Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 123

سورة البقرة

وَ اتَّقُوۡا یَوۡمًا لَّا تَجۡزِیۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَیۡئًا وَّ لَا یُقۡبَلُ مِنۡہَا عَدۡلٌ وَّ لَا تَنۡفَعُہَا شَفَاعَۃٌ وَّ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۱۲۳﴾

And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, and no compensation will be accepted from it, nor will any intercession benefit it, nor will they be aided.

اُس دن سے ڈرو جس دن کوئی نفس کسی نفس کو کچھ فائدہ نہ پہنچا سکے گا ، نہ کسی شخص سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا نہ اسے کوئی شفاعت نفع دے گی نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتَّقُوۡا
اور ڈرو
یَوۡمًا
اس دن سے
لَّاتَجۡزِیۡ
نہیں کام آئے گا
نَفۡسٌ
کوئی نفس
عَنۡ نَّفۡسٍ
کسی نفس کے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یُقۡبَلُ
قبول کیا جائے گا
مِنۡہَا
اس سے
عَدۡلٌ
کوئی بدلہ
وَّلَا
اور نہ
تَنۡفَعُہَا
نفع دے گی اسے
شَفَاعَۃٌ
کوئی سفارش
وَّلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُنۡصَرُوۡنَ
وہ مدد کئے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتَّقُوۡا
اور ڈرو
یَوۡمًا
اس دن سے
لَّاتَجۡزِیۡ
نہ کام آئے گا
نَفۡسٌ
کوئی شخص
عَنۡ نَّفۡسٍ
کسی شخص کے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یُقۡبَلُ
قبول کیا جائے گا
مِنۡہَا
اس سے
عَدۡلٌ
کوئی فدیہ
وَّلَا
اور نہ
تَنۡفَعُہَا
فائدہ دے گی اس کو
شَفَاعَۃٌ
کوئی سفارش
وَّلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُنۡصَرُوۡنَ
وہ مدد دئیے جائیں گے
Translated by

Juna Garhi

And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, and no compensation will be accepted from it, nor will any intercession benefit it, nor will they be aided.

اُس دن سے ڈرو جس دن کوئی نفس کسی نفس کو کچھ فائدہ نہ پہنچا سکے گا ، نہ کسی شخص سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا نہ اسے کوئی شفاعت نفع دے گی نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس دن سے ڈر جاؤ جب کوئی کسی دوسرے کے کام نہ آسکے گا، اس دن نہ تو اس سے معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ کسی کی سفارش اسے فائدہ دے گی، اور نہ ہی ان کو کوئی مدد مل سکے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورڈرواس دن سے جس میں کوئی شخص کسی شخص کے کچھ بھی کام نہ آئے گااورنہ اس سے کوئی فدیہ قبول کیاجائے گااورنہ اس کوکوئی سفارش فائدہ دے گی اورنہ وہ مدددئیے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And guard yourselves against a day when no one shall stand for anyone for anything, nor shall ransom be accepted from one, nor shall intercession be of benefit to him, nor shall they be given support.

اور ڈرو اس دن سے کہ نہ کام آوے کوئی شخص کسی کی طرف ذرا بھی اور نہ قبول کیا جاوے گا اس کی طرف بدلہ اور نہ کام آوے اس کو سفارش اور نہ ان کی مدد پہنچے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ڈرو اس دن سے کہ جس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے کچھ بھی کام نہ آسکے گی اور نہ اس سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی مدد مل سکے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And dread the Day when no one shall avail anyone in any way; nor shall any ransom be accepted from anyone; nor shall intercession profit any body; nor shall the offenders be helped from any quarter.

اور ڈرو اس دن سے ، جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا ، نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا ، نہ کوئی سفارش ہی آدمی کو فائدہ دے گی ، اور نہ مجرموں کو کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص بھی کسی کے کچھ کام نہیں آئے گا ، نہ کسی سے کسی قسم کا فدیہ قبول کیا جائے گا ، نہ اس کو کوئی سفارش فائدہ دے گی اور نہ ان کو کوئی مدد پہنچے گی ۔ ( ٧٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے گا نہ اس کی طرف سے بدلا منظور کیا جائے گا نہ سفارش کچھ فائدہ دے گی نہ مدد ملے گی 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کی کفایت نہ کرے گا اور نہ اس سے معاوضہ قبول کیا جائے گا نہ کسی اور کی سفارش اس کے کام آئے گی اور نہ وہ مدد دیئے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دن سے ڈرو جب ذرا بھی کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا نہ کسی کی طرف سے بدلہ قبول کیا جائے گا۔ نہ کسی کی سفارش کام آئے گی اور نہ ان کی کسی طرف سے مدد کی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے اور نہ اس کو کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح کی) مدد مل سکے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And fear a Day whereon not in aught shall a soul satisfy for a soul, nor shall compensation be accepted therefor, nor shall intercession profit it, nor shall they be succoured.

اور اس روز سے ڈرو جب نہ کوئی کسی کے بھی کام آئے گا اور نہ اس کے طرف سے معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ اسے سفارش نفع پہنچا سکے گی اور نہ انہیں مد ہی پہنچ سکے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس دن سے ڈرو ، جس دن کوئی جان کسی کے کچھ کام نہ آئے گی اور نہ اس سے کوئی معاوضہ قبول ہوگا ، نہ اس کو کوئی شفاعت نفع پہنچائے گی اور نہ ان کی کوئی مدد ہی کی جاسکے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص دوسرے شخص کی طرف سے کوئی مطالبہ ادا نہ کرسکے گا اور اس کی طرف سے کوئی فدیہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور اس کو کوئی سفارش بھی فائدہ نہ دے سکے گی او رنہ ہی ان ( گنہگاروں ) کی مدد کی جائے گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا، نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا، نہ کوئی سفارش ہی آدمی کو کوئی فائدہ دے گی اور نہ مجرموں کو کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ڈرو تم (اے لوگو ! ) اس (ہولناک) دن سے جس میں نہ کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام آسکے گا، نہ ہی ان لوگوں کی (کہیں سے) کوئی مدد کی جائے گی،

Translated by

Noor ul Amin

اوراس دن سے ڈرجائوجب کوئی کسی دوسرے کے کچھ کام نہ آسکے گا ، اس دن نہ اس سے معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ ہی سفارش فائدہ دیگی اور نہ کوئی مدد کو پہنچے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ڈرو اس دن سے کہ کوئی جان دوسرے کا بدلہ نہ ہوگی اور نہ اس کو کچھ لے کر چھوڑیں اور نہ کافر کو کوئی سفارش نفع دے ( ف۲۲۲ ) اور نہ ان کی مدد ہو ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی جان کسی دوسری جان کی جگہ کوئی بدلہ نہ دے سکے گی اور نہ اس کی طرف سے ( اپنے آپ کو چھڑانے کے لیے ) کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ اس کو ( اِذنِ الٰہی کے بغیر ) کوئی سفارش ہی فائدہ پہنچا سکے گی اور نہ ( اَمرِِ الٰہی کے خلاف ) انہیں کوئی مدد دی جا سکے گی

Translated by

Hussain Najfi

اور ( قیامت کے ) اس دن سے ڈرو ۔ جب کوئی کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا اور نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا ۔ اور نہ ہی سفارش کسی کو کچھ فائدہ پہنچا سکے گی اور نہ ہی ( کسی اور طریقہ سے ) ان کی امداد کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then guard yourselves against a Day when one soul shall not avail another, nor shall compensation be accepted from her nor shall intercession profit her nor shall anyone be helped (from outside).

Translated by

Muhammad Sarwar

Have fear of the day when every soul will be responsible for itself, no ransom will be accepted for it, no intercession will be of any benefit to it and no one will receive any help.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And fear the Day (of Judgement) when no person shall avail another, nor shall compensation be accepted from him, nor shall intercession be of use to him, nor shall they be helped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be on your guard against a day when no soul shall avail another in the least neither shall any compensation be accepted from it, nor shall intercession profit it, nor shall they be helped.

Translated by

William Pickthall

And guard (yourselves) against a day when no soul will in aught avail another, nor will compensation be accepted from it, nor will intercession be of use to it; nor will they be helped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस दिन से डरो जिसमें कोई शख़्स किसी शख़्स के कुछ काम न आएगा और न किसी की तरफ़ से कोई मुआवज़ा क़बूल किया जाएगा, और न किसी को कोई सिफ़ारिश फ़ायदा देगी और न कहीं से उनको कोई मदद पहुँचेगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم ڈرو ایسے دن سے جس میں کوئی شخص کسی شخص کی طرف سے نہ کوئی مطالبہ (حق و اجب) ادا کرنے پاوے گا اور نہ کسی کی طرف سے کوئی معاوضہ قبول کیا جاوے گا اور نہ کسی کو کوئی سفارش (جبکہ ایمان نہ ہو) مفید ہوگی اور نہ ان لوگوں کو کوئی بچاسکے گا۔ (123)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص کسی شخص کے کام نہ آسکے گا۔ نہ کسی شخص سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا نہ اسے کوئی سفارش فائدہ دے گی نہ ان کی مدد کی جائے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا نہ کسی کا فدیہ قبول کیا جائے گا ، نہ کوئی سفارش کسی آدمی کو فائدہ دے گی اور نہ مجرموں کو کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی شخص کسی جان کی طرف سے کوئی مطالبہ ادا نہ کرے گا اور نہ کسی کی طرف سے جان کا کوئی بدلہ قبول کیا جائے اور نہ کوئی شفاعت نفع دے گی، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ڈرو اس دن سے کہ نہ کام آوے کوئی شخص کسی کی طرف سے ذرا بھی اور نہ قبول کیا جاویگا اس کی طرف سے بدلہ اور نہ کام آوے اس کو سفارش اور نہ ان کو مدد پہنچے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص کسی کے ذرا بھی کام نہ آسکے اور نہ کسی کی طرف سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے اور نہ کسی طرف سے کوئی سفارش نفع دے گی اور نہ لوگوں کو کسی مدد گار کی مدد پہنچ سکے