کِتٰبَ اللّٰہِ وَرَآءَ ظُہُوۡرِہِمۡ کَاَنَّہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾۫

And when a messenger from Allah came to them confirming that which was with them, a party of those who had been given the Scripture threw the Scripture of Allah behind their backs as if they did not know [what it contained].

جب کبھی ان کے پاس اللہ کا کوئی رسول ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والا آیا ، ان اہل کتاب کے ایک فرقہ نے اللہ کی کتاب کو اس طرح پیٹھ پیچھے ڈال دیا گو جانتے ہی نہ تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَہُمۡ
آگیا ان کے پاس
رَسُوۡلٌ
ایک رسول
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ کے پاس سے
مُصَدِّقٌ
تصدیق کرنے والا ہے
لِّمَا
اس کی جو
مَعَہُمۡ
پاس ہے ان کے
نَبَذَ
پھینک دیا
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ نے
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
کِتٰبَ اللّٰہِ
اللہ کی کتاب کو
وَرَآءَ
پیچھے
ظُہُوۡرِہِمۡ
اپنی پشتوں کے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَہُمۡ
آ یاان کے پاس
رَسُوۡلٌ
کوئی رسول
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
مُصَدِّقٌ
تصدیق کرنے والا
لِّمَا
اس چیز کی جو
مَعَہُمۡ
پاس ہے ان کے
نَبَذَ
پھینک دیا
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ نے
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے جو
اُوۡتُوا
انہیں دی گئی تھی
الۡکِتٰبَ
کتاب
کِتٰبَ اللّٰہِ
کتاب کواللہ تعالیٰ کی
وَرَآءَ
پیچھے
ظُہُوۡرِہِمۡ
اپنی پشتوں کے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
لَا
نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

And when a messenger from Allah came to them confirming that which was with them, a party of those who had been given the Scripture threw the Scripture of Allah behind their backs as if they did not know [what it contained].

جب کبھی ان کے پاس اللہ کا کوئی رسول ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والا آیا ، ان اہل کتاب کے ایک فرقہ نے اللہ کی کتاب کو اس طرح پیٹھ پیچھے ڈال دیا گو جانتے ہی نہ تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب بھی ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی ایسا رسول آیا جو ان کے پاس موجود کتاب کی تصدیق بھی کرتا تھا تو انہی اہل کتاب کے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو یوں اپنے پس پشت ڈال دیا۔ جیسے وہ (اسے) جانتے ہی نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب اُن کے پاس اﷲ تعالیٰ کی طرف سے کوئی رسول آیاجواُ س چیزکے لیے تصدیق کرنے والاہے جو اُن کے پاس ہے تواُن لوگوں میں سے ایک گروہ نے جنہیں کتاب دی گئی تھی ، اﷲ تعالیٰ کی کتاب کواپنی پشتوں کے پیچھے پھینک دیا،گویاوہ جانتے ہی نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when came to them a messenger from Allah, confirming what was already with them, some from among the people of the Book threw away the Book of Allah behind their backs, as if they did not know.

اور جب پہنچا ان کے پاس رسول اللہ کی طرف سے تصدیق کرنے والا اس کتاب کی جو ان کے پاس ہے تو پھینک دیا ایک جماعت نے اہل کتاب سے کتاب اللہ کو اپنی پیٹھ کے پیچھے گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب آیا ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایک رسول (یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تصدیق کرنے والا اس کتاب کی جو ان کے پاس موجود ہے تو اہل کتاب میں سے ایک جماعت نے اللہ کی کتاب کو پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And whenever a Messenger came to them from Allah, confirming that Scripture which they already possessed, some from among the people of the Book threw the Book of Allah behind their backs as though they knew nothing about it.

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کو ئی رسول اس کتاب کی تصدیق و تائید کرتا ہوا آیا جو ان کے ہاں پہلے سے موجود تھی ، تو ان اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پسِ پشت ڈالا ، گویا کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایک رسول آئے جو اس ( تورات ) کی تصدیق کر رہے تھے جو ان کے پاس ہے ، تو اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب ( تورات و انجیل ) کو اس طرح پس پشت ڈال دیا گویا وہ کچھ جانتے ہی نہ تھے ( کہ اس میں نبی آخر الزماں ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے بارے میں کیا ہدایات دی گئی تھیں )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے پاس ایک رسول آیا (یعنی محمد صلعم) اس کتاب کو سچ بتاتا ہو اجو ان کے پاس ہے ( یعنی توریت کو کیونکہ میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بشارت دی گئی تھی) تو اہل کتاب کے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو یعنی توریت کو) پیٹھ پیچھے ڈال دیا جیسے ان کو خبر ہی نہیں تھی 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب کبھی اللہ کی طرف سے ان کے پاس کوئی رسول آیا (حالانکہ وہ) جو ان کے پاس (کتاب) ہے اس کی تصدیق کرتا تھا تو ان اہل کتاب میں سے ایک جماعت نے (ان کا) انکار کردیا اللہ کی کتاب کو بھی قابل اعتناء نہ سمجھا (پیٹھ پیچھے کردیا) جیسا کہ وہ جانتے ہی نہ ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب بھی ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی رسول اس کی تصدیق کرتا ہوا آیا جو ان کے پاس ہے تو اہل کتاب ہی میں سے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو پیٹھ پیچھے اس طرح پھینک دیا جیسے وہ اسے جانتے ہی نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان کے پاس الله کی طرف سے پیغمبر (آخرالزماں) آئے، اور وہ ان کی (آسمانی) کتاب کی بھی تصدیق کرتے ہیں تو جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی، ان میں سے ایک جماعت نے خدا کی کتاب کو پیٹھ پیچھے پھینک دیا، گویا وہ جانتے ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whenever there came unto them an apostle from Allah confessing to that which was with them, a Party among those who were vouchsafed the Book, cast Allah's Book behind their backs as though they knew not.

اور جب ان کے پاس پیغمبر اللہ کی طرف سے آئے تصدیق کرتے ہوئے اس (کتاب) کی جو ان کے پاس موجود تھی ۔ تو (ان) اہل کتاب میں سے ایک جماعت نے کتاب اللہ کو اپنی پشت کے پیچھے پھینک مارا ۔ گویا وہ جانتے ہی (بوجھتے) نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایک رسول ان ( پیشین گوئیوں ) کے مطابق آیا جو ان کے پاس موجود ہیں ، تو ان لوگوں نے ، جن کو کتاب دی گئی تھی ، اللہ کی کتاب کو اس طرح پیٹھ پیچھے پھینکا ، گویا اس سے آشنا ہی نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان کے پاس اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ( وہ ) رسول ( ﷺ ) آئے جو اس ( کتاب ) کی جو ان کے پاس ہے تصدیق کرنے والے ہیں ( تو ) اہلِ کتاب میں سے ایک جماعت نے اﷲ ( تعالیٰ ) کی کتاب کو اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا گویا کہ وہ ( کچھ ) نہیں جانتے ۔ گویاکہ وہ ( کچھ ) جانتے ہی نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی رسول اس کتاب کی تصدیق و تائید کرتا ہوا آیا جو ان کے پاس پہلے سے موجود تھی، تو ان اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پس پشت ڈالا گویا کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کا ایک زندہ ثبوت یہ ہے کہ) جب آگیا ان کے پاس ایک ایسا عظیم الشان رسول اللہ کی طرف سے، جو کہ تصدیق کرنے والا ہے اس (کتاب) کی جو ان کے پاس ہے، تو ان لوگوں کے ایک گروہ نے جن کو کتاب دی گئی تھی پھینک دیا گیا اللہ کی کتاب کو اپنی پیٹھوں کے پیچھے، (اور ایسا کہ) گویا کہ یہ جانتے ہی نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی ایسارسول آیاجوان کے پاس موجود کتاب کی تصدیق بھی کرتاتھاتوانہی اہل کتاب کے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو یوں اپنے پسِ پشت ڈال دیاجیسے وہ ( اسے ) جانتے ہی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان کے پاس تشریف لایا اللہ کے یہاں سے ایک رسول ( ف۱۷٤ ) ان کی کتابوں کی تصدیق فرماتا ( ف۱۷۵ ) تو کتاب والوں سے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب پیٹھ پیچھے پھینک دی ( ف۱۷٦ ) گویا وہ کچھ علم ہی نہیں رکھتے ۔ ( ف۱۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اسی طرح ) جب ان کے پاس اللہ کی جانب سے رسول ( حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آئے جو اس کتاب کی ( اصلاً ) تصدیق کرنے والے ہیں جو ان کے پاس ( پہلے سے ) موجود تھی تو ( انہی ) اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ نے اللہ کی ( اسی ) کتاب ( تورات ) کو پسِ پشت پھینک دیا ، گویا وہ ( اس کو ) جانتے ہی نہیں ( حالانکہ اسی تورات نے انہیں نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری کی خبر دی تھی )

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ رسول ( حضرت محمد ( ص ) ) آیا جو ان کے پاس والی کتاب کی تصدیق کرنے والا ہے تو انہی اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کتابِ خدا ( توراۃ ) کو اس طرح پس پشت ڈال دیا کہ جیسے کہ وہ اسے جانتے ہی نہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when there came to them a messenger from Allah, confirming what was with them, a party of the people of the Book threw away the Book of Allah behind their backs, as if (it had been something) they did not know!

Translated by

Muhammad Sarwar

When a Messenger of God came to them confirming the (original) revelation that they already had received, a group of those who had the Scripture with them, threw the Book of God behind their backs as if they did not know anything about it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when there came to them a Messenger from Allah (i.e. Muhammad) confirming what was with them, a party of those who were given the Scripture threw away the Book of Allah behind their backs as if they did not know!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when there came to them an Apostle from Allah verifying that which they have, a party of those who were given the Book threw the Book of Allah behind their backs as if they knew nothing.

Translated by

William Pickthall

And when there cometh unto them a messenger from Allah, confirming that which they possess, a party of those who have received the Scripture fling the Scripture of Allah behind their backs as if they knew not,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनके पास अल्लाह की तरफ़ से एक रसूल आया जो सच्चा करने वाला था उस चीज़ का जो उनके पास है तो उन लोगों ने जिनको किताब दी गई थी, अल्लाह की किताब को इस तरह पीठ पीछे फेंक दिया, गोया वे उसे जानते ही नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان کے پاس ایک پیغمبر آئے اللہ کی طرف سے جو تصدیق بھی کرتے ہیں اس کتاب کی جو ان لوگونکے پاس ہے (یعنی تورات کی) ان اہل کتاب میں کے ایک فریق نے خود اس کتاب اللہ ہی کو پس پشت ڈال دیا جیسے ان کو گویا اصلا علم ہی نہیں۔ (101)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ان کے پاس اللہ کا کوئی رسول ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والا آیاتو اہل کتاب کے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو اس طرح پیٹھ پیچھے ڈال دیا گویا وہ جانتے ہی نہیں تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی رسول اس کتاب کی تصدیق وتائید کرتا ہوا آیا جو ان کے ہاں پہلے سے موجود تھی تو ان اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پس پشت ڈالا کہ وہ گویا وہ کچھ جانتے ہی نہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول آیا جو تصدیق کرنے والا ہے اس کتاب کی جو ان کے پاس ہے تو جن کو کتاب دی گئی تھی ان میں سے ایک جماعت نے اللہ کی کتاب کو پس پشت ڈال دیا گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچا ان کے پاس رسول اللہ کی طرف سے تصدیق کرنے والا اس کتاب کی جو ان کے پاس ہے تو پھینک دیا ایک جماعت نے اہل کتاب سے کتاب اللہ کو اپنی پیٹھ کے پیچھے گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب اللہ کی طرف سے ان کے پاس ایک ایسا رسول آیا جو اس کتاب کی تصدیق بھی کرتا ہے جو ان کے پاس ہے تو اہل کتاب ہی کے ایک فریق نے اللہ کی کتاب یعنی توریت کو اس طرح پس پشت ڈال دیا گویا وہ اس کتاب کو جانتے ہی نہیں۔