Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 137

سورة البقرة

فَاِنۡ اٰمَنُوۡا بِمِثۡلِ مَاۤ اٰمَنۡتُمۡ بِہٖ فَقَدِ اہۡتَدَوۡا ۚ وَ اِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا ہُمۡ فِیۡ شِقَاقٍ ۚ فَسَیَکۡفِیۡکَہُمُ اللّٰہُ ۚ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۱۳۷﴾ؕ

So if they believe in the same as you believe in, then they have been [rightly] guided; but if they turn away, they are only in dissension, and Allah will be sufficient for you against them. And He is the Hearing, the Knowing.

اگر وہ تم جیسا ایمان لائیں تو ہدایت پائیں ، اور اگر منہ موڑیں تو وہ صریح اختلاف میں ہیں ، اللہ تعالٰی ان سے عنقریب آپ کی کفایت کرے اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
اٰمَنُوۡا
وہ ایمان لے آئیں
بِمِثۡلِ مَاۤ
جس طرح
اٰمَنۡتُمۡ
ایمان لائے تم
بِہٖ
ساتھ اس کے
فَقَدِ
پس تحقیق
اہۡتَدَوۡا
وہ ہدایت پاگئے
وَاِنۡ
اور اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ پھیرلیں
فَاِنَّمَا
تو بےشک
ہُمۡ
وہ
فِیۡ شِقَاقٍ
اختلاف میں ہیں
فَسَیَکۡفِیۡکَہُمُ
تو عنقریب کافی ہوگا آپ کو ان سے
اللّٰہُ
اللہ
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
اٰمَنُوۡا
وہ ایمان لائیں
بِمِثۡلِ مَاۤ
اس جیسی (چیز ) پر جو
اٰمَنۡتُمۡ
ایمان لائے تم
بِہٖ
جس پر
فَقَدِ
تو یقیناً
اہۡتَدَوۡا
وہ ہدایت پاگئے
وَاِنۡ
اور اگر
تَوَلَّوۡا
وہ پھر جائیں
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
ہُمۡ
وہ
فِیۡ شِقَاقٍ
مخالفت میں ہیں
فَسَیَکۡفِیۡکَہُمُ
چنانچہ عنقریب کافی ہوجائے گا آپ کو ان سے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

So if they believe in the same as you believe in, then they have been [rightly] guided; but if they turn away, they are only in dissension, and Allah will be sufficient for you against them. And He is the Hearing, the Knowing.

اگر وہ تم جیسا ایمان لائیں تو ہدایت پائیں ، اور اگر منہ موڑیں تو وہ صریح اختلاف میں ہیں ، اللہ تعالٰی ان سے عنقریب آپ کی کفایت کرے اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سو اگر یہ اہل کتاب ایسے ہی ایمان لائیں جیسے تم لائے ہو تو وہ بھی ہدایت پالیں گے اور اگر اس سے منہ پھیریں تو وہ ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں۔ لہذا اللہ ان کے مقابلے میں آپ کو کافی ہے اور وہ ہر ایک کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگر وہ اس جیسی چیزپرایمان لائیں جس پر تم ایمان لائے ہو تویقیناوہ ہدایت پاگئے اور اگر وہ پھرجائیں تو یقیناًاب وہ مخالفت میں ہیں ،چنانچہ عنقریب ان سے اﷲ تعالیٰ آپ کوکافی ہوجائے گا اوروہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, if they believe in the like of what you believe in, they have certainly found the right path. And if they turn away, they are nothing but in antagonism. Then Allah will suffice you against them, and He is the All-Hearing, the All-Knowing.

سو اگر وہ بھی ایمان لویں جس طرح ہر تم ایمان لائے تو ہدایت پائی انہوں نے بھی اور اگر پھر جاویں تو پھر وہی ہیں صند پر، سو اب کافی ہے تیری طرفر سے ان کو اللہ اور وہی سننے والا جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر (اے مسلمانو ! ) اگر وہ (یہودو نصاریٰ ) بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لائے ہو تب وہ ہدایت پر ہوں گے اور اگر وہ پیٹھ موڑ لیں تو پھر وہی ہیں ضد پر تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کے لیے ان کے مقابلے میں اللہ کافی ہے اور وہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then if they believe the way you have believed, they have the right guidance, and if they turn away from this, it will become obvious that they are obdurate. Therefore, rest assured that AIIah will suffice to defend you against them: He hears everything and knows every thing.

پھر اگر وہ اسی طرح ایمان لائیں ، جس طرح تم لائے ہو ، تو ہدایت پر ہیں ، اور اگر اس سے منہ پھیریں ، تو کھلی بات ہے کہ وہ ہٹ دھرمی میں پڑگئے ہیں ۔ لہٰذا اطمینان رکھو کہ ان کے مقابلے میں اللہ تمہاری حمایت کے لیے کافی ہے ۔ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے بعد اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جیسے تم ایمان لائے ہو تو یہ راہ راست پر آجائیں گے ۔ اور اگر یہ منہ موڑ لیں تو درحقیقت وہ دشمنی میں پڑگئے ہیں ۔ اب اللہ تمہاری حمایت میں عنقریب ان سے نمٹ لے گا ، اور وہ ہر بات سننے والا ، ہر بات جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور دوسرے کو نہیں مانتے ہیں اور ہم اسکے تابعدار ہیں۔ پھر اگر وہ ( یعنی یہود اور نصاری ٰ ) تمہاری طرح ایمان لائیں پاگئے اور اگر نہ مانیں تو ضد میں گرفتار ہیں قریب ہے ( وہ زمانہ) کہ اللہ انکے شر سے تم کو بےفکر کر دے گا اور وہ سنتا ( ہے انکی باتوں کو) جانتا ہے، 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر وہ بھی ایسا ایمان لائیں جیسا تم ایمان لائے ہو تو وہ ہدایت پاگئے اور اگر پھرجائیں تو وہ تمہارے دشمن ہیں پس تمہارے لئے ان کے مقابل اللہ کافی ہیں اور وہ سننے والے (اور) جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے مومنو ! اگر وہ اس طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لائے ہو تو یقیناً وہ ہدایت پالیں گے ۔ لیکن اگر وہ اس سے منہ پھیرتے ہیں تو پھر (جان لو کہ ) سوائے ضد اور ہٹ دھرمی کے کچھ نہیں ہے۔ اس کے لئے ان کے مقابلے میں اللہ تمہاری حمایت کے لئے کافی ہے وہ خوب سنتا بھی ہے اور جانتا بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لے آئے ہو تو ہدایت یاب ہو جائیں اور اگر منہ پھیر لیں (اور نہ مانیں) تو وہ (تمھارے) مخالف ہیں اور ان کے مقابلے میں تمھیں خدا کافی ہے۔ اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So if they believe in the like of that which ye believe in, surely they are guided; but if they turn away, then they are but in Cleavage. So Allah will suffice thee against them and He is the Hearer, the Knower.

تو اگر یہ لوگ ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان رکھتے ہو تو بیشک وہ بھی راہ پاگئے ۔ اور اگر منہ موڑے رہیں تو بس (بڑی) مخالفت میں پڑے ہیں ۔ سو اب اللہ آپ کی طرف سے ان کے مقابلہ ۔ ہے اور وہ (بڑا) سننے والا (بڑا) جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر وہ اس طرح ایمان لائیں جس طرح تم ایمان لائے تو وہ راہ یاب ہوئے اور اگر وہ اعراض کریں تو پھر وہ درپے مخالفت ہیں ۔ ان کے مقابل میں تمہارے لئے اللہ کافی ہوگا اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر یہ لوگ ( بھی ) اسی طرح ایمان لائیں جیسا ( اے صحابہ کرامؓ ) تم لائے ہو تو تحقیق ہدایت پاجائیں اور اگر یہ منہ پھیریں گے تو وہ بس مخالفت ہی میں پڑے ہیں ، پس عنقریب اﷲ ( تعالیٰ ) ( اے محبوبﷺ ) آپ کی طرف سے ان کے لیے کافی ہوجائیں گے ، اور وہ خوب سُننے والے خوب جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر وہ اگر اسی طرح ایمان لائیں جس طرح تم لائے ہو تو ہدایت پا جائیں گے۔ اگر اس سے منہ پھیریں تو کھلی بات ہے کہ وہ ہٹ دھرمی میں پڑگئے ہیں لہٰذا ( اطمینان رکھو کہ) ان کے مقابلہ میں اللہ تمہاری حمایت کے لئے کافی ہے۔ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس اگر یہ لوگ اسی طرح کا ایمان لے آئیں جس طرح کا تم لائے ہو، تو یقینا یہ ہدایت پاگئے، اور اگر یہ (اس کے بعد بھی) پھرے ہی رہے، تو یقینا یہ ضد (اور ہٹ دھرمی کی دلدل) میں پڑے ہوئے ہیں، سو اللہ کافی ہے آپ کو ان سب کے مقابلے میں، اور وہی ہے سننے والا، جاننے والا،

Translated by

Noor ul Amin

سو اگریہ اہل کتاب ایسے ہی ایما ن لائیں جیسے تم لائے ہوتووہ بھی ہدایت پالیں گے اور اگر اس سے پھریں گے تووہ ہٹ دھرمی پر ہیں لہٰذااللہ ان کے مقابلے میں آپ کو کافی ہے اور وہ ہرایک کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر وہ بھی یونہی ایمان لائے جیسا تم لائے جب تو وہ ہدایت پاگئے اور اگر منہ پھیریں تو وہ نری ضد میں ہیں ( ف۲٤۷ ) تو اے محبوب! عنقریب اللہ ان کی طرف سے تمہیں کفایت کرے گا اور وہی ہے سنتا جانتا ۔ ( ف۲٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر وہ ( بھی ) اسی طرح ایمان لائیں جیسے تم اس پر ایمان لائے ہو تو وہ ( واقعی ) ہدایت پا جائیں گے ، اور اگر وہ منہ پھیر لیں تو ( سمجھ لیں کہ ) وہ محض مخالفت میں ہیں ، پس اب اللہ آپ کو ان کے شر سے بچانے کے لئے کافی ہوگا ، اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تو اگر یہ لوگ ( اہل کتاب ) اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم لائے ہو تو ہدایت پا گئے اور اگر روگردانی کریں تو وہ بڑی مخالفت اور ہٹ دھرمی میں پڑ گئے ہیں سو ان کے مقابلہ میں اللہ تمہارے لئے کافی ہے اور وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So if they believe as ye believe, they are indeed on the right path; but if they turn back, it is they who are in schism; but Allah will suffice thee as against them, and He is the All-Hearing, the All-Knowing.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they have faith in all that you believe, they will have the right guidance, but if they turn away, it would be for no reason other than their own malice. God is a Sufficient defender for you against them; He is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So if they believe in the like of that which you believe then they are rightly guided; but if they turn away, then they are only in opposition. So Allah will suffice for you against them. And He is the Hearer, the Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If then they believe as you believe in Him, they are indeed on the right course, and if they turn back, then they are only in great opposition, so Allah will suffice you against them, and He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

And if they believe in the like of that which ye believe, then are they rightly guided. But if they turn away, then are they in schism, and Allah will suffice thee (for defence) against them. He is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अगर वे ईमान लाएं जिस तरह तुम ईमान लाए हो तो बेशक वे राह पा गए, और अगर वे फिर जाएं तो अब वे ज़िद पर हैं; पस तुम्हारी तरफ़ से अल्लाह उनके लिए काफ़ी है, और वह सुनने वाला जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اگر وہ بھی اسی طریق سے ایمان لے آویں جس طریق سے تم (اہل اسلام) ایمان لائے ہو تب تو وہ بھی راہ (حق) پر لگ جاویں گے اور اگر وہ روگردانی کریں تو وہ لوگ تو (ہمیشہ سے) بر سر مخالفت ہیں ہی تو (سمجھ لو کہ) تمہاری طرف سے عنقریب ہی نبٹ لیں گے اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ سنتے ہیں جانتے ہیں۔ (137)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر وہ تمہاری طرح ایمان لائیں تو ہدایت پائیں گے۔ اور اگر منہ موڑیں تو وہ واضح ضد کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ عنقریب ان کے مقابلہ میں آپ کو کافی ہوگا اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اگر وہ اسی طرح ایمان لائیں جس طرح تملائے تو ہدایت پر ہیں اور اگر وہ اس سے منہ پھیریں تو ، کھلی بات ہے کہ وہ ہٹ دھرمی میں پڑگئے ہیں ۔ لہٰذا اطمینان رکھو کہ ان کے مقابلے میں اللہ تمہاری حمایت کے لئے کافی ہے وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر وہ ایمان لے آئیں ان چیزوں پر جن ١ ؎ پر تم ایمان لائے تو وہ ہدایت پاجائیں گے اور اگر وہ روگردانی کریں تو بس وہ مخالفت ہی میں لگے ہوئے ہیں۔ پس عنقریب اللہ آپ کی طرف سے ان کے لیے کافی ہوگا اور وہ سمیع ہے علیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو اگر وہ بھی ایمان لاویں جس طرح پر تم ایمان لائے ہدایت پائی انہوں نے بھی اور اگر پھر جاویں تو پھر وہی ہیں ضد پر سو اب کافی ہے تیری طرف سے ان کو اللہ اور وہی ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر وہ اہل کتاب بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لائے ہو تو بیشک وہ بھی ہدایت یافتہ ہوں گے اور اگر وہ روگردانی کریں تو سمجھ لو وہی ہیں برسر پیکارسو عنقریب آپ کی طرف سے اللہ تعالیٰ ان سے نمٹ لے گا اور وہی ہے سننے والا جاننے والا