Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 116

سورة البقرة

وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰہُ وَلَدًا ۙ سُبۡحٰنَہٗ ؕ بَلۡ لَّہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ کُلٌّ لَّہٗ قٰنِتُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾

They say, " Allah has taken a son." Exalted is He! Rather, to Him belongs whatever is in the heavens and the earth. All are devoutly obedient to Him,

یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کی اولاد ہے ، ( نہیں بلکہ ) وہ پاک ہے زمین اور آسمان کی تمام مخلوق اس کی ملکیت میں ہے اور ہر ایک اس کا فرما نبردار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوا
اور انہوں نے کہا
اتَّخَذَ
بنالی
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلَدًا
کوئی اولاد
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
بَلۡ
بلکہ
لَّہٗ
اس کے لئے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
کُلٌّ
سب
لَّہٗ
اسی کے
قٰنِتُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوا
اور انہوں نے کہا
اتَّخَذَ
بنارکھی ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَلَدًا
اولاد
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
بَلۡ
بلکہ
لَّہٗ
اس کا ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین (میں ہے)
کُلٌّ
سب کے سب
لَّہٗ
اس کے
قٰنِتُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Translated by

Juna Garhi

They say, " Allah has taken a son." Exalted is He! Rather, to Him belongs whatever is in the heavens and the earth. All are devoutly obedient to Him,

یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کی اولاد ہے ، ( نہیں بلکہ ) وہ پاک ہے زمین اور آسمان کی تمام مخلوق اس کی ملکیت میں ہے اور ہر ایک اس کا فرما نبردار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اہل کتاب) کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنا لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسی باتوں سے پاک ہے۔ بلکہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ ان سب کا مالک ہے اور یہ سب چیزیں اس کی مطیع فرمان ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے اولادبنارکھی ہے ،وہ پاک ہے بلکہ آسمانوں اورزمین میں جوکچھ ہے اسی کاہے،سب کے سب اس کے فرمانبردار ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say: |"Allah has got a son.|" Pure is He. Instead, to Him belongs all that there is in the heavens and the earth. All stand obedient to Him.

اور کہتے ہیں کہ اللہ رکھتا ہے اولاد وہ تو سب باتوں سے پاک ہے، بلکہ اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں سب اسی کے تابعدار ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان (میں وہ بھی ہیں جن) کا قول ہے کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے۔ وہ تو ان باتوں سے پاک ہے۔ بلکہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کی ملکیت ہے۔ سب کے سب اسی کے مطیع فرمان ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان کا قول ہے کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے ۔ اللہ پاک ہے ان باتوں سے ۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ زمین اور آسمانوں کی تمام موجودات اس کی ملک ہیں ۔ سب کے سب اس کے مطیع فرمان ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ نے کوئی بیٹا بنایا ہوا ہے ۔ ( حالانکہ ) اس کی ذات ( اس قسم کی چیزوں سے ) پاک ہے ، بلکہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے ۔ سب کے سب اس کے فرمانبردار ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے ہیں معاذ اللہ) خدا اولاد رکھتا ہے وہ پاک ہے ( سب سے نرالا کوئی اس کے جوڑ کا نہیں تو اس کی اولاد کہا ہوسکتی ہے آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے اسکی ملک ہے سب اس کے تابعدار ہیں ف 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد ہے۔ وہ (اللہ) پاک ہے اس سے بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے ہر شے اس کے حکم کے تابع (فرماں بردار ہے) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنا رکھا ہے حالانکہ اس کی ذات تو ان چیزوں سے پاک ہے۔ بلکہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے سب اسی کے فرماں بردار ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ خدا اولاد رکھتا ہے۔ (نہیں) وہ پاک ہے، بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، سب اسی کا ہے اور سب اس کے فرماں بردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they Say: God hath betaken unto Him a son! Hallowed be He: Aye unto Him belongeth whatsoever is in the heavens and the earth: ', all are unto Him devout

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا نے ایک بیٹا بنالیا ہے پاک ہے وہ ! ۔ اصل یہی ہے کہ اسی کی ملک ہے جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ سب اسی کے حکم بردار ہیں۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ خدا اولاد رکھتا ہے ۔ اس کی شان ان باتوں سے ارفع ہے ۔ بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، سب اسی کا ہے ۔ سب اسی کے تابع فرمان ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے کہا: اﷲٖ ( تعالیٰ ) بیٹا رکھتے ہیں ، وہ اس سے پاک ہیں ، بلکہ آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اسی کی ہے ، سب اس کے تابع فرمان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنایا ہے، اللہ ان باتوں سے پاک ہے۔ اصل میں زمین و آسمانوں کی تمام موجودات اس کی ملک ہیں اور سب کے سب اس کے مطیع فرمان ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس سب کے باوجود یہ لوگ) کہتے ہیں کہ اللہ (تعالیٰ ) نے اولاد ٹھہرائی ہے ، پاک ہے وہ (ایسی تمام شرکیات سے، اس کی کوئی اولاد نہیں) بلکہ اسی کا ہے وہ کچھ جو کہ آسمانوں اور زمین (کی اس پوری کائنات) میں ہے، سب کے سب (طوعاً و کرھاً ) اسی کے (مطیع و) فرمان بردار ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ( اپنے لئے ) اولادبنائی ہے ، اللہ پاک ہے ، بلکہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب کامالک ہے اور یہ سب چیز یں اس کی مطیع فرمان ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے خدا نے اپنے لیے اولاد رکھی پاکی ہے اسے ( ف۲۰۸ ) بلکہ اسی کی مِلک ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( ف۲۰۹ ) سب اس کے حضور گردن ڈالے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ کہتے ہیں: اللہ نے اپنے لئے اولاد بنائی ہے ، حالانکہ وہ ( اس سے ) پاک ہے ، بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) اسی کی ( خَلق اور مِلک ) ہے ، ( اور ) سب کے سب اس کے فرماں بردار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( اہل کتاب ) کہتے ہیں کہ اللہ نے کوئی بیٹا بنا لیا ہے ۔ وہ ( ایسی باتوں سے ) پاک ہے ۔ بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کچھ اسی کا ہے سب اسی کے مطیع و فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "Allah hath begotten a son": Glory be to Him.-Nay, to Him belongs all that is in the heavens and on earth: everything renders worship to Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

They, (the People of the Book), have said that God has taken for Himself a son. He is too glorious to have a son. To Him belongs all that is in the heavens and the earth. All pray in obedience to Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they (Jews, Christians and pagans) say: Allah has begotten a son (children or offspring). Glory is to Him (Exalted is He above all that they associate with Him). Nay, to Him belongs all that is in the heavens and on earth, and all are Qanitun to Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Allah has taken to himself a son. Glory be to Him; rather, whatever is in the heavens and the earth is His; all are obedient to Him.

Translated by

William Pickthall

And they say: Allah hath taken unto Himself a son. Be He glorified! Nay, but whatsoever is in the heavens and the earth is His. All are subservient unto Him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहते हैं कि अल्लाह ने बेटा बनाया है, वह इससे पाक है; बल्कि आसमानों और ज़मीन में जो कुछ है सब उसी का है, उसी के (हुक्म के) ताबे हैं सारे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اولاد رکھتا ہے سبحان اللہ (کیا مہمل بات ہے) بلکہ خاص اللہ تعالیٰ کے مملوک ہیں جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں (موجودات) ہیں ( اور) سب ان کے محکوم (بھی) ہیں۔ (116)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد ہے وہ تو اس سے پاک ہے بلکہ زمین و آسمان کی تمام مخلوق اس کی ملکیت ہے۔ اور ہر کوئی اس کا تابعدار ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کا قول ہے کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے۔ اللہ پاک ہے ان باتوں سے اصل حقیقت یہ ہے کہ زمین و آسمان کی تمام موجودات اس کی ملک ہیں ۔ سب کے سب اس کے مطیع فرمان ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے وہ اس سے پاک ہے، بلکہ اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے، سب اسی کے لیے فرمانبردار ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کہ اللہ رکھتا ہے اولاد ، وہ تو سب باتوں سے پاک ہے بلکہ اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں سب اسی کے تابعدار ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اولاد رکھتا ہے وہ پاک ہے تما م عیوب سے بلکہ جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب اسی کے ملک ہے سب اسی کے محکوم ہیں