Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 154

سورة البقرة

وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ یُّقۡتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَمۡوَاتٌ ؕ بَلۡ اَحۡیَآءٌ وَّ لٰکِنۡ لَّا تَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۵۴﴾

And do not say about those who are killed in the way of Allah , "They are dead." Rather, they are alive, but you perceive [it] not.

اور اللہ تعالٰی کی راہ کے شہیدوں کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں ، لیکن تم نہیں سمجھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
لِمَنۡ
انہیں جو
یُّقۡتَلُ
قتل کردیا جائیں
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
اَمۡوَاتٌ
کہ مردہ ہیں
بَلۡ
بلکہ
اَحۡیَآءٌ
وہ)زندہ ہیں
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّاتَشۡعُرُوۡنَ
نہیں تم شعور رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
لِمَنۡ
ان کے لیے جو
یُّقۡتَلُ
ما ر ے جا ئیں
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کی راہ میں
اَمۡوَاتٌ
مردے
بَلۡ
بلکہ
اَحۡیَآءٌ
زندہ ہیں
وَّلٰکِنۡ
لیکن
لَّا
نہیں
تَشۡعُرُوۡنَ
تم شعور رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And do not say about those who are killed in the way of Allah , "They are dead." Rather, they are alive, but you perceive [it] not.

اور اللہ تعالٰی کی راہ کے شہیدوں کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں ، لیکن تم نہیں سمجھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید ہوجائیں انہیں مردہ نہ کہو۔ کیونکہ وہ (حقیقتاً ) زندہ ہیں مگر تم (ان کی زندگی کی کیفیت کو) ۔ سمجھ نہیں سکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجواﷲ تعالیٰ کی راہ میں مارے جائیں تم اُنہیں مُردہ نہ کہوبلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not say of those who are slain in the way of Allah that they are dead. Instead, they are alive, but you perceive not.

اور نہ کہو ان کو جو مارے گئے خدا کی راہ میں کہ مردے ہیں بلکہ وہ زندے ہیں لیکن تم کو خبر نہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت کہو ان کو جو اللہ کی راہ میں قتل ہوجائیں کہ وہ مردہ ہیں (وہ مردہ نہیں ہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تمہیں اس کا شعور نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں ، انہیں مردہ نہ کہو ، ایسے لوگ تو حقیقت میں زندہ ہیں ، مگر تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں ہوتا 155 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل ہوں ان کو مردہ نہ کہو ، دراصل وہ زندہ ہیں مگر تم کو ( ان کی زندگی کا ) احساس نہیں ہوتا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں ان کو مردے مت کہو بلکہ زندہ ہیں لیکن تم کو خبر نہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو اللہ کی راہ میں قتل ہوجائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں اور لیکن تم سمجھ نہیں سکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جاتے ہیں ان کو “ مردہ نہ کہو ” بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں شعور (خبر) نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں ان کی نسبت یہ کہنا کہ وہ مرے ہوئے ہیں (وہ مردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And say not of those who are slain in the way of Allah: dead. Nay, they are living, but ye perceive not.

اور جو اللہ کی راہ میں قتل ہوجائیں انہیں مردہ نہ کہو (نہیں) بلکہ وہ زندہ ہیں ۔ البتہ تم ادراک نہیں کرسکتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوتے ہیں ، ان کو مردہ نہ کہو ۔ بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم محسوس نہیں کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں قتل کردیے گئے انہیں مُردے نہ کہا کرو ، ( نہیں ) بلکہ وہ زندہ ہیں اور لیکن تمہیں ( اس بات کی ) سمجھ نہیں ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مت کہو تم ان لوگوں کے بارے میں جو مارے جائیں اللہ کی راہ میں، کہ وہ مردہ ہیں، (کہ ایسے لوگ حقیقت میں مردہ نہیں) بلکہ وہ زندہ ہیں، مگر تم لوگ (ان کی اس زندگی کا) شعور نہیں رکھتے،  

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہوبلکہ درحقیقت وہ زندہ ہیں لیکن تم ( اس زندگی کو ) سمجھ نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو خدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو ( ف۲۸۰ ) بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں ۔ ( ف۲۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اﷲ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مت کہا کرو کہ یہ مُردہ ہیں ، ( وہ مُردہ نہیں ) بلکہ زندہ ہیں لیکن تمہیں ( ان کی زندگی کا ) شعور نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیے جاتے ہیں ، انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ۔ مگر تمہیں ( ان کی زندگی کی حقیقت کا ) شعور ( سمجھ ) نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And say not of those who are slain in the way of Allah: "They are dead." Nay, they are living, though ye perceive (it) not.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not consider those who are slain for the cause of God to be dead. They are alive but you are unaware of them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And say not of those who are killed in the way of Allah, "They are dead." Nay, they are living, but you perceive (it) not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not speak of those who are slain in Allah's way as dead; nay, (they are) alive, but you do not perceive.

Translated by

William Pickthall

And call not those who are slain in the way of Allah "dead." Nay, they are living, only ye perceive not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अल्लाह की राह में मारे जाएं उनको मुर्दा मत कहो; बल्कि वे ज़िंदा हैं मगर तुमको ख़बर नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے جاتے ہیں ان کی نسبت یوں بھی مت کہو کہ وہ (معمولی مردوں کی طرح) مردے ہیں کہ بلکہ وہ تو (ایک ممتاز حیات کے ساتھ) زندہ ہیں لیکن تم (ان) حواس سے (اس حیات کا) ادراک نہیں کرسکتے۔ (4) (154)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید ہونے والوں کو مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم سمجھ نہیں رکھتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں ، انہیں مردہ نہ کہو ، ایسے لوگ تو حقیقت میں زندہ ہیں ، مگر تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں ہوتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جاتے ہیں ان کے بارے میں یوں نہ کہو کہ وہ مردہ ہیں بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم اس کا ادراک نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ کہو ان کو جو مارے گئے خدا کی راہ میں کہ مردے ہیں بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم کو خبر نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ خدا کی راہ میں شہید کئے جائیں ان کو یوں نہ کہو کہ وہ مردے ہیں بلکہ وہ لوگ زندہ ہیں لیکن تم ان کی زندگی کا ادراک نہیں کرسکتے