Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 122

سورة البقرة

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتِیَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ وَ اَنِّیۡ فَضَّلۡتُکُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۲۲﴾

O Children of Israel, remember My favor which I have bestowed upon you and that I preferred you over the worlds.

اے اولاد یعقوب !میں نے جو نعمتیں تم پر انعام کی ہیں انہیں یاد کرو اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دے رکھی تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَتِیَ
میری نعمت کو
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَنۡعَمۡتُ
انعام کی میں نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَاَنِّیۡ
اور بےشک میں
فَضَّلۡتُکُمۡ
فضیلت دی تھی میں نےتمہیں
عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَتِیَ
میری نعمت کو
الَّتِیۡۤ
جو
اَنۡعَمۡتُ
عطا کی میں نے
عَلَیۡکُمۡ
تمہیں
وَاَنِّیۡ
اوریقینا ً میں نے
فَضَّلۡتُکُمۡ
فضیلت دی میں نے تمہیں
عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں پر
Translated by

Juna Garhi

O Children of Israel, remember My favor which I have bestowed upon you and that I preferred you over the worlds.

اے اولاد یعقوب !میں نے جو نعمتیں تم پر انعام کی ہیں انہیں یاد کرو اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دے رکھی تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے بنی اسرائیل ! میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تمہیں عطا کی اور تمام اقوام عالم پر تمہیں فضیلت بخشی تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے بنی اسرائیل!یادکرومیری اُس نعمت کوجومیں نے تمہیں عطاکی تھی اوریقینامیں نے تمہیں جہانوں پرفضیلت دی تھی

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O children of Isra&il, remember My blessing that I conferred upon you, and that I gave you excellence over the worlds.

اے بنی اسرائیل ! یاد کرو احسان ہمارے جو ہم نے تم پر کئے اور اس کو کہ ہم نے تم کو بڑائی دی اہل عالم پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اولاد یعقوب ! یاد کرو میرے اس انعام کو جو میں نے تم پر کیا اور یہ کہ میں نے تمہیں فضیلت دی تھی اہل عالم پر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O children of Israel, remember that special favour I bestowed upon you, and that I exalted you above all the communities of the world.

123اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میری وہ نعمت ، جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا ، اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا کی تمام قوموں پر فضیلت دی تھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے بنی اسرائیل ! میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تم کو عطا کی تھی ، اور یہ بات ( یاد کرو ) کہ میں نے تم کو سارے جہانوں پر فضیلت دی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے سرائیل کی اولاد میرا احسان یاد کرو جو میں تم پر کیا اور وہ جو میں ساراے جہان میں تم کو بڑا کیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اولاد یعقوب (علیہ السلام) ! میری نعمت یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تم کو (تمہارے عہد کے) جہانوں پر بزرگی دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے اولاد یعقوب (علیہ السلام) ! میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تمہارے اوپر کی ہے، میں نے تمہیں تمام دنیا والوں پر بڑائی عطا کی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے بنی اسرائیل! میرے وہ احسان یاد کرو، جو میں نے تم پر کئے اور یہ کہ میں نے تم کو اہلِ عالم پر فضیلت بخشی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Children of Isra'il! remember My favour wherewith favoured you, and that I preferred you over the world.

اے بنی اسرائیل میری وہ نعمتیں یاد کرو جو میں نے تم کو بخشیں ۔ اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا جہاں والوں پر فضیلت دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے بنی اسرائیل! میرے اس فضل کو یاد کرو ، جو میں نے تم پر کیا اور اس بات کو کہ میں نے تمہیں اہلِ عالم پر فضیلت دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے بنی اسرائیل! میرے ان انعامات کو یاد کرو جو میں نے تم پر بطور احسان کیے اور بے شک میں نے تمہیں ( اس وقت کے ) تمام لوگوں پر فضیلت عطا فرمائی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میری وہ نعمت جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا کی تمام قوموں پر فضیلت دی تھی۔ (122)

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے بنی اسرائیل یاد کرو تم لوگ میری ان نعمتوں کو جن سے میں نے تم کو (طرح طرح سے) نوازا، اور (خاص کر میری اس نعمت کو کہ) میں نے تم کو فضیلت (و بزرگی) بخشی سب (دنیا) جہاں والوں پر،

Translated by

Noor ul Amin

اے بنی اسرائیل! میری اس نعمت کو یاد کروجو میں نے تمہیں عطاکی اور تمام اقوام عالم پر تمہیں فضیلت بخشی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے اولاد یعقوب یاد کرو میرا احسان جو میں نے تم پر کیا اور وہ جو میں نے اس زمانہ کے سب لوگوں پر تمہیں بڑائی دی ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اولادِ یعقوب! میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر ارزانی فرمائی اور ( خصوصاً ) یہ کہ میں نے تمہیں اس زمانے کے تمام لوگوں پر فضیلت عطا کی

Translated by

Hussain Najfi

اے بنی اسرائیل! میری وہ نعمت یاد کرو جس سے میں نے تمہیں نوازا ۔ اور یہ بھی کہ تمہیں دنیا و جہان والوں پر فضیلت دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Children of Israel! call to mind the special favour which I bestowed upon you, and that I preferred you to all others (for My Message).

Translated by

Muhammad Sarwar

Children of Israel, recall My favor to you and the preference that I gave to you over all the other nations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Children of Israel! Remember My favor which I bestowed upon you and that I preferred you over the nations.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O children of Israel, call to mind My favor which I bestowed on you and that I made you excel the nations.

Translated by

William Pickthall

O Children of Israel! Remember My favour wherewith I favoured you and how I preferred you to (all) creatures.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ बनी-इस्राईल! मेरे उस एहसान को याद करो जो मैंने तुम्हारे ऊपर किया, और इस बात को कि मैंने तुमको तमाम अक़वामे-आलम पर फ़ज़ीलत दी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے اولاد یعقوب ( علیہ السلام) میری ان نعمتوں کو یاد کرو جن کا میں نے تم پر (وقتافوقتا) انعام کیا اور اس کو (بھی) کہ میں نے تم کو بہت لوگوں پر فوقیت دی۔ (122)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے اولاد یعقوب (علیہ السلام) ! میں نے جو نعمتیں تم پر انعام کی ہیں انہیں یاد کرو میں نے تمام دنیا پر تمہیں فضیلت عطا کی تھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے بنی اسرائیل یاد کرو میری نعمت جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا کی تمام قوموں پر فضیلت دی تھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے بنی اسرائیل میری ان نعمتوں کو یاد کرو جن کا میں نے تم پر انعام کیا اور اس بات کو بھی کہ میں نے تم کو جہانوں پر فضیلت دی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے بنی اسرائیل یاد کرو احسان ہمارے جو ہم نے تم پر کئے اور اس کو کہ ہم نے تم کو بڑائی دی اہل عالم پر،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے اولاد یعقوب (علیہ السلام) میرے وہ احسانات یاد کرو جو میں نے تم پر کئے ہیں اور یہ کہ میں نے اقوام عالم پر تم کو فوقیت عطا کی تھی