Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 13

سورة البقرة

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ اٰمِنُوۡا کَمَاۤ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ کَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَہَآءُ ؕ اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ وَ لٰکِنۡ لَّا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۳﴾

And when it is said to them, "Believe as the people have believed," they say, "Should we believe as the foolish have believed?" Unquestionably, it is they who are the foolish, but they know [it] not.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اور لوگوں ( یعنی صحابہ ) کی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم ایسا ایمان لائیں جیسا بیوقوف لائے ہیں ، خبردار ہو جاؤ یقیناً یہی بیوقوف ہیں ، لیکن جانتے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
انہیں
اٰمِنُوۡا
ایمان لے آؤ
کَمَاۤ
جیسا کہ
اٰمَنَ
ایمان لائے
النَّاسُ
لوگ
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَنُؤۡمِنُ
کیا ہم ایمان لائیں
کَمَاۤ
جیسا کہ
اٰمَنَ
ایمان لائے
السُّفَہَآءُ
بےوقوف
اَلَاۤ
خبر دار
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
ہُمُ
وہی
السُّفَہَآءُ
بےوقوف ہیں
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
اِذَا
جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
ان کے لئے
اٰمِنُوۡا
ایمان لاؤ
کَمَاۤ
جس طرح
اٰمَنَ
ایمان لائے
النَّاسُ
لوگ
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَنُؤۡمِنُ
کیا ہم ایمان لائیں
کَمَاۤ
جس طرح
اٰمَنَ
ایمان لائے
السُّفَہَآءُ
بےوقوف
اَلَاۤ
سن لو
اِنَّہُمۡ
در حقیقت وہ
ہُمُ
وہی
السُّفَہَآءُ
بےوقوف ہیں
وَلٰکِنۡ
لیکن
لَّا
نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to them, "Believe as the people have believed," they say, "Should we believe as the foolish have believed?" Unquestionably, it is they who are the foolish, but they know [it] not.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اور لوگوں ( یعنی صحابہ ) کی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم ایسا ایمان لائیں جیسا بیوقوف لائے ہیں ، خبردار ہو جاؤ یقیناً یہی بیوقوف ہیں ، لیکن جانتے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ جیسے اور لوگ ایمان لائے ہیں، تو کہتے ہیں کیا ہم ایسے ایمان لائیں، جیسے احمق لوگ ایمان لائے ہیں ؟ خوب سن لو ! (حقیقتاً ) یہی لوگ احمق ہیں مگر وہ (یہ بات) جانتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُن سے کہاجاتاہے ایمان لاؤجس طرح لوگ ایمان لائے توکہتے ہیں کہ کیاہم اسی طرح ایمان لائیں جس طرح بے وقوف ایمان لائے ہیں؟سن لو!بے وقوف تودرحقیقت وہی لوگ ہیں لیکن وہ نہیں جانتے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it is said to them, &Believe as people have believed,|" they say, |"Shall we believe as fools believe?|" Beware, it is, in fact, they who are the fools, but they do not know.

اور جب کہا جاتا ہے ان کو ایمان لاؤ جس طرح ایمان لائے سب لوگ تو کہتے ہیں کیسا ہم ایمان لائیں جس طرح ایمان لائے بیوقوف جان لو وہی ہیں بیوقوف لیکن نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ جس طرح دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں وہ کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جیسے یہ بیوقوف لوگ ایمان لائے ہیں ؟ آگاہ ہوجاؤ کہ وہی بیوقوف ہیں لیکن انہیں علم نہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب ان سے کہا گیا کہ جس طرح دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں اسی طرح تم بھی ایمان 13 لاؤ تو انہوں نے یہی جواب دیا کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان 14 لائیں؟ خبردار ! حقیقت میں تو یہ خود بیوقوف ہیں ، مگر یہ جانتے نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی اسی طرح ایمان لے آؤ جیسے دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم بھی اسی طرح ایمان لائیں جیسے بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ خوب اچھی طرح سن لو کہ یہی لوگ بے وقوف ہیں لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان سے کہو ایمان لاؤ جس طرح اور ( سچے) لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کیا ہم بھی اتو بن جائیں) جس چرح اتو ایمان لائے ہیں ہم بھی ایمان لاویں سن لو وہ خود اتو ہیں پر نہیں جانتے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی ایسا ہی ایمان لائو جس طرح اور لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کیا ہم ویسا ایمان لائیں جیسا بیوقوف لوگ ایمان لائے ہیں ؟ یادرکھو ! یقینا وہی (خود) بیوقوف ہیں مگر نہیں جانتے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی ایمان لے آؤ جس طرح اور لوگ ایمان لے آئے ہیں (بڑی حقارت سے کہتے ہیں ) کیا ہم ان بیوقوفوں کی طرح ایمان لے آئیں ؟ (اللہ نے فرمایا) سنو احمق لوگ یہ (کفار اور منافقین ) ہیں مگر ان کو اس کا علم نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جس طرح اور لوگ ایمان لے آئے، تم بھی ایمان لے آؤ تو کہتے ہیں، بھلا جس طرح بےوقوف ایمان لے آئے ہیں اسی طرح ہم بھی ایمان لے آئیں؟ سن لو کہ یہی بےوقوف ہیں لیکن نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it said unto them: believe even as mankind have believed, they say: shall we believe even as the fools have believed? Lo! verily it is they who are the fools; and yet they know not.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لے آؤ جیسا کہ لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کہ کہا ہم (ایسا) ایمان لے آئیں جیسا کہ بیوقوف ایمان لائے ہیں ؟ سن رکھو کہ بیوقوف تو خود یہی لوگ ہیں اور اس کبھی علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس طرح ایمان لاؤ ، جس طرح لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں: کیا ہم اس طرح ایمان لائیں ، جس طرح بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ آگاہ رہو کہ بے وقوف یہی لوگ ہیں ، لیکن یہ جانتے نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان سے کہا جاتا ہے: ایمان لاؤ جیسے کہ ( یہ ) لوگ ( صحابہؓ ) ایمان لائے ہیں ( تو ) وہ کہتے ہیں: کیا ہم ( ایسا ) ایمان لائیں جیسے یہ بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ یاد رکھو! یہی لوگ بے وقوف ہیں اور لیکن یہ جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لے آئو، جیسے لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کہ کیا ہم ایمان لائیں جیسا کہ بیوقوف ایمان لائے ہیں۔ سن رکھو کہ خود وہی لوگ بیوقوف ہیں۔ لیکن وہ علم نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اسی طرح) ان سے کہا جاتا ہے کہ تم لوگ (سچے دل سے) ایمان لے آؤ جس طرح کہ یہ دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ ہم اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح کے بیوقوف لوگ ایمان لائے ہیں آگاہ رہو کہ بیوقوف یہ خود ہیں لیکن یہ جانتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب انہیں کہاجائے کہ ایمان لائو جیسے اور لوگ ( یعنی صحابہ ) ایمان لائے توکہتے ہیں ـــکہ کیا ہم ایمان لائیں جیسے احمق ایمان لائے ہیں ؟ خوب سُن لو ( حقیقتاً ) یہی لوگ احمق ہیں مگر وہ ( یہ بات ) نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے کہا جائے ایمان لاؤ جیسے اور لوگ ایمان لائے ( ف۱۷ ) تو کہیں کیا ہم احمقوں کی طرح ایمان لے آئیں ( ف۱۸ ) سنتا ہے وہی احمق ہیں مگر جانتے نہیں ۔ ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ( تم بھی ) ایمان لاؤ جیسے ( دوسرے ) لوگ ایمان لے آئے ہیں ، تو کہتے ہیں: کیا ہم بھی ( اسی طرح ) ایمان لے آئیں جس طرح ( وہ ) بیوقوف ایمان لے آئے ، جان لو! بیوقوف ( درحقیقت ) وہ خود ہیں لیکن انہیں ( اپنی بیوقوفی اور ہلکے پن کا ) علم نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی اسی طرح ایمان لاؤ جس طرح اور لوگ ایمان لائے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں؟ خبردار ۔ یہی لوگ خود بیوقوف ہیں لیکن جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When it is said to them: "Believe as the others believe:" They say: "Shall we believe as the fools believe?" Nay, of a surety they are the fools, but they do not know.

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are told to believe as everyone else does, they say, "Should we believe as fools do?" In fact, they themselves are fools, but they do not know it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to them: Believe as the people believe," They say: "Shall we believe as the fools have believed" Verily, they are the fools, but they do not know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them: Believe as the people believe, they say: Shall we believe as the fools believe? Now surely they themselves are the fools, but they do not know.

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto them: believe as the people believe, they say: shall we believe as the foolish believe? are not they indeed the foolish? But they know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनसे कहा जाता है कि तुम भी उसी तरह ईमान ले आओ जैसे दूसरे लोग ईमान लाए हैं तो वे कहते हैं कि क्या हम भी उसी तरह ईमान ले आएं जैसे बेवक़ूफ़ लोग ईमान लाए हैं ख़ूब अच्छी तरह सुन लो कि यही लोग बेवक़ूफ़ हैं लेकिन वे यह बात नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی ایسا ہی ایمان لے آؤ جیسا ایمان لائے ہیں اور لوگ تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لاویں گے جیسا ایمان لائے ہیں بیوقوف یاد رکھو بیشک یہی ہیں بیوقوف لیکن وہ اس کا علم نہیں رکھتے۔ (13)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم ایمان لاؤ جس طرح صحابہ ایمان لائے تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم اس طرح ایمان لائیں جس طرح بیوقوف ایمان لائے ہیں۔ خبردار یہی بیوقوف ہیں لیکن وہ بےعلم ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ان سے کہا گیا کہ جس طرح دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں اسی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو انہوں نے یہی جواب دیا کہ ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں ؟ ۔۔۔ خبردار ، حقیقت میں یہ تو خود بیوقوف ہیں ، مگر یہ جانتے نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ جیسا کہ اور لوگ ایمان لائے تو کہتے ہیں کہ کیا ہم ایمان لائیں جیسے یہ بیوقوف ایمان لے آئے۔ خبردار بلاشبہ یہی بیوقوف ہیں لیکن نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا جاتا ہے ان کو ایمان لاؤ جس طرح ایمان لائے سب لوگ تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جس طرح ایمان لائے بیوقوف جان لو وہی ہیں بیوقوف لیکن نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان منافقوں سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی ایمان لے آئو جیسا اور سب لوگ ایمان لائے ہیں تو یہ کہتے ہیں کیا ہم اس طرح ایمان لے آئیں جس طرح یہ بیوقوف لوگ ایمان لائے ہیں ، یاد رکھو ! بیشک یہی لوگ بیوقوف ہیں لیکن وہ جانتے نہیں