Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 161

سورة البقرة

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ مَاتُوۡا وَ ہُمۡ کُفَّارٌ اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ لَعۡنَۃُ اللّٰہِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۶۱﴾ۙ

Indeed, those who disbelieve and die while they are disbelievers - upon them will be the curse of Allah and of the angels and the people, all together,

یقیْنًا جو کفار اپنے کفر میں ہی مر جائیں ، ان پر اللہ تعالٰی کی ، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَمَاتُوۡا
اور وہ مر گئے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کُفَّارٌ
کافر تھے
اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر ہے
لَعۡنَۃُ
لعنت
اللّٰہِ
اللہ کی
وَالۡمَلٰٓئِکَۃِ
اور فرشتوں کی
وَالنَّاسِ
اور لوگوں کی
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن لوگو ں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَمَاتُوۡا
اور وہ مر گئے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کُفَّارٌ
کافر تھے
اُولٰٓئِکَ
وہی لوگ ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
لَعۡنَۃُ
لعنت ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالی کی
وَالۡمَلٰٓئِکَۃِ
اور فرشتوں کی
وَالنَّاسِ
اور لوگوں کی
اَجۡمَعِیۡنَ
تما م
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieve and die while they are disbelievers - upon them will be the curse of Allah and of the angels and the people, all together,

یقیْنًا جو کفار اپنے کفر میں ہی مر جائیں ، ان پر اللہ تعالٰی کی ، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ کفر کرتے رہے پھر اسی کفر کی حالت میں مرگئے تو ایسے لوگوں پر اللہ کی، فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجن لوگوں نے کفرکیا اور مرگئے اس حال میں کہ وہ کافرتھے، وہی لوگ ہیں جن پر اﷲ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اورتمام لوگوں کی لعنت ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed, those who disbelieved and died while they were disbelievers; upon them is the curse of Allah, and of angels, and of all human beings together,

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور مرگئے کافر ہی انہی پر لعنت ہے اللہ کی اور فرشتوں اور لوگوں کی سب کی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا اور وہ اسی حال میں مرگئے کہ کفر پر قائم تھے ان پر لعنت ہے اللہ کی بھی اور فرشتوں کی بھی اور تمام انسانوں کی بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who adopted the way of disbelief and died as disbelievers, are accursed of Allah and of angels and of all mankind: they shall remain accursed for ever.

جن لوگوں نے کفر کا رویہ 161 اختیار کیا اور کفر کی حالت ہی میں جان دی ، ان پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا اور کافر ہونے کی حالت ہی میں مرے ، ان پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور سارے انسانوں کی لعنت ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

و لوگ ( جیتے جی) کافر رہے اور کفر ہی میں مرگئے ان پر اللہ اور فرشتوں اور سب لوگو کی لعنت ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جو لوگ کافر ہوئے اور کفر پر ہی مر گئے ایسے لوگوں پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جنہوں نے کفر کیا اور کفر پر ہی مر گئے، ان پر اللہ کی لعنت، فرشتوں کی لعنت اور تمام لوگوں کی لعنت ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ایسوں پر خدا کی اور فرشتوں اور لوگوں کی سب کی لعنت

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve, and die while they are infidels, these it is on whom shall be the curse of Allah and the angels and mankind all.

بیشک جو لوگ کفر کرتے ہیں اور مرجائیں اسی حال میں کہ وہ کافر ہیں سو یہ وہی لوگ ہیں کہ ان پر لعنت ہے اللہ کی اور فرشتوں کی اور آدمیوں کی سب کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اسی کفر کی حالت میں مرگئے ، ان پر اللہ کی ، فرشتوں کی اور لوگوں کی سب کی لعنت ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جن لوگوں نے کفر ( اختیار ) کیا اور کفر کی حالت میں مرگئے ، یہی ہیں جن پر اﷲ ( تعالیٰ ) اور فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا اور کفر کی حالت ہی میں مرگئے۔ ان پر اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور اس کے برعکس) جن لوگوں نے کفر ہی کو اپنائے رکھا، اور کفر ہی کی حالت میں انہوں نے جان دی، تو ایسوں پر یقینا لعنت ہے اللہ کی، اس کے فرشتوں کی، اور لوگوں کی، سب کی،

Translated by

Noor ul Amin

بیشک جن لوگوں نے کفرکی راہ اختیارکی اور حالت کفر ہی میں مرگئے توایسے لوگوں پر اللہ کی ، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جنہوں نے کفر کیا اور کافر ہی مرے ان پر لعنت ہے اللہ اور فرشتوں اور آدمیوں سب کی ، ( ف۲۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جنہوں نے ( حق کو چھپا کر ) کفر کیا اور اس حال میں مرے کہ وہ کافر ہی تھے ان پر اﷲ کی اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے

Translated by

Hussain Najfi

بلاشبہ جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور پھر اسی کفر کی حالت میں مر گئے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Faith, and die rejecting,- on them is Allah's curse, and the curse of angels, and of all mankind;

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who deny My existence and die with such attitude will be subject to the condemnation of God, the angels, and all people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieve, and die while they are disbelievers, it is they on whom is the curse of Allah and of the angels and of mankind, combined.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who disbelieve and die while they are disbelievers, these it is on whom is the curse of Allah and the angels and men all;

Translated by

William Pickthall

Lo! Those who disbelieve, and die while they are disbelievers; on them is the curse of Allah and of angels and of men combined.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने इनकार किया और उसी हाल में मर गए तो वही लोग हैं कि उन पर अल्लाह की और फ़रिश्तों की और आदमियों की सब की लानत है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

البتہ جو لوگ (ان میں سے) اسلام نہ لاویں اور اسی حالت غیراسلام پر مرجاویں ایسے لوگوں پر (وہ) لعنت (مذکورہ) اللہ تعالیٰ کی اور فرشتوں کی اور آدمیوں کی بھی سب کی (ایسے طور پر برساکرے گی کہ) ۔ (161)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا اور کفر کی حالت ہی میں مرگئے ان پر اللہ تعالیٰ کی فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا اور کفر کی حالت ہی میں جان دے دی ان پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور وہ اس حال میں مرگئے کہ وہ کافر تھے سو وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور مرگئے کافر ہی انہی پر لعنت ہے اللہ کی اور فرشتوں اور لوگوں کی سب کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جو لوگ کفر کرتے رہے اور کفر ہی کی حالت میں مرگئے تو ایسے لوگوں پر اللہ کی لعنت اور فرشتوں کی اور آدمیوں کی سب کی