Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 110

سورة البقرة

وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ تَجِدُوۡہُ عِنۡدَ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۱۰﴾

And establish prayer and give zakah, and whatever good you put forward for yourselves - you will find it with Allah. Indeed, Allah of what you do, is Seeing.

تم نمازیں قائم رکھو اور زکوۃ دیتے رہا کرو اور جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے ، سب کچھ اللہ کے پاس پالو گے ، بیشک اللہ تعالٰی تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَمَا
اور جو بھی
تُقَدِّمُوۡا
تم آگے بھیجو گے
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنے نفسوں کے لئے
مِّنۡ خَیۡرٍ
کوئی خیر
تَجِدُوۡہُ
تم پاؤ گے اسے
عِنۡدَاللّٰہِ
اللہ کے پاس
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بِمَا
اس کو جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَقِیۡمُوا
اورقائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَمَا
اور جو
تُقَدِّمُوۡا
تم آگے بھیجو گے
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنی جانوں کے لئے
مِّنۡ خَیۡرٍ
بھلائی میں سے
تَجِدُوۡہُ
تم موجودپاؤ گے اس کو
عِنۡدَاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ہاں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِمَا
جو بھی
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And establish prayer and give zakah, and whatever good you put forward for yourselves - you will find it with Allah. Indeed, Allah of what you do, is Seeing.

تم نمازیں قائم رکھو اور زکوۃ دیتے رہا کرو اور جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے ، سب کچھ اللہ کے پاس پالو گے ، بیشک اللہ تعالٰی تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اپنے لیے جو بھی نیکی کے کام تم آگے بھیجو گے۔ انہیں اللہ کے ہاں پالو گے۔ اور جو کام تم کرتے ہو بلاشبہ اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورنماز قائم کرو اورزکوٰۃ ادا کرواورجوبھلائی تم اپنی جانوں کے لیے آگے بھیجوگے اﷲ تعالیٰ کے ہاں تم اس کو موجود پاؤ گے،یقیناجوبھی تم عمل کرتے ہواﷲ تعالیٰ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And be steadfast in Salah, and give Zakah. And whatever good you send forth for yourselves, you will find it with Allah. Cer¬tainly, Allah is watchful of what you do.

اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰة اور جو کچھ آگے بھیجدو گے اپنے واسطے بھلائی پاؤ گے اس کو اللہ کے پاس، بیشک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو سب دیکھتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور جو بھلائی بھی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے یقیناً جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Rest assured that) Allah has full power over everything: establish the Salat and pay the Zakat. you will find with Allah whatever good you send forward for your future; Allah is watching everything you do.

نماز قائم کرو اور زکوٰة دو ۔ تم اپنی عا قبت کےلیے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے ، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے ۔ جو کچھ تم کرتے ہو ، وہ سب اللہ کی نظر میں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو ، اور ( یاد رکھو کہ ) جو بھلائی کا عمل بھی تم خود اپنے فائدے کے لیے آگے بھیج دو گے اس کو اللہ کے پاس پاؤ گے بیشک جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نمازی درستی سے ادا کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور جو نیک کام انپی بھلائی کلیے آگے بھیجو گے اس کا ثواب اللہ تعالیٰ کے پاس زیادہ پاؤ گے ( یعنی تمہارا عمل ضائع نہ کیا جائے گا) بیشک اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نماز کو قائم رکھو (پابندی سے ادا کرو) اور زکوٰۃ ادا کرو اور جو نیکی تم اپنے لئے آگے بھیجتے ہو اسے اللہ کے ہاں پاؤ گے اور جو عمل تم کرتے ہو یقینا اللہ اسے دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم نماز قائم کرو، زکوٰۃ دیتے رہو ، تم جو بھی بھلائی کے کام اپنے لئے کرو گے، اس کو اللہ کے پاس موجود پاؤ گے ۔ بلاشبہ جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نماز ادا کرتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو۔ اور جو بھلائی اپنے لیے آگے بھیج رکھو گے، اس کو خدا کے ہاں پا لو گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And establish prayer and give the poor-rate. and whatsoever of good ye send forth for your souls ye shall find with Allah; verily Allah is the Beholder of that which ye work.

اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو ۔ اور جو کچھ بھلائی تم اپنے واسطے آگے بھیج دو گے اسے اللہ کے پاس پالوگے ۔ یقیناً تم جو کچھ کررہے اللہ اس کا خوب دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نماز کا اہتمام کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور جو نیکی بھی تم اپنے لئے کرو گے ، اسے اللہ کے پاس پاؤ گے ۔ جو کچھ تم کر رہے ہو ، اللہ اس کو دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نماز قائم کیا کرو اور زکوٰۃ ادا کیا کرو اور تم لوگ اپنی جانوں کے لیے جو ( بھی ) نیکی آگے بھیج رہے ہو اسے اﷲ ( تعالیٰ ) کے ہاں پاؤگے ، بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں کو خوب دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نماز قائم کرو اور زکٰوۃ دو ، تم اپنی عاقبت کے لئے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب اللہ کی نظر میں ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور قائم رکھو تم لوگ نماز کو، اور ادا کرتے رہو زکوٰۃ، اور (یاد رکھو کہ) جو بھی کوئی بھلائی تم لوگ اپنے لئے آگے بھیجو گے، اسے اللہ (تعالیٰ ) کے یہاں (موجود و محفوظ) پاؤ گے، بیشک اللہ (تعالیٰ ) پوری طرح دیکھ رہا ہے ان سب کاموں کو، جو تم لوگ کر رہے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور نمازقائم کرواور زکوٰۃاداکرواوراپنے لئےجو بھی نیکی کے کام تم آگے بھیجوگے انہیں اللہ کے ہاں پالو گے ، اورجو کام تم کرتے ہوبلا شبہ اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو ( ف۱۹۵ ) اور اپنی جانوں کے لئے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے بیشک اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نماز قائم ( کیا ) کرو اور زکوٰۃ دیتے رہا کرو ، اور تم اپنے لئے جو نیکی بھی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے حضور پا لو گے ، جو کچھ تم کر رہے ہو یقینا اللہ اسے دیکھ رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور نماز قائم کرو ۔ اور زکوٰۃ ادا کرو ۔ اور جو کچھ نیکی اور بھلائی اپنے لئے ( زادِ راہ کے طور پر ) آگے بھیج دوگے اسے اللہ کے یہاں موجود پاؤگے جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And be steadfast in prayer and regular in charity: And whatever good ye send forth for your souls before you, ye shall find it with Allah: for Allah sees Well all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Be steadfast in your prayer and pay the religious tax. You will receive a good reward from God for all your good works. God is Well-aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And perform the Salah and give the Zakah, and whatever of good you send forth for yourselves before you, you shall find it with Allah. Certainly, Allah is the Seer of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And keep up prayer and pay the poor-rate and whatever good you send before for yourselves, you shall find it with Allah; surely Allah sees what you do.

Translated by

William Pickthall

Establish worship, and pay the poor-due; and whatever of good ye send before (you) for your souls, ye will find it with Allah. Lo! Allah is Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और नमाज़ क़ायम करो और ज़कात अदा करो, और जो भलाई तुम अपने लिए आगे भेजोगे उसको तुम अल्लाह के पास पाओगे, जो कुछ तुम करते हो अल्लाह यक़ीनन उसको देख रहा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (سردست صرف) نمازیں پابندی سے پڑھے جاؤ اور جو نیک کام بھی اپنی بھلائی کے واسطے جمع کرتے رہو گے حق تعالیٰ کے پاس (پہنچکر) اس کو پالو گے کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے سب کیے ہوئے کاموں کو دیکھ بھال رہے ہیں۔ (2) (110)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو۔ اور جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے سب کچھ اللہ کے ہاں پاؤگے۔ بیشک اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو ۔ تم اپنی عاقبت کے لئے جو بھلائی کماکر آگے بھیجو گے ، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤگے جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب اللہ کی نظر میں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور جو کچھ پہلے سے بھیج دو گے اپنی جانوں کے لئے کوئی خیر اسے اللہ کے پاس پالو گے، بیشک اللہ ان کاموں کا دیکھنے والا ہے جن کو تم کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور جو کچھ آگے بھیج دو گے اپنے واسطے بھلائی پاؤ گے اس کو اللہ کے پاس بیشک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو سب دیکھتا ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم نماز کو قائم رکھو اور زکوۃ ادا کرتے رہو اور جو اعمال خیر بھی تم اپنے لئے آگے بھیج دو گے تو ان کا ثواب اللہ کے ہاں محفوظ پائو گے بیشک اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے۔