Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 107

سورة البقرة

اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۰۷﴾

Do you not know that to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and [that] you have not besides Allah any protector or any helper?

کیا تجھے علم نہیں کہ زمین اور آسمان کا ملک اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی ولی اور مددگار نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَعۡلَمۡ
آپ نے جانا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَہٗ
اسی کے لئے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مدد گار
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَعۡلَمۡ
آپ جانتے
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَہٗ
اس کے لئے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کےسوا
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مدد گار
Translated by

Juna Garhi

Do you not know that to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and [that] you have not besides Allah any protector or any helper?

کیا تجھے علم نہیں کہ زمین اور آسمان کا ملک اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی ولی اور مددگار نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ یہ نہیں جانتے کہ آسمانوں اور زمین کی فرمانروائی اللہ ہی کے لیے ہے ؟ نیز یہ کہ اللہ کے سوا تمہارا کوئی خبر گیری کرنے والا اور مددگار نہیں ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نہیں جانتے کہ یقینااللہ تعالیٰ ہی ہے اس کے لیے آسمانوں اورزمین کی بادشاہت ہے اورتمہارا اﷲ تعالیٰ کے سوانہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you not know that to Allah alone belongs the kingdom of the heavens and the earth? And, you have none, other than Allah, to protect or help you.

کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ ہی کے لئے ہے سلطنت آسمان اور زمین کی اور نہیں تمہارے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ مددگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ ہی کے لیے بادشاہی ہے آسمانوں کی اور زمین کی ؟ اور نہیں ہے تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی بھی حمایتی اور نہ کوئی مددگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not know that Allah has full power over everything? Do you not know that the sovereignty of the heavens and the earth belongs to Allah alone and that you have neither any protector nor helper beside Him?

کیا تمہیں خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمان کی فرماں روائی اللہ ہی کے لیے ہے اور اس کے سوا کوئی تمہاری خبر گیری کرنے اور تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تمہیں یہ معلوم نہیں کہ اللہ وہ ذات ہے کہ آسمانوں اور زمین کی سلطنت تنہا اسی کی ہے ، اور اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا رکھوالا ہے نہ مددگار؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تو نہیں جانتا کہ آسمان اور زمین میں اللہ ہی کی باد شاہت ہے اور ( مسلمانوں) خدا کے سوانہ تمہا را کوئی حمایتی ہے نہ مدد گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تو نہیں جانتا کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ کے لئے ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی تمہارا دوست ہے اور نہ مددگار

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی حمایتی ہے اور نہ مددگار۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے، اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مدد گار نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Knowest thou not that verily Allah! His is the dominion of the heavens and the earth? and for you beside Allah is no protector or helper.

کیا تجھے خبر نہیں کہ اللہ ہی کے لئے سلطنت آسمانوں اور زمین کی ہے ۔ اور اللہ کے سوا کوئی تمہارا یار ومدد گار نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تمہیں نہیں معلوم کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کیلئے ہے اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار؟1

Translated by

Mufti Naeem

کیا آپ نہیں جانتے کہ بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے سوا تم لوگوں کا کوئی دوست اور مددگار ( بھی ) نہیں ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تمہیں خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی فرمانروائی اللہ ہی کے لئے ہے اور اس کے سوا کوئی تمہاری خبر گیری کرنے اور تمہاری مدد کرنے والا نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم جانتے نہیں (اے مخاطب) کہ بیشک اللہ ہی کیلئے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی ؟ اور تمہارے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی حمایتی ہے، نہ مددگار،

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نہیں جانتے کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے؟نیزیہ کہ اللہ کے سواتمہاراکوئی خبرگیری کرنے والا اور مدد گار نہیں ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تجھے خبر نہیں کہ اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی حمایتی نہ مددگار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے ، اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ ہی مددگار

Translated by

Hussain Najfi

کیا تمہیں معلوم ہے کہ آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے ۔ اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست اور مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Knowest thou not that to Allah belongeth the dominion of the heavens and the earth? And besides Him ye have neither patron nor helper.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you not know that the kingdom of the heavens and the earth belongs to God and that no one is your guardian or helper besides Him?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Know you not that it is Allah to Whom belongs the dominion of the heavens and the earth And besides Allah you have neither any Wali (protector or guardian) nor any helper.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not know that Allah's is the kingdom of the heavens and the earth, and that besides Allah you have no guardian or helper?

Translated by

William Pickthall

Knowest thou not that it is Allah unto Whom belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth; and ye have not, beside Allah, any guardian or helper?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम नहीं जानते कि अल्लाह ही के लिए आसमानों और ज़मीन की बादशाही है, और तुम्हारे लिए अल्लाह के सिवा न कोई दोस्त है और न कोई मददगार।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تجھ کو یہ معلوم نہیں کہ حق تعالیٰ ایسے ہیں کہ خاص ان ہی کی ہے سلطنت آسمانوں کی اور زمین کی اور (یہ بھی سمجھ رکھو کہ) تمہارا حق تعالیٰ کے سوا کوئی یارو مددگار بھی نہیں۔ (107)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا آپ نہیں جانتے کہ بلا شک اللہ ہی کے لیے زمین و آسمان کی ملکیت ہے اللہ کے سوا تمہارا کوئی ولی اور مددگار نہیں ہوسکتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم جانتے نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیزپر قدرت رکھتا ہے ۔ کیا تمہیں خبر نہیں ہے کہ زمین و آسمان کی فرماں روائی اللہ ہی کے لئے ہے اور اس کے سوا کوئی تمہاری خبرگیری کرنے والا اور تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تو نے نہیں جانا کہ بیشک اللہ کے لیے آسمان اور زمین کا ملک ہے اور تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی ولی اور مددگار نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ ہی کے لئے ہے سلطنت آسمان اور زمین کی اور نہیں تمہارے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تجھ کو یہ معلوم نہیں کہ آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے اور حق تعالیٰ کے سوا تمہارا کوئی حمایتی اور مددگار نہیں