Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 158

سورة البقرة

اِنَّ الصَّفَا وَ الۡمَرۡوَۃَ مِنۡ شَعَآئِرِ اللّٰہِ ۚ فَمَنۡ حَجَّ الۡبَیۡتَ اَوِ اعۡتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِ اَنۡ یَّطَّوَّفَ بِہِمَا ؕ وَ مَنۡ تَطَوَّعَ خَیۡرًا ۙ فَاِنَّ اللّٰہَ شَاکِرٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۵۸﴾

Indeed, as-Safa and al-Marwah are among the symbols of Allah . So whoever makes Hajj to the House or performs 'umrah - there is no blame upon him for walking between them. And whoever volunteers good - then indeed, Allah is appreciative and Knowing.

صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں اس لئے بیت اللہ کا حج و عمرہ کرنے والے پر ان کا طواف کر لینے میں بھی کوئی گناہ نہیں اپنی خوشی سے بھلائی کرنے والوں کا اللہ قدردان ہے اور انہیں خوب جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الصَّفَا
صفا
وَالۡمَرۡوَۃَ
اور مروہ
مِنۡ شَعَآئِرِ
نشانیوں میں سے ہیں
اللّٰہِ
اللہ کی
فَمَنۡ
پس جو کوئی
حَجَّ
حج کرے
الۡبَیۡتَ
بیت اللہ کا
اَوِ
یا
اعۡتَمَرَ
عمرہ کرے
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡہِ
اس پر
اَنۡ
کہ
یَّطَّوَّفَ
وہ طواف (سعی)کرے
بِہِمَا
ان دونوں کا
وَمَنۡ
اور جو کوئی
تَطَوَّعَ
خوشی سے کرے
خَیۡرًا
کوئی نیکی
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ
شَاکِرٌ
قدر دان ہے
عَلِیۡمٌ
جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الصَّفَا
صفا
وَالۡمَرۡوَۃَ
اور مروہ
مِنۡ شَعَآئِرِ
نشانیوں میں سے ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعا لی کی
فَمَنۡ
تو جو کوئی
حَجَّ
حج کرے
الۡبَیۡتَ
بیت اللہ کا
اَوِ
یا
اعۡتَمَرَ
عمرہ کرے
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی حر ج
عَلَیۡہِ
اس پر
اَنۡ
یہ کہ
یَّطَّوَّفَ
وہ خوب طواف کرے
بِہِمَا
ان دونوں کا
وَمَنۡ
اور جو کوئی
تَطَوَّعَ
خوشی سے کرے
خَیۡرًا
کوئی نیکی
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالٰی
شَاکِرٌ
قدر دان ہے
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, as-Safa and al-Marwah are among the symbols of Allah . So whoever makes Hajj to the House or performs 'umrah - there is no blame upon him for walking between them. And whoever volunteers good - then indeed, Allah is appreciative and Knowing.

صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں اس لئے بیت اللہ کا حج و عمرہ کرنے والے پر ان کا طواف کر لینے میں بھی کوئی گناہ نہیں اپنی خوشی سے بھلائی کرنے والوں کا اللہ قدردان ہے اور انہیں خوب جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ لہذا جو شخص کعبہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس پر کچھ گناہ نہیں کہ وہ ان دونوں کا طواف کرے اور جو شخص برضا ورغبت نیکی کا کوئی کام کرے تو بیشک اللہ بڑا قدر دان ہے اور ہر بات کو جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناصفااورمروہ اﷲ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں، تو جو کوئی بیت اﷲکاحج یا عمرہ کرے تواس پرکوئی حرج نہیں کہ ان دونوں کاخوب طواف کرے اور جوکوئی خوشی سے کوئی نیکی کرے تویقینااﷲ تعالیٰ قدردان ہے،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed the Safi and the Marwah are among the marks from Allah. So whoever comes to the House for Hajj or performs the ` Umrah, there is no sin for him if he makes rounds between them; whoever comes up on his own with good, so Allah is Appreciating, All-Knowing.

بیشک صفا اور مردہ نشانیوں میں سے ہیں اللہ کی سو جو کوئی حج کرے بیت اللہ کا یا عمرہ تو کچھ گناہ نہیں اس کو کہ طواف کرے ان دونوں میں اور جو کوئی اپنی خوشی سے کرے نیکی تو اللہ قدر دان ہے سب کچھ جاننے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً صفا اور مروہ اللہ کے شعائر میں سے ہیں تو جو کوئی بھی بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس پر کوئی حرج نہیں ہے کہ ان دونوں کا طواف بھی کرے اور جو شخص خوش دلی سے کوئی بھلائی کا کام کرتا ہے تو (جان لو کہ) اللہ بڑا قدر دان ہے جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed Safa and Marwah are among the emblems of Allah: it is, therefore, no sin for him, who performs Hajj or `Umrah to the House of AIIah, to run between the two hills; and Allah knows and appreciates him who does any good with a willing heart.

یقیناً صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ۔ لہٰذا جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے157 ، اس کے لیے کوئی گناہ کی بات نہیں کہ وہ ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی کر لے158اور جو برضا و رغبت کوئی بھلائی کا کام کرے گا اللہ کو اس کا علم ہے اور وہ اس کی قدر کرنے والا ہے ۔ 159

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ، لہذا جو شخص بھی بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس کے لیے اس بات میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ وہ ان کے درمیان چکر لگائے ( ١٠٣ ) اور جو شخص خوشی سے کوئی بھلائی کا کام کرے تو اللہ یقینا قدر دان ( اور ) جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک صفا اور مروہ ( دو پہاڑ مکہ میں) اللہ تعالیٰ کے نشان ہیں جو کوئی بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اور ان دونوں کے بیچ پھیرے کر تو کچھ اور جو کوئی شوق سے نیک کام کرے تو اللہ قدر دارن ہے ( اس کی نیت کو) جانتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں سو جو کوئی (اللہ کے) گھر کا حج کرے یا عمرہ کرے (اور) ان دونوں کے درمیان طواف کرے تو اس پر گناہ نہیں ہے اور جو کوئی خوش دلی سے بھلائی کرے تو یقینا اللہ قدر کرنے والے (اور) جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جو شخص بیت اللہ کا حج وعمرہ ادا کرے اس پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ان دونوں کا طواف (سعی) کرے۔ جو شخص دلی شوق سے کوئی نیکی کرتا ہے اللہ (اس کے لئے) بڑا قدر دان اور سب کچھ جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بےشک (کوہ) صفا اور مروہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تو جو شخص خانہٴ کعبہ کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ دونوں کا طواف کرے۔ (بلکہ طواف ایک قسم کا نیک کام ہے) اور جو کوئی نیک کام کرے تو خدا قدر شناس اور دانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Safa and Marwa are of the landmarks of Allah; so whosoever maketh a pilgrimage to the House, or performeth the Umra, in him there is no fault if he walketh in-between the twain. And whosoever voluntarily doth good, then verily Allah is Appreciative, Knowing.

صفاومروہ بیشک اللہ کی یادگاروں میں سے ہیں ۔ سو جو کوئی بیت (اللہ) کا حج کرے یا عمرہ کرے ۔ اس پر (ذرا بھی) گناہ نہیں کہ ان دونوں کے درمیان آمد ورفت کرے ۔ اور جو کوئی خوشی سے کوئی امر خیر کرے سو اللہ تو بڑا قدر دان ہے بڑا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک صفا اور مروہ اللہ کے شعائر میں سے ہیں تو جو بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس پر کوئی حرج نہیں کہ ان کا طواف کرے اور جس نے کوئی نیکی خوش دلی کے ساتھ کی تو بیشک اللہ قبول کرنے والا اور جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ( کوہ ) صفا اور مروہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی نشانیوں میں سے ہیں ، پس جو شخص بیت اﷲ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس پر ان دونوں کا طواف کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے ، اور جو شخص کوئی نفلی نیکی کرے تو بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) بڑے قدردان بہت جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں تو جو کوئی بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں کہ ان دونوں کا طواف کرے اور جو کوئی اپنی خوشی سے کوئی نیکی کرے تو اللہ یقیناً قدر دان اور سب کچھ جاننے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، پس جو کوئی بیت اللہ کا حج کرے، یا عمرہ، تو اس پر اس بارے کوئی گناہ نہیں، کہ وہ ان دونوں کے درمیان سعی کرے، اور جو کوئی خوشی سے کوئی نیکی کرے گا تو یقینا (وہ اس کا بدلہ پائے گا کہ) اللہ بڑا ہی قدردان، سب کچھ جاننے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

بے شک صفااور مروہ اللہ کہ نشانیوں میں سے ہیں لہٰذاجوشخص کعبہ کاحج کرے یاعمرہ کرے تواس پر گناہ نہیں کہ وہ ان دونوں کا طواف کرے اورجو شخص ( اپنی خوشی سے ) کوئی نیکی کاکوئی کام کرے گاتواللہ اس کا اچھا بدلہ دینے والا ہے بیشک اللہ بڑاقدردان اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک صفا اور مروہ ( ف۲۸۵ ) اللہ کے نشانوں سے ہیں ( ف۲۸٦ ) تو جو اس گھر کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ ان دونوں کے پھیرے کرے ( ف۲۸۷ ) اور جو کوئی بھلی بات اپنی طرف سے کرے تو اللہ نیکی کا صلہ دینے خبردار ہے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک صفا اور مروہ اﷲ کی نشانیوں میں سے ہیں ، چنانچہ جو شخص بیت اﷲ کا حج یا عمرہ کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں کہ ان دونوں کے ( درمیان ) چکر لگائے ، اور جو شخص اپنی خوشی سے کوئی نیکی کرے تو یقیناً اﷲ ( بڑا ) قدر شناس ( بڑا ) خبردار ہے

Translated by

Hussain Najfi

بیشک صفا و مروہ نامی دو پہاڑیاں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں ۔ لہٰذا جو شخص خانہ کعبہ کا حج یا عمرہ بجا لائے ، اس پر کوئی گناہ نہیں ہے کہ ان دونوں کے درمیان چکر لگائے اور جو شخص برضا و رغبت کچھ ( مزید ) نیکی کرے تو اللہ تعالیٰ ( نیکی کا ) قدر دان ہے اور خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! Safa and Marwa are among the Symbols of Allah. So if those who visit the House in the Season or at other times, should compass them round, it is no sin in them. And if any one obeyeth his own impulse to good,- be sure that Allah is He Who recogniseth and knoweth.

Translated by

Muhammad Sarwar

Safa and Marwah (names of two places in Mecca) are reminders of God. It is no sin for one who visits the Sacred House (in Mecca) to walk seven times between (Safa and Marwah.) Whoever willingly does a good deed in obedience to God, will find God All-knowing and Fully Appreciative.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, As-Safa and Al-Marwah are of the symbols of Allah. So it is not a sin on him who performs Hajj or `Umrah (pilgrimage) of the House to perform Tawaf between them. And whoever does good voluntarily, then verily, Allah is All-Recognizer, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely the Safa and the Marwa are among the signs appointed by Allah; so whoever makes a pilgrimage to the House or pays a visit (to it), there is no blame on him if he goes round them both; and whoever does good spontaneously, then surely Allah is Grateful, Knowing.

Translated by

William Pickthall

Lo! (the mountains) As-Safa and Al-Marwah are among the indications of Allah. It is therefore no sin for him who is on pilgrimage to the House (of Allah) or visiteth it, to go around them (as the pagan custom is). And he who doeth good of his own accord, (for him) lo! Allah is Responsive, Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक “सफ़ा” और “मरवा” अल्लाह की (यादगार) निशानियों में से हैं; पस जो शख़्स बैतुल्लाह का हज करे या उमरा करे तो उस पर कोई हर्ज नहीं कि वह उनका तवाफ़ करे, और जो कोई शौक़ से कुछ नेकी करे तो अल्लाह क़द्रदान है, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تحقیقا صفا اور مروہ منجملہ یادگار (دین) خداوندی ہیں سو جو شخص حج کرے بیت اللہ کا یا (اس کا) عمرہ کرے اس پر ذرا بھی گناہ نہیں ان دونوں کے درمیان آمدورفت کرنے میں (جس کا نام سعی ہے) اور جو شخص خوشی سے کوئی امر خیر کرے حق تعالیٰ (اس کی بڑی) قدردانی کرتے ہیں ( اور اس خیر کرنے والے کی نیت و خلوص کو) خوب جانتے ہیں۔ (6) (158)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بلاشبہ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں چناچہ جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اس پر صفا مروہ کا طواف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور جو شخص خوشی سے نیکی کرے تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ قدر دان اور سب کچھ جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بیشک صفا ومروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ۔ لہٰذا جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اس کے لئے کوئی گناہ کی بات نہیں کہ وہ ان دونوں پہاڑوں کے درمیان سعی کرے اور جو شخص برضا ورغبت کوئی بھلائی کا کام کرے گا ، اللہ کو اس کا علم ہے اور وہ اس کی قدر کرنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ سو جو شخص بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے اس پر اس بات میں ذرا بھی گناہ نہیں کہ ان دونوں کے درمیان آنا جانا کرے اور جو شخص خوشی سے کوئی کام کرے تو اللہ تعالیٰ قدر دان ہے جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک صفا اور مروہ نشانیوں میں سے ہیں اللہ کی سو جو کوئی حج کرے بیت اللہ کا یا عمرہ تو کچھ گناہ نہیں اس کو کہ طواف کرے ان دونوں میں اور جو کوئی اپنی خوشی سے کرے کچھ نیکی تو اللہ قدرداں ہے سب کچھ جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک صفا اور مروہ پہاڑ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں یعنی مواقع عبادت کی علامتیں سو جو شخص بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی کرنے میں اس کے ذمہ درا بھی گناہ نہیں اور جو اپنے شوق سے کوئی نیکی کرے تو اللہ تعالیٰ بڑا قدر دان ہے سب جاننے والا ہے