Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 142

سورة البقرة

سَیَقُوۡلُ السُّفَہَآءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلّٰىہُمۡ عَنۡ قِبۡلَتِہِمُ الَّتِیۡ کَانُوۡا عَلَیۡہَا ؕ قُلۡ لِّلّٰہِ الۡمَشۡرِقُ وَ الۡمَغۡرِبُ ؕ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۱۴۲﴾

The foolish among the people will say, "What has turned them away from their qiblah, which they used to face?" Say, "To Allah belongs the east and the west. He guides whom He wills to a straight path."

عنقریب نادان لوگ کہیں گے کہ جس قبلہ پر یہ تھے اس سے انہیں کس چیز نے ہٹایا؟ آپ کہہ دیجئے کہ مشرق اور مغرب کا مالک اللہ تعالٰی ہی ہے وہ جسے چاہے سیدھی راہ کی ہدایت کر دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَیَقُوۡلُ
عنقریب کہیں گے
السُّفَہَآءُ
نادان /بے وقوف
مِنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
مَا
کس نے
وَلّٰىہُمۡ
پھیر دیا انہیں
عَنۡ قِبۡلَتِہِمُ
ان کے قبلے سے
الَّتِیۡ
وہ جو
کَانُوۡا
تھے وہ
عَلَیۡہَا
اس پر
قُلۡ
کہہ دیجیے
لِّلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہیں
الۡمَشۡرِقُ
مشرق
وَ الۡمَغۡرِبُ
اور مغرب
یَہۡدِیۡ
وہ ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِلٰی
طرف
صِرَاطٍ
راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَیَقُوۡلُ
جلد ہی کہیں گے
السُّفَہَآءُ
بےوقوف
مِنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
مَا
کس چیز نے
وَلّٰىہُمۡ
پھیر دیا انہیں
عَنۡ قِبۡلَتِہِمُ
ان کےقبلے سے
الَّتِیۡ
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
عَلَیۡہَا
جس پر
قُلۡ
کہہ دو
لِّلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہیں
الۡمَشۡرِقُ
مشرق
وَ الۡمَغۡرِبُ
اور مغرب
یَہۡدِیۡ
وہ ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِلٰی
طرف
صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
راستے سیدھے کے
Translated by

Juna Garhi

The foolish among the people will say, "What has turned them away from their qiblah, which they used to face?" Say, "To Allah belongs the east and the west. He guides whom He wills to a straight path."

عنقریب نادان لوگ کہیں گے کہ جس قبلہ پر یہ تھے اس سے انہیں کس چیز نے ہٹایا؟ آپ کہہ دیجئے کہ مشرق اور مغرب کا مالک اللہ تعالٰی ہی ہے وہ جسے چاہے سیدھی راہ کی ہدایت کر دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جلد ہی نادان لوگ ضرور کہیں گے کہ مسلمانوں کو ان کے پہلے قبلہ سے کس چیز نے پھیر دیا۔ آپ ان سے کہیے کہ مشرق و مغرب تو اللہ ہی کے لیے ہیں، وہ جسے چاہتا ہے، سیدھی راہ دکھا دیتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جلدہی لوگوں میں سے بے وقوف کہیں گے کہ انہیں کس چیزنے ان کے اس قبلے سے پھیر دیا ہے جس پروہ تھے؟آپ کہہ دو:مشرق اورمغرب اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں،وہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The foolish among the people will say: |"What has turned them away from their Qiblah which they used to observe?|" Say: |"To Allah belong the East and the West. He guides whom He wills to a straight path.|" (Verse 142)39-r-n39. Some of the considerations arising from this verse have already been dealt with under Verses 114 and 115. As one can see, the present verse deals with taunts of the enemies of Islam - Jews, Christians and the rnushrihin (associators) - with regard to the change of the Qiblah (orientation) for Salah۔

اب کہیں گے بیوقوف لوگ کہ کس چیز نے پھر دیا مسلمانوں کو ان کے قبلہ سے جس پر وہ تھے تو کہہ اللہ ہی کا ہے مشرق اور مغرب، چلائے جس کو چاہے سیدھی راہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

عنقریب کہیں گے لوگوں میں سے احمق اور بیوقوف لوگ ) کس چیز نے پھیر دیا انہیں اس قبلے سے جس پر یہ تھے کہہ دیجیے کہ اللہ ہی کے ہیں مشرق اور مغرب ! وہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دے دیتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

نادان لوگ ضرور کہیں گے : اِنہیں کیا ہوا کہ پہلے یہ جس قبلے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے ، اس سے یکایک پھر گئے 142 ؟ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ان سے کہو : مشرق اور مغرب سب اللہ کے ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے ، سیدھی راہ دکھادیتا ہے ۔ 143

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب یہ بے وقوف لوگ کہیں گے کہ آخر وہ کیا چیز ہے جس نے ان ( مسلمانوں ) کو قبلے سے رخ پھیرنے پر آمادہ رکدیا جس کی طرف وہ منہ کرتے چلے آرہے تھے؟ آپ کہہ دیجیے کہ مشرق اور مغرب سب اللہ ہی کی ہیں ۔ وہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ کی ہدایت کردیتا ہے ( ٨٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب قریب میں بیوقوف لوگ کہیں گے مسلما نوں کا جو قبلہ تھا اس سے پھرجانے کی کیا وجہ ہوئی 1(اے پیغمبر کہہ دے پورب اور چھچم دونوں اللہ ہی کے ہیں جس کو وہ چاہتا ہے سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جلد ہی احمق لوگ کہیں گے کہ یہ (مسلمان) جس قبلہ پر (چلے آرہے) تھے اس سے ان کو کس چیز نے بدل دیا ؟ کہیے مشرق ومغرب (سب) اللہ کے لئے ہے وہ جسے چاہیں سیدھی راہ دکھا دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

عنقریب بیوقوف لوگ کہیں گے کہ ان (مسلمانوں) کو اپنے اس قبلہ سے کس چیز نے پھیر دیا جس پر وہ پہلے سے تھے۔ آپ کہہ دیجئے مشرق و مغرب اللہ ہی کے لئے ہیں وہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی ہدایت دے دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

احمق لوگ کہیں گے کہ مسلمان جس قبلے پر (پہلے سے چلے آتے) تھے (اب) اس سے کیوں منہ پھیر بیٹھے۔ تم کہہ دو کہ مشرق اور مغرب سب خدا ہی کا ہے۔ وہ جس کو چاہتا ہے، سیدھے رستے پر چلاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Anon will the foolish among mankind say: what hath turned them away from their Qiblah whereon they had been? Say thou: unto Allah belongeth the east and the west he guideth whomsoever He listeth unto a straight path.

اب بیوقوف لوگ (ضرور) کہیں گے ۔ کہ کس چیز نے ان (مسلمانوں) کو ان کے (اس) قبلہ سے جس پر وہ اب تک تھے ۔ ہٹادیا آپ کہہ دیجئے ۔ کہ مشرق ومغرب سب اللہ ہی کی ملک ہیں ۔ وہ جسے چاہے ۔ سیدھی راہ چلا دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اب جو بے وقوف لوگ ہیں ، وہ کہیں گے کہ ان لوگوں کو اس قبلہ سے ، جس پر یہ پہلے تھے ، کس چیز نے روگرداں کردیا؟ کہہ دو: مشرق اور مغرب اللہ ہی کے ہیں ، وہ جس کو چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

لوگوں میں سے احمق لوگ کہیں گے: کس چیز نے انہیں اس قبلے سے روکا جس پر یہ ( مسلمان ) تھے؟ ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے: مشرق اور مغرب ( غرض ہر سمت ) اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی ہے ، جسے چاہے سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرماتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نادان لوگ ضرور کہیں گے جس قبلہ پر یہ لوگ تھے اس سے کس چیز نے انہیں پھیر دیا ؟ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو مشرق اور مغرب سب اللہ کے ہیں وہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیوقوف لوگ ضرور کہیں گے کس چیز نے پھیر دیا ان (مسلمانوں) کو ان کے اس قبلے سے جس پر یہ لوگ (اس سے پہلے) تھے کہو اللہ ہی کے لئے ہے مشرق بھی، اور مغرب بھی، وہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ (کی توفیق) سے نوازتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

احمق لوگ یوں کہیں گے کہ مسلمانوں کو ان کے قبلہ سے کس چیز نے پھیردیا ، جس پر وہ تھے آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ’’مشرق و مغرب تواللہ ہی کے لئے ہیں وہ جسے چا ہتا ہے صراطِ مستقیم کی ہدایت دیتا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب کہیں گے ( ف ۲۵۵ ) بیوقوف لوگ ، کس نے پھیردیامسلمانوں کو ، ان کے اس قبلہ سے ، جس پر تھے ( ف۲۵٦ ) تم فرمادو کہ پورب پچھم ( مشرق مغرب ) سب اللہ ہی کا ہے ( ف۲۵۷ ) جسے چاہے سیدھی راہ چلاتا ہے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اَب بیوقوف لوگ یہ کہیں گے کہ ان ( مسلمانوں ) کو اپنے اس قبلہ ( بیت المقدس ) سے کس نے پھیر دیا جس پر وہ ( پہلے سے ) تھے ، آپ فرما دیں: مشرق و مغرب ( سب ) اﷲ ہی کے لئے ہے ، وہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ پر ڈال دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

عنقریب بے وقوف لوگ کہیں گے کہ ان ( مسلمانوں ) کو کس چیز نے روگردان کر دیا ۔ اس قبلہ ( بیت المقدس ) سے ، جس پر وہ پہلے تھے ( اے پیغمبر ( ص ) ) کہہ دیجئے اللہ ہی کے لیے ہے مشرق اور مغرب بھی ۔ وہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت کرتا ہے ( اس پر لگا دیتا ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The fools among the people will say: "What hath turned them from the Qibla to which they were used?" Say: To Allah belong both east and West: He guideth whom He will to a Way that is straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

Fools will soon say, "What has made them (Muslims) change the direction to which they had been facing during their prayers (the qibla)?" (Muhammad), tell them, "Both the East and West belong to God and He guides (whomever He wants), to the right direction."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The fools (idolators, hypocrites, and Jews) among the people will say: "What has turned them (Muslims) from their Qiblah [prayer direction (towards Jerusalem)] to which they used to face in prayer." Say (O Muhammad): "To Allah belong both, east and the west. He guides whom He wills to the straight way."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The fools among the people will say: What has turned them from their qiblah which they had? Say: The East and the West belong only to Allah; He guides whom He likes to the right path.

Translated by

William Pickthall

The foolish of the people will say: What hath turned them from the qiblah which they formerly observed? Say: Unto Allah belong the East and the West. He guideth whom He will unto a straight path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब ये बेवक़ूफ़ लोग कहेंगे कि आख़िर वह क्या चीज़ है जिसने इन (मुसलमानों) को उस क़िबले से रुख़ फेरने पर आमादा कर दिया, जिसकी तरफ़ वे मुँह करते चले आ रहे थे, आप कह दीजिए कि मशरिक़ और मग़रिब सब अल्लाह ही की हैं, वह जिसको चाहता है सीधी राह की हिदायत कर देता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اب تو (یہ) بیوقوف لوگ ضرور کہیں ہی گے کہ ان (مسلمانوں) کو ان کے پاس (سابق سمت) قبلہ سے (کہ بیت مقدس تھا) جس طرف پہلے (متوجہ) ہوا کرتے تھے کس (بات) نے بدل دیا آپ فرمادیجیئے کہ سب مشرق اور مغرب اللہ ہی کی ملک ہیں (4) جس کو خدا ہی چاہیں (یہ) سیدھا طریق بتلادیتے ہیں۔ (5) (142)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

عنقریب نادان لوگ کہیں گے کہ جس قبلہ پر یہ تھے اس سے انہیں کس چیز نے ہٹا دیا ہے آپ فرمادیں کہ مشرق و مغرب کا مالک اللہ ہی ہے وہ جسے چاہے سیدھے راہ کی ہدایت دیتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نادان لوگ ضرور کہیں گے ! انہیں کیا ہوا کہ پہلے یہ جس قبلے کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے تھے ، اس سے یکایک پھرگئے ؟ اے نبی ! ان سے کہو کہ مشرق ومغرب سب اللہ کے ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

عنقریب کہیں گے بیوقوف لوگ کس چیز نے پھیر دیا ان کو ان کے اس قبلہ سے جس پر وہ تھے۔ آپ فرما دیجیے اللہ ہی کے لیے مشرق اور مغرب ہے۔ وہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہے سیدھے راستہ کی طرف

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب کہیں گے بیوقوف لوگ کہ کس چیز نے پھیر دیا مسلمانوں کو ان کے قبلہ سے جس پر وہ تھے تو کہہ اللہ ہی کا ہے مشرق اور مغرب چلائے جس کو چاہے سیدھی راہ پر .

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب بیوقوف لوگ یوں کہیں گے کہ مسلمانوں کو اپنے اس قبلہ سے کس چیز نے پھیر دیا جس پر وہ کچھ عرصہ سے قائم تھے آپ کہہ دیجئے کہ سب مشرق اور مغرب اللہ ہی کی ملک ہیں وہ جس کو چاہتا ہے اس کو سیدھی راہ چلاتا ہے