Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 108

سورة البقرة

اَمۡ تُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ تَسۡئَلُوۡا رَسُوۡلَکُمۡ کَمَا سُئِلَ مُوۡسٰی مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَ مَنۡ یَّتَبَدَّلِ الۡکُفۡرَ بِالۡاِیۡمَانِ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱۰۸﴾

Or do you intend to ask your Messenger as Moses was asked before? And whoever exchanges faith for disbelief has certainly strayed from the soundness of the way.

کیا تم اپنے رسول سے یہی پوچھنا چاہتے ہو جو اس سے پہلے موسیٰ ( علیہ السلام ) سے پوچھا گیا تھا ؟ ( سنو ) ایمان کو کفر سے بدلنے والا سیدھی راہ سے بھٹک جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
تُرِیۡدُوۡنَ
تم چاہتے ہو
اَنۡ
کہ
تَسۡئَلُوۡا
تم سوال کرو
رَسُوۡلَکُمۡ
اپنے رسول سے
کَمَا
جیساکہ
سُئِلَ
سوال کئے گئے
مُوۡسٰی
موسیٰ
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے قبل
وَ مَنۡ
اور جوئی کوئی
یَّتَبَدَّلِ
بدلے میں لے گا
الۡکُفۡرَ
کفر کو
بِالۡاِیۡمَانِ
ایمان کے
فَقَدۡ
تو تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
سَوَآءَ
سیدھے
السَّبِیۡلِ
راستے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
کیا
تُرِیۡدُوۡنَ
تم چاہتے ہو
اَنۡ
کہ
تَسۡئَلُوۡا
تم سوالات کرو
رَسُوۡلَکُمۡ
اپنے رسول سے
کَمَا
جس طرح
سُئِلَ
سوال کئے گئے
مُوۡسٰی
موسیٰ سے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سےپہلے
وَ مَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَبَدَّلِ
بدلے میں لے لے
الۡکُفۡرَ
کفر کو
بِالۡاِیۡمَانِ
ایمان کے
فَقَدۡ
تو یقیناً
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
سَوَآءَ
سیدھے
السَّبِیۡلِ
راستے سے
Translated by

Juna Garhi

Or do you intend to ask your Messenger as Moses was asked before? And whoever exchanges faith for disbelief has certainly strayed from the soundness of the way.

کیا تم اپنے رسول سے یہی پوچھنا چاہتے ہو جو اس سے پہلے موسیٰ ( علیہ السلام ) سے پوچھا گیا تھا ؟ ( سنو ) ایمان کو کفر سے بدلنے والا سیدھی راہ سے بھٹک جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے ایسے ہی سوال (اور مطالبے) کرتے جاؤ جیسے اس سے بیشتر موسیٰ (علیہ السلام) سے کئے جا چکے ہیں۔ اور جس شخص نے ایمان کی روش کو کفر کی روش سے بدل دیا اس نے سیدھی راہ کو گم کردیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتم چاہتے ہوکہ تم اپنے رسول سے ویسے ہی سوالات کروجس طرح اس سے پہلے موسیٰ سے سوال کیے گئے؟ اور جو کوئی کفرکوایمان کے بدلے میں لے لے تویقیناوہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or, do you rather want to ask your Prophet as Musa was asked earlier? And whoever takes to infidelity in exchanges of faith has certainly missed the straight path.

کیا تم مسلمان بھی چاہتے ہو کہ سوال کرو اپنے رسول سے جیسے سوال ہوچکے ہیں موسیٰ سے اس سے پہلے اور جو کوئی کفر لیوے بدلے ایمان کے تو وہ بہکا سیدھی راہ سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم مسلمان بھی یہ چاہتے ہو کہ سوالات (اور مطالبے) کرو اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح جیسے اس سے پہلے موسیٰ ( علیہ السلام) سے کیے جا چکے ہیں ؟ اور جو کوئی ایمان کے بدلے کفر لے لے گا وہ تو بھٹک چکا سیدھی راہ سے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Would you then ask your Prophet such questions as were asked of Moses in former times? In fact, anyone, who changes the way of belief for that of disbelief, has surely swerved from the Right way.

پھر کیا تم اپنے رسول سے اس قسم کے سوالات اور مطالبے کرنا چاہتے ہو ، جیسے اس سے پہلے موسیٰ علیہ السلام سے کیے جا چکے ہیں؟ 110 حالانکہ جس شخص نے ایمان کی روش کو کفر کی روش سے بدل لیا ، وہ راہ راست سے بھٹک گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم یہ چہاتے ہو کہ اپنے رسول سے اسی قسم کے سوال کرو جیسے پہلے موسیٰ سے کیے جاچکے ہیں؟ ( ٧٢ ) اور جو شخص ایمان کے بدلے کفر اختیار کرے وہ یقینا سیدھے راستے سے بھٹک گیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم بھی اپنے رسول سے ایسی خواہشیں کرنا چاہتے ہو جیسے موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) سے پہلے کی گئی تھیں اور جو ایمان کے بدلے کفر لے وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے ایسے سوال کرو جیسے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھے گئے اور جو کوئی ایمان کو کفر سے بدل ڈالے تو یقینا وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے بھی وہ سوالات کرو جس طرح اس سے پہلے موسیٰ سے سوال کئے گئے تھے (یاد رکھو) جو کوئی بھی ایمان کے بدلے کفر کا سودا کرتا ہے یقیناً وہ شخص سیدھی راہ سے بھٹک جاتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے پیغمبر سے اسی طرح کے سوال کرو، جس طرح کے سوال پہلے موسیٰ سے کئے گئے تھے۔ اور جس شخص نے ایمان (چھوڑ کر اس) کے بدلے کفر لیا، وہ سیدھے رستے سے بھٹک گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Seek ye to question your apostle, even as Musa was questioned afore. And whosoever changeth belief for infidelity, he hath of a surety strayed from the even way.

تم تو شاید یہ چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے سوال کرڈالو ۔ جیسا کہ (اس کے) قبل موسیٰ (علیہ السلام) سے سوال کئے جاچکے ۔ اور جو کوئی ایمان کے بدلہ میں کفر اختیار کرلے گا ۔ سو وہ یقیناً سیدھی راہ سے بھٹک گیا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے اس طرح کے سوال کرو ، جس طرح کے سوال اس سے پہلے موسیٰ سے کیے گئے؟ اور جو لوگ ایمان کو کفر سے بدل لیں گے ، وہ شاہراہ سے بھٹک گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو ) کیا تم اپنے رسول ( ﷺ ) سے اسی طرح سوال کرنا چاہتے ہو جس طرح ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) سے اس سے پہلے سوال پوچھے گئے تھے ، اور جو ایمان کو کفر سے تبدیل کرے گا پس تحقیق وہ سیدھے راستے سے گمراہ ہوگیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کرو۔ جیسے اس سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) سے سوالات ہوچکے ہیں اور جس شخص نے ایمان کی راہ کی بجائے کفر کی راہ اختیار کرلی تو وہ راہ راست سے بھٹک گیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ تم بھی اپنے رسول سے ویسے ہی سوالات کرو جیسے کہ اس سے پہلے (حضرت) موسیٰ سے کئے جاچکے ہیں، اور (یاد رکھو کہ) جو بھی کوئی اپنائے گا کفر کو بدلے میں ایمان کے، تو یقینا وہ بھٹک گیا سیدھی راہ سے،

Translated by

Noor ul Amin

یا تم لوگ یہ چاہتے ہواپنے رسول سے ایسے سوال کروجیسے اس سے قبل موسیٰ سے کئے جاچکے ہیں اور جس نے ایمان کو کفر کی روش سے بدل دیااس نے صراطِ مستقیم کو گم کردیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا یہ چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے ویسا سوال کرو جو موسیٰ سے پہلے ہوا تھا ( ف۱۹۱ ) اور جو ایمان کے بدلے کفر لے ( ف۱۹۲ ) وہ ٹھیک راستہ بہک گیا ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مسلمانو! ) کیا تم چاہتے ہو کہ تم بھی اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے اسی طرح سوالات کرو جیسا کہ اس سے پہلے موسیٰ ( علیہ السلام ) سے سوال کیے گئے تھے ، تو جو کوئی ایمان کے بدلے کفر حاصل کرے پس وہ واقعۃً سیدھے راستے سے بھٹک گیا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے ویسے ہی ( احمقانہ ) سوال کرو ۔ جیسے اس سے پہلے موسیٰ سے کئے گئے تھے؟ اور جس شخص نے ایمان کے عوض کفر اختیار کیا وہ راہِ راست سے بھٹک گیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Would ye question your Messenger as Moses was questioned of old? but whoever changeth from Faith to Unbelief, Hath strayed without doubt from the even way.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you want to address the Prophet in the same manner in which Moses was addressed? Anyone who exchanges belief for disbelief has certainly gone down the wrong path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or do you want to ask your Messenger (Muhammad) as Musa (Moses) was asked before (i.e. show us openly our Lord) And he who changes faith for disbelief, verily, he has gone astray from the right way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Rather you wish to put questions to your Apostle, as Musa was questioned before; and whoever adopts unbelief instead of faith, he indeed has lost the right direction of the way.

Translated by

William Pickthall

Or would ye question your messenger as Moses was questioned aforetime? He who chooseth disbelief instead of faith, verily he hath gone astray from a plain road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम चाहते हो कि अपने रसूल से सवालात करो जिस तरह इससे पहले मूसा से सवालात किये गए, और जो शख़्स ईमान के बदले कुफ़्र इख़्तियार करे वह यक़ीनन सीधे रास्ते से भटक गया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے (بیجا بیجا) درخواستیں کرو جیسا کہ اس کے قبل (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) سے بھی (ایسی ایسی) درخواستیں کی جاچکی ہیں اور جو شخص بجائے ایمان لانے کے کفر (کی باتیں) کرے بلاشک وہ شخص راہ راست سے دور جا پڑا۔ (108)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم اپنے رسول سے اس طرح کے سوال کرنا چاہتے ہو جس طرح موسیٰ (علیہ السلام) سے کیے گئے جس نے ایمان کو کفر کے ساتھ بدلا وہ سیدھی راہ سے بھٹک چکا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا تم اپنے رسول سے اس قسم کے سوالات اور مطالبے کرنا چاہتے ہو ، جیسے اس سے پہلے موسیٰ سے کئے جاچکے ہیں ؟ حالانکہ جس شخص نے ایمان کی روش کو کفر کی روش سے بدل لیا وہ راہ راست سے بھٹک گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے سوال کرو جیسا کہ اس سے پہلے موسیٰ سے سوال کئے گئے اور جو شخص ایمان کے بدلہ کفر کو اختیار کرے سو وہ سیدھے راستہ سے بھٹک گیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم مسلمان بھی چاہتے ہو کہ سوال کرو اپنے رسول سے جیسے سوال ہوچکے ہیں موسیٰ سے اس سے پہلے اور جو کوئی کفر لیوے بدلے ایمان کے تو وہ بہکا سیدھی راہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا مسلمانو ! تم بھی اپنے رسول سے اسی طرح کے سوالات کرنا چاہتے ہو۔ جس طرح کے سوال اب سے پہلے موسیٰ سے کئے جا چکے ہیں اور جو شخص بجائے ایمان لانے کے کفر اختیار کرے تو بلاشبہ وہ شخص سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔