Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 103

سورة البقرة

وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ اٰمَنُوۡا وَ اتَّقَوۡا لَمَثُوۡبَۃٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ خَیۡرٌ ؕ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾٪  12

And if they had believed and feared Allah , then the reward from Allah would have been [far] better, if they only knew.

اگر یہ لوگ صاحب ایمان متقی بن جاتے تو اللہ تعالٰی کی طرف سے بہترین ثواب انہیں ملتا ، اگر یہ جانتے ہوتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
بےشک وہ
اٰمَنُوۡا
وہ ایمان لاتے
وَاتَّقَوۡا
اور تقویٰ اختیار کرتے
لَمَثُوۡبَۃٌ
البتہ ثواب پاتے
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ کے پاس سے
خَیۡرٌ
بہتر
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
ہوتے وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
اٰمَنُوۡا
ایمان لاتے
وَاتَّقَوۡا
اور تقویٰ اختیار کرتے
لَمَثُوۡبَۃٌ
یقیناً ثواب ملتا
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے
خَیۡرٌ
بہتر
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتےہوتے
Translated by

Juna Garhi

And if they had believed and feared Allah , then the reward from Allah would have been [far] better, if they only knew.

اگر یہ لوگ صاحب ایمان متقی بن جاتے تو اللہ تعالٰی کی طرف سے بہترین ثواب انہیں ملتا ، اگر یہ جانتے ہوتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر یہ لوگ ایمان لے آتے اور تقوی اختیار کرتے تو اللہ کے ہاں انہیں جو ثواب ملتا وہ بہت بہتر تھا۔ کاش وہ جانتے ہوتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر وہ ایمان لاتے اورتقوی اختیارکرتے تو اﷲ تعالیٰ کی جانب سے یقیناًبہتر ثواب ملتا کاش وہ جانتے ہوتے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had they accepted the faith, and been God-fearing, the reward from Allah would have always been far better. Only if they knew!

اور اگر وہ ایمان لاتے اور تقویٰ کرتے تو بدلہ پاتے اللہ کے ہاں سے بہتر، اگر ان کو سمجھ ہوتی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ ایمان رکھتے اور تقویٰ کی روش اختیار کرتے تو بدلہ پاتے اللہ کی طرف سے بہت ہی اچھا۔ کاش ان کو معلوم ہوتا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had they believed in Allah and practised piety, they would have received a far better reward from AIIah, if they had but known it.

اگر وہ ایمان اور تقوٰی اختیار کرتے تو اللہ کے ہاں اس کا جو بدلہ ملتا ، وہ ان کے لیے زیادہ بہتر تھا کاش انہیں کو ئی خبر ہوتی ! ؏ ١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس کے برعکس ) اگر وہ ایمان اور تقوی اختیار کرتے تو اللہ کے پاس سے ملنے والا ثواب یقینا کہیں زیادہ بہتر ہوتا ۔ کاش کہ ان کو ( اس بات کا بھی حقیقی ) علم ہوتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر وہ (حضرت محمد) پر) ایمان لاتے اور پیز کرتے اور ان کو سمجھ ہوتی تو اللہ کے پاس جو ثواب ملتا وہ ان کے حق میں بہتر تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ ایمان لاتے اور پرہیز گاری اختیار کرتے تو اللہ کے ہاں اس کا معاوضہ بہتر تھا کاش ان کو اتنی عقل ہوتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو انہیں اللہ کے ہاں زیادہ بہتر بدلہ ملتا، کاش کہ وہ اس کو جانتے ہوتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو خدا کے ہاں سے بہت اچھا صلہ ملتا۔ اے کاش، وہ اس سے واقف ہوتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had they believed and feared, surely better had been the reward from before Allah, if they but knew!

اور اگر وہ ایمان لے آتے اور تقوی اختیار کرتے تو اس کا ثواب اللہ کے ہاں کہیں بہتر ہوتا کاش وہ (اتنا جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو اللہ کا ثواب ان کیلئے کہیں بہتر تھا ۔ کاش! وہ سمجھتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ( ایسا ہوتا کہ ) وہ ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو البتہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے ہاں ( اس کا ) ثواب بہت بہتر تھا ، اگر کاش جانتے ہوتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ ایمان اور تقویٰ اختیار کرتے، تو اللہ کے ہاں اس کا جو بدلہ ملتا، وہ ان کے لئے زیادہ بہتر تھا کاش انہیں خبر ہوتی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ لوگ (سچے دل سے) ایمان لے آتے، اور تقوی (و پرہیزگاری) کا طریقہ اپناتے، تو یقینا اللہ (تعالیٰ ) کے یہاں سے ملنے والا اجر (وثواب خود انکے لئے) کہیں بہتر ہوتا، کاش کہ یہ لوگ جان لیتے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگریہ لوگ ایمان لے آتے اور تقوٰی اختیارکرتے تواللہ کے ہاں انہیں جو ثواب ملتاوہ بہت بہترہوتاکاش وہ جانتے ہوتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ ایمان لاتے ( ف۱۸٤ ) اور پرہیزگاری کرتے تو اللہ کے یہاں کا ثواب بہت اچھا ہے کسی طرح انہیں علم ہوتا ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو اللہ کی بارگاہ سے ( تھوڑا سا ) ثواب ( بھی ان سب چیزوں سے ) کہیں بہتر ہوتا ، کاش! وہ ( اس راز سے ) آگاہ ہوتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر یہ لوگ ایمان لاتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو خدا کی بارگاہ سے انہیں جو ثواب ملتا وہ ( اس سے ) بہتر ہوتا کاش انہیں اس کا علم ہوتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they had kept their Faith and guarded themselves from evil, far better had been the reward from their Lord, if they but knew!

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that they had known that if they had embraced the faith and avoided evil, they would have received better rewards from God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they had believed and guarded themselves from evil and kept their duty to Allah, far better would have been the reward from their Lord, if they but knew!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they had believed and guarded themselves (against evil), reward from Allah would certainly have been better; had they but known (this).

Translated by

William Pickthall

And if they had believed and kept from evil, a recompense from Allah would be better, if they only knew.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर वे मोमिन बनते और तक़वा इख़्तियार करते तो अल्लाह का बदला उनके लिए बेहतर था, काश वे इसको समझते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر وہ لوگ (بجائے اس کے) ایمان اور تقویٰ اختیار کرتے تو خدا تعالیٰ کے ہاں کا معاوضہ بہتر تھا کاش انکو (اتنی) عقل ہوتی۔ (103)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر یہ لوگ صاحب ایمان اور پرہیز کرنے والے ہوتے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین ثواب پاتے کاش کہ وہ اسے جان لیتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کاش انہیں خبر ہوتی ۔ اگر وہ ایمان اور تقویٰ اختیار کرتے تو اللہ کے ہاں اس کا وہ بدلہ ملتا جوان کے لئے زیادہ بہتر تھا ۔ کاش انہیں خبر ہوتی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ ایمان لاتے اور تقوی اختیار کرتے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا ثواب بہتر تھا اگر وہ جانتے ہوتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ ایمان لاتے اور تقویٰ کرتے تو بدلہ پاتے اللہ کے ہاں سے بہتر اگر ان کو سمجھ ہوتی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر وہ لوگ ایمان لاتے اور اس قسم کی حرکات سے پرہیز کرتے تو خدا کے ہاں سے بہتر بدلہ پاتے کاش ان کو اتنی سمجھ ہوتی