Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 157

سورة البقرة

اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَ رَحۡمَۃٌ ۟ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾

Those are the ones upon whom are blessings from their Lord and mercy. And it is those who are the [rightly] guided.

ان پر ان کے رب تعالیٰ کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
عَلَیۡہِمۡ
جن پر
صَلَوٰتٌ
نوازشیں/عنایتیں ہیں
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
وَرَحۡمَۃٌ
اور رحمت ہے
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُہۡتَدُوۡنَ
جو ہدایت پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
عَلَیۡہِمۡ
جن پر
صَلَوٰتٌ
کئی مہر بانیاں ہیں
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
وَرَحۡمَۃٌ
اور رحمت
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمُ
وہ سب
الۡمُہۡتَدُوۡنَ
ہدایت پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones upon whom are blessings from their Lord and mercy. And it is those who are the [rightly] guided.

ان پر ان کے رب تعالیٰ کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے ہی لوگوں پر ان کے رب کی طرف سے عنایات اور رحمتیں برستی ہیں ایسے ہی لوگ ہدایت یافتہ ہوتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جن پران کے رب کی طرف سے کئی مہربانیاں اوربڑی رحمت ہے اوریہی لوگ ہدایت پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the ones upon whom there are blessings from their Lord, and mercy. And those are the ones who are on the right path.

ایسے ہی لوگوں پر عنایتیں ہیں اپنے رب کی اور مہربانی اور وہی ہیں سیدھی راہ پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہی ہیں وہ لوگ کہ جن پر ان کے رب کی عنایتیں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Their Lord will bestow great blessings and mercy upon them; such are the people who are rightly guided.

ان پر ان کے رب کی طرف سے بڑی عنایات ہوں گی ، اس کی رحمت ان پر سایہ کرے گی اور ایسے ہی لوگ راست رو ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے خصوصی عنایتیں ہیں ، اور رحمت ہے اور یہی لوگ ہیں جو ہدایت پر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہی لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی بخشش اور مہربانی ہے اور یہی (جنت کی) راہ پانے والیے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہی لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے خاص مہربانیاں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ سیدھی راہ پانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی خاص عنایتیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ سیدھی راہ حاصل کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی مہربانی اور رحمت ہے۔ اور یہی سیدھے رستے پر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These! on them shall be benedictions from their Lord and His mercy, and these! they are the rightly guided.

یہ لوگ وہ ہیں کہ ان پر نوازشیں ہوں گی ان کے پروردگار کی طرف سے اور رحمت (بھی) یہی لوگ راہ یاب ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں ، جن پر ان کے رب کی عنایتیں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ راہ یاب ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی وہ لوگ ہیں کہ ان پر ان کے رب کی صرف سے مہربانیاں اور رحمتیں ( نازل ہوتی ) ہیں اور یہی لوگ ہیں جو سیدھے راستے پر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے بڑی عنایات ہونگی اس کی رحمت ان پر سایہ کرے گی اور ایسے ہی لوگ ہدایت پانے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایسے لوگوں پر خاص عنایات ہیں ان کے رب کی جانب سے، اور عظیم الشان رحمت بھی، اور یہی لوگ ہیں (صدق و صواب اور فوز و فلاح کی) راہ پر،

Translated by

Noor ul Amin

ایسے ہی لوگوں پر ان کے رب کی طرف سے عنایات اور ر حمتیں برستی ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی دروُ دیں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ راہ پر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے پے در پے نوازشیں ہیں اور رحمت ہے ، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہی وہ ( خوش نصیب ) ہیں ، جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے درود ( خاص عنایتیں اور نوازشیں ) ہیں اور رحمت و مہربانی ہے ۔ اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They are those on whom (Descend) blessings from Allah, and Mercy, and they are the ones that receive guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is they who will receive blessings and mercy from God and who follow the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are those on whom are the Salawat (i.e., who are blessed and will be forgiven) from their Lord, and (they are those who) receive His mercy, and it is they who are the guided ones.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those are they on whom are blessings and mercy from their Lord, and those are the followers of the right course.

Translated by

William Pickthall

Such are they on whom are blessings from their Lord, and mercy. Such are the rightly guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यही लोग हैं जिनके ऊपर उनके रब की शाबाशियाँ हैं और रहमत है, और यही लोग हैं जो राह पर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں پر (جدا جدا) خاص خاص رحمتیں بھی ان کے پروردگار کی طرف سے ہونگی اور (سب پر بلاشتراک) عام رحمت بھی ہوگی اور یہی لوگ ہیں جن کی (حقیقت حال) تک رسائی ہوگئی۔ (5) (157)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہی پر ان کے رب کی عنایات اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان پر ان کے رب کی طرف سے بڑی عنایت ہوگی ، اس کی رحمت ان پر سایہ کرے گی اور ایسے لوگ راست رو ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے عام رحمتیں ہیں اور خاص رحمت بھی ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو ہدایت پانے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایسے ہی لوگوں پر عنایتیں ہیں اپنے رب کی اور مہربانی اور وہی ہیں سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی جانب سے خاص خاص عنایتیں بھی ہونگی اور عام رحمت بھی ہوگی اور یہی لوگ صحیح راہ یافتہ ہیں