Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 132

سورة البقرة

وَ وَصّٰی بِہَاۤ اِبۡرٰہٖمُ بَنِیۡہِ وَ یَعۡقُوۡبُ ؕ یٰبَنِیَّ اِنَّ اللّٰہَ اصۡطَفٰی لَکُمُ الدِّیۡنَ فَلَا تَمُوۡتُنَّ اِلَّا وَ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۳۲﴾ؕ

And Abraham instructed his sons [to do the same] and [so did] Jacob, [saying], "O my sons, indeed Allah has chosen for you this religion, so do not die except while you are Muslims."

اس کی وصیت ابراہیم اور یعقوب نے اپنی اولاد کو کی ، کہ ہمارے بچو! اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے اس دین کو پسند فرما لیا ، خبردار! تم مسلمان ہی مرنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَوَصّٰی
اور وصیت کی
بِہَاۤ
اس کی
اِبۡرٰہٖمُ
ابراہیم نے
بَنِیۡہِ
اپنے بیٹوں کو
وَیَعۡقُوۡبُ
اور یعقوب نے
یٰبَنِیَّ
اے میرے بیٹو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
اصۡطَفٰی
چن لیا
لَکُمُ
تمہارے لئے
الدِّیۡنَ
دین کو
فَلَا تَمُوۡتُنَّ
پس تم ہرگز نہ مرنا
اِلَّا
مگر
وَاَنۡتُمۡ
اس میں حال میں کہ تم
مُّسۡلِمُوۡنَ
مسلمان ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَوَصّٰی
اور وصیت کی
بِہَاۤ
اس کی
اِبۡرٰہٖمُ
ابراہیم نے
بَنِیۡہِ
اپنے بیٹوں کو
وَیَعۡقُوۡبُ
اور یعقوب نے
یٰبَنِیَّ
اے میرے بیٹو
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
اصۡطَفٰی
منتخب کیا ہے
لَکُمُ
تمہارے لئے
الدِّیۡنَ
دین کو
فَلَا تَمُوۡتُنَّ
تو ہرگز نہ تم مرنا
اِلَّا
مگر
وَاَنۡتُمۡ
اس حال میں کہ تم
مُّسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہو
Translated by

Juna Garhi

And Abraham instructed his sons [to do the same] and [so did] Jacob, [saying], "O my sons, indeed Allah has chosen for you this religion, so do not die except while you are Muslims."

اس کی وصیت ابراہیم اور یعقوب نے اپنی اولاد کو کی ، کہ ہمارے بچو! اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے اس دین کو پسند فرما لیا ، خبردار! تم مسلمان ہی مرنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ابراہیم نے بھی اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی تھی اور یعقوب نے بھی انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا : اے میرے بیٹو ! اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند کیا ہے۔ لہذا تم مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس کی وصیّت ابراہیم ؑ ؑ نے اپنے بیٹوں کوکی اوریعقوبؑ نے بھی : ’’اے میرے بیٹو! یقیناًاﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے دین کومنتخب کیاہے، توہرگز نہ تم مرنامگراس حال میں کہ تم فرماں بردارہو‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Ibrahim exhorted the same to his sons, and so did Ya&qub: &My sons, Allah has certainly chosen for you the Faith. So, let not death overtake you but as Muslims.|"

اور یہی وصیت کر گیا ابراہیم اپنے بیٹوں کو اور یعقوب بھی کہ اے بیٹو بیشک اللہ نے چن کردیا ہے تم کو دین سو تم ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی کی وصیتّ کی تھی ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب نے بھی اے میرے بیٹو ! اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے پس تم ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اسی طریقے پر چلنے کی ہدایت اس نے اپنی اولاد کو کی تھی اور اسی کی وصیت یعقوب علیہ السلام 131 اپنی اولاد کو کر گیا ۔ اس نے کہا تھا کہ ’’میرے بچو ، اللہ نے تمھارے لیے یہی دین پسند کیا ہے ۔ 132 لہٰذا مرتے دم تک تم مسلم ہی رہنا‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی بات کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی ، اور یعقوب نے بھی ( اپنے بیٹوں کو ) کہ : اے میرے بیٹو ! اللہ نے یہ دین تمہارے لیے منتخب فرما لیا ہے ، لہذا تمہیں موت بھی آئے تو اس حالت میں آئے کہ تم مسلم ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ابراہیم نے اپنے بیٹوں اسمعیل اور اسحاق کو اور یعقوب ( علیہ السلام) نے بھی ( اپنے بارہ بیٹوں کو) اسی دین کی وصیت کی۔ بیٹا اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے یہ دین یعقوب ( علیہ السلام) مرنے لگا جب اس نے اپنے بیٹوں سے کہا تم میرے بعد کس کو پو جو گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ابراہیم (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اپنے بیٹوں کو اس کا حکم کر گئے کہ اے میرے بیٹو ! بیشک اللہ نے تمہارے لئے (یہی) دین پسند کیا ہے پس اگر موت آئے تو مسلمان ہونے پر ہی آئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہی وصیت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کو فرمائی اور یعقوب نے بھی (اپنے بیٹوں کو یہی نصیحت کی ) انہوں نے کہا اے میرے بیٹو ! بیشک اللہ نے تمہیں یہ دین چن کر اور منتخب کر کے دیا ہے۔ لہٰذا تم زندگی کے آخری سانس تک اسی کے فرماں بردار بن کر رہنا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ابرہیم نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب نے بھی (اپنے فرزندوں سے یہی کہا) کہ بیٹا خدا نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے تو مرنا ہے تو مسلمان ہی مرنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Ibrahim enjoined his sons the same and did Ya'qub also, saying: O my sons! verily Allah hath chosen for you the religion, so die not except ye be Muslims.

: اور ابراہیم (علیہ السلام) اس کی ہدایت کرگئے اپنے بیٹوں کو اور اسی طرح یعقوب (علیہ السلام) بھی ۔ (اپنے بیٹوں کو) ۔ کہ اے میرے بیٹوبیشک اللہ نے تمہارے لئے دین کا انتخاب فرمالیا ہے ۔ سو ایسا ہرگز نہ ہونے پائے کہ تم مرتے وقت بجز مسلم کے کچھ اور ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ابراہیم نے اسی ( ملت ) کی وصیت اپنے بیٹوں کو کی اور ( اسی کی وصیت ) یعقوب نے ( اپنے بیٹوں کو ) کی: اے میرے بیٹو! بیشک اللہ نے تمہارے لئے دینِ اسلام کو منتخب فرمایا ، تو تم ہرگز نہ مرنا مگر اسلام کی حالت پر ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی کی ( حضرت ) ابراہیم اور ( حضرت ) یعقوب ( علیہماالسلام ) نے اپنے بیٹوں کو وصیت فرمائی کہ اے میرے بیٹو! بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہارے لیے دین کو چُن لیا ہے پس مسلمان ( ہونے ہی کی حالت میں ) مرنا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہی وصیت ابراہیم اپنے بیٹوں کو کر گئے اور یعقوب کو بھی کہ اے بیٹو ! بیشک اللہ نے تمہارے لیے دین کو چن لیا ہے لہٰذا مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی کی وصیت (و تاکید) کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو، اور یعقوب نے بھی، کہ اے میرے بیٹو ! بیشک اللہ نے چن لیا ہے تمہارے لئے اس دین (حق) کو، پس تم جان نہیں دینا مگر اسلام ہی کی حالت میں،

Translated by

Noor ul Amin

ابراہیم اور یعقوب نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی کہ ’’اے میرے بیٹو!اللہ نے تمہارے لئے یہی دین پسند کیا لہٰذاتم مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی دین کی وصیت کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب نے کہ اے میرے بیٹو! بیشک اللہ نے یہ دین تمہارے لئے چن لیا تو نہ مرنا مگر مسلمان ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب ( علیہ السلام ) نے بھی ( یہی کہا: ) اے میرے لڑکو! بیشک اللہ نے تمہارے لئے ( یہی ) دین ( اسلام ) پسند فرمایا ہے سو تم ( بہرصورت ) مسلمان رہتے ہوئے ہی مرنا

Translated by

Hussain Najfi

اور ابراہیم ( ع ) نے اپنے بیٹوں کو اسی ( ملت پر قائم رہنے ) کی وصیت کی اور یعقوب ( ع ) نے بھی ۔ اے میرے فرزند! بے شک اللہ نے تمہارے لئے ایک خاص دین ( اسلام ) منتخب کیا ہے سو تم ہرگز نہ مرنا مگر اس حالت میں کہ تم ( حقیقی ) مسلمان ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And this was the legacy that Abraham left to his sons, and so did Jacob; "Oh my sons! Allah hath chosen the Faith for you; then die not except in the Faith of Islam."

Translated by

Muhammad Sarwar

Abraham left this legacy to his sons and, in turn, so did Jacob saying, "God has chosen this religion for you. You must not leave this world unless you are a Muslim (submitted to the will of the Lord of the Universe)."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And this (submission to Allah, Islam) was enjoined by Ibrahim (Abraham) upon his sons and by Ya`qub (Jacob) (saying), "O my sons! Allah has chosen for you the (true) religion, then die not except as Muslims."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the same did Ibrahim enjoin on his sons and (so did) Yaqoub. O my sons! surely Allah has chosen for you (this) faith, therefore die not unless you are Muslims.

Translated by

William Pickthall

The same did Abraham enjoin upon his sons, and also Jacob, (saying): O my sons! Lo! Allah hath chosen for you the (true) religion; therefore die not save as men who have surrendered (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इसी की नसीहत की इब्राहीम (अलै॰) ने अपनी औलाद को और इसी की नसीहत की याक़ूब (अलै॰) ने अपनी औलाद को, ऐ मेरे बेटो! अल्लाह ने तुम्हारे लिए इसी दीन को चुन लिया है, पस इस्लाम के सिवा किसी और हालत पर तुम को मौत न आए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی کا حکم کر گئے ہیں ابراہیم (علیہ السلام) اپنے بیٹوں کو اور (اسیطرح) یعقوب ( علیہ السلام) بھی میرے بیٹو اللہ تعالیٰ نے اس دین (اسلام) کو تمہارے لیے منتخب فرمایا ہے سو تم بجز اسلام کے اور کسی حالت پر جان مت دینا۔ (132)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ابراہیم اور یعقوب ( علیہ السلام) نے اپنی اولاد کو وصیت فرمائی کہ اے میرے بیٹو ! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اس دین کو پسند فرمایا لیا ہے تمہیں موت مسلمان ہونے کی حالت میں آنی چاہیے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی طریقے پر چلنے کی ہدایت اس نے اپنی اولاد کو کی تھی اور اسی کی وصیت یعقوب اپنی اولاد کو کر گیا ۔ اس نے کہا تھا میرے بچو اللہ نے تمہارے لئے یہی دین پسند کیا ہے ۔ لہٰذا مرتے دم تک مسلم رہنا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ملت ابراہیمیہ کی وصیت کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب نے بھی، اے میرے بیٹو بیشک اللہ نے منتخب فرمایا ہے تمہارے لیے اس دین کو، سو ہرگز مت مرنا مگر اس حالت میں کہ تم دین اسلام پر ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہی وصیت کر گیا ابراہیم اپنے بیٹوں کو اور یعقوب بھی کہ اے بیٹو بیشک اللہ نے چن کردیا ہے تم کو دین سو تم ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی ملت مذکور پر قائم رہنے کی ابراہیم (علیہ السلام) اپنے بیٹوں کو وصیت کرگیا ہے اور یعقوب (علیہ السلام) بھی کہ اے میرے بیٹو اللہ نے تمہارے لئے اس دین یعنی اسلام کو منتخب کیا ہے سو تم نہ مرنا مگر مسلمان ہی مرنا