Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 121

سورة البقرة

اَلَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ یَتۡلُوۡنَہٗ حَقَّ تِلَاوَتِہٖ ؕ اُولٰٓئِکَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡفُرۡ بِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۱۲۱﴾٪  14

Those to whom We have given the Book recite it with its true recital. They [are the ones who] believe in it. And whoever disbelieves in it - it is they who are the losers.

جنہیں ہم نے کتاب دی اور وہ اسے پڑھنے کے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے وہ نقصان والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَتۡلُوۡنَہٗ
وہ تلاوت کرتے ہیں اس کی
حَقَّ
۔(جیسا)حق ہے
تِلَاوَتِہٖ
اس کی تلاوت کا
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان لاتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡفُرۡ
کفر کرے گا
بِہٖ
اس کا
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡخٰسِرُوۡنَ
جو خسارہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جن لوگوں کو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے ان کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَتۡلُوۡنَہٗ
وہ پڑھتے ہیں اسے
حَقَّ
حق ہے
تِلَاوَتِہٖ
اس کے پڑھنے کا
اُولٰٓئِکَ
وہی لوگ
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان رکھتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَمَنۡ
اور جو
یَّکۡفُرۡ
کفر کرتا ہے
بِہٖ
اس کے ساتھ
فَاُولٰٓئِکَ
تو وہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡخٰسِرُوۡنَ
خسارہ اٹھانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Those to whom We have given the Book recite it with its true recital. They [are the ones who] believe in it. And whoever disbelieves in it - it is they who are the losers.

جنہیں ہم نے کتاب دی اور وہ اسے پڑھنے کے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے وہ نقصان والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے اسطرح پڑھتے ہیں جیسا کہ اسے پڑھنے کا حق ہے۔ یہی لوگ (حقیقتاً ) اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں۔ اور جو اس کتاب کا انکار کرتا ہے تو ایسے ہی لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں کوہم نے کتاب دی وہ اسے پڑھتے ہیں جیساکہ اسے پڑھنے کاحق ہے،وہی لوگ اس پرایمان رکھتے ہیں اورجواس کے ساتھ کفرکرتاہے تووہی لوگ خسارہ اُٹھانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those to whom We have given the Book and they recite it observing the rights of its recitation, it is they who believe in it. And those who disbelieve in it, they are the losers.

وہ لوگ جن کو دی ہم نے کتاب وہ اس کو پڑھتے ہیں جو حق ہے اس کے پڑھنے کا وہی اس پر یقین لاتے ہیں اور جو کوئی منکر ہوگا اس سے تو وہی لوگ نقصان پانے والے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کی تلاوت کرتے ہیں جیسا کہ اس کی تلاوت کا حق ہے وہی ہیں جو اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کا کفر کرے گا تو وہی لوگ ہیں خسارے میں رہنے والے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There are those, even among the people of the Scripture, who read the Book as it should be read and believe in it sincerely; as for those who reject it, they are indeed the losers.

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے ۔ وہ اس پر سچے دل سے ایمان لاتے ہیں ۔ 122 اور جو اس کے ساتھ کفر کا رویہ اختیار کریں ، وہی اصل میں نقصان اٹھانے والے ہیں ۔ ؏١٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ، جبکہ وہ اس کی تلاوت اس طرح کرتے ہوں جیسا اس کی تلاوت کا حق ہے ، تو وہ لوگ ہی ( درحقیقت ) اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔ ( ٧٨ ) اور جو اس کا انکار کرتے ہوں تو ایسے لوگ ہی نقصان اٹھانے والے ہیں ْ

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ( توریت یا انجیل) اور وہ اس کو جیسے پڑھنا چا ہے اس طرح پڑھتے ہیں وہ قرآن پر ایمان لاتے ہیں 2 اور جو لوگ قرآن کا نا کریں وہ نقصان اٹھائیں گے ا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ اس کو پڑھنے کا حق ادا کرتے ہیں۔ یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو لوگ اس کا انکار کرتے ہیں تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کی تلاوت اسی طرح کرتے ہیں جیسا اس کی تلاوت کا حق ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو اس کا انکار کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں کو ہم نے کتاب عنایت کی ہے، وہ اس کو (ایسا) پڑھتے ہیں جیسا اس کے پڑھنے کا حق ہے۔ یہی لوگ اس پر ایمان رکھنے والے ہیں، اور جو اس کو نہیں مانتے، وہ خسارہ پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those unto whom We have vouchsafed the Book and they recite it as it ought to be recited - they shall believe therein and whosoever disbelieveth therein, those then! they shall be the losers.

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے اور وہ اسے اسی طرح پڑھتے ہیں جس طرح اس کے پڑھنے کا حق ہے ۔ وہ لوگ اس پر ایمان لے آئیں گے ۔ اور جو کوئی اس س سے کفر (اختیار) کرلے گا تو یہی لوگ (پورا) نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب بخشی اور وہ اس کے پڑھنے کا حق ادا کرتے ہیں ، وہی لوگ اس ( قرآن ) پر ایمان لائیں گے اور جو اس کا انکار کریں گے تو وہی گھاٹے میں رہنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی ( اگر وہ ) اس کی اسی طرح تلاوت کرتے ہوں جیسے اس کی تلاوت کا حق ہے ( تو ) وہی لوگ اس ( قرآن مجید ) پر ایمان لاتے ہیں ، اور جو اس کا کفر کرے پس وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے وہ اس پر سچے دل سے ایمان لاتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کا رویہ اختیار کریں وہی اصل میں نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی (اور) وہ اس کو ایسے پڑھتے ہیں جیسا کہ اس کے پڑھنے کا حق ہے، تو یہی لوگ ہیں جو (درحقیقت) اس پر ایمان رکھتے ہیں، اور جس نے اس کا انکار کیا تو ایسے ہی لوگ ہیں خسارے والے،

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے یوں پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کاحق ہے ، یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو اس کتاب کا انکا رکرے توایسے لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ جیسی چاہئے اس کی تلاوت کرتے ہیں وہی اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے منکر ہوں تو وہی زیاں کار ہیں ۔ ( ف۲۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ایسے لوگ بھی ہیں ) جنہیں ہم نے کتاب دی وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسے پڑھنے کا حق ہے ، وہی لوگ اس ( کتاب ) پر ایمان رکھتے ہیں ، اور جو اس کا انکار کر رہے ہیں سو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جس طرح پڑھنے کا حق ہے وہی لوگ ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو اس کا انکار کرتے ہیں تو یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those to whom We have sent the Book study it as it should be studied: They are the ones that believe therein: Those who reject faith therein,- the loss is their own.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those (of the People of the Book) who have received Our Book (Quran), and read it thoroughly, believe in it. Those who disbelieve the Book are certainly losers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those to whom we gave the Book recite it as it should be recited (Yatlunahu Haqqa Tilawatihi) they are the ones who believe therein. And whoso disbelieve in it, those are they who are the losers.) Ibn Jarir said, "Allah said,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those to whom We have given the Book read it as it ought to be read. These believe in it; and whoever disbelieves in it, these it is that are the losers.

Translated by

William Pickthall

Those unto whom We have given the Scripture, who read it with the right reading, those believe in it. And whoso disbelieveth in it, those are they who are the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों को हमने किताब दी है वे उसको वैसे ही पढ़ते हैं जैसा कि पढ़ने का हक़ है, यही लोग ईमान लाते हैं उस पर, और जो उसका इनकार करें तो वही घाटे में रहने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب (توریت و انجیل) دی بشرطیکہ وہ اس کی تلاوت (اس طرح) کرتے رہیں جس طرح کے تلاوت کا حق ہے۔ ایسے لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور جو شخص نہ مانے گا (کس کا نقصان کرے گا) خود ہی ایسے لوگ خسارے میں رہیں گے۔ (121)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں کو ہم نے کتاب عطا کی اور وہ اس کا حق تلاوت ادا کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے گا وہی نقصان اٹھانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اسے اسی طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے ۔ وہ اس پرسچے دل سے ایمان لاتے ہیں ، اور جو اس کے ساتھ کفر کا رویہ اختیار کریں وہی اصل میں نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اسکی تلاوت کرتے ہیں، جیسا کہ اسکی تلاوت کا حق ہے۔ یہ لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو شخص اس پر ایمان نہ لائے سو یہ لوگ پوری طرح خسارہ میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جن کو دی ہم نے کتاب وہ اسکو پڑھتے ہیں جو حق ہے اسکے پڑھنے کا وہی اس پر یقین لاتے ہیں اور جو کوئی منکر ہوگا اس سے تو وہی لوگ نقصان پانے والے ہیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اہل کتاب جو اپنی کتاب کی اس طرح تلاوت کیا کرتے ہیں جو اس کتاب کی تلاوت کرنے کا حق ہے تو ایسے لوگ پر یعنی دین حق پر ایمان لے آتے ہیں اور جو اس کو نہیں مانتے تو وہی لوگ ہیں نقصان اٹھاے والے