Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 160

سورة البقرة

اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اَصۡلَحُوۡا وَ بَیَّنُوۡا فَاُولٰٓئِکَ اَتُوۡبُ عَلَیۡہِمۡ ۚ وَ اَنَا التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۶۰﴾

Except for those who repent and correct themselves and make evident [what they concealed]. Those - I will accept their repentance, and I am the Accepting of repentance, the Merciful.

مگر وہ لوگ جو توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور بیان کر دیں تو میں ان کی توبہ قبول کر لیتا ہوں اور میں توبہ قبول کرنے والا اور رحم و کرم کرنے والا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان کے جنہوں نے
تَابُوۡا
توبہ کی
وَاَصۡلَحُوۡا
اور اصلاح کی
وَبَیَّنُوۡا
اور واضح کردیا
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی وہ لوگ ہیں
اَتُوۡبُ
میں مہربان ہوتا ہوں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَاَنَا
اور میں
التَّوَّابُ
بہت توبہ قبول کرنے والا ہوں
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم کرنے والا ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
تَابُوۡا
توبہ کی
وَاَصۡلَحُوۡا
اوراصلاح کر لی ا نہو ں نے
وَبَیَّنُوۡا
اور کھول کر بیان کردیا ا نہو ں نے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
اَتُوۡبُ عَلَیۡہِمۡ
میں توبہ قبول کر تا ہوں جن کی
وَاَنَا
اور میں
التَّوَّابُ
بہت توبہ قبول کرنے والاہو ں
الرَّحِیۡمُ
نہا یت رحم والا ہوں
Translated by

Juna Garhi

Except for those who repent and correct themselves and make evident [what they concealed]. Those - I will accept their repentance, and I am the Accepting of repentance, the Merciful.

مگر وہ لوگ جو توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور بیان کر دیں تو میں ان کی توبہ قبول کر لیتا ہوں اور میں توبہ قبول کرنے والا اور رحم و کرم کرنے والا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

البتہ جن لوگوں نے (اس کام سے) توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی اور (جو بات چھپائی تھی اس کی) وضاحت کردی تو میں ایسے ہی لوگوں کی توبہ قبول کرتا ہوں اور میں ہر ایک کی توبہ قبول کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگرجن لوگوں نے توبہ کی اور اصلاح کرلی اورکھول کر بیان کردیاتو یہی لوگ ہیں جن کی توبہ میں قبول کرتا ہوں اورمیں ہی بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Yet, those who repent and correct and declare, their repentance I accept. And I am the most Relenting, the most Merciful.

مگر جنہوں نے توبہ کی اور درست کیا اپنے کلام کو اور بیان کردیا حق بات کو تو ان کو معاف کرتا ہوں اور میں ہوں بڑا معاف کرنے والا نہایت مہربان،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے ان کے جو توبہ کریں اور اصلاح کرلیں اور (جو کچھ چھپاتے تھے اسے) واضح طور پر بیان کرنے لگیں تو ان کی توبہ میں قبول کروں گا اور میں تو ہوں ہی توبہ کا قبول کرنے والا رحم فرمانے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I, however, will forgive those of them who repent of it, mend their ways and make own what they were concealing: for I am very generous in accepting repentance and showing mercy.

البتہ جو اس روش سے باز آجائیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کرلیں اور جو کچھ چھپاتے تھے اسے بیان کرنے لگیں ، ان کو میں معاف کر دوں گا اور میں بڑا در گزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہاں وہ لوگ جنہوں نے توبہ کرلی ہو اور اپنی اصلاح کرلی ہو ( اور چھپائی ہوئی باتوں کو ) کھول کھول کر بیان کردیا ہو تو میں ایسے لوگوں کی توبہ قبول کرلیتا ہوں ، اور میں توبہ قبول کرنے کا خوگر ہوں بڑا رحمت والا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر نہوں نے توبہ کی اور نیک بن گئے اور کھول کر بیان کردیا تو ان کے قصور میں معاف کرتا ہوں اور میں بہت معاف کرنے والامہبر بان ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور اپنی اصلاح کریں اور (وہ باتیں) بیان کریں تو میں انہی کی طرف فرماتا ہوں اور میں توجہ فرمانے والا مہربان ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے توبہ کرلی اور حق بات کو بیان کردیا تو ان کو میں معاف کردیتا ہوں اور میں بڑا توبہ کا قبول کرنے والا نہایت مہربان ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جو توبہ کرتے ہیں اور اپنی حالت درست کرلیتے اور (احکام الہیٰ کو) صاف صاف بیان کردیتے ہیں تو میں ان کے قصور معاف کردیتا ہوں اور میں بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Save those that repent and amend, and make manifest the truth I these it is toward whom I relent. And I am the Relenting, the Merciful!

البتہ جو لوگ توبہ کرلیں ۔ اور درست ہوجائیں ۔ اور ظاہر کردیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ میں ان پر متوجہ ہوجاؤں گا رحمت سے ۔ اور میں بڑا توبہ قبول کرنے والا ہوں بڑا رحمت والا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

البتہ جن لوگوں نے توبہ کرلی اور اصلاح کرلی اور واضح طور پر بیان کردیا تو ان کی توبہ میں قبول کروں گا اور میں بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے ان کے جنہوں نے توبہ کی اور اپنے ( اعمال کی ) اصلاح کی اور ( احکام کو ) واضح طور رپ بیان کردیا پس یہی ہیں کہ میں ان کی توبہ قبول کروں گا اور میں خوب توبہ قبول کرنے والا رحم والا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

البتہ جو اس روش سے باز آجائیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کرلیں اور جو کچھ چھپاتے تھے اسے بیان کرنے لگیں ان کو میں معاف کر دوں گا اور میں بڑا درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بجز ان لوگوں کے جنہوں نے توبہ کرلی، (حق پوشی کے اس جرم میں) اور انہوں نے اصلاح کرلی (اپنے فساد و بگاڑ کی) اور انہوں نے بیان کردیا (چھپائے گئے حق کو) تو ایسوں کی توبہ میں (اپنے فضل و کرم سے) قبول کرلوں گا، اور میں بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا، انتہائی مہربان ہوں،  

Translated by

Noor ul Amin

البتہ جن لوگوں نے توبہ اور اصلاح کر لی اور حق بات لوگوں کے سامنے بیان کردی ، میں ان کی توبہ قبول کرلوں گا اور میں بڑا توبہ قبول کرنے والا اور نہا یت رحم والاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر وہ جو توبہ کریں اور سنواریں اور ظاہر کریں تو میں ان کی توبہ قبول فرماؤں گا اور میں ہی ہوں بڑا توبہ قبول فرمانے والا مہربان ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر جو لوگ توبہ کر لیں اور ( اپنی ) اصلاح کر لیں اور ( حق کو ) ظاہر کر دیں تو میں ( بھی ) انہیں معاف فرما دوں گا ، اور میں بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہوں

Translated by

Hussain Najfi

مگر وہ جنہوں نے ( حق پر پردہ ڈالنے سے ) توبہ کی اور اپنی اصلاح کر لی ۔ اور ( حق بات کو ) ظاہر کر دیا یہ وہ ہیں جن کی میں توبہ قبول کروں گا ( انہیں معاف کر دوں گا ) اور میں بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ( مہربان ) ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except those who repent and make amends and openly declare (the Truth): To them I turn; for I am Oft-returning, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

However, I shall accept the repentance of those of them who repent for their sins, reform their manners, and preach the truth; I am All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except those who repent and do righteous deeds, and openly declare (the truth which they concealed). These, I will accept their repentance. And I am the One Who accepts repentance, the Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except those who repent and amend and make manifest (the truth), these it is to whom I turn (mercifully); and I am the Oft-returning (to mercy), the Merciful.

Translated by

William Pickthall

Except those who repent and amend and make manifest (the truth). These it is toward whom I relent. I am the Relenting, the Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अलबत्ता जिन्होंने तौबा की और इस्लाह कर ली और (हक़ का) इज़हार किया तो उनको मैं माफ़ कर दूँगा, और मैं हूँ माफ़ करने वाला, मेहरबान।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مگر جو لوگ توبہ کرلیں اور صلاح کرلیں اور (ان مضامین کو) ظاہر کردیں تو ایسے لوگوں پر میں متوجہ ہوجاتا ہوں اور میری تو بکثرت عادت ہے تو بہ قبول کرلینا اور مہربانی فرمانا۔ (160)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر وہ لوگ جو توبہ کریں اور اصلاح کرلیں اور کھول کر بیان کریں تو میں ان کی توبہ قبول کرلیتا ہوں اور میں معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

البتہ جو اس روش سے باز آجائیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کریں اور جو کچھ چھپاتے تھے ، اسے بیان کرنے لگیں ، ان کو میں معاف کردوں گا اور میں بڑا درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے توبہ کی اور اصلاح کی اور بیان کیا سو یہ وہ لوگ ہیں جن کی توبہ میں قبول کروں گا۔ اور میں بہت توبہ قبول کرنے والا ہوں رحیم ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جنہوں نے توبہ کی اور درست کیا اپنے کام کو اور بیان کردیا حق بات کو تو ان کو معاف کرتا ہوں اور میں ہوں بڑا معاف کر نیوالا نہایت مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں وہ لوگ جو توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور حق بات کو صاف صاف بیان کردیں تو میں ایسے لوگوں کی توبہ قبول کرلیتا ہوں اور میں بکثرت توبہ قبول کرنیوالا نہایت مہربانی کرنیوالا ہوں