Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 105

سورة البقرة

مَا یَوَدُّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ وَ لَا الۡمُشۡرِکِیۡنَ اَنۡ یُّنَزَّلَ عَلَیۡکُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۱۰۵﴾

Neither those who disbelieve from the People of the Scripture nor the polytheists wish that any good should be sent down to you from your Lord. But Allah selects for His mercy whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.

نہ تو اہل کتاب کے کافر اور نہ مشرکین چاہتے ہیں کہ تم پر تمہارے رب کی کوئی بھلائی نازل ہو ( ان کے اس حسد سے کیا ہوا ) اللہ تعالٰی جسے چاہے اپنی رحمت خصوصیت سے عطا فرمائے ، اللہ تعالٰی بڑے فضل والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
یَوَدُّ
چاہتے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
وَلَا
اور نہ
الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین
اَنۡ
کہ
یُّنَزَّلَ
نازل کی جائے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنۡ خَیۡرٍ
کوئی خیر
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَخۡتَصُّ
وہ خاص کرلیتا ہے
بِرَحۡمَتِہٖ
ساتھ اپنی رحمت کے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
ذُوالۡفَضۡلِ
فضل والا ہے
الۡعَظِیۡمِ
بہت بڑے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں
یَوَدُّ
پسند کرتے
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
وَلَا
اور نہ
الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین
اَنۡ
کہ
یُّنَزَّلَ
نازل کی جائے
عَلَیۡکُمۡ
آپ پر
مِّنۡ خَیۡرٍ
کوئی بھلائی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
آپ کے رب کی جانب سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَخۡتَصُّ
خاص کرلیتا ہے
بِرَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت کے ساتھ
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
ذُوالۡفَضۡلِ
فضل والا ہے
الۡعَظِیۡمِ
بہت بڑے
Translated by

Juna Garhi

Neither those who disbelieve from the People of the Scripture nor the polytheists wish that any good should be sent down to you from your Lord. But Allah selects for His mercy whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.

نہ تو اہل کتاب کے کافر اور نہ مشرکین چاہتے ہیں کہ تم پر تمہارے رب کی کوئی بھلائی نازل ہو ( ان کے اس حسد سے کیا ہوا ) اللہ تعالٰی جسے چاہے اپنی رحمت خصوصیت سے عطا فرمائے ، اللہ تعالٰی بڑے فضل والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ کافر ہیں خواہ وہ اہل کتاب سے ہوں یا مشرکین سے، ان میں سے کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے کوئی بھلائی نازل ہو۔ اور اللہ تو جسے چاہتا ہے اپنی رحمت سے خاص کرلیتا ہے اور وہ بڑا ہی فضل کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے کفرکیانہ وہ پسندکرتے ہیں اورنہ مشرکین کہ آپ پر آپ کے رب کی جانب سے کوئی بھلائی نازل کی جائے اوراﷲ تعالیٰ اپنی رحمت کے ساتھ جسے چاہتاہے خاص کرلیتاہے اوراﷲ تعالیٰ بہت بڑے فضل والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who disbelieve from among the people of the Book, or idolaters, do not like that any good should come to you from your Lord. But Allah chooses for His grace whom He wills. And Allah is the Lord of great bounty.

دل نہیں چاہتا ان لوگوں کا جو کافر ہیں اہل کتاب میں اور نہ مشرکوں میں اس بات کو کہ اترے تم پر کوئی نیک بات تمہارے رب کی طرف سے اور اللہ خاص کرلیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ جسکو چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں چاہتے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے اہل کتاب میں سے اور مشرکین میں سے کہ نازل ہو تم پر کوئی بھی خیر تمہارے رب کی طرف سے اور اللہ خاص کرلیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ جس کو چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The people who have rejected the message of Truth, be they the people of the Book or the mushriks, would never like that any good be sent down to you from your Lord, but Allah chooses for His mercy whom He wills, and Allah is Most Bountiful.

یہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ، خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرک ہوں ، ہرگز یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہو ، مگر اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لیے چن لیتا ہے اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کافر لوگ خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرکین میں سے ، یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے کوئی بھلائی تم پر نازل ہو ، حالانکہ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لیے مخصوص فرما لیتا ہے ۔ اور اللہ فضل عظیم کا مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اہل کتاب (یہود اور نصاریٰ ) اور مشرکوں میں سے جو کافر ہیں ان کا دل نہیں جاہتا تمہارے مالک کے پاس سے تم پر کچھ بھلائ اترے ( یعنی وہ تمہارے دلی دشمن ہیں بھلائی سے مراد ہو قسم کی بھلائی ہے ہے یا وحی) اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے انپنی مہربانی کے لیے خاص کرلیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل بڑا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کافر اہل کتاب اور مشرک نہیں چاہتے کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے بھلائی نازل ہو اور اللہ جسے چاہتے ہیں اپنی رحمت کے لئے خاص کرلیتے ہیں اور اللہ بڑے فضل والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر ہیں ان کو یہ بات سخت ناپسند ہے کہ کوئی بھلائی کی بات تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے اوپر نازل کی جائے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے خاص کرلیتا ہے وہ بڑے ہی فضل والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہیں، اہل کتاب یا مشرک وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے خیر (وبرکت) نازل ہو۔ اور خدا تو جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fain would they who disbelieve, be they of the people of the Book or of the associators, that naught of good should be sent down unto you from Your Lord; whereas Allah singleth out for His mercy whomsoever He will and Allah is the Lord of mighty grace.

جو لوگ کافر ہیں (خواہ) اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرکین میں سے ۔ وہ اسے (ذرا بھی) پسند نہیں کرتے کہ تمہارے اوپر کوئی بھی بھلائی تمہارے پروردگار کی طرف سے اتر کر رہے حالانکہ اللہ اپنی رحمت سے جسے چاہے مخصوص کرلے اور وہ بڑے ہی فضل والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے کفر کیا ، اہلِ کتاب ہوں یا مشرکین ، نہیں چاہتے کہ تمہارے اوپر تمہارے رب کی طرف سے کوئی رحمت نازل ہو اور اللہ اپنی رحمت کیلئے خاص کرتا ہے جن کو چاہتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اہلِ کتاب میں سے جو کافر ہیں وہ یہ پسند نہیں کرتے اور نہ مشرکین ( یہ چاہتے ہیں ) کہ تمہارے رب کی طرف سے تم لوگوں پر کوئی بھلائی نازل ہو ، اور اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں اپنی رحمت کے ساتھ خاص کردیتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) بڑے فضل والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرک ہوں، ہرگز یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہو، مگر اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے چن لیتا ہے اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کافر لوگ خواہ وہ اہل کتاب میں سے ہوں، یا دوسرے کھلے مشرکوں میں سے، وہ ہرگز یہ نہیں چاہتے کہ تم پر کوئی بھی بھلائی اتاری جائے تمہارے رب کی جانب سے، مگر اللہ (جو کہ مالک مطلق اور مختار کل ہے وہ نوازتا اور) مختص فرماتا ہے اپنی رحمت سے جس کو چاہتا ہے، اور اللہ بڑے ہی (اور لامتناہی) فضل والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ کافرہیں خواہ وہ اہل کتاب ہوں یامشرکین سے ان میں سے کوئی بھی نہیں چاہتاکہ تمہارے رب کی طرف کوئی بھلائی نازل ہو ، اوراللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت سے خاص کردیتا ہے اور وہ بڑا ہی فضل کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو کافر ہیں کتابی یا مشرک ( ف۱۸۸ ) وہ نہیں چاہتے کہ تم پر کوئی بھلائی اترے تمہارے رب کے پاس سے ( ف۱۸۹ ) اور اللہ اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے جسے چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

نہ وہ لوگ جو اہلِ کتاب میں سے کافر ہو گئے اور نہ ہی مشرکین اسے پسند کرتے ہیں کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی اترے ، اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے ، اور اللہ بڑے فضل والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ کافر ہیں ( خواہ ) اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرکین میں سے وہ ہرگز پسند نہیں کرتے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے لئے کوئی بھلائی نازل ہو ۔ حالانکہ اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے مخصوص کر لیتا ہے اور اللہ بڑے فضل و کرم والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is never the wish of those without Faith among the People of the Book, nor of the Pagans, that anything good should come down to you from your Lord. But Allah will choose for His special Mercy whom He will - for Allah is Lord of grace abounding.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad) the disbelievers among the People of the Book and the pagans do not like to see anything good revealed to you from your Lord. God reserves His mercy for whomever He chooses. The generosity of God is great.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Neither those who disbelieve among the People of the Scripture (Jews and Christians) nor Al-Mushrikin (the idolaters) like that there should be sent down unto you any good from your Lord. But Allah chooses for His mercy whom He wills. And Allah is the Owner of great bounty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who disbelieve from among the followers of the Book do not like, nor do the polytheists, that the good should be sent down to you from your Lord, and Allah chooses especially whom He pleases for His mercy, and Allah is the Lord of mighty grace.

Translated by

William Pickthall

Neither those who disbelieve among the people of the Scripture nor the idolaters love that there should be sent down unto you any good thing from your Lord. But Allah chooseth for His mercy whom He will, and Allah is of Infinite Bounty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया ख़्वाह अहले-किताब हों या मुशरिकीन, वे नहीं चाहते कि तुम्हारे ऊपर तुम्हारे रब की तरफ़ से कोई भलाई उतारी जाए, और अल्लाह जिसको चाहता है अपनी रहमत के लिए ख़ास कर लेता है, अल्लाह बड़े फ़ज़्ल वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ذرا بھی پسند نہیں کرتے کافر لوگ (خواہ) ان اہل کتاب میں سے (ہوں) اور (خواہ) مشرکین میں سے اس امر کو کہ تم کو کسی طرح کی بہتری (بھی) نصیب ہو تمہارے پروردگار کی طرف سے حالانکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت (عنایت) کے ساتھ جس کو منظور ہوتا ہے مخصوص فرمالیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل (کرنے) والے ہیں۔ (4) (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نہ تو اہل کتاب کے کافر اور نہ ہی مشرکین چاہتے ہیں کہ تم پر تمہارے رب کی طرف سے کوئی بھلائی نازل ہو اللہ تعالیٰ جسے چاہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص فرمائے اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کردیا ، خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرک ہوں ، ہرگز یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہو مگر اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے چن لیتا ہے ۔ اور وہ برا فضل فرمانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور مشرکین یہ پسند نہیں کرتے کہ نازل کی جائے تمہارے اوپر تمہارے رب کی طرف سے کوئی خیر۔ اور اللہ تعالیٰ مخصوص فرمائے اپنی رحمت سے جس کو چاہے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دل نہیں چاہتا ان لوگوں کا جو کافر ہیں اہل کتاب میں اور نہ مشرکوں میں اس بات کو کہ اترے تم پر کوئی نیک بات تمہارے رب کی طرف سے اور اللہ خاص کرلیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ جس کو چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کسی کافر کو خواہ وہ اہل کتاب سے ہو یا مشرکوں سے یہ بات پسند نہیں ہے کہ کوئی بھلائی تمہارے رب کی جانب سے تم پر نازل کی جائے اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ مخصوص کرلیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل کا مالک ہے ۔