Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 150

سورة البقرة

وَ مِنۡ حَیۡثُ خَرَجۡتَ فَوَلِّ وَجۡہَکَ شَطۡرَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ ؕ وَ حَیۡثُ مَا کُنۡتُمۡ فَوَلُّوۡا وُجُوۡہَکُمۡ شَطۡرَہٗ ۙ لِئَلَّا یَکُوۡنَ لِلنَّاسِ عَلَیۡکُمۡ حُجَّۃٌ ٭ۙ اِلَّا الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡہُمۡ ٭ فَلَا تَخۡشَوۡہُمۡ وَ اخۡشَوۡنِیۡ ٭ وَ لِاُتِمَّ نِعۡمَتِیۡ عَلَیۡکُمۡ وَ لَعَلَّکُمۡ تَہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۵۰﴾ۙۛ

And from wherever you go out [for prayer], turn your face toward al-Masjid al-Haram. And wherever you [believers] may be, turn your faces toward it in order that the people will not have any argument against you, except for those of them who commit wrong; so fear them not but fear Me. And [it is] so I may complete My favor upon you and that you may be guided.

اور جس جگہ سے آپ نکلیں اپنا منہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں اور جہاں کہیں تم ہو اپنے چہرے اسی طرف کیا کرو تاکہ لوگوں کی کوئی حجت تم پر باقی نہ رہ جائے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا ہے تم ان سے نہ ڈرو مجھ ہی سے ڈرو اور تاکہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور اس لئے بھی کہ تم راہ راست پاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ حَیۡثُ
اور جہاں کہیں سے
خَرَجۡتَ
نکلیں آپ
فَوَلِّ
تو پھیر لیجئے
وَجۡہَکَ
چہرہ اپنا
شَطۡرَ
طرف
الۡمَسۡجِدِ
مسجدِ
الۡحَرَامِ
حرام کے
وَحَیۡثُ مَا
اور جہاں کہیں بھی
کُنۡتُمۡ
ہو تم
فَوَلُّوۡا
تو پھیر لو
وُجُوۡہَکُمۡ
اپنے چہروں کو
شَطۡرَہٗ
اس کی طرف
لِئَلَّا
تاکہ نہ
یَکُوۡنَ
ہو
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
حُجَّۃٌ
کوئی حجت
اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان کے جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
فَلَا
تو نہ
تَخۡشَوۡہُمۡ
تم ڈرو ان سے
وَاخۡشَوۡنِیۡ
اور ڈرو مجھ سے
وَلِاُتِمَّ
اور تاکہ میں پورا کردوں
نِعۡمَتِیۡ
اپنی نعمت کو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَہۡتَدُوۡنَ
تم ہدایت پاجاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ حَیۡثُ
اور جہاں سے
خَرَجۡتَ
آپ نکلیں
فَوَلِّ
سو پھیر لیں
وَجۡہَکَ
اپناچہرہ
شَطۡرَ
جا نب
الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد حرام کی
وَحَیۡثُ مَا
اور جہاں کہیں بھی
کُنۡتُمۡ
ہو تم
فَوَلُّوۡا
سو پھیر لو
وُجُوۡہَکُمۡ
اپنے چہر ے
شَطۡرَہٗ
اسی کی طرف
لِئَلَّا
تاکہ نہ
یَکُوۡنَ
ر ہے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے پا س
عَلَیۡکُمۡ
تمہارے خلاف
حُجَّۃٌ
کوئی حجت
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
فَلَا
سو نہ
تَخۡشَوۡہُمۡ
تم ڈرو ان سے
وَاخۡشَوۡنِیۡ
اورتم ڈرو مجھ سے
وَلِاُتِمَّ
اور تا کہ میں پوری کردوں
نِعۡمَتِیۡ
نعمت اپنی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَہۡتَدُوۡنَ
تم ہدایت پاؤ
Translated by

Juna Garhi

And from wherever you go out [for prayer], turn your face toward al-Masjid al-Haram. And wherever you [believers] may be, turn your faces toward it in order that the people will not have any argument against you, except for those of them who commit wrong; so fear them not but fear Me. And [it is] so I may complete My favor upon you and that you may be guided.

اور جس جگہ سے آپ نکلیں اپنا منہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں اور جہاں کہیں تم ہو اپنے چہرے اسی طرف کیا کرو تاکہ لوگوں کی کوئی حجت تم پر باقی نہ رہ جائے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا ہے تم ان سے نہ ڈرو مجھ ہی سے ڈرو اور تاکہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور اس لئے بھی کہ تم راہ راست پاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ جہاں سے بھی نکلیں تو (نماز کے وقت) اپنا رخ کعبہ کی طرف پھیرلیا کریں۔ اور جہاں کہیں بھی تم (اے مسلمانو) ! ہوا کرو تو اپنا رخ اسی طرف پھیرلیا کرو۔ تاکہ لوگوں کے لیے تمہارے خلاف کوئی حجت نہ رہے۔ مگر جو ان میں سے بےانصاف ہیں (وہ اعتراض کرتے ہی رہیں گے) ۔ سو تم ان سے نہ ڈرو بلکہ صرف مجھ سے ڈرو۔ اور اس لیے بھی (مجھ سے ڈرو) تاکہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کر دوں اور اس لیے بھی کہ تم ہدایت پا سکو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجہاں سے آپ نکلیں سواپناچہرہ مسجدِحرام کی جانب پھیر لیں اورتم جہاں کہیں بھی ہو سو اپنے چہرے اُسی کی طرف پھیرلو،تاکہ لوگوں کے پاس تمہارے خلاف کوئی حجت نہ رہے ، مگراُن میں سے جن لوگوں نے ظلم کیاہے،چنانچہ تم اُن سے مت ڈرواورمجھ ہی سے ڈرو،اورتاکہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کردوں اورتاکہ تم ہدایت پاؤ

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And from wheresoever you set out, turn your face in the direction of the Sacred Mosque (Al-Masjid al-Haram). And wherever you are, turn your faces in its direction, so that people should have no argument against you, except for those among them who are unjust - do not fear them, but fear Me!, and so that I should perfect My blessing upon you, and that you may get the right path.

اور جہاں سے تو نکلے منہ کر اپنا مسجد حرام کی طرف، اور جس جگہ تم ہو کرو منہ کرو اسی کی طرف تاکہ نہ رہے لوگوں کو تم سے جھگڑنے کا موقع مگر جو ان میں بےانصاف ہیں، سو ان سے یعنی ان کے اعتراضوں سے، نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور اس واسطے کہ کامل کروں تم پر فضل اپنا اور تاکہ تم پاؤ راہ سیدھی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جہاں کہیں سے بھی آپ نکلیں تو آپ اپنا رخ (نماز کے وقت) مسجد حرام ہی کی طرف کیجیے اور (اے مسلمانو ! ) جہاں کہیں بھی تم ہو تو (نماز کے وقت) اپنے چہروں کو اسی کی جانب پھیر دو تاکہ باقی نہ رہے لوگوں کے پاس تمہارے خلاف کوئی دلیل سوائے ان کے جو ان میں سے ظالم ہیں تو (اے مسلمانو ! ) ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور اس لیے کہ میں تم پر اپنی نعمت تمام کر دوں اور تاکہ تم ہدایت یافتہ بن جاؤ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

At whatever place you may be, you must turn your face towards the Masjid Haram, and wherever you may be, you must turn your face towards the same at prayer so that people might not find an argument against you. As for the unjust people, they will never stop talking; so do not fear them but fear Me -- (Do this) so that I may complete My favour upon you and you may find the way to real success,

اور جہاں سے بھی تمہارا گزر ہو ، اپنا رخ مسجد حرام ہی کی طرف پھیراکرو ، اور جہاں بھی تم ہو ، اسی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف کوئی حجّت نہ ملے ۔ 150 ہاں جو ظالم ہیں ، ان کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی ۔ تو ان سے تم نہ ڈرو ، بلکہ مجھ سے ڈرو ۔ اور اس لیے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کردوں 151 اور اس توقع پر 152 کہ میرے اس حکم کی پیروی سے تم اسی طرح فلاح کا راستہ پاؤ گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جہاں سے بھی تم نکلو ، اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو ، اور تم جہاں کہیں ہو اپنے چہرے اسی کی طرف رکھو تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف حجت بازی کا موقع نہ ملے ( ٩٩ ) البتہ ان میں جو لوگ ظلم کے خوگر ہیں ( وہ کبھی خاموش نہ ہوں گے ) سو ان کا کچھ خوف نہ رکھو ، ہاں میرا خوف رکھو اور تاکہ میں تم پر اپنا انعام مکمل کردو اور تاکہ تم ہدایت حاصل کرلو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اے پیمبیر) تو جہا سے نکلے اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کر ( مسلمانو) تم جہاں (نماز) میں اپنے منہ اس طرف ( یعنی مسجد حرام کی طرف کرو تاکہ کہ لو گو کی تم پر اعتراض کو موقع نہ رہے 9 مگر جو بےانصافی کرتے ہیں تو ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرتے رہو اور ( دوسری غرض یہ ہے) کہ میں) شریعت کے سب احکام پورے کر کے) اپنا احسان تم پر پورا کروں اور تیسر غرض یہ ہے کہ تم راہ راست پر آجاؤ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ جس طرف سے بھی (سفر پر) نکلیں تو اپنا رخ (عبادت میں) مسجد حرام کی طرف رکھیں اور جہاں کہیں تم ہو سو اپنارخ اس کی طرف پھیر لو تاکہ لوگ تم سے جھگڑ نہ سکیں سوائے ان کے جو ان میں غلط کار ہیں پس ان سے مت ڈرو اور صرف مجھ سے ڈرو اور اس لئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کروں اور تاکہ تم سیدھی راہ پاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جہاں سے بھی آپ نکلیں اپنا منہ مسجد الحرام کی طرف رکھیں اور تم جس جگہ بھی ہوا کرو منہ اسی طرف کرو تا کہ لوگوں کو تم سے حجت کرنے کا موقع نہ ملے، سوائے ان ظالموں کے جو بےانصاف ہیں (وہ تو کہتے رہیں گے) تم ان سے نہ ڈرو صرف مجھ ہی سے ڈرو تا کہ میں اپنا فضل و کرم تمہارے اوپر پورا کر دوں اور تم راہ پاؤ

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم جہاں سے نکلو، مسجدِ محترم کی طرف منہ (کرکے نماز پڑھا) کرو۔ اور مسلمانو، تم جہاں ہوا کرو، اسی (مسجد) کی طرف رخ کیا کرو۔ (یہ تاکید) اس لیے (کی گئی ہے) کہ لوگ تم کو کسی طرح کا الزام نہ دے سکیں۔ مگر ان میں سے جو ظالم ہیں، (وہ الزام دیں تو دیں) سو ان سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا۔ اور یہ بھی مقصود ہے کہ تم کو اپنی تمام نعمتیں بخشوں اور یہ بھی کہ تم راہِ راست پر چلو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And from whencesoever thou goest forth, turn thy face toward the Sacred Mosque, and wheresoever ye be, turn your face toward it, lest there should be with people an argument against you, except those of them who do wrong so fear them not, but fear Me; so that I may accomplish My favour upon you, and that ye may remain guided-

اور آپ جس جگہ سے بھی (باہر) نکلیں اپنا منہ مسجد حرام کی طرف موڑ لیا کریں ۔ اور تم لوگ (بھی) جہاں کہیں ہو اپنا منہ اس کی طرف موڑ لیا کرو ۔ تاکہ لوگوں کو تمہارے مقابلہ میں حجت نہ رہ جائے ۔ سوا ان لوگوں کے جو ان میں سے ظالم ہیں ۔ سو تم ان سے ڈرو ۔ بلکہ (صرف) مجھی سے ڈرو ۔ تاکہ میں اپنا انعام تم پر پورا کروں ۔ اور تاکہ تم راہ پر (قائم) رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جہاں کہیں سے بھی تم نکلو تو اپنا رُخ مسجدِ حرام ہی کی طرف کرو اور جہاں کہیں بھی تم ہو تو اپنے رُخ اسی کی جانب کرو تاکہ لوگوں کیلئے تمہارے خلاف کوئی حجت باقی نہ رہے ۔ مگر جو ان میں سے ظالم ہیں تو ان سے نہ ذرو ، مجھی سے ڈرو اور تاکہ میں اپنی نعمت تم پر تمام کروں اور تاکہ تم راہ یاب ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) آپ جہاں کہیں سے بھی نکلیں پس ( نماز میں ) اپنا رُخ انور مسجد حرام کی طرف کیا کریں اور ( اے ایمان والو! ) تم لوگ جہاں کہیں بھی ہو اپنے اپنے چہروں کو اس کی طرف کرلیا کرو ، تاکہ ( کافر ) لوگوں کو تمہارے خلاف اعتراض ( کا موقع ) نہ ہو ، ہاں جو ان میں سے ظالم ہیں ( وہ پھر بھی اعتراض کرتے رہیں گے ) پس تم ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرتے رہا کرو ، اور تاکہ میں تم لوگوں پر اپنی نعمت پوری کردوں اور تاکہ تم ہدایت حاصل کرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جہاں بھی تم ہو اسی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو۔ تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف کوئی حجت نہ ملے، ہاں ان میں سے جو ظالم ہیں (ان کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی) تو ان سے تم نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور اس لئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کر دوں (اور اس موقع پر کہ میرے اس حکم کی پیروی سے) تم فلاح کا راستہ پاؤ گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جہاں سے بھی تم نکلو سو پھیر دو اپنے چہرے کو مسجد حرام کی طرف، اور جہاں بھی تم ہوؤ (اے مسلمانو ! ) تم پھیر دو اپنے چہروں کو اسی طرف، تاکہ باقی نہ رہے تمہارے خلاف لوگوں کی کوئی حجت، بجز ان میں کے ان لوگوں کے جو ظلم ہی پر کمر بستہ ہیں، (کہ ایسوں کی زبان تو کسی طرح بند نہ ہوگی) پس تم لوگ مت ڈرو ان (کی گیدڑ بھبکیوں سے) اور تم خاص مجھ ہی سے ڈرو، اور (یہ اس لئے کہ) تاکہ میں پورا کروں تم پر اپنے انعام کو، اور تاکہ تم راہ پاسکو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ جہاں سے بھی نکلیں تو اپنا رخ کعبہ کی طرف پھیرلیاکریں اور جہا ں کہیں بھی تم ہوا کرواپنارخ اسی طرف پھیر لیا کرو تاکہ لوگوں کے لئے تمہارے خلاف کوئی حجت باقی نہ رہے مگران میں سے ظالم ( اعتراض کرتے رہیں گے ) سوتم ان سے نہ ڈروبلکہ صرف مجھ سے ڈروتاکہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کروں اور تاکہ تم ہدایت پائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب تم جہاں سے آؤ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور اے مسلمانو! تم جہاں کہیں ہو اپنا منہ اسی کی طرف کرو کہ لوگوں کو تم پر کوئی حجت نہ رہے ( ف۲۷۳ ) مگر جو ان میں ناانصافی کریں ( ف۲۷٤ ) تو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور یہ اس لئے ہے کہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور کسی طرح تم ہدایت پاؤ ، ( ۱۵۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم جدھر سے بھی ( سفر پر ) نکلو اپنا چہرہ ( نماز کے وقت ) مسجدِ حرام کی طرف پھیر لو ، اور ( اے مسلمانو! ) تم جہاں کہیں بھی ہو سو اپنے چہرے اسی کی سمت پھیر لیا کرو تاکہ لوگوں کے پاس تم پر اعتراض کرنے کی گنجائش نہ رہے سوائے ان لوگوں کے جو ان میں حد سے بڑھنے والے ہیں ، پس تم ان سے مت ڈرو مجھ سے ڈرا کرو ، اس لئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کردوں اور تاکہ تم کامل ہدایت پا جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ جب بھی کہیں نکلیں تو ( نماز کے وقت ) اپنا منہ مسجد الحرام کی طرف ہی موڑیں اور ( اے مسلمانو! ) تم بھی جہاں کہیں ہو ( نماز کے وقت ) اپنے مونہوں کو اسی ( مسجد الحرام ) کی طرف ہی کر لیا کرو ۔ ( اس حکم کی بار بار تکرار سے ایک غرض یہ ہے کہ ) تاکہ لوگوں ( مخالفین ) کو تمہارے خلاف کوئی دلیل نہ ملے ۔ سوا ان لوگوں کے لیے جو ظالم ہیں ( کہ ان کی زبان تو کسی طرح بھی بند نہیں ہو سکتی ) ۔ تو تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ( دوسری غرض یہ ہے ) کہ تم پر میری نعمت تام و تمام ہو جائے ( اور تیسری غرض یہ ہے ) کہ شاید تم ہدایت یافتہ ہو جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So from whencesoever Thou startest forth, turn Thy face in the direction of the sacred Mosque; and wheresoever ye are, Turn your face thither: that there be no ground of dispute against you among the people, except those of them that are bent on wickedness; so fear them not, but fear Me; and that I may complete My favours on you, and ye May (consent to) be guided;

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad) wherever you go, turn your face to the Sacred Mosque and Muslims, wherever you are, turn your faces in the same direction so that no group of people, except the unjust among them, would have any reason against you and so that I may establish My commandments for your people to have proper guidance. (The unjust may criticize you) but do not fear them, fear only Me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And from wheresoever you start forth (for prayers), turn your face in the direction of Al-Masjid Al-Haram (at Makkah), and wheresoever you are, turn your faces towards it (when you pray) so that men may have no argument against you except those of them that are wrongdoers, so fear them not, but fear Me! ـ And so that I may complete My blessings on you and that you may be guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And from whatsoever place you come forth, turn your face towards the Sacred Mosque; and wherever you are turn your faces towards it, so that people shall have no accusation against you, except such of them as are unjust; so do not fear them, and fear Me, that I may complete My favor on you and that you may walk on the right course.

Translated by

William Pickthall

Whencesoever thou comest forth turn thy face toward the Inviolable Place of Worship; and wheresoever ye may be (O Muslims) turn your faces toward it (when ye pray) so that men may have no argument against you, save such of them as do injustice - Fear them not, but fear Me! - and so that I may complete My grace upon you, and that ye may be guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम जहाँ से भी निकलो अपना रुख़ मस्जिदे-हराम की तरफ़ करो, और तुम जहाँ भी रहो अपने रुख़ उसी तरफ़ रखो; ताकि लोगों को तुम्हारे ऊपर कोई हुज्जत बाक़ी न रहे, सिवाए उन लोगों के जो उन में बे-इंसाफ़ हैं, पस तुम उन से न डरो और मुझ से डरो, और ताकि मैं अपनी नेमत तुम्हारे ऊपर पूरी कर दूँ, और ताकि तुम राह पा जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (مکرر کہا جاتا ہے کہ) آپ جس جگہ سے بھی (سفر میں) باہر جاویں اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف رکھئیے اور تم لوگ جہاں کہیں (موجود) ہو اپنا چہرہ اسی کی طرف رکھا کرو تاکہ (ان مخالف) لوگوں کو تمہارے مقابلہ میں گفتگو (کی مجال) نہ رہے۔ مگر ان میں جو (بالکل ہی) بےانصاف ہیں تو ایسے لوگوں سے (اصلا) اندیشہ نہ کرو اور مجھ سے ڈرتے رہو۔ اور تاکہ تم پر جو (کچھ) میرا انعام ہے اس کی تکمیل کر دوں اور تاکہ (دنیا میں) تم راہ راست (حق) پر رہو۔ (1) (150)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جس جگہ سے تم نکلو اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیرلیا کرو اور جہاں کہیں تم ہو اپنے چہرے اسی طرف (نماز میں) کیا کرو تاکہ لوگوں کے لیے تم پر کوئی حجت نہ رہ جائے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا ہے تم ان سے نہ ڈرومجھ ہی سے ڈرو تاکہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور اس لیے بھی کہ تم ہدایت پاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جہاں بھی تمہارا گزر ہو ، اپنا رخ مسجد حرام کی طرف پھیرا کرو اور جہاں بھی تم ہو ، اسی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف کوئی حجت نہ ملے ۔ ہاں جو ظالم ہیں ان کی زبان کسی حال میں بھی بند نہ ہوگی ۔ تو ان سے تم نہ ڈرو ، بلکہ مجھ سے ڈرو ، اور اس لئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کردوں ۔ اس توقع پر کہ تم یہ ہدایت و فلاح کا راستہ پالو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس جگہ سے بھی آپ باہر جائیں اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر دیجیے۔ اور جہاں کہیں بھی تم ہو سو اپنے چہرے اس کی طرف پھیر لو، تاکہ لوگوں کو تمہارے مقابلہ میں کوئی حجت نہ رہے۔ سوائے ان کے جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا۔ لہٰذا تم ان سے ڈرو اور مجھ سے ڈروتا کہ میں پوری کر دوں تم پر اپنی نعمت اور تاکہ تم ہدایت پر رہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جہاں سے تو نکلے منہ کر اپنا مسجد الحرام کی طرف اور جس جگہ تم ہوا کرو منہ کرو اسی کی طرف تاکہ نہ رہے لوگوں کو تم سے جھگڑنے کا موقع مگر جو ان میں بےانصاف ہیں سو ان سے (یعنی ان کے اعتراضوں سے) نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور اس واسطے کہ کامل کروں تم پر فضل اپنا تاکہ تم پاؤ راہ سیدھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جہاں کہیں سے آپ باہر جائیں تو اپنا منہ نماز پڑھتے وقت مسجد حرام کی جانب رکھا کیجئے اور تم لوگ جہاں کہیں بھی ہوا کرو اپنے منہ نمازوں میں اسی طرف کیا کرو تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف الزام قائم کرنیکا کوئی موقع نہ رہے مگر ہاں وہ جو ان میں سے بالکل ہی ہٹ دھرم ہیں سو ایسے لوگوں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرتے رہو اور اس لئے بھی تاکہ تم پر اپنے فضل کی تکمیل کروں اور اس واسطے بھی تاکہ تم صحیح راہ پائو